کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بے حد اہم موضوع پر کتاب تحریر کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے ہمارے معاشرے کی حالت کو سدھارنے میں مدد مل سکے گی۔۔۔بہت شکریہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
گلدستہ دروس خواتین
مصنف
ام عدنان بشری قمر
ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز


تبصرہ

سعودی عرب میں ایک قانون ہے کہ دین پر بولنے کے لیے یا درس وارشاد کے لیے آپ کے پاس حکومت کی طرف سے اجازت نامہ ہونا چاہیے ۔ اس سے ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہو جاتا ہے کہ دین ایک کھلواڑہ بن کر نہیں رھ جاتا بلکہ وہی اس پر بات کرتا ہے جس میں صلاحیت واہلیت ہوتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس باقی وہ ممالک جن میں اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں وہاں دین بازیچۂ اطفال بن کر رھ گیا ہے۔ اسی سلسلے میں سعودی گورنمنٹ کی طرف سے مختلف جالیات سنٹرز ہیں ۔ زیرنظر کتاب درحقیقت ان چند دروس کا مجموعہ ہیں جو ایک مشہور واعظہ جناب ام عدنان بشری قمر نے جالیات سنٹر کی طرف سے کئی ایک مجالس میں ارشاد فرمائے تھے۔ فی الوقت اس سلسلے کی یہ دو جلدیں ہیں ۔ دروس کے اس مجموعے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں واہی تباہی قصے کہانیوں، من گھڑت اور ضعیف ومنکر روایات سے ممکن حد تک اجتناب کیا گیا ہے۔ اور صحیح وحسن درجے کی روایات پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔ ان دروس کو سات عناوین کے تحت تقسیم کیا گیا ہے، جس کو سات ابواب کی شکل دی گئی ہے۔ بلکہ اسلام کے ارکان اربعہ کو دو حصوں (نماز ، روزہ ، حج و عمرہ اور زکات) میں الگ الگ کر کے آٹھ ابواب کر دیے گئے ہیں۔ (ع۔ح)


 

عبد المعز

محفلین
فہرست حصہ اول
کلمہ تشکر
مقدمہ
1۔صحیح اسلامی عقیدہ
ارکان ایمان
ارکان ایمان
اقسام توحید اور ازالہ شبہات1
توحید سے متعلق شبہات کا ازالہ2
عبادت کی قسمیں
عبادت میں شرک
شرک کا انجام
مصادر ومراجع
2۔فضائل قرآن
قرآن کریم کے فضائل وبرکات
قرآن کریم سے تعلق
قرآن کریم کی بعض سورتوں اور آیات کے فضائل وبرکات
مراجع درس
3۔سیرۃ نبینا محمدﷺ
اتباع الرسول ﷺ
مکی دور میں دعوت کے مراحل
خلاصہ
ہجرت رسول ﷺ، اعمال واخلاق ، حیات مبارکہ کے آخری دن اور وفات
جشن میلاد یوم ولادت پر ہے یا یوم وفات پر؟
مصادر ومراجع
4۔ نماز وروزہ
احکام غسل ووضوء
وضو کے متعلق کچھ وضاحتیں
فرض نمازوں کی فضیلت اور لباس کے احکام
مسنون طریقہ نماز
نماز باجماعت اور دیگر مسائل
ذکر ودعا کی فضیلت
فرضیت وفضائل رمضان وروزہ
نماز تراویح
رمضان المبارک کے بعد ہمارا طرز عمل
اعتکاف وفطرانہ ، عیدین اور لیلۃ القدر
مصادر ومراجع
5۔مسنون حج وعمرہ اور زکات
اسلام میں زکات کی اہمیت
حج اور عشرہ ذوالحج کی فضیلت
متعلقات حج وعمرہ
محرمات ومباحات احرام وطواف بیت اللہ
مسائل حج اور زیارت مدینہ
آداب زیارت مدینہ طیبہ
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
فہرست حصہ دوم​
6۔ حقوق وفرائض
حقوق الوالدین
اولاد کی اخلاقی تربیت میں والدین کا کردار
اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار باپ کا رویہ، ماں کا کردار اور چند بنیادی آداب
شوہر کے حقوق وفرائض
بیوی کے حقوق وفرائض
حقوق العباد
مصادر ومراجع
7۔ذکر موت اور فکر آخرت
حقیقت دنیا کیا ہے؟
ذکر موت ، فکر آخرت اور قبر
عذاب قبر
غسل میت، تکفین وتدفین اور جنازہ
دوسری زندگی کا پہلا سفر
قیامت کی چھوٹی نشانیاں
قیامت کی چھوٹی نشانیاں 2
قیامت کی بڑی نشانیاں
یوم الحساب اور احوال محشر
قیامت کے ہولناک مناظر
جنت اور اہل جنت
جنت کی نعمتیں
جہنم اور اہل جہنم
جہنم کے عذاب
مصادر ومراجع
8۔تہذیب وتربیت نسواں
اسلامی سال نو کا آغاز
شہادت کا مقام ومرتبہ
جن انس کی تخلیق کا مقصد
لباس کے عمومی مسائل واحکام
چہرے کا پردہ قرآن مجید کی نظر میں
چہرے کا پردہ احادیث کی روشنی میں
دنیا وآخرت کے لیے خوشگوار زندگی
مصائب ومشکلات ایک آزمائش ہے
مصیبتیں
دین پر استقامت دنیاوآخرت میں نجات کا سبب
فتنے اور استقامت کے ذرائع
ماہ رجب کی بدعات
ماہ شعبان کی بدعات
نفاق اور منافقین کی علامتیں
نفاق کی دیگر علامتیں
معوذتین کے فضائل وبرکات سورۃ الفق ترجمہ وتفسیر
سورۃ الناس ترجمہ وتفسیر اور جنات وجادو کا علاج
قرآن خوانی کی بدعت
ایصال ثواب اور بدعات
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
گناہ چھوڑنے کے انعامات
مصنف
ابراہیم بن عبداللہ الحازمی
مترجم
حافظ محمد عباس انجم گوندلوی
نظرثانی
محمد طاہر نقاش
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ

انعامات نعمت سے ہے اور نعمت اس کو ملتی ہے جومحنت کرتا ہے،کوئی اچھا کام کرتا ہےکوئی کارنامہ سرانجام دیتا ہے۔کسی کو فائدہ اور نفع پہنچاتا ہے۔کسی کونقصان سےبچاتا ہے یا کسی قسم کی قربانی دیتا ہے۔ یا پھر وہ برے افعال کو ترک کرکے ایک باصلاحیت فائدہ بخش اور نیک فرد بن کر ایک ماڈل ونمونہ بن جاتا ہے۔ پھرمعاشرے میں ہرفرد اس کو عزت وتوقیر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کےلیے دیدۂ دل اور فراش راہ رکھتا ہے۔ اس کےلیے آنکھیں بچھاتا ہے، اس کی عزت واحترام کرتا ہے۔ اور اس کی زندگی کو اپنےلئے بطورنمونہ وماڈل بنا لیتا ہے۔ ایسے ہی افراد رہتی دنیا تک کے لیے قابل نمونہ ومثال بن جاتے ہیں۔ اس کےبرعکس گناہوں کا ارتکاب انسان کےلیے باعث ننگ وعار ہوتا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف انسان معاشرےمیں اپنی عزت ووقارکھوتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ اپنے خاندان اور اقربا واعزا کا بھی وقار ختم کر دیتا ہے۔گناہوں کی کئی ایک قسمیں ہیں۔ بلکہ اگرکہا جائے توبےجانہ ہوگا کہ جس قدر انسانی خواہشات ہیں اسی قدر گناہ ہیں۔کیونکہ ہر خواہش نیکی اور برائی کے دونوں پہلوو رکھتی ہوتی ہے۔ یہ اب انسان پرہی کہ وہ کس طرف چلتاہے۔ زیرنظرکتاب گناہ کے بارےمیں ہمارا شعور بیدارکرنے اور اس سے نفرت دلانے کے جذبے کےتحت لکھی گئی ہے اس میں تقریباً تمام معاشرتی برائیوں کا ذکرکیاگیا ہے۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
مقدمہ
تین مثالیں
ایک دیہاتی کو نبیﷺ کی نصیحت
برائی ترک کرنے والے کو ایمان کا حلہ پہنایا جائے گا
نظر بازی سے پرہیز کا صلہ
اللہ تعالیٰ نے حرام کے عوض خیر ہی سے نوازا ہے
کتاب کی غرض وغایت
اللہ تعالیٰ کی محبت میں گھوڑے ذبح کرنے کا انعام
تنگ دستوں سے حسن سلوک
طاقت کے باوجود زنا چھوڑنے کا انعام
ایمان افروز پہلو
برائی سے بچنے کا صلہ وپھل
اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے لیے آفتاب ٹھر گیا!
تقوی کا انعام
بہتر انجام کار صبر واستقامت ہی کا ہے
جادوگری چھوڑی تمغہ شہادت مل گیا
زناکاری سے بچنے کے انعامات
صداقت وایمانداری اختیار کرنے کے انعامات
جھوٹ ترک کرکے سچ بولنے کا انعام
اللہ تعالیٰ کے ہاں خود سپردگی کرنے والے کو اللہ کافی ہے
ایک عورت کو صبر کا پھل ملتا ہے
حسن ظاہری پر خوف الہٰی کا غلبہ
قرآن پاک کی غیرت کرنے والے کا صلہ
قرآن سے روگردانی کا انجام
کفر چھوڑنے کے عوض دخول جنت
چوری چھوڑنے کا صلہ
دیانت داری کا انعام
جھوٹ چھوڑنے کا انعام
رشوت چھوڑنے کا انعام
تقویٰ کی برکات
ڈاکہ ڈالنا چھوڑا اللہ نے اپنا ولی بنالیا
اسلام نے چور کو درجہ شہادت پر فائز کردیا
حسد چھوڑنے سے جنت ملتی ہے
ناحق قتل وغارت گری چھوڑنے کا انعام
نفع بخش تجارت
مال کا حق ادا کرنے کا انعام
اطاعت کا صلہ
صبر کے انعامات
حسن سلوک کا انعام
شراب اور سود چھوڑنے کا انعام
حرام نوکری چھوڑنے کا انعام
حرام سفر چھوڑا سفر شہادت مل گیا
ایمان کا ٹکٹ
گیتا چھوڑی اللہ نے مجاہد بنا دیا
جو ا میں تعاوت ترک کرنے کا انعام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ہم دعوت کا کام کیسے کریں؟
مصنف
عبدالبدیع صقر
مترجم
جاوید احسن فلاحی
ناشر
الاتحاد الاسلامی العالمی


