کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
آداب نماز
مصنف
ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ
ترتیب وتخریج
ابو عاصم رحمت بیگ
نظرثانی
حافظ عبدالجبار مدنی
ناشر
فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
تبصرہ
نماز دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں دوسرا اور نہایت اہم رکن ہے ۔ جس کی ادئیگی میں ہم عموما کوتاہی برتتے ہیں ۔ عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں ، کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : انسان نماز سے فارغ ہوتا ہے اور اس کے لئے اس کی نماز سے صرف دسواں اور نواں ، آٹھواں ، ساتواں ، چھٹا ، پانچواں ، چوتھا ، تیسرا یا آدھا حصہ ہی لکھا جاتا ہے ۔ ابودوؤد : 796
نماز دراصل اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے دن میں پانچ بار اپنے لئے مغفرت اور بھلائی مانگنے کا ذریعہ ہے ۔ نماز ادا کرنے کا طریقہ بھی اللہ رب العزت نے جبرائیل امین کے ذریعہ نبی کریم کو سکھایا ۔ اس لئے صحیح طریقے سے ہم نماز اس وقت تک ادا نہیں کر سکتے جب تک رسول اللہ کے سکھائے ہوے طریقہ نماز کی کیفیات ، واجبات ، اداب ، کیفیات اور ادعیہ و اذکار کے بارے میں پوری طرح اگاہ نہ ہوں ۔ نماز میں کھڑے ہونے ، رکوع و سجود اور تشہد کے قواعد و ضوابط کا علم ہونا ضروری ہے ۔ یہ کتاب ان تمام پہلووں پر احسن طریقے سے روشنی ڈالتی ہے ۔ اس لئے اس کتاب کو ھئیات الصلوۃ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے یعنی دوران نماز جسمانی کیفیات اور حرکات و سکنات کو آنحضرت ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں واضح فرمایا گیا ہے ۔ نیز برآں یہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ نماز اسی طرح ادا کرو جس طرح تم مجھے ادا کرتے ہوے دیکھتے ہو ۔ چناچہ اس کتاب میں مستند احادیث سے آپ کا طریقہ صلاۃ واضح کیا گیا ہے ۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
اللہ سے گفتگو کے آداب
ارشادات ربانی
فرمان رسول ﷺ بھی وحی الہٰی ہے
احادیث مبارکہ
صفوں کی درستگی
فرشتوں کا صفیں باندھنا
کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونا
نمازیوں کے درمیان فاصلہ میں سے شیطان کا داخل ہونا
بے مقصد نمازیں
نماز کیسے ادا کرنی چاہیے؟
رسول اللہ ﷺ کی ادائیگی نماز کا طریقہ
قواعد نماز
نماز کی نیت کرنا
ہاتھ اٹھانا
رفع الیدین کے بارے میں تقریبا ً چار سو احادیث
قیام نماز
جہری نمازوں میں امام کے پیچھے اونچی آواز میں ’’آمین‘‘ کہنا
مولانا عبدالحئی حنفی کا فرمان
شیخ عبدالقادر جیلانی کا فرمان
رکوع
قومہ
سجدہ
درمیانہ جلسہ اور جلسہ استراحت
رکعت سے اٹھتے وقت زمین کاسہارا لے کر اٹھنا
تشہد
آخری قعدہ(تشہد)
سلام پھیرنا
سجدہ سہو
مصادر وماخوذ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور احناف
مصنف
مفتی ابو خالد لائق احمد غزنوی
ناشر
نا معلوم
تبصرہ​
یہ رسالہ اگرچہ اس سیاق میں لکھاگیاہےکہ اہل حدیث کی صفائی پیش کی جائے کہ خلفائے راشدین سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس رسالے کا ایک یہ پہلو کہ احناف کے ان مسائل کی نشاندہی کی جائے جن میں وہ خلفائےراشدین سے مختلف ہیں ۔یہ علمی دنیامیں کوئی زیادہ مستحسن کاوش شائد ہی قرار دی جائے ۔کیونکہ امت کے اند رفقہی اختلافات کی اجازت ہے اور یہ ہرزمانےکے لحاظ سے مختلف ہوسکتےہیں اسی طرح اگروہ عبادات کے متعلق ہوں تو ان میں بھی بذات خود صحابہ کےاندر باہمی طور پر اختلافات موجود تھے۔آج امت مسلمہ بحثیت مجموع زوال کا شکار ہے اور یہ زوال جہاں عملی ہے وہاں علمی اور تحقیق کے میدان بھی آیاہے۔اور جب کسی قوم یا امت کے اند علمی وعملی زوال رونما ہوجائے تو وہ باہمی خلفشا رکا شکار ہوکر جدل وجدال اور قیل وقال کی الجھنوں میں پھنس کر رہہ جاتی ہے۔سو ایسے حالات میں افہام تفہیم کی کوشش بہرحال سرہاناچاہیے ۔اور اس وقت امت کو اس کی شدید ضرورت بھی ہے۔تاکہ صحیح اجتہادی صلاحیت بیدار ہوسکے اور باہمی تنازعات کے تصفیے میں مدد و معاونت ملے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب دعائیں

