کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تحریر کا مقصد
جمال مصطفیٰ ﷺ
آپﷺ کا شرف اعظم
سعادت دوجہاں کی گارنتی
استراحت وآغاز صبح
شب باشی اور اذکار
خواب کی حقیقت
تہجد کی رکعات
طہارت ونظافت
چمکدار دانت
بالوں کا سنوارنا
آپﷺ کا فرمان کہ گھروں کے آنگن صاف رکھیے
آپﷺ کے ملبوسات
ملبوسات کے رنگ وڈیزائن
عمدہ اور قیمتی لباس مگر سادگی
خوردونوش کے آداب
کھانے کا طریقہ
آپﷺ کی پسندیدہ غذائیں اور مشروبات
حفظان صحت کے اصول
بیماری کی وجوہات واسباب
علاج اور پرہیز آپﷺ کی نظر میں
نیم حکیم سے بچنے کا حکم
گھر کے آنگن میں آپ ﷺ کے اوقات
اہل خانہ کی ذمہ اداریاں
انداز تجارت اور مزدور کا تحفظ
ملاوٹ کرنا قتل اور امت سے خارج ہونے کے مترادف ہے
مسجد سکون واطمینان کا زینہ اور اللہ کی رحمتوں کا مرکز
فرقہ واریت کا مرکز مسجدیں
مسجد کے معاشرتی اور سماجی نتائج
ذکر وفکر کا بہترین انداز
دنیا وآخرت کے فوائد
ذکر نہ کرنے کے نقصانات
مجلس کے اثرات وثمرات
مجلس کے آداب اور آپﷺ کا استقبالہ انداز
استقبالیہ قیام کی اجازت
حسن اخلاق کا مطلب کردار اور گفتار کا نکھار
خواتین کا انداز گفتگو کیسا ہونا چاہیے
آپﷺ کا انداز تکلم
مسلم معاشرے کو رعونت اور غرور سے بچانے کے اصول
والدین کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنا جائز نہیں
سفر کے ضابطے
آپﷺ کی رفعتیں افلاک سے بالا مگر عجز وانکساری کی انتہا
دکھی انسانیت سے اظہار ہمدردی
آپﷺ تیماردار کی حیثیت سے
انسانیت کی فلاح وبہبود
عوام کی اخلاقی حالت تبدیل کرنا حکمرانوں کا فرض
دولت عثمانیہ کا قانونی خلیفہ
خوشی اور شادمانی کے پیامبر
آپﷺ کی اہل خانہ سے خوش طبعی
عجب مزاج کا صحابی
آپ ﷺ کے دل نازک پر وارد ہونے والے صدمات
والدہ کی قبر پر سسکیاں
بیٹے ابراہیم اور نواسے علی کی موت پر رونا
آپﷺ کا سفر واپسیں
سفر آخرت کا آغاز
وفات سے پانچ دل قبل
چار دن پہلے
حیات مبارکہ کا آخری دن
دم واپسیں کا وقت ، وصیتیں اور دعائیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اخوان المسلمون تزکیہ ، ادب ، شہادت
مصنف
ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی
ناشر
القلم پبلی کیشنز کشمیر