تبصرہ

دنیا میں کوئی بھی فکر اور نظریہ ہو اسے لوگوں تک منتقل کرنے کے لیے یا اسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کی دعوت ضروری ہے ۔ پھر یہ ہے کہ دعوت کے اندر افہام و تفہیم کا پہلو غالب ہو ۔ تاکہ بات سمجھ کر اسے قبول کرنا آسان ہو ۔ یا کہیں ایسا نہ ہو کہ بات بحث و نزاع میں ہی الجھ کر رہ جائے اور اصل مدعا فوت ہو کر رہ جائے ۔ پھر جب آپ کسی کو دعوت دیتے ہیں تو اس وقت کچھ اصولوں کو ملحوظ رکھنا ہوتا ہے یعنی آپ اپنی دعوت کیسے آگے پہنچائیں کہ سامع قائل ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ یہ بات انسان عملی تجربات سے سیکھتا ہے اگرچہ اس باب میں بھی قرآن و حدیث نے کچھ بنیادی اصول دے رکھے ہیں تاہم ان کے ساتھ ساتھ انسان کے عملی تجربات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ اور پھر دوسری بات یہ ہے کہ ہر علاقے اور قوم کے احوال مختلف ہوتے ہیں ہر قوم کی اپنی اپنی نفسیات ہوتی ہیں ۔ اس کے سمجھنے کے اپنے اپنے زاویے ہوتے ہیں تاہم پھر بھی عقل و فہم کے کچھ عمومی اصول ہوتے ہیں جن پر عمل کیا جاسکتا اور انہیں بوقت دعوت عملا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب اسی پہلو کے بارے میں روشنی ڈالتی ہے کہ قرآن و حدیث اور عمومی تجرباتی اصول دعوت کیا ہو سکتے ہیں ۔ یہ کتاب ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس کتاب کے مصنف ، مترجم اور ناشر کے لیے نافع بنائے ۔ (ح۔ک)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پہلا باب انفرادی دعوت
مفہوم ، خصوصیات
اثرات
آداب
مخاطب کے جذبات کا احترام
حالات کا مطالعہ
بنیادی اصولوں پر توجہ
اعتراف حق
متفقہ امور میں باہمی تعاون
حرص سے پرہیز
دوسرا باب عوامی دعوت
حقیقت وہمیت
عبادتی امور سے متعلق خطبے
عیدین کی نماز
سورج گرہن یا چاند گرہن کی نماز
نماز جنازہ غسل میت
میت کی تدفین
شرعی تقریروں میں قابل لحاظ امور
موثر خطبے
عوامی دعوت کے آداب
توسیعی لیکچرس
مباحثہ
گفتگو کے چند نمونے
تیسرا باب دعوت کتابوں سے
تصنیف وتالیف
تالیف کتب کے دو پہلو
داعی اور تصنیف وتالیف
صحافت
صحافتی مقالے
تنقید
رسائل وخطوط
کارٹون
ٹیپ ریکارڈنگ
چوتھا باب دعوت کردار سے
داعی کا کردار
پاکیزگی وایثار
فراخدلی اور اعلیٰ ظرف
قربانی
نیکو کاروں سے تعلق
دینی تربیت کا فن
عربی زبان کا اہتمام
اجتماعی کاموں کی اہمیت
فلاحی اداروں کا قیام
عبرت کے لیے !
پانچواں باب عام معاملات
سوالات وجوابات
دعوت کے کام سے متعلق چند سوالات
مغربی افکار سے متاثر مسائل
ظاہر وباطن
وسیلہ اور شفاعت
اجتماعات کا قیام
دعوتی ادارے
پسماندگی کی بعض مثالیں
خارجی مشکلات
بشارتیں
حرف آخر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حرام چیزیں جنہیں معمولی سمجھ لیا گیا
مصنف
محمد بن صالح المنجد
مترجم
عبدالرشید بن عبدالرحمن
ناشر
دار الاندلس،لاہور