مصنف

ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ

ترتیب وتخریج

ابو عاصم رحمت بیگ

نظرثانی

حافظ عبدالجبار مدنی

ناشر

فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور


تبصرہ​

اللہ تعالی خالق، رازق، مالک اور معبود ہے ہم اس کی مخلوق، مرزوق، مملوک اور عابد ہیں۔ ان اصاف کے امتیاز کا اساسی پیمانہ دعا ہے۔ یعنی دعا کرنا ایک ایسا فعل ہے جس سے نمایاں طور پر مذکورہ فرق سامنے آتاہے۔ اسلام نے تزکیۂ نفس اور اللہ سے بندے کا تعلق مربوط کرنے کےلیے ایک یہ بھی طریقہ اپنایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف مواقع کی مناسبت پہ ادعیہ سکھادی ہیں۔ اس کےعلاوہ بھی دعا ایک ایسا عظیم الشان اور منفرد عمل ہے کہ تمام انبیا ورسل علیہم السلام نے اللہ کے ہاں دست دعا دراز کیا ہے۔ ابو البشر سیدنا آدم، آدم ثانی حضرت نوح، حضرت یعقوب، حضرت ایوب، حضرت یوسف، حضرت یونس، حضرت موسیٰ، حصرت عیسیٰ علیہم السلام اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم سب ہی بارگاہ الہی کے سائل رہے۔ انبیا کی اس سنت کو زندہ کرنے اور اسلامی ادعیہ سکھلانے کےلیے فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے یہ بنیادی کاوش کی ہے کہ اکثر مواقع کے لحاظ سے ادعیہ کا مرقع جمع کردیا ہے اس کتاب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیاہے کہ ایسی ادعیہ جو ایک معمول سے متعلق تھیں یا ایسے افعال وحرکات وسکنات جن سے ایک انسان کو اکثر واسطہ پیش آتا رہتا ہے انہیں پہلے رکھا گیا ہے اور وہ ادعیہ جو خاص مواقع کی مناسبت سے تعلق رکھتی تھیں انہیں مؤخر بیان کردیاہے۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
پیش لفظ
دعا مانگنے کے آداب
دعا ہی عبادت ہے
دعا صرف اللہ ہی سے مانگنا چاہیے
اللہ سے مانگنے کے لیے کسی وسیلے کی ضرورت نہیں
غیراللہ سے مانگنا سب سے بڑی گمراہی ہے
دعا سے قبل اعتراف گناہ او ر توبہ
کس طریقہ سے مانگی گئی دعا قبول ہوتی ہے
دعا کی قبولیت کی صورتیں
دعا کی قبولیت کے اوقات
اللہ سے مانگنے کے جائز امور
ہر مانگی ہوئی دعا قبول نہیں ہوتی
وہ خوش نصیب جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں
وہ بدنصیب جن کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں
دعا کی فضیلت اور ا ہمیت
ذکر واذکار کی فضیلت واہمیت
صبح کے مسنون اذکار ودعائیں
تہجد کے وقت
نیند سے بیدار ہونے پر مسنون اذکار
صبح کی دعا
تسبیحات
طہارت کی دعائیں
بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت کی دعا
بیت الخلا سے نکلتے وقت کی دعا
غسل وضو کے بعد کی دعا
نماز کی دعائیں
روزانہ مختلف اوقات کے اذکار ودعائیں
کھانے پینے کے آداب اور دعائیں
علم میں اضافہ کی دعائیں
لباس کے متعلق دعائیں
گھر سے جانے ا ور واپس آنے کی دعائیں
روزانہ مختلف مواقع کی دعائیں
سفر کی دعائیں
قرآنی دعائیں
اللہ سے پناہ مانگنے کی دعائیں
وقت شیطانی حملوں سے اللہ کی پناہ کی دعا
شام کے وقت کے اذکار ودعائیں
سوتے وقت کے اذکار ودعائیں
نکاح اور شادی بیاہ کی دعائیں
حصول اولاد کی دعائیں
شر سے بچنے اور شدت غم کے وقت کی دعائیں
بیماری اور عیادت کی دعائیں
جنازہ وتدفین
طوفان اور بادو باراں کے وقت کی دعائیں
استسقاء کی دعائیں
سورج گرہن اور چاند گرہن
مرغ کی آذان اور گدھے کی آواز سننے پر دعائیں
روزوں سے متعلق دعائیں
عمرہ اور حج کی دعائیں
دعائے استخارہ
مصادر ومآخذ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