تبصرہ

اس میں بھلا کیا شک ہے کہ اس وقت امت مسلمہ پرزوال کا دور ہے۔ مسلمان ہر لحاظ سے ابتر کا شکار ہیں۔ ان کی سیاست میں انتشار، ان کی معاشرت میں بے راہ روی، ان کی معیشت میں تباہ حالی اسی طرح تزکیہ نفس اور اصلاح باطن کا شدید فقدان ہے۔ گویہ یہ زوال ہمہ جہتی ہے۔ اور یہ شروع بھی گزشتہ کچھ دہائیوں سے ہواہے۔ امت کی اس زبوں حالی کو دیکھ کر اسے سدھارنے کےلیے کئی ایک جماعتیں اٹھیں، ان میں سے کچھ دعوتی تھیں اور کچھ عسکری۔ ایسے ان جماعتوں میں سے سب سے اہم ترین جماعت اخوان المسلمین ہے جس نے احیائے امت کےلیے تقریباً ہمہ جہت کام کیا۔ بنیادی طور پر اخوان کامحاذ سیاسی تھا۔ اور گزشتہ صدی میں جو جماعتیں امت کےلیے ایک نمونے کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں ان میں سے بھی اخوان کا شمار ہوتا ہے۔ مختصر بات یہ ہےکہ اخوان کانظم ونسق اور اس کے کارکنان کی تربیت واصلاح ایک مثال تھے۔ زیرنظرکتاب میں اس عظیم تحریک کے نظام اصلاح وتربیت کو سمجھانے کی یا اسےآگے پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں مصنف نے اس تحریک کے دعوتی اور تربیتی پہلو کو زیادہ اجاگر کرنے کی کوشش فرمائی ہے۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
حسن البنا شہید سے ڈاکٹر محمد البدیع تک
پس منظر
امام حسن البنا (مرشد اول)
شیخ حسن بن اسماعیل الہضیئی (مرشد دوم)
داعی ہیں ، داروغہ نہیں!
خروج کی مخالفت
پہلے اپنے دلوں میں قرآنی حکومت قائم کرو!
السید عمر تلمسانی (مرشد سوم)
اہل خانہ کے تئیں غیرت
بہن کو بھائی کے سامنے برہنہ کردیا گیا
الجماعت الاسلامیہ کا قیام
انور سادات کو دو ٹوک جواب
کیمپ ڈیوڈ معاہدہ
استاذ محمد حامد ابو النصر (مرشد چہارم)
تنظیمی شورائیت
حسنی مبارک کا تشدد
صدام حسین کی آمریت
استاذ مصطفیٰ مشہور(مرشد پنجم)
نظام خاص
جمہوریت پر یقین
المستشار محمد مامون الہضیبی (مرشد ششم)
نوجوانوں کا قائدانہ کردار
اندرونی اختلافات کا فسانہ
حماس کے تئیں موقف
نائن الیون پر رد عمل
استاذ محمد مہدی عاکف(مرشد ہفتم)
مسلم تحریکات مزاحمت کی حمایت
پارلیمانی انتخابات 2005ء
اسلامی حکومت کی تشکیل
ڈاکٹر محمد البدیع (مرشد ہشتم)
شخصی اقتدار کی مخالفت
تحریک کے اندر جمہوریت
تصوف اور سیاست کا اجتماع (بانی تحریک کی فکر)
سید مودودی کا خراج عقیدت
مقصد تحریک
وسائل وذرائع
مراحل دعوت
تشدد سے گریز ، مزاحمت کی تلقین (دعوت اور خدمات)
عالم اسلام کا بحران
اخوان المسلمون کی تاسیس
اخوان کی دعوت
طریق کار اور منہج
خدمات
فکری انقلاب
میدان صحافت میں
خدمت خلق
ادب کی حلاوت بھی ، ایمان کی حرارت بھی
حصول سند ایک فتنہ ہے
شعر وشاعری کا ذوق
سماج سے بغاوت
خود احتسابی کا عمل
آسان راستہ کا انتخاب
فنکار کے فرائض
شیخ ازہر کا شرمناک فتویٰ
وقت نکاح کا معاہدہ جہاد
دانشوروں اور ادیبوں کی کہکشاں
مصنفین ومفکرین کی جماعت
شہادت گہ الفت میں (نظام تربیت کے لازوال نقوش
معاشرتی روحانیت
فرد تربیت کا محور ومرکز
اصلاح نفس پر زور
اوصاف تربیت
نظام تربیت
اس کی اداول فریب اس کی نگہ پاکباز
اخلاص کا سرمایہ
دلوں کو مادہ پرستی سے بچائیے
رات کے راہب
صبر وتسلیم کے ہمالہ
محبتوں کے متوالے
محبت سلاخوں کے پیچھے
اشاریہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عورت کا لباس
مصنف
محترمہ ام منیب
ناشر
مشربہ علم وحکمت لاہور


