ہر اک قیاس حقیقت سے دور تر نکلا کتاب کا نہ کوئی درس معتبر نکلا!!!!!!!
سیما علی لائبریرین جولائی 18، 2020 #81 ہر اک قیاس حقیقت سے دور تر نکلا کتاب کا نہ کوئی درس معتبر نکلا!!!!!!!
جاسمن لائبریرین ستمبر 3، 2020 #82 جو ایک لفظ کی خوشبو نہ رکھ سکا محفوظ میں اُس کے ہاتھ میں ساری کتاب کیا دیتا
مومن فرحین لائبریرین ستمبر 3، 2020 #83 اب اپنی یاد کی خوشبو بھی ہم سے چھینو گے ؟ کتاب دل میں یہ سوکھا گلاب رہنے دو
جاسمن لائبریرین مارچ 6، 2021 #84 دیکھ میں ہو گیا بدنام کتابوں کی طرح میری تشہیر نہ کر بس تو جلا دے مجھکو
محمداحمد لائبریرین مارچ 6، 2021 #85 کتاب سادہ رہے گی کب تک کبھی تو آغازِ باب ہوگا جنہوں نے بستی اُجاڑ ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا مرتضیٰ برلاس
کتاب سادہ رہے گی کب تک کبھی تو آغازِ باب ہوگا جنہوں نے بستی اُجاڑ ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا مرتضیٰ برلاس
جاسمن لائبریرین مارچ 6، 2021 #86 محمداحمد نے کہا: کتاب سادہ رہے گی کب تک کبھی تو آغازِ باب ہوگا جنہوں نے بستی اُجاڑ ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا مرتضیٰ برلاس مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بے شک! ایسا ہوگا۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
محمداحمد نے کہا: کتاب سادہ رہے گی کب تک کبھی تو آغازِ باب ہوگا جنہوں نے بستی اُجاڑ ڈالی کبھی تو اُن کا حساب ہو گا مرتضیٰ برلاس مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بے شک! ایسا ہوگا۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #87 وہی فراق کی باتیں وہی حکایت وصل نئی کتاب کا ایک اک ورق پرانا تھا افتخار عارف
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #88 بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو غلام محمد قادر
بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو غلام محمد قادر
سیما علی لائبریرین مارچ 13، 2021 #89 سب کتابوں کے کھل گئے معنی جب سے دیکھی نظیرؔ دل کی کتاب نظیر اکبر آبادی
حسرت جاوید محفلین اپریل 19، 2021 #90 دیکھیں چشم حیراں کیا انتخاب کرتی ہے میں کتابِ تنہائی، تم نصاب دنیا کے پیرزادہ قاسم
حسرت جاوید محفلین اپریل 19، 2021 #91 جسے پڑھا نہیں تم نے کبھی محبت سے کتابِ زیست کا وہ باب ہیں مرے آنسو لتا حیا
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #92 چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دو جس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #93 کتاب کھول کے دیکھوں تو آنکھ روتی ہے ورق ورق ترا چہرا دکھائی دیتا ہے
سیما علی لائبریرین اپریل 19، 2021 #94 بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #96 کھلی کتاب تھی پھولوں بھری زمیں میری کتاب میری تھی رنگ کتاب اس کا تھا وزیر آغا
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #97 کتابِ زیست کا دارومدار تجھ پر ہے سو اس کتاب کے جملہ حقوق تیرے نام
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #98 تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو کتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں علامہ اقبال
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #99 دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو ندا فاضلی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #100 کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کو کاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے عادل منصوری