تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

غالب گمان ہے کہ بیس لاکھواں مراسلہ درج ذیل ہے۔ البتہ ابھی پورے وثوق سے نہیں کہہ سکتے۔ :) :) :)

جدید رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤
(سورة الإسراء)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔
 

فہد اشرف

محفلین
ایس ایم ایسی شاعری

پل پل ترستے تھے جس پل کے لیے
وہ پل آیا بھی تو ایک پل کے لیے
سوچا تھا اسے زندگی کا ایک حسیں پل بنا لیں گے
پر وہ پل رکا بھی تو بس ایک پل کے لیے
 

محمد وارث

لائبریرین
ہمیں تو لگا تھا کوئی ہنگامہ ہو گا لیکن ابھی تک ایک بوتل پر ٹرخایا گیا ہے۔ جس کے اندر سے بھی لگتا ہے کوئی جن ہی برآمد ہو گا۔ :)
میرے لیے تو یہ بھی بہت ہے! :)

ویسے شاید اینٹی کلائمکس ہوا ہے اس دو ملین والی ریس کا۔ :)
 
Top