تبصرہ

بنی اسرائیل کی تباہی کا بڑا سبب اللہ کی حدود کو توڑنا ، احکام شریعت کا مذاق اڑانا ، مختلف تاویلوں سے حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینا تھا ۔ جس کے نتیجے میں اللہ تعالی نے ان پر پے درپے عذاب نازل کیے تھے ۔ ذلت و رسوائی ان کا مقدر ٹھہری ان کو سور اور بندر بنا دیا گیا تھا ۔ امت محمدیہ کو اس خصلت بد سے باز رکھنے کے لیے قرآن و حدیث میں جابجا احکام نازل فرمائے ۔ لیکن بدقسمتی سے آج مسلمانوں نے وہی طور طریقے اختیار کر لیے ہیں ۔ اس لیے حرام چیزوں کا بیان علم دین کا ایک اہم ترین جز ہے اور جب تک آدمی حرام چیزوں سے نہ بچے نہ اس کا اسلام معتبر ہے نہ اس کی عبادت مقبول ۔ اسی لیے حرام چیزوں کو بیان کرنے کے لیے علمائے کرام نے متعدد کتابیں تالیف کی ہیں اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے عالم اسلام کے مشہور و معروف عالم دین الشیخ محمد صالح المنجد نے ترتیب دیا ہے ۔ زیرنظر کتاب موصوف کی تالیف محرمات استہان بہا الناس یجب الحذر منہا کا اردو ترجمہ ہے جس میں بیشتر ایسی محرمات پر تنبیہ کی گئی ہے جن میں لوگ آج کل بہت تساہل برتتے ہیں او ران محرمات کو بہت معمولی سمجھتے ہیں ۔ اور بڑی جرت سے ان کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اسے فاضل مؤلف نے محنت اور عرق ریزی سے کوشش کی ہے کہ اس میں اکثر وہ محرمات آجائیں جو آج کل معاشرے میں مروج ہیں ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
گزارشات
مقدمہ
حرام کاموں کی تفصیل
اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا
قبروں کی پوجا
غیراللہ کے نام کی نذر ونیاز
حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینا
جادو کہانت اور غیبی خبریں جاننے کا دعویٰ کرنا
حادثات زمانہ میں ستاروں کے عمل دخل کا اعتقاد رکھنا
کسی چیز میں نفع پہنچانے کا اعتقاد رکھنا
دکھلاوے اور شہرت کے لیے عبادت کرنا
بدشگوفی با بدفالی لینا
غیراللہ کی قسم کھانا
نماز میں عدم اطمینان
دوران نماز مقتدی کا مام سے سبقت کرنا
غلام بازی( لواطت)
بغیر شرعی عذر کے بیوی کا ہمبستری سے انکار کرنا
ظہار
حالت حیض میں جماع کرنا
بیویوں کے درمیان ناانصافی
غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت
عورت کا خوشبو لگا کر گھر سےنکلنا
بغیر محرم عورت کا سفر کرنا
اپنے گھر کی کسی عورت کی بدچلنی کو دیکھ کر خاموش رہنا
فروخت کے وقت سامان کے عیب چھپانا
بغیر ارادہ خریداری چیز کا بھاؤ بڑھانا
باہم جوا کھیلنا
چوری
رشوت لینا اور دینا
کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا
مزدور سے کام مکمل لینا اور اجرت پوری نہ دینا
عطیہ دینے میں اولاد کے درمیان ناانصافی کرنا
واپس نہ کرنے کی نیت سے قرض لینا
حرام کھانا
سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنا
جھوٹی گواہی
چغل خوری
بغیر اجازت لوگوں کے گھروں میں جھانکنا
لباس کو ٹخنوں سے نیچے تک لٹکانا
عورتوں کا چھوٹے ، باریک اور تنگ کپڑے پہننا
بالوں کو سیاہ خضاب لگانا
جھوٹا خواب بیان کرنا
پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہ کرنا
برا پڑوس
چوسر کھیلنا
نوحہ کرنا
چہرے پرمارنا اور چہرے پر نشان بنانا
آخری بات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
انسان اپنی صفات کے آئینے میں
مصنف
عبداللہ بن محمد المعتاز
مترجم
شعبہ تحقیق دارالسلام
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

