کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

عورت قبل از اسلام وبعد از اسلام

مصنف

پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین

ناشر

النور ہیلتھ وایجوکیشن ٹرسٹ کراچی


تبصرہ

مذاہب عالم میں اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جس نے عورت کو ہر حیثیت سے عزت اور بلند مقام عطا کیا ہے۔ ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین کی کتاب 'عورت قبل از اسلام و بعد از اسلام' کے موضوع پر لکھی گئی ہے جس میں مختلف مذاہب میں عورت کی حیثیت اور مقام پر بحث کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام میں عورت کو کیا مقام حاصل ہے اس کے علاوہ کئی موضوعات مثلاً نکاح کی ترغیب، نکاح کی اہمیت، حقوق زوجین، طلاق، خلع، حلالہ، عزل اور منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ بعض جگہوں پر کتاب کے مندرجات سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ مثلاً خاندانی منصوبہ بندی کو ثابت کرتے ہوئے مصنف لکھتے ہیں: ''منصوبہ بندی کا بہترین نمونہ حضرت یوسفؑ نے پیش کیا ہے۔ مصر میں ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے حضرت یوسفؑ کا پہلا سات سالہ منصوبہ ہے جسے انھوں نے پوری قوم کے مستقبل کو بچانے کے لیے بنایا ہے۔''اب اس سے استدلال کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کو جواز فراہم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں نبی کریمﷺ کے واضح فرامین موجود ہیں۔کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں دیگر مذاہب میں عورت کے مقام و مرتبے پر بحث کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرا مذہب اسلام میں عورت کے مقام و حقوق پر مشتمل ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دیباچہ
حصہ اول
عورت
صنف ضعیف
عورت کے بارے میں آراء
عورت قرآن کی نظر میں
صنف نازک عہد جاہلیت میں
اسلام میں عورت کی حیثیت
بہترین دوست
عورتوں کے حقوق کے متعلق ارشاد
امت مسلمہ کا بہترین فرد
یہودیت میں عورت
عیسائیت میں عورت
ہندومت میں عورت
بدھ مت میں عورت
عرب معاشرہ میں عورت
حصہ دوم
مذہب اسلام میں عورت
عورت ایک ماں
عورت ایک بیوی
عورت ایک بیٹی
عورت ایک بہن
عورتوں کے لیے احکامات خداوندی
حصہ سوم
حقوق زوجین
قانونی طور پر اہم رشتہ
مغربی معاشرہ
ہر چیز کا جوڑا بنایا گیا ہے
اطمینان وسکون کا باعث
شوہر کے حقوق
بیوی کے حقوق
حصہ چہارم
نکاح کی ترغیب
نکاح کی برکات
نکاح کا مقصد
پسندیدہ عورتوں سے نکاح
والدین کی ذمہ داری
بیک وقت چار نکاح کی اجازت
زیادہ نکاح کرنے کے فوائد
حصہ پنجم
نکاح اور اس کے فوائد
نکاح کی ترجیحات
عورت کے لیے سفید مشورہ
نکاح کرنے کے فوائد
خطبہ نکاح
طلاق
حلالہ
خلع
ولیمہ کا بیان
جہیز
حصہ ششم
عزل کا بیان
عزل کی تعریف
تخلیق انسانی
عزل کرنا جرم نہیں ہے
بخاری شریف میں عزل کا بیان
عزل کے بارے میں فتویٰ
عزل کے حق میں دلائل
خاندانی منصوبہ بندی اور اسلامی تعلیمات
حوالہ جات
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

