کام کی تقسیم

شاکرالقادری

لائبریرین
فونٹ فائل | ذمہ دار | پیشرفت | نظر ثانی
Noorin01.ttf | شاکرالقادری | - | -
Noorin02.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin03.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin04.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin05.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin06.ttf | نبیل |90٪ | -
Noorin07.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin08.ttf | نبیل |90٪ | -
Noorin09.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin10.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin11.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin12.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin13.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin14.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin15.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin16.ttf | علوی امجد | 100% | -
Noorin17.ttf | علوی امجد | 100% | -
Noorin18.ttf | علوی امجد | 100% | -
Noorin19.ttf | علوی امجد | 100% | -
Noorin20.ttf | علوی امجد | 100% | -
Noorin21.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin22.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin23.ttf | نبیل |90 ٪ | -
Noorin24.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin25.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin26.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin27.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin28.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin29.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin30.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin31.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin32.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin33.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin34.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin35.ttf | نبیل | 90٪ | -
Noorin36.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin37.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin38.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin39.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin40.ttf | عارف کریم | 100٪ | -
Noorin41.ttf | جواد | 100% | -
Noorin42.ttf | جواد | 100% | -
Noorin43.ttf | جواد | 100% | -
Noorin44.ttf | جواد | 100% | -
Noorin45.ttf | جواد | 100% | -
Noorin46.ttf | جواد | 100% | -
Noorin47.ttf | جواد | 100% | -
Noorin48.ttf | جواد | 100% | -
Noorin49.ttf | جواد | 100% | -
Noorin50.ttf | جواد | 100% | -
Noorin51.ttf | نبیل | - | -
Noorin52.ttf | نبیل | - | -
Noorin53.ttf | نبیل | - | -
Noorin54.ttf | نبیل | - | -
Noorin55.ttf | نبیل | - | -
Noorin56.ttf | نبیل | 100% | -
Noorin57.ttf | نبیل | 100% | -
Noorin58.ttf | نبیل | 100% | -
Noorin59.ttf | نبیل | 100% | -
Noorin60.ttf | نبیل | 100% | -
Noorin61.ttf | شاکرالقادری | 100%| -
Noorin62.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin63.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin64.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin65.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin66.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin67.ttf | شاکرالقادری | 100% | -
Noorin68.ttf | شاکرالقادری | - | -
Noorin69.ttf | شاکرالقادری | - | -
Noorin70.ttf | شاکرالقادری | - | -
Noorin71.ttf | جواد | 100% | -
Noorin72.ttf | جواد | 100% | -
Noorin73.ttf | جواد | 100% | -
Noorin74.ttf | جواد | 100% | -
Noorin75.ttf | جواد | 100% | -
Noorin76.ttf | جواد | 100% | -
Noorin77.ttf | جواد | 100% | -
Noorin78.ttf | جواد | 100% | -
Noorin79.ttf | جواد | 100% | -
Noorin80.ttf | جواد | 100% | -
Noorin81.ttf | جواد | 100% | -
Noorin82.ttf | جواد | 100% | -
Noorin83.ttf | جواد | 100% | -
Noorin84.ttf | جواد | 100% | -
Noorin85.ttf | جواد | 100% | -
Noorin86.ttf | جواد | 100% | -
Noorin87.ttf | جواد | 100% | -
Noorin88.ttf | جواد | 100% | -
Noorin89.ttf | جواد | 100% | -
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکرالقادری صاحب، میں نے آپ کا یہ پیغام اب دیکھا ہے۔ دوسرے تھریڈ میں میں نے اسی کے متعلق بات کی تھی۔ آپ میرے ذمہ بھی کوئی فونٹ فائلز لگا دیں۔ عارف کونسی فائلوں پر کام کر رہے ہیں یا کریں گے۔ ان کے ابھی امتحانات ہو رہے ہیں، بہتر ہو گا کہ وہ ان پر زیادہ توجہ دیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور سوال، کیا یہاں ان پیج کے ورژن سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ میرے پاس جو ان پیج ہے اس کا ورژن 2.9 ظاہر ہو رہا ہے۔ اصل میں یہ نہ جانے کونسا ورژن ہے۔ کیا اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم ان پیج کے ایک ہی ورژن کی فونٹ فائلوں پر کام کریں؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک اور سوال، کیا یہاں ان پیج کے ورژن سے کوئی فرق پڑتا ہے؟ میرے پاس جو ان پیج ہے اس کا ورژن 2.9 ظاہر ہو رہا ہے۔ اصل میں یہ نہ جانے کونسا ورژن ہے۔ کیا اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم ان پیج کے ایک ہی ورژن کی فونٹ فائلوں پر کام کریں؟

