تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

عرفان سعید

محفلین
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محفل کو تیرھویں سالگرہ مبارک

image.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
خالہ بی جمالو اردو محفل کی سالگرہ کی مبارکبادی کا پیغام دیتے ہوئے فرماتی ہیں ، جو آگ ماچس کی تیلی سے نا لگے وہ لگے میری باتوں سے !
اللہ اللہ! یہ بی جمالو کس کس کے ہاتھ ڈاک بھجوائیں گی۔ :) خط کا لفافہ غور سے دیکھیے، یہ ڈاک پھپھے کٹنی کی طرف سے آئی ہو گی۔
 

عرفان سعید

محفلین
محترمہ ریحام خان صاحبہ کا پیغام
سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد
اس موقع پر محفل کے اراکین پر کتاب لکھ کر تحفہ کروں گی۔
 
پیری پوٹر کے اسکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزرڈری کے ہیڈ ماسٹر ڈمبل دور کے پالتو ققنس کی جانب سے اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ پر تیرہویں مرتبہ مبارکباد۔ کہتا ہے جب تک حسد کی آگ میں جل جل کر خاکستر ہوتا رہوں گا، مراسلے لکھتا رہوں گا۔

پچھلے بارہ مبارک بادی مراسلے اس کے انکل ورنن منحوس سمجھ کر ردی کی ٹوکری کی نظر کرچکے ( صاف الفاظ میں، "حذف کرچکے")

(جادوئی اخبار ڈیلی پرافٹ نے تیرہویں بار رپورٹ کیا تاکہ سند رہے اور وقت بے وقت کام آئے)۔
 
محکمہ زراعت حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی اردو محفل اور محفلین کو تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد۔ کہتے ہیں وصول نہ کی تو ابھی آکر پھینٹی لگاتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
مکرمی عارف کریم، کاف سین اور شاہد شاہ صاحبان نے بھی مبارک بادوں کے سندیسے بھیجے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
محکمہ زراعت حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی اردو محفل اور محفلین کو تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد۔ کہتے ہیں وصول نہ کی تو ابھی آکر پھینٹی لگاتے ہیں۔
امریکن سنڈی بھی کپاس کے پودے سے لٹکی مبارک باد کا پیغام بھجوا رہی ہے!!!
 

یاز

محفلین
ایکسٹو، طاہر اور بلیک زیرو کی جانب سے بھی عید مبارک۔ دانش منزل کے دورے کی دعوت بھی۔
 

یاز

محفلین
انسپکٹر جمشید، محمود، فاروق اور فرزانہ کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک کا پیغام آیا ہے۔
 
Top