علم الرسم

مصنف

علی محمد الضباع

مترجم

حافظ محمد مصطفیٰ راسخ

ناشر

کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ


تبصرہ

یہ کتاب کلمات قرآنیہ کے رسم الخط پر مبنی ایک منفرد درسی کتاب ہے،جس کا مقصد کلیہ القرآن الکریم کے طلباء کو قرآن مجید کے رسم الخط سے روشناس کروانا ہے۔یہ کتاب درحقیقت علامہ علی محمد الضباع رحمہ اللہ کی کتاب ''سمیر الطالبین فی رسم وضبط الکتاب المبین''سے علم الرسم کے باب کا اردو ترجمہ ہے،اور طلباء کی سہولت کے لیے ہر فصل کے آخر میں تمارین کا اضافہ کیا گیا ہے۔کتاب کے مؤلف علامہ علی محمد الضباع رحمہ اللہ ہیں ،جبکہ اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محدث فتوی کے علمی نگران محترم قاری محمد مصطفیٰ راسخ صاحب حفظہ اللہ رکن دار المعارف،اسلامیہ کالج،ریلوے روڈ لاہورنے حاصل کی ہے۔یہ کتاب علم الرسم کی مبادیات پر مبنی ہے جو حذف، زیادت، ہمزہ، بدل اور قطع ووصل جیسی مباحث پر مشتمل ہیں۔نیز اس کتاب کے شروع میں ظہور اسلام کے وقت کتابت کی کیفیت، کاتبین ، مصاحف عثمانیہ کی کیفیت اور آداب کاتب جیسی عظیم الشان مباحث سپرد قلم وقرطاس کی گئی ہیں۔یہ کتاب اگرچہ طلباءکے لیے لکھی گئی ہے ،لیکن اپنی سہولت اور سلیس عبارت کے پیش نظر طلباء اور عوام الناس سب کے لیے یکساں مفید ہے۔(م۔ر)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
عرض مولف
مقدمہ
ظہور اسلام کے وقت اور اس کے بعد کتابت کی حالت
قرآن مجید
کاتبین وحی
صحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
مصاحف میں جمع قرآن اور اس کا سبب
مصاحف عثمانیہ کی کیفیت
مصاحف عثمانیہ کی تعداد اور بھیجے جانے کی جگہیں
مصاحف عثمانیہ اور مسلمانوں کی ذمہ داری
آداب کاتب
علم الرسم
مبادیات علم الرسم
باب الحذف
فصل حذف الالف
جمع مذکر سالم کے الف کا حذف
جمع مونث سالم کے الف کا حذف
ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
تثنیہ کے الف کا حذف
عجمی اسماء کے الف کا حذف
جزئیات کے الفات کا حذف
حذف یا کا بیان
حذف واؤ کا بیان
حذف لام کا بیان
حذف نون کا بیان
باب الزیادۃ
زیادت الف کا بیان
زیادت یاء کا بیان
زیادت واؤکا بیان
باب الہمزۃ
باب البدل
الف کے عوض یاء کی کتابت کا بیان
الف کے عوض واؤ کی کتابت کا بیان
ھاء کےعوض تاء کی کتابت کا بیان
سین کے عوض صاد کی کتابت کا بیان
نون کے عوض الف کی کتابت کا بیان
باب القطع والوصل
ایسے کلمات جن میں دو قراءت ہیں اور انہیں ایک رسم پر لکھا گیا ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