تبصرہ

عصر حاضر کے بڑے بڑے فتنوں میں سے ایک فتنہ فحاشی و عریانی بھی ہے ۔ مغرب نے عورت کو گھر سے نکال کر اپنے افکار کی ترویج کے لیے بڑی خوش اسلوبی سے استعمال کیا ہے ۔ آج معاشرے میں ہر کہیں فحاشی وعریانی کا بازار گرم ہے ۔ اور یہ تمام تر اثرات مغربی فکر اور فلسفے کے ہیں ۔ اہل مغرب نے پہلے عورت سے کہا کہ وہ معیشت میں یکساں اجرت کا مطالبہ کرنے کے لیے گھر سے نکلے پھر اس کے بعد اس قضیے کو زندگی کے ہر شعبے میں پھیلا دیا۔ زیر نظر کتاب میں ام عبدمنیب نے اسلامی لباس کی وضع وقطع کے حوالے سے روشنی ڈالی ہے جو کہ ایک فطر ی اور سادہ لباس ہے ۔ جس میں اسراف اور تبذیر سے گریز اختیار کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی واضح رہے کہ لباس کی وضع و قطع تہذیب کے اہم ترین مسائل میں سے ہے ۔ جس میں اسلام اپنا ایک ایسا لباس متعارف کرواتا ہے جو ستر و حجاب کی تعلیمات کے عین مطابق ہو ۔ جبکہ اس کے برعکس مغرب ایک ایسا لباس سامنے لے کر آتا ہے جو اس کے فلسفہء حیات کے عین مطابق ہے ۔ لحاظہ اس حساب سے لباس کا تعلق تہذیب سے بھی ہے ۔ ام عبدمنیب نے اس سلسلے میں بھی بطریق احسن روشنی ڈالی ہے کہ صحیح اسلامی لباس کے بارے میں تعلیمات سامنے آجائیں ۔ اللہ انہیں اجر سے نوازے ۔ اور ہمیں اس پرعمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
لباس کی اہمیت
لباس کا پہلا مقصد قابل ستر جگہوں کو ڈھانپنا
فتنہ عریانیت اور شیطان
غیر ساتر لباس پر وعید
باریک لباس
تنگ اور جسم کی بناوٹ ظاہر کرنے والا کپڑا
مختصر لباس
کٹے ہوئے یا سوراخ دار کپڑے
لباس کا دوسرا مقصد زیب وزینت
ریشمی لباس
لباس پر زیب وزینت
جانداروں کی تصاویر والا لباس
انگلش حروف والا لباس
ضرورت سے زیادہ لباس
غیر مسلموں اور فاسقوں کے لباس سے مشابہت
لباس میں سادگی
کلف دار لباس
لباس کا حساب
عورت کب ، کیسا لباس پہنے
اندرون خانہ لباس
دلہن کا لباس
تقریبات کے لباس
کنواری لڑکی کا لباس
عورتوں میں عورت کا لباس
لباس پہننے اور ستر دیکھنے میں فرق
بوڑھی عورت کا لباس
نابالغ بچی کا لباس
مردع عورت کا لباس(کفن)
شوہر کے سامنے لباس
درع (کلے میں پہننے کا کپڑا)
سکرٹ، جینز ، غرارے کی کرتی وغیرہ
فراک
لباس یا غلاف
نسوانیت بازار میں برائے فروخت
جلباب
ٹوپی والا برقع
گاؤن
حجاب گارمنٹس والوں سے گزارش
عورت کا مرد سے لباس تیار کروانا
عورت کے سرپرست کی ذمہ داری
نسوانی جوتے
اونچی ایڑی کے جوتے
ننگے جوتے
پیروں پر مہندی
جرابیں کیسی ہوں
مردانہ جوتے زنانہ پاؤں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
لباس کی اہمیت
لباس کا پہلا مقصد قابل ستر جگہوں کو ڈھانپنا
فتنہ عریانیت اور شیطان
غیر ساتر لباس پر وعید
باریک لباس
تنگ اور جسم کی بناوٹ ظاہر کرنے والا کپڑا
مختصر لباس
کٹے ہوئے یا سوراخ دار کپڑے
لباس کا دوسرا مقصد زیب وزینت
ریشمی لباس
لباس پر زیب وزینت
جانداروں کی تصاویر والا لباس
انگلش حروف والا لباس
ضرورت سے زیادہ لباس
غیر مسلموں اور فاسقوں کے لباس سے مشابہت
لباس میں سادگی
کلف دار لباس
لباس کا حساب
عورت کب ، کیسا لباس پہنے
اندرون خانہ لباس
دلہن کا لباس
تقریبات کے لباس
کنواری لڑکی کا لباس
عورتوں میں عورت کا لباس
لباس پہننے اور ستر دیکھنے میں فرق
بوڑھی عورت کا لباس
نابالغ بچی کا لباس
مردع عورت کا لباس(کفن)
شوہر کے سامنے لباس
درع (کلے میں پہننے کا کپڑا)
سکرٹ، جینز ، غرارے کی کرتی وغیرہ
فراک
لباس یا غلاف
نسوانیت بازار میں برائے فروخت
جلباب
ٹوپی والا برقع
گاؤن
حجاب گارمنٹس والوں سے گزارش
عورت کا مرد سے لباس تیار کروانا
عورت کے سرپرست کی ذمہ داری
نسوانی جوتے
اونچی ایڑی کے جوتے
ننگے جوتے
پیروں پر مہندی
جرابیں کیسی ہوں
مردانہ جوتے زنانہ پاؤں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اپنے گھروں کو بربادی سے بچائیں
مصنف
روبینہ نقاش
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ

یہ بات اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ دنیا کے کفار بالخصوص ہنود و یہود اور صلیبی امت مسلمہ کی تباہی کے لیے کمر بستہ ہو چکے ہیں۔ انھوں نے یہ سازشی منصوبہ بنایا ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کے اس مضبوط خاندانی نظام کو تباہ کر دیں کہ جس کی بنا پر ایسے افراد جنم لے رہے ہیں جونہ صرف ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرأت کرتے ہیں بلکہ ان کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ان کے ذرائع ابلاغ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا وغیرہ خاص طور پر ان کے مشن کو مسلمانوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ محترمہ روبینہ نقاش نے یہ کتاب اسی لیے ترتیب دی ہے کہ ان ذرائع و اسباب سے آگاہی حاصل کی جائے کہ جن کے ذریعے کفر ہمیں صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتا ہے، تاکہ اپنے خاندانوں اور مسلم گھرانوں کو تباہی و بربادی سے بچایا جا سکے۔ یہ بربادی کس کس طرح ہمارے گھروں میں داخل ہو رہی ہے؟ اور اس سے ہم نے اپنے آپ کو کیسے بچانا ہے؟ یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں ان محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہمارے گھر بربادی کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ اور واقعتاً یہ ایسے محرکات ہیں جن کو معمولی سمجھنے کی وجہ سے ہم غیر محسوس طریقےسے ان میں جکڑے جا چکے ہیں۔ کتاب کا دوسرا حصہ 'گھر کو جنت کیسے بنائیں؟' کے عنوان سے ہے جس میں گھر کو پر سکون اور کامیاب بنانے کے طریقے درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب بہت سادہ اور عام فہم ہے عوام و خواص کے لیے اس کا مطالعہ بہت مفید ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
مقدمہ
قلعہ اور گھر کے نقب زن
تلاوت کی آواز والے گھروں میں آج فلمی نغمے کیوں گونجتے ہیں؟
صرف اپنی ذات کی اصلاح کافی نہیں
ایک عذر
گمراہی کا موثر علاج صرف گھروں میں ممکن ہے
مسلم گھرانوں میں کفار کے خفیہ راستے اور مسلم تشخص کا خاتمہ
گھر معصیتوں اور برائیوں کی آماجگاہ کیسے بنتے ہیں؟
پہلا حصہ گھروں کی بربادی کے محرکات
بربادی کا پہلا محرک
غیر محرموں کا خاوند کی عدم موجودگی میں گھر آنا جانا
’’ الحمو الموت‘‘ کا مصداق میرا ذاتی مشاہدہ
بربادی کا دوسرا محرک
دعوتوں ملاقاتوں میں مردوں کو عورتوں سے علیحدہ نہ رکھنا
بربادی کا تیسرا محرک
گھریلو ڈرائیوروں اور خادموں کے فتنے
بربادی کا چوتھا محرک
ہیجڑوں کو گھروں سے نکال دو
بربادی کا پانچواں محرک
ٹیلی ویژن کے خطرات سے بچو
بربادی کا چھٹا محرک
ٹیلی فون کے شر سے بچیں
بربادی کا ساتواں محرک
شرکیہ تہذیب سے اجتناب
بربادی کا آٹھواں محرک
گھروں کو جانداروں کی تصاویر سے پاک کریں
بربادی کا نواں محرک
اپنے گھروں کو تمباکو نوشی سے بچاؤ
بربادی کا دسواں محرک
گھروں میں کتے نہ پالے جائیں
بربادی کا گیارہواں محرک
گھروں کو بے جا مزین کرنا
بربادی کا بارہواں محرک
مجلات کا فتنہ
دوسرا حصہ
گھر کو جنت کیسے بنائیں؟
گھر جیسی نعمت پر اللہ کا شکریہ ادا کیجیے
اپنے گھر کی اصلاح کیحیے
مسلم گھرانے کی اصلاح کے لیے چند اسباب
بیوی کی اصلاح کی کوشش
زیادہ وقت اپنے گھر میں گزرائیے
گھروالوں کے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہیے
چند اہم نکات
گھر کے برے اخلاق کو مٹانا
گھر مسجد کے قریب لیجیے
اپنے گھر میں خواتین کے وعظ کا اہتمام کیجیے
گھر میں مفید کتابیں اور دینی کیسٹیں رکھیے
گھر والوں کو صدقہ خیرات کا شوق دلائیے
گھر والوں کو دینی تعلیم دلائیے
گھر میں نیک لوگوں کو بلائیے
بے دین افراد کو گھر میں داخل کرنے سے اجتناب کریں
جادو کے اثر سے بچنے کے لیے گھر میں کیا کریں؟
گھر والوں کے ساتھ کام کاج میں ہاتھ بٹائیے
محترم والدین ! گھر میں بچوں کے لیے بہترین نمونہ بن جائیے
بچوں کو دوست بنائیے اور خوش رکھیے
قرآن حفظ کرائیں اور اسلامی کہانیاں سنائیے
بچپن سے بچوں کو نماز کا عادی بنائے
گھر میں نماز کی اصلاح کیجیے
سنت ونفل گھر میں پڑھیے
اہل وعیال کے ساتھ سکونت کا حکم جب وہ نماز نہ پڑھتے ہوں
گھر میں سورہ بقرہ پڑھیے
گھر میں آیت الکرسی ضرور پڑھیے
رات کو گھرون میں قرآن مجید کی تلاوت کیجیے
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
برصغیر کا اسلامی ادب چند نامور شخصیات
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن
ترتیب و تخریج
پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف صدیق
ناشر
نقوش لاہور


