غدیر زھرا

لائبریرین
ہو گا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میر
کیا کام محبت سے اس آرام طلب کو

-----
عشق اک میر بھاری پتھر ہے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے

-----

(میر تقی میر)
 

یوسف سلطان

محفلین
اک سکینٹ کی فرصت نہیں ہے، پُورا جینا کم وی کوئی نہیں
کوڈی جینی خوشی وی نہیں ہے، رَتی جینا غم وی کوئی نہیں
خالد مسعود خان​
 

جاسمن

لائبریرین
ہم تو سمجھے تھے کہ چاروں در مقفل ہو چکے
کیا خبر تھی ایک دروازہ کھلا رہ جائے گا
نجیب احمد
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اک تری یاد گلے ایسے پڑی ہے کہ نجیبؔ
آج کا کام بھی ہم کل پہ اٹھا رکھتے ہیں
نجیب احمد
ہم تو سمجھے تھے کہ چاروں در مقفل ہو چکے
کیا خبر تھی ایک دروازہ کھلا رہ جائے گا
نجیب احمد
واہ واہ۔۔۔ بوجوہ کاہلی آج پڑھے ہیں یہ اشعار۔۔۔۔ لیکن چستی کا عالم دیکھیے کہ اسی سال ہی پڑھ ڈالے۔۔ اگلے برس تک بات نہیں جانے دی۔
 
Top