سیکولرزم مباحث اور مغالطے

مصنف

طارق جان

ناشر

ایمل مطبوعات اسلام آباد


تبصرہ

جدیدفتنوںمیں سب سے زیادہ خطرناک فتنہ سیکولرزم اور لادینیت کا ہے۔آج امت کے اندرلاشعوری طور پر سیکولرافکارونظریات سرایت کرگئے ہیں۔اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اہم ترین وجہ یہ وہ اصطلاحات ہیں جن کے ذریعے ان افکار کو بیان کیا جاتاہے۔وہ اصطلاحات بظاہر دنیاکے عام تصوارات سے ملتی ہوئی نظرآتی ہیں لیکن درحقیقت تھوڑی سی تحقیق کےبعد یہ سمجھ آتاہےکہ وہ بالکل الگ ہی اپنا پس منظررکھتی ہوتی ہیں۔بدقسمتی سےکچھ لوگ ایک عرصے سےوطن عزیز پاکستان کو سیکولرثابت کرنے کی مذموم کوششوں میں لگےہوئےہیں۔جناب طارق جان صاحب نے اپنی بڑی عرق ریزی سے پاکستان کی تاریخ کےاہم ترین ابواب سے یہ ثابت کرنےکی کوشش کی ہےکہ یہ ملک اسلامی اساس پرقائم ہواہے۔سیکولرزم ایک الگ اور جداگانہ طرز فکر ہےجس کااسلامی نظریےسے دورکابھی واسطہ نہیں۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
رواداد تالیف
لادین خطرات؟
بت پرستی کا نیا روپ سیکولرزم
سیکولر الحاد،مذہب اور سائنس
سیکولرزم لادینیت ہے
جدیدیت، سائنس اور الہامی دانش کا مسئلہ
دانشوری یا تخریب کاری؟
قرارد اد مقاصد اور سیکولر مغالطے
سیکولرلابی، تاریخ اور اورنگ زیب عالمگیر:ان کے ماخذوں کا تنقیدی جائزہ
سیکولر جماعتیں،صحافت اور تخریب کاری
سیکولر حلقے اور اقبال
قائد اعظم محمد علی جناح کی سیکولر صورت گری
دریدہ دہن آزاد خیالیاں
لادین آزادی سے قومی آزادی کو خطرہ
قانون توہین رسالت:آزادی اور انارکی میں خط امتیاز
حدود قوانین کے خلاف لادینیوں کی صف آرائی
قرارداد مقاصد اور ہماری صحافت
میڈیا کو کتنا آزاد ہونا چاہیے؟
مسلم قیادت کی ناکامی کا سبب
قومی خارجہ پالیسی کے تقاضے تزویراتی ،ثقافتی اور صحافتی پس منظر میں
پاکستان،ہندوستان تعلقات:امن سپرداری میں نہیں
سی ٹی بی ٹی:استعمار کا نیا روپ اور اس کے سیکولر حمایتی
کشمیر پھر ابل رہا ہے
انصاف کا طالب کشمیر اور پتھر دل اقوام متحدہ
غیرسرکاری تنظیمیں ،فتنہ گری کا نیا سامان
دعا اور سجدے سے چر
مذہب زندگی سے لاتعلق نہیں رہ سکتا:عالیجاہ عزت بیگووچ کے افکار
سیکولرزم اور وحدت کا مسئلہ
حوالہ جات
اشاریہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

خلق خیرالخلائق ﷺ

مصنف

طالب ہاشمی

ناشر

طٰہ پبلی کیشنز لاہور


تبصرہ

ایک مسلمان ہونےکی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہےکہ دنیاکےکسی بھی مقام پہ اسلامی معاشرےکی تشکیل صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اس معاشرےکا ہر فرداس یقین محکم کےساتھ رحمت عالم کےاسوہءحسنہ کو اپنےلئےمشعل راہ بنائے۔باالفاظ دیگر وہ اخلاق حسنہ اختیا کرےاور برےاخلاق سے اپنی حفاظت کرے۔یعنی ایک حقیقی اسلامی معاشرہ جن عناصرسے تشکیل پاتاہےوہ یہ تین ہیں:پہلاقرآن ،دوسرارسولﷺکےارشادات ونصائح،تیسراآپﷺکی ذات گرامی اور آپ کی حیات طیبہ کاعملی نمونہ جو آپ کےخلق عظیم یا اسوہءحسنہ سے عبارت ہے۔اخلاق کےدو پہلوہیں ایک ایجابی اور دوسراسلبی ۔ایجابی میں وہ امور آتےہیں جن میں آپ نےکرنےکا حکم دیا ہےاورآپ نےخودبھی کرکےدیکھائےہیں جیسے خوش اخلاقی ،عفوودرگزر،حلم وتحمل،صلح جوئی ،توکل،خوش کلامی،اطاعت والدین ،رحم، غصےکو پی جانا،حیا،صلہ رحمی،راست گفتاری ،ایفائےعہد،عیادت،تعزیت،مہمان نوازی،سخاوت ،میانہ روی وغیرہ اورسلبی میں وہ امور آتےہیں جن سے آپﷺنےمنع کیاہےجیسےخیانت،دروغ گوئی،قطع رحمی،تمسخر،غیبت،دریوزہ گری،بےحیائی،بخل،حسد،بغض، کینہ،تکبراورریاکاری آتےہیں۔یہ کتاب جوقارئین کےہاتھوںمیں ہےاس کایہی موضوع ہے۔جس میں اخلاق نبوی کےدونوں پہلو بہترین طریقےسے دیکھائےگائےہیں۔اللہ تعالی جناب طالب الہاشمی صاحب کو اجر عطافرمائے اور ان کی اس کاوش کو سرہائے۔(ع۔ح)

