کبھی تو رنگ میرے ہاتھ کا حنائی ہو۔۔۔

ماہی احمد

لائبریرین
بہت خوب ماہی!
مہندی لگا کر منانے کا انداز اچھا ہے۔
ہاتھوں پر مہندی کے ساتھ مجھے ناخن پر عرق لگانا بہت پسند ہے۔
مجھے بھی بہت اچھا لگتا ہے آپی۔۔۔
پر جب وہ پھیکا پڑ جاتا ہے یا نیچے سے خالی ناخن نکلنے لگتا ہے تب انتہا سے زیادہ برا لگتا ہے۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
تو جلد جلد لگانا چاہیے ناں!
میں عرق کی ایک کون لے کر سب ساتھیوں کو دیتی ہوں۔ سب باری باری لگاتی ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ہم بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
تو جلد جلد لگانا چاہیے ناں!
میں عرق کی ایک کون لے کر سب ساتھیوں کو دیتی ہوں۔ سب باری باری لگاتی ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ہم بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
:)
میں نے پاؤں پر لگایا ہوا ہے۔ اور اب انتظار میں ہوں کہ کب اترے یہ۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں نے ابھی چند دن پہلے ایک ہاتھ کے ناخنوں پر لگایا تو عرق شاید پرانا تھا،اس لئے رنگ نہیں آیا۔ اب دیکھو کب بازار جانا ہو اور میں لے کر آؤں۔۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں نے ابھی چند دن پہلے ایک ہاتھ کے ناخنوں پر لگایا تو عرق شاید پرانا تھا،اس لئے رنگ نہیں آیا۔ اب دیکھو کب بازار جانا ہو اور میں لے کر آؤں۔۔۔۔
مجھ سے ل لیں، میرے پاس پڑا ہے :)
ویسے میرا دل کرتا ہے میں عرق سے نیل آرٹ کروں۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
جلدی سے دے دو۔
نیل آرٹ کرو تو مجھے ضرور دکھانا۔
میری ایمن بھی اب نیل پالش نہیں لگاتی ۔لیکن زیادہ دیر مہندی یا عرق لگانا بھی اس کے لئے بہت صبر آزما ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
10003901_514154865384379_4170859671451825149_n.jpg
اور بتاؤں میں نے ٹیگ دیکھ کر ایسے :noxxx: کر لیا تھا کہ ابھی ماہی کہےگی تم نے اپنی مہندی نہیں شیئر کی لیکن بچت ہوگئی :p
اففف کتنی باریک مہندی ہے ناں کیسے لگا لیتی ہو تم؟ میں نے وہاں فیس بک پر بھی دیکھی تھی :)
 
مجھے تو یاد نہیں تھا پر تم نے خود یاد دلا دیا۔۔۔:p
چلو شاباش اب دکھاؤ جلدی سے۔:)
 
دلاور خان

لائبریرین
جی، یہ عرق عام طور پر خواتین ناخنوں پر لگاتی ہیں۔ اور اس کے بننے کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ ایک برتین میں گڑ رکھ کر اور درمیاں میں ایک خالی پیالی رکھ دی جاتی ہے۔
پھر اس کا منہ بالکل بند کرکے ایسا کہ کنارے بھی آٹے سے سیل کردیئے جائیں ہلکی آنچ پر چولھے پر چڑھا دیا جاتا ہے۔
پھر گڑ کی بھاپ بن کر ایک لال رنگ کا عرق درمیان میں رکھی خالی پیالی میں جمع ہوجاتا ہے۔
اسے ہی مہندی کا عرق کہتے ہیں اور اس میں مہندی نہیں ملائی جاتی۔
 
Top