کوئی بھی شکل مکمل کتاب بن نہ سکی ہر ایک چہرہ یہاں اقتباس جیسا ہے مضطر حیدری
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #101 کوئی بھی شکل مکمل کتاب بن نہ سکی ہر ایک چہرہ یہاں اقتباس جیسا ہے مضطر حیدری
مومن فرحین لائبریرین اپریل 20، 2021 #102 قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتارو ہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #104 کدھر سے برق چمکتی ہے دیکھیں اے واعظ میں اپنا جام اٹھاتا ہوں تو کتاب اٹھا جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2021 #105 کتاب زیست کا عنوان بن گئے ہو تم ہمارے پیار کی دیکھو یہ انتہا صاحب اندرا ورما
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #106 کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیے سوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو نظیر باقری
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2021 #107 کتاب زیست میں باب الم بھی ہو محفوظ سیاہ رات کا منظر سحر میں رکھا جائے امان اللہ خالد
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #108 چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دو جس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2021 #109 یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر میں رہا کرو وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو بشیر بدر
یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر میں رہا کرو وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو بشیر بدر
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #110 کچھ اور سبق ہم کو زمانے نے سکھائے کچھ اور سبق ہم نے کتابوں میں پڑھے تھے
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2021 #111 وہ چہرہ ہاتھ میں لے کر کتاب کی صورت ہر ایک لفظ ہر اک نقش کی ادا دیکھوں ظفر اقبال
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 20، 2021 #112 بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو غلام محمد قاصر
بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو غلام محمد قاصر
شمشاد لائبریرین اپریل 21، 2021 #113 اپنی کتاب عمر کا انجام لکھ دیا پہلے ورق پہ میں نے ترا نام لکھ دیا معصوم انصاری
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #114 پھول ہے جو کتاب میں اصل ہے کہ خواب ہے اس نے اس اضطراب میں کچھ نہ پڑھا لکھا تو پھر ادریس بابر
شمشاد لائبریرین اپریل 21، 2021 #115 کتاب وقت کا ہر باب حفظ کر ڈالا پڑھی نہ مشق مگر قول سے مکرنے کی رشید حسرت
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #116 مکتبِ عشق کے اصول نرالے دیکھے اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا
شمشاد لائبریرین اپریل 21، 2021 #117 اس سے کہیں بھی نام تمہارا نہیں ملا ہم ہر ورق کتاب وفا کے پلٹ گئے ظفر انصاری ظفر
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #118 وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخہ عشق کا کہ کتابِ عقل طاق پر جوں دھری تھی، تیوں دھری رہی
شمشاد لائبریرین اپریل 21، 2021 #119 کتاب عشق کے جو معتبر رسالے ہیں انہیں میں حسن کے کچھ مستند حوالے ہیں انجم بارہ بنکوی