 
یہ اردو محفل فورم ہے یا کسی فرقہ پرست ملا کی کتابوں کی تشہیر کا فورم؟۔۔۔ لگے رہو منا بھائی۔


یہ وہی لوگ ہیں جو واعتصموا۔۔الخ والی آیت پڑھ پڑھ کر لوگوں کو سناتے ہیں، ایک سیدھے مسلمان کو یہ کہتے ہیں کہ فرقہ نہ بناؤ، تفرقہ نہ ڈالو، کوئی سنی دیوبندی بریلوی نہیں ہے، قران اور حدیث کی روشنی میں اپنے اعمال کو ڈھال لو۔
اور جب وہ قائل ہو جائے تو اس کو باقی سب فرقوں سے متنفر کرکے نام نہاد اہلحدیث/محمدی/ وہابی فرقے کا قائل بنا دیتے ہیں۔
کس قدر پر فتن ہیں وہ لوگ جو اپنے فرقے کی دعوت بھی منافقت کے ساتھ دیتے ہیں اور اگر کوئی دوسرا فرقہ اپنے مسلک کو صحیح ثابت کر بھی دے تو اس کا رد صرف اس لئے کر دیتے ہیں کہ اس کا نام حنفی ہے۔ :)
اسی کو دو رخی پالیسی کہا جاتا ہے،
سلف کو چھوڑو، خلف کی مانو،
ابو حنیفہ تابعی مجتھد کی چھوڑو،
توصیف الرحمٰن، ناصر الدین البانی اور زبیر علی زئی جہلاء اور کاذبین کی تقلید کرو۔
لعنۃ اللہ علی الکاذبین۔
 
کتاب کا نام​
تبلیغی نصاب کا جائزہ قرآن وحدیث کی نظر میں​
مصنف​
محمد منیر​
ناشر​
مسجد بلال فتح جنگ ضلع اٹک​


تبصرہ​
یہ ایک حقیقت ہے کہ قوموں کے بگاڑ میں دینی رہنما، احبار و رہبان ہی مؤثر کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ یہ جب دنیا کی طرف مائل اور شیطان کے دام فریب کا شکار ہو جاتے ہیں تو بالآخر اسی کے آلہ کار بن جاتے ہیں۔ افسوس کہ کچھ بدنصیب انسان اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل و دانش کو پس پشت ڈال کر ان پیشہ ور مولویوں اور پیروں کے مقلد بن کر رہ جاتے ہیں اور وہ ان کواپنے جال میں ایسا جکڑ لیتے ہیں کہ ان کی قوت مزاحمت ختم ہو جاتی ہے اور اپنے اکابرین کی ہر بات کو بے چون و چرا تسلیم کرتے چلے جاتے ہیں۔ ’تبلیغی جماعت‘ عرصہ دراز سے ملک پاکستان کے طول و عرض میں تبلیغ دین کا کام کر رہی ہے۔ اس جماعت کی تبلیغ کا ایک لازمی حصہ مشہور زمانہ کتاب ’فضائل اعمال‘ ہے جو تبلیغی نصاب کے نام سے جانی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں مولانا محمد زکریا کی تصنیف کردہ اس کتاب کا قرآن و سنت کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔ مصنف کتاب کے شروع میں تبلیغی جماعت کی فضائل کی کتابوں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’اب ان فضائل کی کتابوں کا ذرا تحقیقی جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ ان میں بیان کردہ بے شمار من گھڑت واقعات آیات قرآنی اور احادیث صحیحہ سے متصادم بلکہ ان کے ساتھ صرح مذاق ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعات، اکابرین کے اقوال اور صوفیوں کے ملفوظات تو اصلاح کے بجائے لوگوں کے عقائد بگاڑنے میں مہمیز کا کام کر رہے ہیں۔‘‘ مصنف کا یہ دعویٰ کس حد تک درست ہے اس کا صحیح اندازہ قارئین کو اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد ہو جائے گا۔(ع۔م)