نبیل میں ابتدائی پانچ فائلوں پر کام کر رہا ہوں اور آپ اس سے اگلی پانچ فائلیں اپنے ذمہ کر لیں یعنی
Noorin06.ttf تا Noorin010.ttf
عارف کریم نے ایف ٹی پی سائٹ پر ان پیج2.4 کی فائلیں اپلوڈ کی ہوئی ہیں آپ انہیں استعمال کر سکتے ہیں جن فائلوں پر کام مکمل ہو جائے ان کے لیے ایک علیحدہ فولڈر بنا لیں اور انہیں اس فولڈر میں اپلوڈ کرتے جائیں

اگر آپ کے پاس فونٹ لیب سٹوڈیو موجود ہے تو آپ یہ فونٹ فائل اس میں لوڈ کرنے کے بعد پہلے گلف کو منتخب کریں اور (\+ctrl) کی شارٹ کٹ استعمال کریں اور گلف کو ری نیم کرنے کے بعد انٹر کر دیں اگلے گلف پر جانے کے لیے ایرو کیز استعمال کریں ۔۔۔۔۔۔ انتہائی سادہ اور دو تین سیکنڈ کے وقفے میں گلف ری نیم ہو جاتا ہے

اگر فونٹ لیب سٹوڈیو موجود نہیں تو میں اپلود کر دوں اسی طرح برادرم قیصرانی بھی کام شروع کر سکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، میں نے فونٹ لیب سٹوڈیو 5 انسٹال کر لیا ہے اور آپ کی بتائی ہوئی فونٹ فائلوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ جیسے ہی پہلی فونٹ فائل پر کام مکمل ہوگا، میں اسے پڑتال کے لیے پیش کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، میں نے NOORIN06.ttf فائل پر کام کرکے ذیل کے ربط پر رکھ دیا ہے:

(حذف)

آپ کو وقت ملے تو اس کی پڑتال کر لیں۔ جن فونٹ فائلوں پر کام مکمل ہو جائے، انہیں اسی فولڈر میں منتقل کرتے رہیں۔
کچھ ترسیمہ جات کو ری نیم کرنے کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔ ان ترسیمہ جات میں صرف نقطے ہیں۔ ایک ترسیمے میں کھڑی زیر استعمال ہو رہی ہے، اس کا بھی مجھے پتا نہیں چلا کہ کیسے ری نیم کرنا ہے۔

ایڈٹ: میں نے نوٹ کیا ہے کہ ری نیمنگ والی تبدیلیاں ttf فائل میں محفوظ نہیں ہوئی ہیں، اس لیے میں نے اپلوڈ کردہ فائل کا ربط ہٹا دیا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ اپلوڈ کروں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بعیر نقاط والے ترسیمے یا صرف نقاط پر مشتمل ترسیمے ری نیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعراب والے ترسیمے میرے خیال میں ری نیم کرتے وقت اعراب کی ضرورت نہیں اردو میں ان پیج والوں نے بھی یہی تیکنیک استعمال کی ہے کہ جن ترسیموں پر اعراب ضروری ہے وہ صرف متعلقہ حروف ٹائپ کرنے پر خود بخود ظاہر ہو جاتے ہیں جیسے رحمن اللہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال محسن بھی اگر اس سلسلہ میں اپنی رائے دیں تو بہتر ہوگا
 

arifkarim

معطل
بعیر نقاط والے ترسیمے یا صرف نقاط پر مشتمل ترسیمے ری نیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعراب والے ترسیمے میرے خیال میں ری نیم کرتے وقت اعراب کی ضرورت نہیں اردو میں ان پیج والوں نے بھی یہی تیکنیک استعمال کی ہے کہ جن ترسیموں پر اعراب ضروری ہے وہ صرف متعلقہ حروف ٹائپ کرنے پر خود بخود ظاہر ہو جاتے ہیں جیسے رحمن اللہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال محسن بھی اگر اس سلسلہ میں اپنی رائے دیں تو بہتر ہوگا