اللہ تعالی نے قرآن میں سینکڑوں مقامات پربراہ راست انسانوں سے خطاب کیاہے اور انہیں اپنی زندگی کےنصب العین کوکتاب وسنت کے مطابق ڈھالنے کاحکم دیاہے۔اسی حوالےسےاس کتاب میں ایک انسان کو کامیاب اسلامی زندگی بسرکرنےکی صراط مستقیم دکھائی گئی ہے۔ کتاب کےپہلےایک تہائی حصے میں انسان کی پندرہ ایسی کمزوریوں اور خصائل کاذکر کیاگیاہےجو اس کی شخصیت کےنفسیاتی عوارض اور منفی کردار کےمختلف پہلو عیاں کرتی ہیں۔قرآن کی متعدد آیات میں یہ کمزوریاں بیان کی گئی ہیں ۔انسانوں کاخالق ان کی بشری کمزوریوں ،جبلی ناہمواریوں اور فطری کوتاہیوں کوخوب سمجھتاہے،اسی باعث ان آیات میں محض ان کمزوریوں کاتذکرہ کرنےہی پراکتفانہیں کیاگیا بلکہ ان خرابیوں کےعلاج اور عوارض کےمداوے پرسیر حاصل بحث کی گئی ہے۔قرآن کامطالعہ کرتےوقت ایک قاری کےسامنےیہ بات روشن ہوجاتی ہےکہ معروف ومنکر ،حلال وحرام ،ثواب وگناہ،نیکی وبدی ،خیر وشر،توحیدوکفر،ظلمت ونور کی اصلیت کیا ہے۔ان ہر دو میں سے کسی ایک کو اپنانے کے کیانتائج مرتب ہوتےہیں اور کسی خرابی کو اختیارکرنےسے نفس انسانی میں کیا عوارض پیداہوتےہیں اور انسانی شخصیت پرکیسے منفی اثرات مرتب ہوتےہیں۔یہ کتاب ان پہلووں پربھی روشنی ڈالتی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
حرف اول
مقدمہ
باب اول قرآن مجید میں مذکورہ انسان کی فطری فصات کا تذکرہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی عزت افزائی
انسان کی اہم ذمہ داری
انسان اپنی اصل کےاعتبار سے ایک ہیں
لوگ انسانی صفات میں مختلف ہیں
قرآن پاک میں مذکور انسانی اوصفا
کمزوری
ناامیدی
ظلم اور ناشکرا پن
لڑائی اور تکرار
عجلت پسندی اور جلد بازی
بخل اور کنجوسی
جہالت اور نادانی
بے صبری اور بے قراری
وسوسوں میں مبتلا ہونا
سعی اور محنت
سرکشی اور ناشکری
غفلت اور لاپرواہی
انسان خسارے میں ہے
باب دوم اللہ تعالیٰ کے ہاں پسندیدہ انسانی صفات
مومن کا راستہ
ایمان
اللہ کی راہ میں ایثار
عجز وانکسار
صبر
اللہ کے دشمنوں سے جہاد
پائیدار عمل
نرمی ،توبہ
اللہ کی نعمت کا اظہار
غیرت
اولاد کے مابین عدل
اللہ کے لیے محبت
نصیحت اور خیر خواہی
اچھے کام سے محبت
تیسرا باب اللہ تعالیٰ کے نزدیک ناپسندیدہ انسانی صفات
نفاق
دنیا کی ہوس
بدعہدی اور ایمان کی کمزوری
غیراللہ سے محبت
گمراہی اور تجدد
بری بات پکار کر کرنا
کفر اور گناہ
خیانت،تکبر
اسراف
خودپسندی
ظالم مال دار ، نادان بوڑھا ، مغرور غریب
باب چہارم صراط مستقیم پر چلنے والوں کی صفات وکردار
انسان ہدایت کیسے حاصل کرے؟
صراط مستقیم جس پر انسان کا چلنا ضروری ہے
خلاصہ کلام
بلند پایہ شخصیات کی مثالیں
بلند کردار لوگ
اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت
بھائی چارہ اور محبت
علم کے لحاظ سے لوگوں کی اقسام
خلوص کے لحاظ سے لوگوں کی اقسام
مقربین
عبادت کی حکمت کے بارے میں مختلف نقطہ ہائے نظر
اہل سنت والجماعت
مستقیم اور منحرف انسانوں میں موازنہ
سادہ انسان کے لیے صراط مستقیم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر
مصنف
مختلف اہل علم
ناشر
ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی


تبصرہ

اسلام کی تعلیمات کا خلاصہ دو باتیں ہیں ۔اللہ تعالی کی بندگی و اطاعت اور اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک اسی لیے جیسے شریعت میں ہمیں اللہ تعالی کے حقوق ملتے ہیں اسی طرح ایک انسان کے دوسرے انسان پر بھی حقوق رکھے گئے ہیں ۔ اسلام میں انسانی حقوق کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔ اسی لیے اسلام نے ان حقوق کو بہت واضح طور پر پیش کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انسان ایک سماجی حیوان ہے ، انسان ایک سانپ کی طرح تنہا کسی بل میں اور ایک شیر کی طرح تنہا کسی غار میں زندگی نہیں گزار سکتا ، وہ سماج اور خاندان کا محتاج ہے اور بہت سے رشتے داروں کے حصار میں زندگی بسر کرتا ہے ۔ چناچہ اس نسبت سے بھی انسان کے اوپر بہت سے حقوق عائد ہوتے ہیں ۔ والدین اور اولاد کا حق ، بیوی ، بھائیوں اور بہنوں کا حق اور پڑوسیوں کے حقوق وغیرہ یہ تمام حقوق اصل اسلامی حقوق کے دائرے میں آتے ہیں ۔ اس لئے شریعت میں انسانی حقوق کا دائرہ بہت وسیع ہے اور انہیں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ زیر مطالعہ کتاب در اصل انڈیا میں منعقد سمینار میں دیے گئے لیکچرز کا مجموعہ ہے ۔ جس میں اس موضوع کے حوالے سے تقریبا تمام پہلو آچکے ہیں ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک جامع اور فکر انگیز کتاب ہے ۔ اللہ ان تمام لوگوں کی محنت کو ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے جنہوں نے اس کے لیے کاوش فرمائی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
پہلا باب اسلام میں حقوق انسانی کا تصور
اسلام کا تصور حریت
اسلام کا تصور مساوات
اسلام میں انسانی حقوق
انسانی حقوق اور مساوات
اسلام میں حقوق انسانی کا تصور
اسلام میں شخصی آزادی
اسلام میں حقوق انسانی
اسلام میں تصور حریت اور اس کے حدود
اسلام اور انسان کے چار بنیادی حقوق
دوسرا باب مختلف طبقات کے حقوق اسلام میں
اسلام میں جنین کے حقوق
اسلام میں بچوں کے حقوق
بچوں کے حقوق اسلام کی نظر میں
اسلام میں بوڑھوں کے حقوق
بوڑھوں کے حقوق اسلام کی نظر میں
اسلام میں مریضوں کے حقوق
اسلام میں معذوروں کےحقوق
تیسرا باب مختلف ممالک میں اقلیتوں کے حقوق
مسلم ریاست میں غیر مسلموں کے حقوق
مسلم ممالک کی غیر مسلم رعایا
غیر اسلامی ممالک میں آباد اقلیتوں کے حقوق
اسلام میں پناہ گزینوں کے حقوق
پناہ گزینوں کے حقوق اسلامی اصول کی روشنی میں
حالت جنگ میں انسانی حقوق کی پاسداری اور اسلامی تعلمیات
قیدیوں کے حقوق شریعت اسلامی میں
اسلام میں حقوق انسانی ماحولیات کے تناظر میں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامی آداب زندگی
مصنف
ڈاکٹر سید شفیق الرحمن
ناشر
مکتبہ بیت السلام الریاض