کتاب الاربعین

مصنف

شیخ الاسلام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ

مترجم

حافظ زبیر علی زئی

ترتیب وتخریج

حافظ زبیر علی زئی

ناشر

مکتبہ اسلامیہ،لاہور


تبصرہ

شیخ السلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنے عہد کے وہ عظیم محدث ، مجتہد ، مجاہد ، مفتی اور غیور ناقد تھے جنہوں نے موقع کی مناسبت سے باطل مذاہب ومسالک کے ردود بھی لکھے اور فلسفیانہ ومنطقیانہ موشگافیوں کی اصل حقیقت بھی واضح فرمائی ، نیز عوام کے مسائل ہوں یا علما کی ذہنی الجھنیں ، آپ نے اپنے فتاوی کے ذریعے سے ان کا بہترین حل پیش جو آج بھی اس راہ کے راہیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ شیخ السلام کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے آپ نے اپنے دور میں کتاب و سنت کی ترجمانی کی ، دین اسلام کی برتری اور اہل حق کی علمبرداری خود پر لازم کر رکھی تھی ۔ آپ نے جہاں عقائد باطلہ اور فرق ضالہ کے خلاف قلمی جہاد کیا ، وہاں اخلاقیات ، عبادات ، معاملات اور حقوق وآداب پر بھی کئی کتابیں تحریر کیں ہیں ۔ انہیں میں سے ایک تصنیف لطیف کتاب الاربعین ہے جس میں ایک اسلامی زندگی کے مذکورہ گوشوں پر بڑی خوش اسلوبی سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کتاب کو محترم حافظ زبیر علی زئی نے اردو قالب میں ڈھال کر اعلی تحقیق و تخریج سے مزین کیا ہے ، نیز مختصر جمع و فوائد اس پرطرہ ہیں ۔ محترم حافظ صاحب دور حاضر میں حقیقی علمی درد رکھنے والے ہیں ۔ اللہ ان کی دینی خدمات قبول فرمائے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم
حرف اول
شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ
مترجم ومحقق کا تعارف
اردو تصانیف
عربی تصانیف
کتاب الاربعین لابن تیمیہ
پہلی حدیث
حج افراد ، حج تمتع اور رسول اللہ ﷺ کا حکم
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ
دوسری حدیث
سرزمین شام کی فضیلت
سیدنا عبداللہ بن العاص رضی اللہ عنہ
تیسری حدیث
قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ اور آپ کی امت کی گواہی
چوتھی حدیث
انصاف کی عدالت میں سب برابر ہیں
پانچویں حدیث
ظلم کی مذمت کا بیان
چھٹی حدیث
نبیﷺ پر جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے
ساتویں حدیث
چھینک کے آنے اور اس پر الحمدللہ کہنے کے بیان میں
آٹھویں حدیث
منافق کی تین نشانیاں
نویں حدیث
خریدوفروخت اور لباس پہننے کے آداب
دسویں حدیث
غلام آزاد کرنے کی فضیلت
گیارہویں حدیث سیدنا عمر بن الخطاب کی فضیلت
بارہویں حدیث نفلی روزے کے بارے میں
تیرہویں حدیث قرآن مجید کی تلاوت کے بارے میں
چودہویں حدیث قیام اللیل کے بارے میں
پندرہویں حدیث رکوع وسجود میں امام سے سبقت لے جانا منع ہے
سولہویں حدیث کتا پالنے کا بیان
سترہویں حدیث جنت کا خزانہ
اٹھارہویں حدیث رسول اللہ ﷺ کی محبت میں تنے کارونا
انیسویں حدیث روزے کی فضیلت
بیسویں حدیث مکہ میں آمدو رفت کے راستے
اکیسویں حدیث علم کی فضیلت
بائیسویں حدیث مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بائیکاٹ
تئیسویں حدیث مومن اور مسلم میں فرق
چوبیسویں حدیث سچا خواب
پچیسویں حدیث نماز میں التحیات پڑھنے اور نبی ﷺ پر سلام کہنے کا بیان
چھبیسویں حدیث عوام کی جائز ضروریات پوری کرنا
ستائیسویں حدیث ہبہ شدہ چیز واپس لینے کی مذمت
اٹھائیسویں حدیث سانپ مارنے کا بیان
انتیسویں حدیث کیا مؤذن ہی اقامت کہے؟
تیسیوں حدیث حالت جنابت اور حالت حیض میں قرآن کی تلاوت
اکتیسویں حدیث کن الفاظ سے طلاق واقع ہوتی ہے
بتیسویں حدیث چھ اعمال کی وجہ سے جنت کی ضمانت
تینتیسویں حدیث جہاد فی سبیل اللہ کے لیے گھوڑا پالنے کی فضیلت
چونتیسویں حدیث علم وعلما کا خاتمہ اور جہلا کی سرداری
پینتیسویں حدیث اللہ کے جن بندوں پر رشک آئے
چھتیسویں حدیث جان بوجھ کر نماز عصر ترک کرنے کا بیان
سینتیسویں حدیث غسل جنابت میں بھی دائیں جانب کا لحاظ
اٹھتیسویں حدیث بارش میں بھیگنے کا بیان
انتالیسویں حدیث رسول اللہ ﷺ کے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ کی جنت میں رضاعت
چالیسویں حدیث حالت جنابت میں سحری کھانے کا بیان
اطراف الآیات والاحادیث والآثار
اسماء الرجال
اشاریہ
مخطوطے یعنی قلمی نسخے کی تصاویر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