آپ کی بات بجا ہے، مگر یونیکوڈ کے قوانین کو دیکھتے ہوئے شاید ہمیں ان ترسیمہ جات کے ناموں میں اعراب اور ہمزہ کی قدریں بھی شامل کرنی ہونگی، وگرنہ بعد میں مسائل سامنے آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ یہ پیدا ہو سکتا ہے کہ جیسے لفظ ہے لہٰذا۔ لگیچرز میں صرف لہٰذ ہی ہے کھڑی زبر کیساتھ۔ اب اگر کسی نے صرف لہذ لکھنا ہوا تو وہ بیچارا کیا کرے گا؟؟؟ :grin:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عارف! اس سلسلہ میں میں دوسرے دھاگے میں پوسٹ کر چکا ہوں

میرے خیال میں نوری نستعلیق کے جن ترسیموں پر اعراب موجود ہیں وہ نہایت ضروری اعراب ہیں اسی لیے انہیں ترسیمہ کے اندر ہی رکھ دیا گیا ہے
مثلا لفظ معلیٰ ۔۔۔ اللہ ۔۔۔ محلّہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ اگر کہیں اعراب کی ضرورت ہوگی تو میرا خیال ہے کہ وہ اس فونٹ میں ڈالے جانے والے پاک نستعلیق کی مدد سے لگیں گے
۔۔۔۔۔۔۔ وولٹ میں لک اپس کی جنریشن میں بھی شاید اعراب مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔ جب ہم یہ فونٹ استعمال کریں گے تو اگر ہم لفظ اللہ کو اعراب کے ساتھ لکھیں گے تو نتیجہ کیا ہوگا ۔۔۔ یہ کہ ۔۔۔ ایک تو ترسیمے میں دیے گئے اعراب ظاہر ہو گے دوسرے پاک نستعلیق بھی اعراب ڈالنے کی کوشش کرے گا اور اعراب ڈبل ہو سکتے ہیں
لفط اللہ محلہ معلی وغیرہ بغیر اعراب کے کہیں بھی نہیں لکھے جاتے اسی لیے ان کے ترسیموں میں ہی اعراب شامل ہیں ۔۔۔۔ ان کو اعراب کے ساتھ لکھنا اب بھی وقت کا ضیاع ہو گا اور بعد میں جب یہ فونٹ تیار ہو جائیگا تو ان پیج کی عادت کے برخلاف لوگوں کو یہ الفاظ لکھنے میں دقت بھی ہو گی اور وقت بھی ضائع ہوگا
 

arifkarim

معطل
اگر آپ کے پاس فونٹ لیب سٹوڈیو موجود ہے تو آپ یہ فونٹ فائل اس میں لوڈ کرنے کے بعد پہلے گلف کو منتخب کریں اور (+ctrl) کی شارٹ کٹ استعمال کریں اور گلف کو ری نیم کرنے کے بعد انٹر کر دیں اگلے گلف پر جانے کے لیے ایرو کیز استعمال کریں ۔۔۔۔۔۔ انتہائی سادہ اور دو تین سیکنڈ کے وقفے میں گلف ری نیم ہو جاتا ہے

مین نے Tools>Customize>Keyboard میں جاکر Rename Glyphs کیلئے محض Enter کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے رینیمنگ زیادہ برق رفتاری سے ممکن ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس تھریڈ‌ کی پہلی پوسٹ میں ایک جدول شامل کر دیا ہے جس میں Noorin01.ttf سے لے کر Noorin40.ttf فونٹس میں ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کی پیشرفت کو ٹریک کیا جائے گا۔ ابھی تک اس میں شاکرالقادری، امجد علوی اور میرا نام شامل ہے۔ جو دوست جس فائل پر کام مکمل کرتے جائیں وہ یہاں رپورٹ کرتے جائیں تاکہ اس جدول کو اپڈیٹ کیا جا سکے۔
 

arifkarim

معطل
میں اس تھریڈ‌ کی پہلی پوسٹ میں ایک جدول شامل کر دیا ہے جس میں Noorin01.ttf سے لے کر Noorin40.ttf فونٹس میں ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کی پیشرفت کو ٹریک کیا جائے گا۔ ابھی تک اس میں شاکرالقادری، امجد علوی اور میرا نام شامل ہے۔ جو دوست جس فائل پر کام مکمل کرتے جائیں وہ یہاں رپورٹ کرتے جائیں تاکہ اس جدول کو اپڈیٹ کیا جا سکے۔