تبصرہ

تیرہ سو سال پر محیط برصغیر میں اسلام اور اسلامی شخصیات کی داستان تاریخ اسلام میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ اس کی ابتدا محمد بن قاسم الثقفی جیسے مہم جو اور انتہائی قابل قائد سے ہوتی ہے اور پھر سندھ کے راستے پورے برصغیر میں اسلام پھیل جاتا ہے ۔ جس کی ایک زندہ تصویر پاکستان اور جنوبی ایشیا کے مشرقی حصے میں بنگلہ دیش کی موجودگی ہے ۔ جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی آزاد مسلمان ریاستیں ہیں ۔ برصغیر میں اسلام کے موضوع پر کئی مصنفین نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق لکھا ہے ۔ لیکن اب بھی کافی تحقیقی کام ہونا باقی ہے ۔ زیرنظر کتاب ڈاکٹر مجیب الرحمان کی اسی موضوع پر ایک قابل قدر اضافہ ہے ۔ پھر اس پر مستزاد یہ ہے کہ محترم ڈاکٹر صاحب کا تعلق بنگال سے ہے ۔ اور بنگال کی راج شاہی یونیورسٹی میں ایک طویل عرصہ تدریس و تحقیق کے لیے زندگی بسر کرتے رہے ۔ اس کتاب میں چند ایسے علما اور اسلامی شخصیات کے سوانح اور علمی کارنامے بیان کیے گئے ہیں جن کے متعلق اس سے پہلے اردو میں زیادہ کچھ نہیں لکھا گیا ۔ اسی لیے یہ کتاب قارئین کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
اظہار تشکر
پیش لفظ
ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن چند تعارفی کلمات
سخنی گفتنی
امام صاغانی لاہوری
علامہ نواب صدیق حسن خان
مولانا محمد جونا گڑھی دہلوی
مولانا محمد اکرم خان اور ان کی قرآنی خدمات
بنگال کے ایک نامور اردو شاعر احسن احمد اشک
مولانا محی الدین احمد قصوری رحمۃ اللہ علیہ
مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی اور ان کے چہیتے شاگرد رشید!
مولانا صفی الرحمان مبارکپوری
ضمیمہ
دہلی کی معروف درسگاہ دارالحدیث رحمانیہ
اشاریہ
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
دعوتی نصاب تربیت
مصنفین
حافظ عبدالسلام بن محمد, ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی, محمد بن جمیل زینو, ابو یحیٰ محمد زکریا زاہد
ناشر
دار الاندلس،لاہور


تبصرہ

قرآن مجید کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائے آفرینش سے ہی بنی نوع انسان کافر و مسلم ، حزب اور حزب الشیطان جیسے دو گروہوں میں تقسم ہو گئے ۔ اس طرح انسانیت بنیادی طور پر دونظریات میں بٹ گئی ۔ تاہم یہ بات ایک طےشدہ حقیقت ہے کہ نظریہ دین اور منہج و مسلک کوئی سا بھی ہو اسے اپنے نفاذ کے مرحلے تک پہنچنے کے لیے کئی ادوار سے گزرنا پڑتا ہے ۔ اگر انسانوں کی طرف سے ہو تو پہلا دور اسے وضع کرنے کا ہوتا ہے ۔ اور اگر خدا کی طرف سے ہو تو پہلا مرحلہ خدا کی طرف سے بذریعہ وحی اسے انسانوں تک پہنچانےکا ہوتا ہے ۔ دوسرا مرحلہ اس کی افادیت سے اگاہ کرنے کے لیے انسانوں کے درمیان اس کی تشہیر و دعوت کا ہوتا ہے ۔ چناچہ اس کام میں مذکورہ بالا دونوں متحارب گروہوں میں سے جس قدر کسی میں اخلاص اور لگن ہوگی وہ اسی کے حساب سے کامیاب ہو گا ۔ پھر تیسرا مرحلہ اس جماعت کے نظریہ اور سوچ کو عملی طور پر نافذ کرنے کا ہوتا ہے ۔ اور یہ تب ممکن ہے جب اس نظریے کو ماننے والی ایک جماعت ہو جو اس نظریے کے اصولوں پر پوری طرح ایمان رکھتی ہو ۔ اسے اپنی زندگی میں نافذ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہو ۔ زیرنظر کتاب انہی مقاصد کو پیش نظر رکھ کر تیار کی گئی ہے ۔ جس میں جناب ابویحی محمد زکریا زاہد صاحب نے قرآنی آیات اور احادیث نبوی جمع کی ہیں ۔ (ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
خطبہ مسنونہ
عرض ناشر
مقدمہ
پہلا باب
حصہ برائے تحفیظ
دوسرا باب
تیسرا باب اسلامی عقیدہ
توحید کی اقسام
عمل کی قبولیت کی شرائط
شرک اکبر
شرک اکبر کی اقسام
شرک اصغر کی اقسام
جہاد، ولاء اور حکم
قرآن وحدیث پر عمل
سنت اور بدعت
چوتھا باب مسنون نماز
غسل کا طریقہ
اذان کا بیان
نماز کا بیان
نماز کے متفرق مسائل
قنوت نازلہ کی دعائیں
نماز جمعہ کے مسائل
نماز جنازہ
نماز تراویح
نماز استخارہ
نماز استسقاء
تحیۃ المسجد
پانچواں باب مسنون اذکار
نیند سے جاگنے کا اذکار
صبح وشام کےاذکار
سونےکے اذکار
غم اور فکر کی دعا
سفر کی دعائیں
استغفار اور توبہ
دیگر مختلف دعائیں
چھٹا باب جہاد فی سبیل اللہ
مقاصد
کیا ہم نے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے
اسلامی ریاست کے بغیر جہاد
جہاد فرض عین یا فرض کفایہ؟
ہم پاکستان میں جہاد کیوں نہیں کرتے ؟
راہ جہاد سے فرار کے بہانے
ساتواں باب دعوت ، تقریر اور فن خطابت
فصل اول دعوت الی اللہ کی فرضیت واہمیت
فصل دوم دعوت الی اللہ کی فضیلت اور صلہ
فصل ثالث اسالیب دعوت اور ان کی افادیت
فصل چہارم داعی الی اللہ کے اوصاف
فصل پنجم ایک اچھے خطیب ، واعظ اور مقرر کے اوصاف
آٹھواں باب نظام امارت اور جماعۃ الدعوۃ
نواں باب دعوتی شب وروز
تقریر کا طریقہ
سنت سے محبت
جہاد فی سبیل اللہ
فحاشی ، عریانی اور امر بالمعروف
فہرست
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
دربار الہٰی کے آداب
مصنف
جمعیت اہل حدیث لندن
ناشر
جمعیت اہل حدیث لندن