لباس ، ستر، حجاب اور زینت و زیبائش

مصنف

ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ

نظرثانی

مبشر احمد ربانی

ناشر

فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور



تبصرہ

اللہ تعالی کے احکام اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےارشادات کو پس پشت ڈال کرجس طرح آج ہم روشن خیالی کو اپنا رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن اور فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دوری ہے۔ دین سے اس دوری کی وجہ سے ایک عا م مسلمان کےلیے حق کی تلاش مشکل ہوگئی ہے۔ بطورمسلمان ہم اپنی اسلامی اقدار اورتہذیب وتمدن کو بھولتےجا رہے ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا اس معاملےمیں سونےپرسہاگے کا کام کررہے ہیں۔غیرمسلموں کی تقلیدمیں ہم اتنے عجلت پسند واقع ہوے ہیں کہ بغیرسوچےسمجھے ان کےنقش قدم پرچلنا شروع کردیتے ہیں۔ لباس،ستر،حجاب اورزینت وزبائش کےمتعلق احکام قرآن میں موجود ہیں اور اس بارے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےفرمودات کتب احادیث میں دیکھے جا سکتے ہیں۔فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے احکام الہی اورفرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اکٹھاکرکے یہ کتابچہ تشکیل دیا ہے۔ تاکہ آپ بآسانی احکام الہی اورفرامین نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگاہ ہوسکیں۔ اورتہذیب مغرب کی چکاچوند کےبہکاوے سے اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں۔ اور بہترین اسلامی طرززندگی کو اپناشعار بنا سکیں۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
فرمان الہٰی
لباس
ستر(عورۃ)
حجاب
زینت وزیبائش حرام نہیں
احکام ستر وحجاب
سورہ نور
سورہ احزاب
حدیث نبوی بھی وحی الہٰی ہے
لباس ، ستر اور حجاب کے بارے میں فرمان نبویﷺ
اجتماعی غسل خانے
مرد یا عورت دونوں کا عریاں ہونا
غیر قوم کی مشابہت اختیار کرنا
خواتین کا غیر محرم کو دیکھنا منع ہے
مردوں کا خواتین سے ہاتھ ملانا
عبادات اور لباس
پانچ فطری امور
وضو اور خشک ایڑھیاں
عورتوں کا مردوں کی اور مردوں کا عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا
عورت کا غیر محرم مرد کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا
زنا کیا ہے؟
خواتین کا مختصر اور باریک لباس پہننا
خواتین کا خوشبو لگانا
جوڑا بنانا ، وگ لگانا، دانتوں کو کشادہ کرانا اور چہرے کے بال نوچنا
عورت کا فتنہ
خواتین کا لباس
مسنون لباس
ممنوعات
مردوں کا لباس
تکبر اور بڑائی (حدیث قدسی)
مردوں کے لیے ریشم کا استعمال
لباس کا رنگ
شہرت والا لباس
ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانا
کنگھا کرنا اور مانگ نکالنا
بالوں میں خضاب لگانا
داڑھی اورمونچھیں
جوتے پہننا
ممنوعات
لباس سے متعلق دعائیں
لباس اتارتے وقت کی دعا
آئینہ دیکھنے کی دعا
حرف آخر
مصادر وماخذ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