جس رفتار سے کام ہو رہا ہے، ماشاءاللہ اگر یہی رفتار بر قرار رہی تو انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں نوری نستعلیق اوپن ٹائپ ہمارے ہاتھوں میں ہوگا۔ بس پتہ نہیں سرکاری اداروں کی طرح پراجیکٹ لیڈرز ہی غائب ہیں۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
جناب من میں یہیں پر ہوں سب دیکھ رہا ہوں۔ آج کل میں میرا پراجیکٹ بھی ریلیز ہونے کو ہے اور خوب ہڑبونگ مچی ہوئی ہے۔ اتوار کے روز قادری صاحب سے تفصیلی بات ہو گئی تھی میری تمام امور پر۔ اس کے بعد میں نے اپنا رخ Python کی طرف کر رکھا ہے تاکہ اس میں کچھ پروگرام لکھے جاسکیں جو ہمارے کام آئیں۔
 

arifkarim

معطل
جناب من میں یہیں پر ہوں سب دیکھ رہا ہوں۔ آج کل میں میرا پراجیکٹ بھی ریلیز ہونے کو ہے اور خوب ہڑبونگ مچی ہوئی ہے۔ اتوار کے روز قادری صاحب سے تفصیلی بات ہو گئی تھی میری تمام امور پر۔ اس کے بعد میں نے اپنا رخ Python کی طرف کر رکھا ہے تاکہ اس میں کچھ پروگرام لکھے جاسکیں جو ہمارے کام آئیں۔

شکریہ، آپ اپنے پراجیکٹ کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ ہمارے پراجیکٹ بیشک آہستہ آہستہ ہی سہی مگر رکنے نہیں چاہئیں۔ پیتھون میں کام کر کے ہم فانٹ لیب کو بہت حد تک ایکسٹنڈ کر سکتے ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں ایشیا فانٹ‌اسٹوڈیو کا کوئی بہتر حل ڈھونڈ سکوں۔
 

arifkarim

معطل
نورین 31 تا 33 پر کام مکمل ہو گیا اور فائلیں اپلوڈ کر دی ہیں، اسی رینیمڈ فولڈر میں۔ یہ کام کی تقسیم کا جدول کیسے اپڈیٹ ہوگا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نورین 31 تا 33 پر کام مکمل ہو گیا اور فائلیں اپلوڈ کر دی ہیں، اسی رینیمڈ فولڈر میں۔ یہ کام کی تقسیم کا جدول کیسے اپڈیٹ ہوگا؟


فی الحال تو میں یا شاکرالقادری صاحب ہی اس جدول کو اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ میں نے اسے اپڈیٹ کر دیا ہے۔ میں نے اپنے کام کے سامنے 90 فیصد اس لیے لکھا ہے کہ اس کی پڑتال ہونا باقی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اعراب کی بابت بہت احتیاط اور سوچ بچار کی ضرورت ہے ورنہ غلط اردو ٹائپ کرنے کی نہایت گہری روایت پڑ سکتی ہے۔ اصل میں یہ مسئلہ پاک نوری نستعلیق میں ایسے حل کیا گیا ہے کہ اگر آپ ٹائپ کریں
م ع ل ی
تو کھڑی زبر والا ترسیمہ دکھا دے گا۔
اب اگر یہ روش کوئی دس سال جاری رہی تو چند ایک اعراب ڈالنے کی بھی عادت جاتی رہے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ جو اعراب کے ساتھ ترسیمہ جات ہیں انہیں کیسے نام دیا جا رہا ہے؟



یہ ایک اہم سوال ہے۔ ہمیں ایک ہی صوتی کی میپنگ پر متفق ہونا چاہیے۔ یہ موضوع میں علیحدہ تھریڈ میں شروع کروں گا۔ یہاں مختصر تفصیل پیش کر رہا ہوں۔

زبر= <
زیر= >
پیش= P
فتحاً (دو زبر) = M
کسراً (دو زیر)= F
تنوین (دو پیش) = L
کھڑی زبر = I
ہمزہ (حرف کے اوپر والی) = #

کچھ کی میپنگز آلٹ سٹیٹ میں ہیں جنہیں شفٹ سٹیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، میرے خیال میں ہمیں فی الحال کوئی اور معیار متعارف کروانے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔ باقی تم بہتر جانتے ہو کہ کام آگے کیسے بڑھانا ہے۔
 
Top