تبصرہ

ہر انسان فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی نصرانی یا مجوسی بنا لیتے ہیں ۔ اگر بچے کی شروع سے اچھی تربیت کی جائے اس میں حق ، نیکی اور خیر کو ترجیح دینے کا جذبہ پیدا کیا جائے تو یہ کام اس کی عادت میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ پھر اس میں حلم ، حوصلہ ، صبر ، تحمل ، بردبار ، کرم شجاعت اور عدل و احسان جیسے اخلاق حسنہ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اس کے برعکس اگر بچے کی تربیت مناسب انداز سے نہ کی جائے تو وہ بری عادت کا شکار ہو جاتا ہے ۔ وہ خیانت ، جھوٹ ، بےصبری ، لالچ ، زیادتی اور سختی جیسے اخلاق سیئہ کا شکار ہو جاتا ہے ۔ چناچہ اسلامی طرز زندگی گزارنے کے لیے اور اپنی زندگی میں اسلام پر عمل کرنے کے لیے ہمیں ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ ﷺ کی زندگی پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔ اپنے بچوں کے اور اپنے سامنے حضور کی حیات مبارکہ کو ماڈل بنانا ہو گا ۔ آپ ﷺ نے ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبہ میں اعلی اور مثالی نمونے چھوڑے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ آپ ﷺ کے بہترین فرمودات بھی موجود ہیں ۔ جن پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو ایک جنت کا نمونہ بنا سکتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب بچوں اور بڑوں کی اسلامی تربیت کے حوالے سے لکھی گئی ہے ۔ جس میں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں اسلامی اصولوں کی وضاحت بطریق احسن کر دی گئی ہے ۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مسلمان بنائے ۔آمین (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
اللہ تعالیٰ کے ادب کا بیان
اللہ تعالی کی حمد
اللہ تعالیٰ کی رحمت
اللہ تعالیٰ کی بخشش
اللہ سے اچھی امید رکھنا
اللہ پر توکل
اللہ کا ڈر
اللہ تعالیٰ کے خوف سے رونا
اللہ کی محبت اور دشمنی
مشیت صرف اللہ کی
رسول اللہ ﷺ کا ادب
حب رسول
تعظیم رسول ونصرت رسول
رسول اللہ ﷺ سے تبرک حاصل کرنا
اطاعت رسول
رسول اللہ ﷺ کا حسن تعلیم
والدین کے حقوق
والدین کے ساتھ حسن سلوک
والدین کو گالی دینا
مشرک والدین کے لیے دعائے مغفرت کی اجازت نہیں
اولاد کے حقوق
اولاد کی تربیت
بیوی بچوں پر خرچ کرنا
اولاد سے محبت
بیوی کے حقوق
حسن سلوک
بیویوں میں عدل
نکاح میں عورت کی مرضی
دیندار عورت سے نکاح
خاوند کے حقوق
اطاعت
عزت اور ناموس کی حفاظت
رشتہ داروں کے حقوق
حسن سلوک
صدقہ میں رشتہ داروں کوترجیح
مشرک رشتہ داروں سے حسن سلوک
پڑوسیوں کے حقوق
حسن سلوک
شر سے محفوظ رکھنا
مسمانوں کے آپ میں حقوق
اللہ کے لیے محبت
خیر خواہی
مسلمان کو سلام کہنا
کافر کو سلام کہنا
مریض کی تیمار داری کرنا
جنازے کے ساتھ جانا
دعوت قبول کرنا
مسلمان کی مدد
علماء اور بڑے لوگوں کی تعظیم
مہمان کی عزت وتکریم
یتیم کی کفالت
قناعت کا بیان
مسکین مسلمانوں کی فضیلت
کھانے پینے اور لباس میں قناعت
دنیا کی رغبت سے ہلاکت
اخلاقیات
حسن اخلاق
صبر وتحمل
فتنہ کے خوف سے گوشہ نشینی
بیماری کی وجہ سے جنت
صبر کی تلقین
میت پر بین
شرم وحیا
لوگوں کے درمیان صلح کروانا
محنت کی ترغیب
بغیر سوال کے مال ملے تو لینا جائز ہے
توبہ کی فضیلت
گناہ کے بعد توبہ کرنے کا اجر
تقدیر پر ایمان
موت کو یاد کرنے کا بیان
نیکیوں کی طرف جلدی کرنا
کافروں کے اعمال کا بدلہ
علم کا بیان
علم حاصل کرنے کی فضیلت
عالم پر رشک کرنا جائز ہے
علم دین کو چھپانا کبیرہ گناہ ہے
عورتوں کی تعلیم
دعوت الی اللہ کی فضیلت
افضل جہاد
اچھا مسلمان
گندے اور قبیح اخلاق
زبان کی حفاظت
جھوٹ بولنا کبیرہ گناہ
برے کردار کے حامل کی غیبت
چغلی حرام ہے
مومن پر لعنت کرنا حرام ہے
مسلمانوں کے عیبوں کی تلاش منع
تکبر کی ممانعت
مسلمان کو قتل کرنا کفر ہے
غصہ شیطانی حرکت ہے
جانوروں کے بارے میں احکامات
جانوروں پر لعنت کرنا منع ہے
جانور کے چہرہ کو داعنہ منع ہے
سفر میں کتا لے جانا منع
صدقہ واپس لینا
لوگوں کی تعریف کرنا
پردے کے احکام
اللہ کے منع کردہ کام
تجارت کے مسائل
کتاب الاذکار
دعا کے مسائل
دعا میں ممنوع چیزوں کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامی بینکاری وجمہوریت فکری پس منظر اور تنقیدی جائزہ
مصنف
زاہد صدیق مغل
ناشر
مکتبہ وراثت لاہور


تبصرہ

یہ بات ایک بدیہی حقیقت ہے کہ موجودہ دور میں غالب فکر و فلسفہ سرمایہ داری کا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ فکر اب روبہ زوال ہے ۔ گزشتہ کچھ دہائیوں سے اسے بچانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ لیکن ہر وہ نظام جو غیرفطری اور غیر حقیقی ہو اسے زوال تو بہر حال آنا ہی ہوتا ہے ۔ اس سب کچھ کے باوجود چند لوگ ابھی بھی اس فکر اور فلسفے کے گن گا رہے ہیں ۔ اور اس کے متوالے ہوئے بیٹھے ہیں ۔ تاہم کچھ صاحبان حقیقت ایسے بھی ہیں جن کی نگاہ دور رس نے اس کے کھوکھلے پن کا جائزہ لے لیا ہے ۔ اور اس کے بودے پن کو علمی بنیادوں پر واضح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ زیرنظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ جس میں سرمایہ دارانہ نظام کا معاشی اور سیاسی پہلو سے جائزہ لینے کی کوشش فرمائی ہے ۔ چناچہ وہ لکھتے ہیں کہ انیسویں اور بیسویں صدی کے مخصوص مسائل کے پیش نظر اجتماعی زندگی میں احیائے اسلام کی فکری و عملی جدوجہد کو تین عنوانات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔ پہلا اسلامی معاشیات دوسرا اسلامی جمہوریت اور تیسرا اسلامی سائنس جبکہ اس کتاب میں انہوں نے اولیں دو کے حوالے سے رقم فرمایا ہے ۔ یہ کتاب راقم کے مختلف مضامین کا مجموعہ ہیں جو انہوں نے پاکستان کے مختلف علمی و دینی جرائد میں وقتا فوقتا اشاعت کے لیے دیے تھے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم از ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری
تعارف کتاب از مصنف
حصہ اول ۔اسلامی معاشیات
1۔اسلامی معاشیات وبینکاری یا سرمایہ داری کا اسلامی جواز
2۔سودی بینکاری کے فلسفہ اسلامی متبادل کا جائزہ
3۔اسلامی بینکاری زاویہ نگاہ کی بحث
4۔ کیا بینک کی اسلام کاری ممکن ہے؟
حصہ دوم ۔ اسلامی جمہوریت ، اسلامی ریاستی صف بندی کا ناقص تصور
1۔جدید ذہن کے فکری ابہامات کا جائزہ
2۔ جمہوریت کے تناظر میں برپا جمہوری اسلامی جدوجہد کا جائزہ
3۔ جمہوریت ۔ حاکمیت عوام کا دھوکہ
4۔ کیا اسلام فرد کا نجی مسئلہ ہے ؟ سیکولرازم اور ملٹی کلچرل ازم کا جائزہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامی ثقافت اور دور جدید
مصنف
مارما ڈیوک ولیم پکتھال
مترجم
تورا کینہ قاضی
ناشر
منشورات