منطق استخراجیہ

مصنف

کرامت حسین

ناشر

ایم۔آر برادرز اردو بازار لاہور


تبصرہ

منطق اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعےمعلوم حقائق سے نامعلوم کی طرف پہنچاجاتاہے۔ یہ ایک فن بھی ہے کیونکہ اس کے ذریعے گفتگوکے دوران مناظرہ کےآداب اور اصول متعین کیے جاتے ہیں۔منطق کو یونانیوں نےمرتب کیا اس فن کا آغاز اور ارتقا ارسطو سے ہوا۔ پھریہ مسلمانوں کے ہاتھ لگا انہوں نے اس میں قابل قدر اضافےکیے۔ اس کے بعد اہل یورپ نے اس میں اضافہ جات کیے ۔منطق کو تمام زبانوںمیں لکھاگیا۔تاہم یہ ایک مشکل فن ہے اس لئے کتابوں کے اندر بھی اس کی پیچیدگی سامنےآتی تھی۔ اساتذ کے بغیراس فن کا حصول ناممکن سا لگتا تھا۔ جناب کرامت حسین صاحب نے اس فن کی پچیدگی دورکرنےکےلیے یہ آسان ترین کتاب لکھی۔ یہ کتاب پہلے انگلش میں لکھی گئی پھر اردو میں بھی مصنف نے اس کو خود ہی رقم کیا۔ اگرچہ مصنف کے پیش نظر ایف ۔اےکےطلباکی علمی وفنی ضرورت پورا کرنا مقصود تھا۔ تاہم پھربھی اس کتاب میں اس علم کے متعلق اس قدر صراحت آچکی ہے کہ ایک طالب کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔ دور جدید میں منطق کو طریق استدلال کے پیش نظر دو طرح تقسیم کیاگیاہے۔ ایک استخراجی اور دوسری استقرائی۔جس میں سے استقرائی سائنس کی بنیاد ہے جبکہ استخراجی بحث واستدلال کےعمومی اصول ہیں۔زیرنظرکتاب استخراجی ہے۔ (ع۔ح)

 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔ یہ کتاب بہت اہم موضوع پر ہے۔۔۔ اللہ ان تمام لوگوں کو جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت و تحریر میں حصہ لیا ہے، جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پہلا منطق کی تعریف اور اس کا موضوع
دوسرا فکر کے اصول
تیسرامنطق کی اقسام
چوتھا حدود اور ان کی اقسام
پانچواں حدود کی تعبیر اور تضمن
چھٹا حدود قابل الحمل
ساتواں تعریف
آٹھواں تقسیم
نواں قضیے اور اس کی قسمیں
دسواں قضیوں کی چار اساسی شکلیں
گیارہواں استنتاج استخراجیہ کی اقسام
بارہواں استنتاج بدیہی نسبتی یا استنتاج بہ اختلاف قضایا
تیرہواں استنتاج بدیہی جہتی
چودہواں استنتاج بالواسطہ یا نظری
پندرہواں قواعد قیاس
سولہواں قیاس کا اشکال
سترہواں مخلوط متصلہ قیاس
اٹھارہواں مخلوط منفصلہ قیاس
انیسواں مصضلہ یا قیاس ذوالجہتین
بیسواں مغالطے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

