تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

عثمان

محفلین
Screenshot_2018-07-22-20-51-57-16.png
اچھا تو ادارت اور رپورٹ کے پیغامات الگ آتے ہیں۔ دلچسپ!
 

سین خے

محفلین
امید ہے کہ ہدف کچھ گھنٹوں میں پورا کر لیا جائے گا۔ ہماری طرف سے تمام محفلین کو محفل پر بیس لاکھ مراسلے پورے ہونے پر دلی مباکباد پیش کی جاتی ہے۔ آجکل وقت کی کمی ہے سو کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اب کب وقت ملے گا سو ہماری جانب سے مبارکباد ابھی سے قبول فرمائیے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ماجرا ہو گیا
کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا ۔۔ :love:

کچھ دیر کے لیے کہیں جانا ہوا تھا، واپس آیا تو محفل فورم دو ملین پیغامات کے پاس آئی کھڑی ہے۔ میں نے کل کا سوچا ہوا تھا۔ :)
لگتا ہے کہ آج رات کو سونے سے پہلے ہی خصوصی تحریر پوسٹ کرنی پڑے گی۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
یہ کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ماجرا ہو گیا
کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا ۔۔ :love:

کچھ دیر کے لیے کہیں جانا ہوا تھا، واپس آیا تو محفل فورم دو ملین پیغامات کے پاس آئی کھڑی ہے۔ میں نے کل کا سوچا ہوا تھا۔ :)
لگتا ہے کہ آج رات کو سونے سے پہلے ہی خصوصی تحریر پوسٹ کرنی پڑے گی۔ :)
اب تو تجسس کے مارے نیند بھی نہیں آئے گی۔۔:)
 
محفل کے بیس لاکھ پیغامات کس روز اور کس سعد گھڑی میں مکمل ہونے کا امکان ہے؟ کیا فرماتے ہیں رفقائے قیاس انداز و علمائے ستارہ شناس و ماہرین علم جفر در ایں قصہ؟ :) :) :)
تو فی الحال درج ذیل قیاسات متوقع وقت کے آس پاس پائے جا رہے ہیں! :) :) :)
میرے خیال میں آنے والے اتوار کی شام کو بیس لاکھ پیغامات مکمل ہونے کا امکان ہے.
لیجیے جناب! تکا صاحب حاضر ہیں۔ 23 جولائی 2018 رات آٹھ بجے پاکستانی وقت کے مطابق! :)
میرا اندازہ بھی 23، 24 جولائی کا ہی ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
Top