تبصرہ

مغرب اور اسلام یا اسلام اور مغرب اس دور کا گرم موضوع ہے ۔ چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی ہمیشہ ہی ستیزہ کار رہا ہے ۔ لیکن ہر دور کے افراد اپنے دور کو ہی تاریخ سمجھتے ہیں ۔ جب کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہوتی ہے ۔ مغرب سے تعامل کی وجہ سے آج جو تہذیبی اور ثقافتی مسائل مسلمانوں کو درپیش ہیں محسوس ہوتا ہے کہ نئے اور جدید ہیں ۔ ماضی قریب کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ایسے نئے اور جدید بھی نہیں ستر ، پچتر برس قبل اور اس سے بھی قبل ، ہندستان پر برطانوی قبضے کے بعد جو دور گزرا یہ اس دور کے بھی مسائل ہیں ۔ ان مسائل کے حوالے سے اسلامی مؤقف کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ لکھا گیا ۔ لیکن جو بات مغرب کے اپنے فرزندکی زبان و قلم سے ہو سکتی ہے و کسی سکہ بند عالم کے بیان میں شائد ملے ۔ محترم محمد مارما ڈیوک پکتھال ایک نومسلم عالم دین تھے ۔ وہ اپنی ذات میں ایک عالم ، ادیب ، صحافی ، محقق ، مفکر ، مترجم قرآن اور خطیب و مبلغ تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی اسلام کے احیا اور جدید دنیا کے سامنے اسلامی مؤقف واضح کرنے کی بھرپور کوشش فرمائی ۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔ موصوف نے امت کے جدید فکر مسائل میں اسلامی موقف کی بہترین ترجمانی فرمائی ہے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
محمد مارماڈیوک پکتھال
خطبہ اول ۔اسلامی تہذیب
خطبہ دوم۔اسباب عروج وزوال
مسلمانوں کی ہمسایہ اقوام
اسلام یا تلوار
مسلمانوں کی رواداری
غلامی
مساوات
زوال کے اسباب
اسلامی دانش گاہیں
علما کی تنگ نظری
علماء کی صداقت پسندی
خلافت عثمانیہ اور ترکوں کے کارنامے
خطبہ سوم ۔اخوت
حجۃ الوداع
اخوت اسلامی
سود
دولت کا حصول اور مصرف
نماز اور حج
روزہ
زکوۃ اور اسلام کا معاشی نظام
تعلیم
خطبہ چہارم ۔ سائنس فنون اور ادب
علم کیمیا
طبیعیات
جغرافیہ
طب
فلکیات
نقاشی
داستان گوئی
تعمیرات
تراجم
تاریخ
فقہ
تصورف
خطبہ پنجم۔رواداری
کافر ، مشرک اور اہل کتاب
تاریخی شہادت
اسلامی سلطنت میں ایک وقف
خطبہ ششم۔تقدیر پرستی
جہاد
توشہ آخرت
خطبہ ہفتم۔ اسلام میں عورت کا مقام
پردہ
شادی
نکاح بیوگان
تعداد ازدواج
خطبہ ہشتم۔ اللہ اور رسولﷺ کی حکمرانی یعنی اسلامی حکومت
اخوت
اصول جنگ اور قومیت
اسلامی ریاست
اشاعت تعلیم اور تعلیم کی نوعیت
زکوۃ کا احیاء
سود
تقدیر پرستی
مسلمان عورتیں
اسلامی اور غیر اسلامی ادارے
 
Top