گُلِ یاسمیں
لائبریرین
توبہ ہے۔۔۔ پریشر ککر استعمال نہیں کرتیں کیا آپ؟کسی کام سے گلشن کی طرف نکلنا تھا بہن کو کہہ دیا کہ بھانجیوں (عمریں بالترتیب نو، سات اور پانچ سال) کو لے لوں گی
واپسی میں نیپا پر گاڑی بند ہونےلگی تو کنارے روکی دیکھا تو حرارت پیما آخری حد کی طرف جارہا تھا
خدشہ ہوا کہ گاڑی اتنی گرم ہونےپر کہیں گیس کٹ ہی نہ جل گئی ہو
خیر بونٹ اٹھایا اور ریڈی ایٹر کا ڈھکن کھولا
جوکہ بالکل خشک تھا.. عموما پانی کی بوتل جو ساتھ لیکر چلتی ہوں دیکھی تو آدھی بھری تھی
وہ پانی ڈالا تو اندازہ ہوا کہ یہ تو ناکافی رہے گا
اتنے میں ایک رکشے والے بھائی جو ماجرا ملاحظہ کررہے ہوں گے (کہ ایک خاتون چھوٹی بچیوں کے ساتھ ہیں) تشریف لائے مسئلے کی بابت دریافت کیا
بتانے پر انھوں نے جھک کر دیکھا کہا پائپ ٹوٹا ہوا ہے
صحیح بات یہ کہ ان کے کہے کو خاص توجہ نہ دی اور کہا کہ سامنے شربت والے سے پانی مل جائے گا لیکر آتی ہوں
لیموں پانی والے کے پاس جاکر درخواست کی تو اس نے پانی سے بوتل بھر دی
ریڈی ایٹر میں پانی ڈالنے کے بعد دوسرا مرحلہ یہ دیکھنا کہ وہ اسٹارٹ ہوتی ہے یا نہیں
بیٹھ کر چیک کیا تو گاڑی کافی حد تک ٹھنڈی ہو چکی تھی اللہ کا نام لیکر اسٹارٹ کی، تو ہو گئی
سکون کا سانس لیا
دوبارہ شربت والے کے پاس جاکر اس کے منع کرنے کے باوجود پیسے تھمائے
اس عرصے میں بچیوں سے مذاقیہ باتیں کرتی رہی تاکہ وہ پریشان نہ ہوں
خیر آگے چلے دو میل کے بعد میٹر پر نظر گئی
یا اللہ پھر خطرناک حد پر جارہا ..(یعنی وہ رکشہ والا درست تھا) بہرحال اب یہ ترکیب کی کہ گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نیوٹرل رکھنا شروع کیا
اس پر بھی آدھا میل جاکر لگا کہ مشکل ہے کیونکہ جگہ جگہ ٹریفک جام ہورہا تھا
پھر سائڈ پر کھڑی کی اور ذہن میں یہی تھا کہ ریڈی ایٹر کا پانی پھر نکل گیا ہوگا
بونٹ کھولا ،بوتل اٹھائی ، ریڈی ایٹرکا ڈھکن کھولا اور... ایک پر درد ،تکلیف دہ ...... سبق ملا
کھولتے ہوئے پانی کا فوارہ چہرے اور ہاتھوں کو بھگو گیا
سمجھ میں آیا کہ محاورہ "ناچ کے رہ جانا" کیا ہوتا ہے
دل سے رونے کی شدید طلب ہوئی
مگر نہ وقت نہ موقع ...
برداشت کرتے ہوئے جیسے تیسے گاڑی کو زیادہ تر نیوٹرل رکھتے ہوئے گھر پہنچی
شکر کہ چہرہ محفوظ رہا مگر ہاتھ پر چھالے پڑے
اس سے بھی بھاپ کو نکالنے کے لئے کچھ ٹائم کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اور یہ تو اس سے کہیں زیادہ بڑا معاملہ تھا۔
شکر ہے کہ چہرہ محفوظ رہا۔
اللہ پاک ہر آفت سے محفوظ رکھیں آپ کو ۔ ہم سب کو۔ آمین