کالج ٹرپ اور احوال ایک محفلین سے ملاقات کا

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں نے سوچا اپنی طرف کا قصہ بھی لکھ دوں تو خوب رہے گا :)

ہوا کچھ یوں کہ محفل سے ہی پتا چلا عائشہ عزیز کالج ٹرپ کے ساتھ مری آ رہی ہیں(تھوڑا سا اندازہ مجھے تب ہی ہو گیا تھا کہ یہ لوگ اتنا انجوائے نہیں کر پائیں گے کیونکہ اتنا لمبا سفر اور پھر مری کی پہاڑیوں کے چکر وغیرہ)۔ طے پایا کہ جب صبح یہ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو جس ہوٹل میں رکیں گے وہاں ملاقات ہو جائے گی۔ میں بہت خوش تھی پر ساری خوشی پانی کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی:sad2: جب صبح صبح عائشہ کا میسج ملا کہ ہم ڈائرکٹ مری ہی آ گئے ہیں:cautious: ۔ میرا خوب گندا سا منہ بن گیا اور "یار اچھا بھلا موقع تھا، یار یہ کیا!!!" والی سچویشن تھی میری:(۔ اس دن پاپا کو بھی شام میں کسی میٹنگ کے لئیے جانا تھا اور امی کو بھی کہیں جانا تھا تو مجھے پکا یقین تھا کہ شام میں تو ملاقات ہو ہی نہیں سکتی۔ یوں میرے سارے پلینز دھرے کے دھرے رہ گئے (گفٹ وغیرہ والے):sigh:۔
خیر سارا دن دل بھی برا ہوا خوب اور میں نے کیا بھی کچھ نہیں (گفٹ سے متعلق) کہ 4 بجے کے آس پاس عائشہ نے بتایا کہ ہم اسلام آباد کے لئیے نکل رہے ہیں:):):)۔ اللہ!!! مجھے اتنی خوشی ہوئی:dancing: لیکن تھوڑی دیر کے لئیے ہی کیونکہ گھر پر تو کوئی تھا ہی نہیں جو مجھے لے کر جاتا:sigh: ۔ پھر بھی "امید پہ دنیا قائم ہے" کے تحت میں نے سٹارز بنانے شروع کیئے، اگر صبح سے شروع کئیے ہوتے تو تب تک کافی زیادہ بن چکے ہوتے پر خیر جو اللہ کی مرضی۔ سٹارز بنانے کے ساتھ ساتھ عائشہ سے بھی رابطے میں رہی، دل ہی دل خوب دعائیں مانگیں "یاللہ جی پلیز ملاقات کروا دیں پلیزززز"، "یااللہ جی پلیز پاپا جلدی گھر آجائیں" وغیرہ:praying::praying::praying::praying:۔ شکر اللہ کا پاپا اور امی جلدی آ گئے اس وقت عائشہ میں مونیومنٹ تھی۔ جلدی سے گفٹ پیک کیا، سٹارز کم ہونے کا شدید دکھ تھا پر میں کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی:worried:۔ تھوڑی سی سچویشن بتا دوں پر تب تو مزہ آیا ہی اب بھی خوب ہنسی آتی ہے۔۔۔

عائشہ:"ہم مونیومنٹ ہیں یہیں آجاؤ"
ماہی: "اوکے ہم آ رہے ہیں" (y)

مغرب کی نماز پڑھی سب نے اور گھر سے بہت عجلت میں نکلے۔ اتنی جلدی میں کہ میں اپنا پاوچ اٹھانا بھول گئی، پاپا امی اپنا فون اٹھانا بھول گئے، میں نے چٹیا کے نیچے پونی پہننے کو بھی وقت ضیاع جانا اور بس موبائل ہاتھ میں تھا کیونکہ عائشہ سے بات کر رہی تھی:oops::oops:۔۔۔
ابھی بمشکل 2 منٹ ہوئے ہوں گے ہمیں گھر سے نکلے کہ

عائشہ: "رکو رکو شاید ہم یہاں سے نکل رہے ہیں"
ماہی: "اوکے، مجھے بتا دو کہاں جا رہے ہو"
عائشہ: "ہم سینٹورس آ رہے ہیں وہاں آ جاؤ"
ماہی: "اوکے باس"(y)