بالکل فضول کام۔
جب اللہ کسی چیز کو مقبولیت دیتے ہیں تو اہل باطل لاکھ کوشش کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
الحمد للہ فضائل اعمال مضمونِ فضائل میں اپنی نذیر آپ ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں نے اس کی بدولت کلمہ پڑھا اور اسلام میں داخل ہو کر پکے نمازی اور پرھیزگار مسلمان بنے ہیں۔
 
کتاب کا نام
فتاوی البانیہ
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
ناشر
مکتبہ الصدیق السلفیہ




تبصرہ

علامہ ناصر الدین البانیؒ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ آپ نے علم حدیث کے متعلق جو کام کیا اور احادیث کی تحقیق و تخریج سے متعلق جو خدمات انجام دیں وہ صرف آپ ہی کا خاصہ ہے اور آپ کے بعد آنے والے جتنے بھی محقق ہیں تمام کے تمام آپ کی اس علمی کاوش کے محتاج ہیں۔ آپ بے مثال عالم، بلند پایہ محقق تھے اور اپنی زندگی کا بیشتر حصہ دین اسلام کے وقف کر چکے تھے۔ موصوف چونکہ ایک متبحر عالم دین تھے اس لیے لوگ اکثر اوقات ان سے فتاوی طلب کرتے رہتے۔ آپ نے اپنی زندگی میں جو فتوے دئیے ان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جو مختلف مواقع پر شائع ہو کر عوام و خواص کی علمی پیاس بجھاتے رہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’فتاویٰ البانیہ‘ بھی امام البانی کے مختلف فتاویٰ جات کا مجموعہ ہے، جسے نظم الفرائد اور سلسلہ صحیحہ اور ضعیفہ سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے جس میں عقیدہ کے مسائل، اصول فقہ، طہارت، نماز، زکاۃ، حج، معاملات، کھانے پینے، علم حدیث اور چند متفرق مسائل شامل ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب فتاوی البانیہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


حیرت یہ ہے کہ البانی صاحب کے ہم مسلک لوگ البانی صاحب کی بھی نہیں مانتے.
بڑی محقق شخصیت تھے۔ جیسے اہلحدیث حضرات نے اپنی نماز نکالی تھی انہوں نے بھی ایک نماز ایجاد کر ڈالی۔
انوینشنز میں ایسا تو چلتا ہی رہتا ہے۔ :D
 
اس طرح کا متنازعہ تبصرہ کرنے کے بجائے سیدھا کتاب کا لنک بھی تو دیا جاسکتا ہے؟؟ شاہ ولی اللہ اپنی حیات کے آخری لمحات تک حنفی ہی رہے "اسی جامد تقلید کا شکار" ایک تو کتاب کی چوری اوپر سے حنفی فقہ پر یہ طنز آمیز تنقید، جبکہ اس کتاب کا لکھنے والا بھی ایک حنفی ہی تھا، کیا کہنے اس مینوپلیشن کے۔


لنک ملاحظہ فرمائیں۔ سب مقلدین مشرک و کافر۔ مگر استفادہ انہی کی کتب سے فرض ہے اور انہی مقلدین اور مشرکین و کفار کے خلاف فضولیات بکنا بھی واجب ہے۔ یہی تو فرق ہے حقیقت اور منافقت میں۔ :)

