تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

La Alma

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔
انتہائی دلی رنج ہوا۔ اللہ تعالٰی ان کی آخرت کی تمام منازل کو آسان کرے۔ ان کے حسنات کو قبول کرے اور خطاؤں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ بحثیت محفلین کسی دوسرے محفلین کے لئے ایسے تعزیتی جملے تحریر کرنا بذاتِ خود ایک نہایت تکلیف دہ امر ہے۔ خدا سب کے ساتھ رحم اور آسانی والا معاملہ کرے ۔ آمین۔
نور سعدیہ شیخ! آپ کے مراسلوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کو ان سے خصوصی قلبی لگاؤ تھا اور آپ کی زندگی میں ان کی حثیت ایک استاد اور رہنما کی سی تھی۔ دعا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ سمیت خدا آپ کو بھی صبر و استقامت بخشےاور یہ دکھ جھیلنے کی ہمت عطا فرمائے۔
 
یہ بہتر ہے اسکی مغفرت کے لئے قرآن پڑها جائے
اسکی کنبہ پر بہت ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس کے حوالے سے مغفرت
لمحہ لمحہ قیمتی ہے بخشش و دعا کے لئے
غیب داں دیکهہ الجهے ناز و ادا کے لئے
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم مغفرت فرمائے۔
:(
بہت دکھ ہوا نایاب جی کی وفات کا سن کر۔ بہت عرصہ سے رابطہ نہیں ہوا تھا کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ رابطہ کروں۔ کیا پتا تھا کہ اب۔۔۔۔
انتہائی شفیق اور ہمدرد انسان تھے۔
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اور لواحقین و وابستگین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
بہت ہی دکھ بھری خبر ہے۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے۔ آمین یا رب العالمین
 

فرخ منظور

لائبریرین
اوہ، انتہائی افسوس ہوا۔ بہت محنتی آدمی تھے اور اپنے خاندان والوں کے لیے بہت کٹھن حالات میں پردیس میں کام کرتے رہے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
آخری بار جناب سے تقریبا 15 مہینے یا دو سال پہلے فون پر بات ہوئی تھی۔
جب بھی کسی مشکل یا مصائب میں الجھتے تھے تو صرف مجھ سے ہی دل کا حال کہا کرتے تھے اس لحاظ سے شائد میں واحد انسان ہوں جس سے نایاب جیسا استقامت کا پہاڑ اپنے دکھ درد کی باتاں کیا کرتا تھا۔ہائے وہ اپنایت کا احساس لیئے ،وہلحجہ و انداز گفتگو شائد اس نایاب شخص کے ساتھ ہی چلا گیا۔
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
 

محمدظہیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون!!
جان کر عجیب لگا اور انتہائی افسوس ہوا ۔ اللہ کریم رحم کا معاملہ فرمائیں، اور ان کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
 

احسان قمی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق مغفرت کرے یہ نایاب صاحب کون تھےکیا ادیب تھےاور کہاں کے رہنے والے تھے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نایاب نام تھا، نایاب ہوگئے ۔ ایسے نایاب لوگ کہاں ملا کرتے ہیں جو کسی کا ہاتھ تھام کے منزل تک پہنچاتے ہیں۔یہ نفسا نفسی کا دور ہے ، اس عالم اسرار میں کوئی بے لوث شخص تھا جو بے بسی میں دستگیری کرتا تھا ۔


محترم نایاب حسین سید نقوی کا سایہ سدا بہار درخت کی مانند ، ان کا اخلاق سب کے دل میں گھر کرنے والا ، ان کی قربانی ، ان کا علم اور علم کے ساتھ حلم اور عمل ۔۔۔۔۔ کوئی نہیں ایسا جو ان کے جیسا مجھے اب ملے گا تاوقتیکہ میں ان کے جیسی نہ بن جاؤں ۔۔۔ اس عالمِ مشکلات میں ایک آئنہ ہستی نے قدم رکھا ، جبر و تقدیر میں الجھے بنا مالک کا وفادار بنتے رضا بہ رضا رہے ۔مجھے سے کہتے تھے کہ خود میں برداشت ، حلم ، عمل لے کے آؤ اور جب میں نے اس طرف عمل کا سوچا تو وہ چل بسے ۔

محفلین میں سبھی جو ان کو جانتے ہیں ، وہ مانتے ہیں وہ کس کردار کے حامل تھے ۔میں تو ان کو مردہ نہیں مانتی ، میرے لیے تو وہ زندہ ہیں ۔میں کہتی تھی کہ مجھے اردو محفل نے کیا دیا ؟ مجھے اس محفل نے ایک سچا انسان دیا ، ایک ایسا شخص جس نے در در کی خاک چھانتے علم حاصل کیا ، جس کی جستجو نے اسے کبھی اس نگر تو کبھی اس نگر گھمایا ، اور بعد میں اسے احساس ہوا کہ علم وہبی جو وہ رکھتا ہے ، اسکے لیے کسب کی اہمیت نہیں ۔جس علم کو حاصل کرنے کے لیے دنیا ادھر ادھر پھرتی ہے ، اسی علم کے حامل شخص نے خود کو ایسے چھپائے رکھا ، جیسے وہ دوسروں سے علم حاصل کر رہا ہو ۔یہی اصل کی پہچان ہے ۔۔۔اصل شیر ، شیر خدا خود کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ اپنے نانا حسین ؑ کی طرح قربان ہوئے جاتے ہیں ۔ ان کی ذاتی زندگی کیا تھی ، انہوں نے کیسے کیسے قربانیاں دیں ، کیسے کیسے مخلوق کو فائدہ پہنچایا ،یہ آج تک کوئی نہیں جانتا کیونکہ نیکی اصل الاصل وہی جو اسطرح کی جائے دوسرے کو خبر نہ ہو ۔۔۔۔


۔۔۔ان کی زندگی ، سوانح پر انشاء اللہ میں کتاب لکھوں گی جو تمام لوگوں کے لیے مثلِ راہ ہوگی کہ نایاب تھا جو شخص وہ چل بسا۔۔۔۔۔۔۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی غیر متوقع اور افسوس ناک خبر۔ یقین نہیں آ رہا۔
اللہ تعالی سے نایاب بھائی کے بلند درجات اور گھر والوں کے لیے صبر و حوصلے کے لیے بہت سی دعائیں۔ آمین
 

ٹرومین

محفلین
انا لله وانا اليه راجعون
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آگے کی منزلیں آسان فرمائے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top