ہم سینٹورس پہنچ گئے، وہاں انتظار کرنے لگے۔

عائشہ: "ہم یہاں نہیں آ رہے سیور جارہے ہیں"
یہاں میری شکل دیکھ کر پاپا کو بھی ہنسی آ گئی تھی :cautious:
ماہی: "ٹھیک ہے کوئی بات نہیں ہم وہاں آ جاتے ہیں پہنچ کر بتانا"

کچھ دیر بعد

عائشہ: "ہم یہیں آ رہے ہیں یہیں رکنا"
ماہی: "ٹھیک"(y)

ہم وہاں کافی دیر اینٹرس والے کاریڈور میں کھڑے انتظار کرتے رہے، اتنی لوگ آئے اتنے گئے۔
کچھ دیر بعد

ماہی: "کہاں ہو؟"
عائشہ: "ٹوٹی فروٹی کا سائن بورڈ ہے ہمارے سامنے"
:confused2:

میں باہر آئی اب مجھے تو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ سائن بورڈ ہے کہاں:idontknow:، ہم سائن بورڈ کے بالکل دوسری طرف چلنے لگے (میرے ساتھ امی تھیں، پاپا مال کی سیر میں مصروف تھے جس کی آفر امی کو بھی کی:winking: پر امی نہیں مانیں)۔ میرا ارادہ تھا کہ سامنے کھڑے سکیورٹی والے انکل سے پوچھ لیتے ہیں وہ کہنے لگے "بیٹا ٹوٹی فروٹی تو اندر ہے" اب میں انہیں ہوں نہیں انکل میں سائن بورڈ کا پوچھ رہی ہوں میری فرینڈ وہاں ہے:rollingeyes:۔ تبھی وہاں ایک بھیا جی آئے اور انہوں نے پیچھے کی طرف اشارہ کر کے بتا دیا کہ وہ رہا سائن بورڈ (اللہ بھلا کرے ان کا)۔ سائن بورڈ تو مل گیا پر اب لڑکی کہاں سے ڈھونڈیں۔:confused2:
وہاں ایک گروپ کھڑا تھا ان سے پوچھا:
"آپ لوگ فیصل آباد سے آئے ہیں؟"
"آپ لوگوں کے ساتھ عائشہ بھی ہے؟"
"عائشہ عزیز!"
"ہاں جی وہ، وہ ابھی یہیں تو تھی، کہاں گئی، ابھی ہمارے ساتھ ہی تھی (چلو جی کُڑی نوں ہُن کتھوں لبئیے:worried:) ارے وہ دیکھیں وہ اس کی دوست کھڑی ہے شائستہ اسے معلوم ہو گا (اللہ کی نیک بندی مجھے کیا علم شائستہ کون) ارے وہ دیکھیں وہ عائشہ بھی کھڑی ہے ( افف مجھے کیا پتا عائشہ کون۔۔۔ :hypnotized:) "
خیر میں دوسرے گروپ کی طرف گئی۔ ابھی سوال ترتیب دے ہی رہی تھی ذہن میں کہ ایک مشکوک بلی پر نگاہ پڑی۔ اس سے پہلے کہ میں کچھ بھی کہتی

عائشہ: "ماہی احمد؟":love:
ماہی: "عائشہ عزیز؟":love:
:bighug::bighug::bighug::bighug::bighug::bighug:

خیر پھر ہم گلے ملے۔ ایکسائٹمنٹ کا تو کوئی حال نہیں تھا، میں عائشہ کی سب فرینڈز سے بھی ملی اور مجھے بہت اچھا لگا۔ اور ہاں عائشہ میں کوئی اتنی لمبی بھی نہیں اتنی ہائٹ تو نارملی ہوتی ہی ہے لڑکیوں کی:cautious::cautious::cautious:۔
خیری۔ ان لوگوں شکلیں ہی بتا رہی تھیں کہ بہت زیادہ تھکے ہوئے ہیں اور مجھے اچھی طرح اندازہ بھی تھا اس کے باوجود میں نے زور دیا کہ اند چلو تو صحیح، پھر ہم اندر گئے وہاں تھوڑا گھومے پھرے۔ وہاں ایک گروپ آیا عائشہ کی فرینڈز کا اور جب یہ لوگ ایک دوسرے سے باقائدہ گلے ملے تو مجھے لگا میں اور عائشہ تو کافی عرصے سے ساتھ ہیں ہاں البتہ یہ سب آپس میں صدیوں بعد مل رہی ہیں:heehee::heehee::heehee:۔ میرا رادہ تو تھا کہ پورا مال گھومیں پر یہ لوگ بہت زیادہ تھکے ہوئے تھے، عائشہ گھر والوں کو بھی مِس کر رہی تھی۔ ہم کافی دیر باتیں کرتے رہے میں نے سوچا آئس کریم کھاتے ہیں پر افففف میں رج کے شرمندہ ہوئی جب اپنے ہاتھوں پر نظر پڑی:noxxx: "پاؤچ؟":noxxx:۔۔۔ پھر ہم تھوڑی دیر بعد باہر آ گئے پاپا کی کچھ اہم کالز آ رہی تھیں اور موبائل گھر پر تھا اس لئیے جلدی جانا پڑا ورنہ میرا بہت دل کر رہا تھا کہ کچھ وقت اور رکتے وہاں۔ وہاں باہر بھی ہم واک کرتے رہے۔ عائشہ کی فرینڈز نہیں آئیں تھیں باہر اس لئیے ہم اس کے ساتھ ہی رکے رہے۔ اور عائشہ ایک بات بتاؤں زیادہ بہادر بننے کی ضرورت نہیں ہوتی ایسی جگہوں پر کبھی بھی اکیلے نہیں رکتے، بڑی آئیں تم:nerd:۔ وہاں پر شائستہ بھی آگئی ہم باتیں کرتے رہے۔ وہاں عائشہ نے اپنی بس کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ "وہ دیکھو وہ ہماری بس ہے، گندی ہے نا" اور میرے منہ سے نکل گیا "نہیں تووو۔۔۔ "

عائشہ: "نہیں گندی ہےےے۔۔۔ "
ماہی: "اچھا ٹھیک ہے تم کہتی ہو تو واقعی ہے":):):)

پھر عائشہ اپنی فرینڈز کے ساتھ بسز کی طرف چلی گئی اور ہم آ گئے واپس اپنی گاڑی کی طرف اور گھر۔۔۔ :):):)

(اہم نوٹ: درمیان کی کچھ کچھ باتیں جو عائشہ نے لکھی ہیں وہ میں نے نہیں لکھیں کیونکہ آپ لوگوں کا علم تو ہو ہی چکا ہے،
امی کا ہماری تصویر لینا
بےچاری آرام سکون سے کھڑی گاڑی کو دوسری گاڑی کی ٹکر
عائشہ کا اور میرا ملاقات کے بعد بھی کافی دیر تک ٹکسٹنگ کرنا وغیرہ)
:):):)
ہی ہی ہی
اتنا اچھا لکھا ماہی تم نے
سچی پڑھ کر پھر سے وہی سچوئشن یاد آ رہی ہے اور ہنسی آ رہی ہے :rollingonthefloor:
اور میرے میسجز پڑھ پڑھ کر تمہاری کیا حالت ہوئی ہو گی آئی کین امیجن :(
ارے بہادربس بن ہی رہی تھی ناں :p

اور سب چیزوں کے لیے تھینک یو سو مچ ۔۔آپ لوگوں نے میرا بہت خیال رکھا اور میرے سے ملنے آئے :love:
 

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی مانو، تم نے بہت محنت کی اور خوب لکھا اور تصاویر لگائیں۔

میری طرف سے ڈھیر ساری شاباش
 

نوشاب

محفلین
کیا کہنے مری کے

اپنے ہنی مون کے دن یاد آ گئے کہ جب ہم بھی کبھی مری گئے تھے

کیبل کار میں دو اور کپل (جوڑی) بھی ہمارے ساتھ سفر کر رہے تھے ۔اتنی ہائیٹ پر بس یہ خیال دل کو ہولا رہا تھا کہ خدا نخواستہ اگر یہ تار ٹوٹ گئی تو کیا ہو گا۔

خیر اپنے مقابل کیبل پارٹنر سے پوچھا کہ و ہ کہاں سے آئے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ

آزاد کشمیر سے ۔

ہمیں تو جیسے حیرانگی سے دوچار کر دیا ہم بھول گئے کہ ہم کتنی بلندی پر ہیں ۔

تعجب سے پوچھا کہ یار اتنی خوبصور ت جگہ سے تعلق ہو کر آپ یہاں کیا کرنے آئے ہیں تو انہوں نےبڑی مسکینیت سے جواب دیا

کہ ہنی مون منانے آئے ہیں ۔

بس اس سے ہم نے یہ نتیجہ اخذکر لیا کہ مری میں کچھ ایسا ہے کہ بندہ جنت جیسی جگہ پر بھی ہو تب بھی اپنی شادی کو لیگلائز کرنے کے لیے یہاں قدم بوسی کے لیے لامحالہ آئے گا۔