منطق استقرائیہ

مصنف

کرامت حسین

ناشر

ایم۔آر برادرز اردو بازار لاہور


تبصرہ

منطق اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعےمعلوم حقائق سے نامعلوم کی طرف پہنچاجاتاہے۔ یہ ایک فن بھی ہے کیونکہ اس کے ذریعے گفتگوکے دوران مناظرہ کےآداب اور اصول متعین کیے جاتے ہیں۔منطق کو یونانیوں نےمرتب کیا اس فن کا آغاز اور ارتقا ارسطو سے ہوا۔ پھریہ مسلمانوں کے ہاتھ لگا انہوں نے اس میں قابل قدر اضافےکیے۔ اس کے بعد اہل یورپ نے اس میں اضافہ جات کیے ۔منطق کو تمام زبانوںمیں لکھاگیا۔تاہم یہ ایک مشکل فن ہے اس لئے کتابوں کے اندر بھی اس کی پیچیدگی سامنےآتی تھی۔ اساتذ کے بغیراس فن کا حصول ناممکن سا لگتا تھا۔ جناب کرامت حسین صاحب نے اس فن کی پچیدگی دورکرنےکےلیے یہ آسان ترین کتاب لکھی۔ یہ کتاب پہلے انگلش میں لکھی گئی پھر اردو میں بھی مصنف نے اس کو خود ہی رقم کیا۔ اگرچہ مصنف کے پیش نظر ایف ۔اےکےطلباکی علمی وفنی ضرورت پورا کرنا مقصود تھا۔ تاہم پھربھی اس کتاب میں اس علم کے متعلق اس قدر صراحت آچکی ہے کہ ایک طالب کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔ دور جدید میں منطق کو طریق استدلال کے پیش نظر دو طرح تقسیم کیاگیاہے۔ ایک استخراجی اور دوسری استقرائی۔جس میں سے استقرائی سائنس کی بنیاد ہے جبکہ استخراجی بحث واستدلال کےعمومی اصول ہیں۔زیرنظرکتاب استقرائی ہے۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پہلا باب منطبق استقرائیہ کی نوعیت اور فائدہ
دوسرا باب استقراء کی قسمیں
تیسرا باب تعمیم
چوتھا باب منطق استقرائیہ کی بنیادیں
پانچواں باب منطق استقرائیہ کی مادی بنیادی
چھٹا باب منطق استقرائیہ کی صوری بنیادیں
ساتواں باب منطق استقرائیہ کی صوری بنیادیں(یکسانی فطرت)
آٹھواں باب استقرائے ناقص
نواں باب مفروضہ
دسواں باب قانون قدرت
گیاہواں باب توجیہہ
بارہواں باب اصطفاف یا جماعت بندی
تیرہواں باب منطق استقرائیہ کے مغالطے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

پردے کی شرعی حیثیت (جدید ایڈیشن)

مصنف

ابو الحسن مبشر احمد ربانی

ناشر

دار الاندلس،لاہور



تبصرہ​

آج پوری دنیا میں مغربی تہذیب اور کلچر کے اثرات ہیں مسلمان خواہ عورت ہو یا مرد وہ حقیقی معنوں میں اپنے اسلام پر عمل کرنا چھوڑ گئے ہیں ۔ اسلام کی جہاں گونا گوں اقدار کو پس پشت ڈالاگیا ہے وہاں ایک اسلامی معاشرے کی نمایاں ترین قدر ، پردہ بھی ہے ۔ سوسائٹی میں جابجا بےپردگی عام ہے ۔ آج عورت فیشن ایبل بن کر ، ننگے منہ ، ننگے سر عطر پرفیوم لگا کر بازاروں ، سٹوڈیوز، کلبوں اور کھیل کے میدانوں میں گھومتی ہے بلکہ بین الاقوامی کھیلوں کے میچ میں بن سنور کر شریک ہوتی ہے اور اس حالت میں بگڑے ہوے معاشرے کے اندر مردوں کو دعوت گناہ دیتی ہے ۔ جیسا کہ آپ ﷺ کا فرمان ہے ۔ (غلط) دیکھنا آنکھ کا زنا ہے (غلط ) بولنا زبان کا گناہ ہے ۔ اور نفس تمنا اور خواہش کرتا ہے ۔ اور شرمگاہ ان تمام امور کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے ۔ (بخاری6612) اسلام نے عورت کو عفت و عصمت اور پاکدامنی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے گھر میں رہنے کی تاکید کی اور جب کبھی ضرورت سے باہر جانا پڑے تو پردے کا حکم دیا ہے ۔ اس کتابچے میں مختصر انداز میں پردے کا شرعی حکم بیان کیا گیا ہے ۔ لمبی لمبی فقہی بحثوں کو نہیں چھیڑا گیا ۔ تاکہ مسلمان خواتین کے سامنے پردے کی اہمیت اجاگر ہوجائے اور بےپردگی سے نفرت کا احساس بیدار ہو جائے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عناوین
عرض ناشر
ابتدائیہ
پردے کی شرعی حیثیت
آیت حجاب
موافقات عمر رضی اللہ عنہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی زینب رضی اللہ عنہا سے
حجاب کاحکم اور اس کی علت
قابل غور نکتہ
عورت کو گھر میں رہنے کا حکم
عورت کی گھر میں نماز
خوشبو لگا کر گھر سے نکلنے والی عورت
جلباب کاحکم
مشہور تابعی امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کا قول
مفسر قرآن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی وضاحت
زینت کو چھپانے اورنظریں بچانےکاحکم
آیت حجاب کب نازل ہوئی؟
اچانک نظر کاحکم
غض بصر سے مستثنی صورت
شرمگاہوں کی حفاظت
زینت کوچھپانے کامفہوم
زینت کی لغوی اور شرعی تعریف
بوڑھی عمر کی عورتوں کا حکم
چہر چھپانے کامعمول
پہلی دلیل
دوسری دلیل
تیسری دلیل
غیر محرم مردوں سے خلوت اختیار کرنا
دیور یاجیٹھ وغیرہ سے خلوت حرام کیوں؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