http://haqforum.com/vb/showthread.p...-پڑھائی-جانے-والی-حنفیوں،-دیوبندیوں-کی-کتابيں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
طہارت وضو ، تیمم اور غسل قرآن وحدیث کی روشنی میں
مصنف
ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ
ترتیب وتخریج
ابوعاصم رحمت بیگ
نظرثانی
حافظ عبدالجبار مدنی
تبصرہ​
اللہ تعالی کےنزدیک دین اسلام ہی اصل دین ہےاسی لئے اسلام نےاپنےپیروکاروں کوتمام امور حیات میں طہارت وصفائی کاپابند بنایاہے۔نبی آخرالزماں محمدﷺنےاپنی ذات کابہترین اسوہ پیش کیا۔آپ ﷺ بیدارہونےسےلےکررات سونےتک جسم اور لباس کی صفائی ستھرائی کاخیال رکھتےاور اپنےصحابہ کو بھی ترغیب دلاتے۔حالنکہ دیگرمذاہب میں بھی پاک صاف رہنےکےاحکام ہیں لیکن غیرمسلم معاشرہ گندگی اورغلاظت میں غرق نظر آتاہے۔اللہ تعالی نےجسم ،لباس ،رہنےکی جگہ،کھانےپینےاورزندگی گزارنے کےتمام امور میں صفائی اورپاکیزگی کاحکم دیاہے۔سورہ بقرہ میں مسجدوں ،سورہ مدثرمیں لباس ،سورہ مائدہ میں کھانے میں پاکیزگی اختیار کرنےکاحکم دیاہے۔دیگراقوام کی تقلید میں امت مسلمہ کےبیشترلوگوں نےپاکیزگی کو پس پشت ڈال دیاہے۔اور ان کےنقش قدم پرچلتےہوئے فخرمحسوس کرتےہیں۔اس لئے ضرورت ہےکہ مسلمانوں کےاندر اسلامی طریقہ ءطہارت اور پاکیزگی کے آداب کاشعوربیدارکیاجائے۔چناچہ اسی مقصد کےحصول کی خاطر یہ کتابچہ لکھاگیاہے۔جس میں محترم ڈاکٹر ہمایوں صاحب نے بہت ہی احسن اسلوب میں اسلامی طہارت کی ان بنیادی تعلیمات کےاوپرروشنی ڈالی ہےجنہیں ایک مسلمان کےلئے ضروری ہے کہ وہ انہیں ہروقت پیش نظررکھے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
پیش لفظ
طہارت کی اقسام
نجاست کی اقسام
ظاہری طہارت حاصل کرنے کے ذرائع
حدث اصغر اور حدث اکبر
پانی کے بارے میں ارشادات نبویﷺ
رفع حاجت کے احکام وآداب
کپڑوں کی پاکیزگی
جنابت کے احکام
خواتین کے مخصوص مسائل
متفرق مسائل
جسمانی پاکیزگی
وضو ، تیمم اور غسل
وضو
رسول اللہ ﷺ کا وضو
تیمم
غسل
دیگر غسل
غسل میت
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
طاغوت کے پجاری کون؟
مصنف
ابو محمد بلال
ناشر
نامعلوم
تبصرہ​
فتنےدو طرح کےہوتےہیں ایک وہ جن کی بنیاد لادینیت ہو اور دوسرےوہ جو دینی اساس رکھتےہوں دینی اساس رکھنےوالافتنے عام طور پردین میں افراط یا تفریط کی وجہ سے پیداہوتےہیں۔یعنی فہم دین میں غلویا تفصیرکاشکارہونے کی وجہ سے جنم لیتے ہیں ۔ ایسے ہی فتنوں میں سے ایک خوارج کا فتنہ ہے۔جوغلودین کا شکار ہے۔اس فتنےکی بنیادوں میں سے ایک اہم ترین بنیاد کفرباالطاغوت ہے۔ عصر حاضر کےخواج کفرباالطاغوت کو خود ساختہ مفہوم اورتشریحات کے ذریعےاس طرح پیش کرتےہیں کہ عوام الناس اس بارےمیں صحیح معلومات نہ ہونےکی وجہ سےجلد گمراہ ہوجاتےہیں۔زیر نظر کتاب میں ،عصرحاضرمیں موجود طاغوت کےپجاریوں اورطاغوت کا انکار کرنےوالوں کا تفصیل سے ذکرکیاگیاہےاورطاغوت کی پہچان ،اسکی حقیقت اوراسکی تفصیل بہت شاندار اورمدلل انداز میں بیان کی گئی ہے۔عصرحاضرکےخواج کےکفرباالطاغوت کےبارےمیں کافی وشافی جواب موجود ہے۔یہ کتاب اس موضوع پراٹھنےوالی ابحاث کا ایک ممکنہ حد تک احاطہ کرپاتی ہے۔مصنف نےحتی الوسع کو شش کی ہےکہ کسی پہلوسے بھی تشنگی نہ رہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
پیش لفظ
ابتدائیہ
طاغوت کی تعریف
طاغوت کی اقسام
کیا موجودہ عدالتوں کی طرف رجوع تحاکم الی الطاغوت ہے؟
Oath of allegieance
شبہ
ازالہ
خلاصہ کلام
 
Top