بہرحال مری واقعی میں بہت خوبصور ت اور دیکھنے والی جگہ ہے ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت خوبصورت روداد اور اس سے بھی اچھی تصاویر۔
تھینک یو چاچو :)
مزہ آیا آپ کی تحریر پڑھ کر خاص طور پر تصویری تبصرے
واہ تُم نے تو ہمیں مفت میں سیر کروا دی۔۔۔ زبردست
تھینک یو :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واؤ۔۔۔ کیا یاد دلا دیا عائشہ۔۔۔ :)

عمدہ تحریر، خوبصورت تصاویر کے ساتھ۔۔۔ (y)
واہ واہ۔۔۔ ۔۔ کس کے ملاقات ہوئی یہ لکھا نہیں ہے یا میں نے مس کردیا کہیں بیچ میں :)؟
تھینک یو بھیا لوگ! :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیا بات ہے
لطٍف آیا پڑھ کر تصویریں بھی بہت خوب ہیں
ویسے مجھے بھی آئیسکریم کھانے کا لطف سردیوں میں ہی آتا ہے
ہنستی مسکراتی رہو :)
تھینک یو بابا جانی! :)
بہت مزے کی روداد اور تصاویر بھی :)
تھینک یو بھیا
دیکھیں میں نے بھی برف باری دیکھ لی اصلی والی :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ماشاءاللہ
بٹیا رانی ۔۔۔ کیا خوب لکھی سفر کی تصویر کہانی
بہت سی دعائیں آپ کے نام ۔
اب جلدی سے ماہی بٹیا کی انٹری دے دو ۔ تم جانو ہی کہ " انتظار بری بلا ہے "
تھینک یو چاچو :)
دیکھ لیں میں کتنی سست ہوں ۔۔ہی ہی ہی
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واہ ۔ ایسا لگا ہم بھی ساتھ ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔۔۔ اچھاسفر نامہ نگار وہی ہوتا ہے جو قاری کو بھی اپنے ساتھ گمائے پھرائے۔ اور یہ آپ نے کر دکھایا۔۔ میں تو کہتا ہوں باقاعدگی سے لکھنے کی پریکٹس کریں ۔ آپ میں ایک اچھی ادبی شخصیت چھپی بیٹھی ہے ۔ ۔سچی!

اور وہ ماہی احمد والا گفٹ میرے لیے سنبھال رکھیے۔ :angel:
سچی میں بھیا :daydreaming:
تھینک یو
اور گفٹ نہیں کسی کو دیتے ناں :rolleyes:
 
آپ کا سفر نامہ پڑھ کر ہم نے بھی کچھ پرانی نہایت حسین یادیں تازہ کر لیں۔ کبھی ہم بھی مری میں جا بجا ہوا کرتے تھے
بہت خوب۔ اچھا لکھا آپ دونوں نے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
زبردست عائشہ گڑیا
بہت اچھی روداد لکھی ۔۔ میں بھی شمالی علاقہ جات گھومنے گیا تھا لیکن سستی کی وجہ سے یہاں پوسٹنگ نہ کر سکا ۔۔
اور مجھے تو مری میں ذرا بھی مزہ نہیں آیا ۔۔ انتہائی بور جگہ ہے ، بس پاگلوں کی طرح مال روڈ پر پیدل چلتے رہو :)
تھینک یو بھیا :)
سستی میں تو پھر آپ میرے بھائی ہوئے :p
اممم مجھے اچھا لگا تھا لیکن میں بس اتنا چھوٹا سا مری ایکسپیکٹ نہیں کر رہی تھی ۔۔مجھے تو ایک برف سے ڈھکا ہوا پہاڑ بھی چاہیے تھا جس پر لوگوں کے گھر نہ ہوتے ۔۔ ہم لوگ نتھیا گلی نہیں گئے ناں۔ آپ گئے تھے؟ سنا ہے وہ بھی بہت اچھی جگہ ہے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہیلو عثمان بھیااا
آپ کہاں ہوتے ہیں باباا
واہ بھئی مانو، تم نے بہت محنت کی اور خوب لکھا اور تصاویر لگائیں۔

میری طرف سے ڈھیر ساری شاباش
تھینک یو چاچو
شاباش اگر آئس کریم کی صورت میں مل جاتی تو کتنا اچھا ہوتا :daydreaming:
 
Top