قرآن مجید کی لغوی تشریح پارہ الم

مصنف
حافظ عبدالجبار ( فاضل مدینہ یونیورسٹی)
ناشر
فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور



تبصرہ

قرآن عظیم اللہ تعالی کی طرف سے انسانیت کی ہدایت کے لیے ایک جامع واکمل کتاب ہے جس کی رسول ﷺاللہ نے اعمال واقوال کے ذریعے تشریح فرمائی ۔ قرآن کریم صرف احکام وتشریحات کی کتاب نہیں بلکہ پوری کائنات کے لیے ایک ضابطہءحیات ہے ۔قرآن میں فکر وتدبر ،حکمت وعبرت،علم ونظر وعقل وافعال پر بےشمار آیات ہیں ۔ رسولﷺکا فرمان ہے (تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اورسکھائے )قرآن کے نزول کا مقصد اس میں تدبر،غور وفکر اور عمل کرناہے۔قرآن مجید ضخامت وحجم میں چھوٹا ہے لیکن مضامین اور معنوی عظمت کے لحاظ سے بہت بڑا ہے ۔ وسعت معلومات اور براہین و دلائل کے لحاظ سے ایسا بحر رواں ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں ۔اسکا اسلوب بیاں فطری ہے۔انسانی عقل وفراست اسکی کماحقہ حقیقت سےعاجز ہے ۔اگر مسلمان اپنی سابقہ عظمت رفتہ کی طرف واپس آناچاہتےہیں تو اس عظیم الشان کتاب کو سمجھ کر پڑھیں۔صرف زبانی یاد کرلینے سے اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ اگر ہم قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی طرف متوجہ نہ ہوےتو ہو سکتاہے کہ اللہ کے رسول ﷺکی شکایت ہمیں بدبختی کے گڑھےکی طرف دھکیل دیں۔قرآنی مقاصد کو حاصل کرنےکیلے عربی زبان اور اس کے قواعد کو سیکھنا انتہائی ضروری ہے۔اس کے قواعد کو آسان تر کرنے کے لیے ہردورمیں مساعی ہوتی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مولا ناعطاالرحمن ثاقب صاحب کو اللہ تعالی نے جو ملکہ دیا تھا وہ بے بدیل ہے ۔انہوں نے اس کارخیرکو سرانجا م دینے کے لئے ایک سعی بے مثال کا آغاز کیاتھا۔لیکن صد افسوس کہ براچاہنے والونے انہیں شہید کردیا۔تاہم ان کی مساعی کو آگے بڑھانے کے لیے ،ان کے ہی قائم کردہ ادارےفہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے بیڑا اٹھایا۔یہ تشریح بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
رمضان المبارك اور عيدالفطر كے مسائل
مصنف
ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ
ترتیب وتخریج
ابوعاصم رحمت بیگ
نظرثانی
حافظ عبدالجبار مدنی
ناشر
فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور


تبصرہ

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کوآزمانےاوربخشنےکےلیے مختلف طریقے اور حیلے وضع کیے ہیں۔ ان میں ایک روزہ رکھناہے۔ روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ انسان کے ہر نیک عمل کا ثواب اس میں پائے جانے والے خلوص اور جذبہ کے مطابق بڑھا دیا جاتا ہے۔ لیکن روزے کا ثواب اللہ تعالیٰ نےاپنےپاس رکھاہے۔ فرمایا کہ میرا بندہ میرےلئے روزہ رکھتاہے اس لیے اس کابدلہ میں ہی دوں گا۔ ماہ صیام تمام مسلمانوں کو تقویٰ اور ایما ن کے مطابق سکون اور ایمان قلب عطا کرتاہے۔ اس ماہ میں ایک مسلمان تسبیح وتحلیل، ذکرالہی، تلاوت قرآن مجید، ادئیگی نوافل، صدقہ وخیرات کرکے،منکرات اور لغو باتوں سے بچ کر اپنے آپ کو اللہ کی نظر میں سرخروکرلیتا ہے۔ زیر نظر کتابچے میں ڈاکٹر ہمایوں شیخ صاحب نے اسلام کے اس افضل ترین فریضہ اور عبادت کے حوالے سے اس کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ہے۔اس کےساتھ یہ ہےکہ رمضان کےفوراً بعد ایک عظیم الشان اسلامی تہوار آتاہے چنانچہ اسی مناسبت سے اس پر بھی روشنی ڈالی گئی ہےکہ اس موقع پر اہل اسلام باہم طور پر کس طریقے سے خوشیاں تقسیم کریں۔ فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مقصد ہی یہ ہےکہ دورِ جدید میں اسلامی تعلیمات کو اس قدر آسان اسلوب میں پیش کر دیا جائے کہ اس کی تفہیم ہرخاص وعام کے لئے ممکن ہوجائے۔ اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ استدعا ہےکہ اللہ ہمیں اس سے کماحقہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
نیکیوں کا موسم
روزوں کی فضیلت
اللہ کی راہ میں مجاہدین کا ایک دن روزہ رکھنا
روزہ دار کے لیے دو خوشیاں
رمضان کے روزوں کی فضیلت
رمضان کے روزوں کی فرضیت
روزہ دار کی فضیلت
روزے میں ممنوع اعمال
جن اعمال سے روزہ نہیں ٹوٹتا
سفر میں روزہ رکھنا
خواتین کے مخصوص مسائل
چاند دیکھ کر روزہ رکھنا اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑنا
سحری کی اہمیت
روزہ افطار کرنا
اعمال صالحہ
رمضان المبارک میں کرنے کے اعمال
رمضان المبارک کے روزے رکھنا
کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کرنا
ذکر واذکار
نماز تراویح
نماز تراویح کی فضیلت
اعتکاف
روزہ کھلوانا
رمضان المبارک میں صدقہ وخیرات کرنا
مخصوص ایام کے روزے
شوال کے چھ روزے
ایام تشریق کے روزے
عاشوراء (دس محرم) کے دن کا روزہ
یوم عرفہ کا روزہ
نفلی روزے
ماہ شعبان کے روزے
ایام بیض کے روزے
جمعرات اور سوموار کا روزہ رکھنا
مکروہ وممنوع روزے
جمعہ کا روزہ
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے روزے رکھنا
ایام تشریق میں روزے رکھنا
حاجی کے لیے یوم عرفہ کا روزہ رکھنا
ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنا
صدقہ فطر
یوم عیدالفطر کے مسنون اعمال
نماز عید کے مسائل
ماخذ ومصادر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تہذیب وتمدن
مصنف
میاں محمد جمیل ایم ۔اے
ناشر
ابوہریرہ اکیڈمی



تبصرہ

افراد اور اقوام کے رہن سہن، عادات وخصائل حتی کہ کھانے پینےکےآداب کوبھی تہذیب وتمدن اور ثقافت وکلچرمیں شمارکیاگیاہے۔ ہرمعاشرے اوراقوام کی عادات واطوار، بودوباش او رکھانے پینے کے انداز ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔ تہذیب وتمدن انسانوں کی عزت وعظمت کامعیار ہی نہیں بلکہ افراد کو یکجا اورمتحدرکھنے میں اس کا بڑا دخل بھی ہے۔ جس طرح نظریا ت آدمی کو ایک دوسر ےکےقریب اور دور کرتے ہیں یہی قوت تہذیب وتمدن میں کارفرماہے۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنی تہذیب کو چھوڑ کر کسی دوسرے کی تہذیب کو اپنایا وہ انہی میں سے ہوگا۔ لہذا ضروری تھا کہ امت کےتہذیب وتمدن کو نمایاں اورمسلم امہ کو ممتاز رکھنےکے لیے اس کو ایک ایسی فکریکسوئی اورحسن عمل سے آراستہ کیا جاتا جس کی کوئی نظیر پیش نہ کرسکے۔ اورپھر امت اس قوت کےساتھ اقوام عالم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے۔ زیرنظرکتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں میاں جمیل صاحب جوکہ ایک مشہور عالم دین ہیں انہوں نےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تاریخ کے دیگراسلامی واقعات کی روشنی میں تہذیب اسلامی کے جملہ پہلووں کو اجاگرکرنےکوشش کی ہے۔ (ع۔ح)

 
Top