تبصرہ

اسلامی معاشرے میں مسجد اللہ کی عبادت کا مرکز ہے جس کے گرد مومن کی زندگی گھومتی ہے ، اس کی زندگی کا اچھا خاصہ حصہ مسجد میں ہی کٹتا ہے ۔ کیونکہ ہر عاقل ، بالغ اور آزاد مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ دن رات میں پانچ دفعہ مسجد جائے اور اللہ کے ذکر و عبادت سے مسجد کو معمور و آباد رکھے ۔ دنیا کے معمولی درباروں کا حال آپ کو معلوم ہے کہ اپنی حیثیت کے مطابق اس کے کچھ خاص آداب ہوتے ہیں ۔ جن کی بجاآوری ہر اس شخص پر لازم ہوتی ہے جو وہاں آئے ۔ دنیاوی حکام کے اجلاسوں کے آداب جنہیں ہم رات دن اپنی اپنی زندگی میں برتتے ہیں ان کو سامنے رکھ کر ہمیں غور کرنا چاہیے کہ اس دربار کی عزت وقعت کا کیا حال ہوگا جو انسانوں کا نہیں بلکہ ان کے خالق و مالک کا گھر کہلاتا ہے ۔ چناچہ اسی سلسلے میں جمعیت اہل حدیث لندن کی طرف سے یہ کتابچہ شائع کیا گیا ہے ۔ اس میں مسجد کے ان آداب کا ذکر گیا ہے جو قرآن و حدیث میں وارد شدہ ہیں ۔ مثلا مسجد کے من جملہ آداب میں سے یہ ہے کہ اس کی صفائی کا خیال رکھا جائے اس میں لغو اور دنیاوی باتیں نہ کی جائیں ، بلکہ زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کیا جائے ، اس میں نیت پاک ہو اور جب گھر سے نکلا جائے تو وضوع کر لیا جائے وغیرہ وغیرہ۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
گالی ایک سنگین جرم ایک خطرناک گناہ
مصنف
عبدالمنان راسخ
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور


تبصرہ

آج کے اس پرفتن دور میں اصلاح معاشرہ کے موضوع پر جو کچھ بھی لکھا جائے وہ جہاد سے کم نہیں۔ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر اس قدر دیوالیہ ہو چکا ہے کہ مسجد و محراب سے بھی اخلاق سے عاری گفتگو سننے کو مل رہی ہے ۔ مسلک و فرقہ کو بنیاد بنا کر ایک دوسرے کو گالیاں دینا معمول بن چکا ہے ۔ عوام الناس کا یہ حال ہے کہ ان کی گفتگو میں ماں بہن کا نام لے کر ایسی ایسی گالیاں دی جاتی ہیں جن کو سن کر سلیم الطبع آدمی شدید کرب میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ مگر گالیاں دینے والے اور سننے والے اس سے ذرا بھی بدمزہ نہیں ہوتے ۔ قرآن و سنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کی اکثریت صرف اپنی زبان کی وجہ سے جہنم میں اوندھے منہ پڑے گی ۔ پھر اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ علم و تحقیق کے موضوع پر بڑے بڑے پچیدہ موضوعات پر کتابیں اور مقالات شائع ہو رہے ہیں ۔ مگر اصلاح معاشرہ کے موضوع پہ نہ تو خطبات سننے کو ملتے ہیں نہ پڑھنے کو کتابیں ۔ زیرنظر کتابچہ اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے جس میں احادیث اور قرآن کی روشنی میں اس گناہ کی قباحت و شناعت واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ دعا ہے اللہ تعالی ہمیں اس لعنت سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اور اس کتابچے کے مصنف مولاناعبدالمنان کو اجر جزیل سے نوازے ۔ آمین۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض راسخ
انتساب
حدیث نبویﷺ
گالی کیا ہے؟
مذمت گالی اور قرآن
احادیث صحیحہ کی روشنی میں مذمت گالی
اللہ تعالیٰ یا رسول اللہ ﷺ کو گالی دینے والا کون؟
زمانہ کوگالی دینا
دن رات کو گالی دینا
صحابہ کو گالی دینا
مسلمان کو گالی دینا
ماں باپ کو گالی دینا
غلام کو گالی دینا
شرابی کو گالی دینا
مردے کو گالی دینا
جانور کو گالی دینا
ہوا کو گالی دینا
مرغ کو گالی دینا
بخار کو گالی دینا
بالخصوص روزے دار گالی نہ دے وگرنہ
حاجی دوران حج گالم گلوچ نہ کرے
لعن طعن کرنا
سب سے بدترین شخص
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
گالی ایک سنگین جرم ایک خطرناک گناہ
مصنف
عبدالمنان راسخ
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور



تبصرہ

آج کے اس پرفتن دور میں اصلاح معاشرہ کے موضوع پر جو کچھ بھی لکھا جائے وہ جہاد سے کم نہیں۔ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر اس قدر دیوالیہ ہو چکا ہے کہ مسجد و محراب سے بھی اخلاق سے عاری گفتگو سننے کو مل رہی ہے ۔ مسلک و فرقہ کو بنیاد بنا کر ایک دوسرے کو گالیاں دینا معمول بن چکا ہے ۔ عوام الناس کا یہ حال ہے کہ ان کی گفتگو میں ماں بہن کا نام لے کر ایسی ایسی گالیاں دی جاتی ہیں جن کو سن کر سلیم الطبع آدمی شدید کرب میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ مگر گالیاں دینے والے اور سننے والے اس سے ذرا بھی بدمزہ نہیں ہوتے ۔ قرآن و سنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کی اکثریت صرف اپنی زبان کی وجہ سے جہنم میں اوندھے منہ پڑے گی ۔ پھر اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ علم و تحقیق کے موضوع پر بڑے بڑے پچیدہ موضوعات پر کتابیں اور مقالات شائع ہو رہے ہیں ۔ مگر اصلاح معاشرہ کے موضوع پہ نہ تو خطبات سننے کو ملتے ہیں نہ پڑھنے کو کتابیں ۔ زیرنظر کتابچہ اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے جس میں احادیث اور قرآن کی روشنی میں اس گناہ کی قباحت و شناعت واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ دعا ہے اللہ تعالی ہمیں اس لعنت سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اور اس کتابچے کے مصنف مولاناعبدالمنان کو اجر جزیل سے نوازے ۔ آمین۔(ع۔ح)

اس کتاب گالی ایک سنگین جرم ایک خطرناک گناہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top