کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عناوین
تمہید
مُلاّ کی اصطلاحی تعریف
عالم کی تعریف
جماعت حقہ کا تعارف
حدیث (دنیا مردار ہے) پر برق صاحب کا اعتراض اور غلط فہمیوں کا آغاز
قول مذکور پر اعتراض کا جواب کہ یہ حدیث نہیں ہے؟
(الف) حق و باطل کا غلط معیار، انبیاء علیہم السلام اور ان کے اصحاب کی زبوں حالی
(ب) دنیا کی مذمت اور قرآن مجید
(ج) دنیا کی دینی اصطلاحی تعریف
(د) روایت زیر بحث کا صحیح مطلب
برق صاحب کے دیگر متفرق اعتراضات اور ان کے جوابات
حدیث کے وحی ہونے کے دلائل
(الف) انبیاء سابقین پر کتاب الہی کے علاوہ نزول وحی
(ب) حدیث اگر حجت ہے تو اس کا وحی ہونا ضروری ہے
(ج) حدیث کے حجت شرعیہ ہونے کے دلائل
(د) حدیث کے وحی ہونے کا ثبوت قرآن مجید سے
برق صاحب کے متفرق اعتراضات کا خلاصہ اور ان کا جواب
باب 1
'' حدیث میں تحریف کے اسباب``
احادیث صحیحہ کا وجود- برق صاحب کا اعتراف
حدیث کی حفاظت
فن حدیث کا کمال - صحیح اور وضعی احادیث میں خط امتیاز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور احادیث کی حفاظت و کتابت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا حدیث کی حفاظت کرنا
(الف) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی کتب احادیث
(ب) حضرت عمررضی اللہ عنہ کی طرف سے حدیث کی حفاظت اور تعلیم کا انتظام
(ج) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی کتب احادیث
(د) متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کتب احادیث کا تذکرہ
(ہ) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کثیر تعداد احادیث تحریر کرتی تھی
حدیث قرطاس اور برق صاحب کی غلط فہمی
(الف) حسبنا کتاب اللہ کا صحیح مطلب اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا حدیث کو حجت سمجھنا
(ب) حدیث قرطاس کا صحیح مفہوم
(ج) کتاب اللہ کا اطلاق حدیث پر بھی ہوتا ہے
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتابت حدیث سے منع فرمایا تھا؟
برق صاحب کی حیرت انگیز غلط فہمی اور اس کا ازالہ
تدوین حدیث پر شبہات اور ان کا ازالہ
امام بخاری رحمہ اللہ سے پہلے بے شمار کتب احادیث لکھی جاچکی تھیں
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا حدیث کو کتاب اللہ کہنا
معمولی نیکی سے بے شمار گناہوں کی معافی کی وجہ
(الف) قرآن مجید اور گناہوں کی معافی
(ب) کون سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(ج) گناہوں کی مغفرت عقل کی کسوٹی پر
(د) قرآن مجید اور نیکی بدی کا اٹل قانون
حدیث کے متعلق بعض ائمہ کی طرف منسوب کردہ غلط اقوال
باب اوّل کا خلاصہ
باب 2
'' تدوین حدیث``
کیا صحابہ رضی اللہ عنہم جمع حدیث کے خلاف تھے؟
جمع احادیث پر شبہات اور ان کا ازالہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ پر برق صاحب کا شبہ
برق صاحب کا اعتراف حق
کلمہ گو کی بخشش کا صحیح مفہوم
شرح صدر کی حدیث پر عقلی اعتراض اور اس کا جواب
ائمہ دین کی طرف منسوب کردہ غلط اقوال
باب 3
'' چند عجیب راوی اور صحابہ رضی اللہ عنہم``
بعض کذابین کا دعوی صحابیت اور برق صاحب کی غلط فہمی
باب سوم کا خلاصہ
باب 4
''کچھ ائمہ حدیث اور معتبر راویوں کے متعلق``
حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کے متعلق برق صاحب کا شبہ
کذب کے معنی
صحابہ رضی اللہ عنہم کا ُآپس میں ایک دوسرے پراعتراض کرنا
حدیث ''میت پر نوحہ کرنے سے میت پر عذاب ہوتا ہے`` پر اعتراض اور اس کا جواب
کیا صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ میں احادیث کا چشمہ مکدّر ہوگیاتھا
حدیث میں قحطانی بادشاہ کے متعلق پیشین گوئی اور برق صاحب کی غلط فہمی
برق صاحب کی حیرت انگیز غلط فہمی کہ صحابہ کرام حدیث میں تحریف کرتے تھے-
ائمہ کے آپس میں ایک دوسرے کے متعلق قابل اعتراض اقوال اور ان کی حقیقت
باب 5
'' حدیث پر ایک مکالمہ ``
احادیث لکھنے کی ممانعت او ران کو مٹانے کی روایتوں کی حقیقت
قرآن و حدیث علیحدہ کیوں رکھے گئے؟
دو قسم کی وحی نازل کرنے میں اللہ تعالی کی مصلحت
حدیث کی حفاظت کا وعدہ الہی
علم حدیث کے متعلق غیرمسلم محققین کی رائے
حدیث کا ذکر قرآن مجید میں
اقوال رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جزو ایمان ہونا- برق صاحب کا اعتراف
صحیح احادیث کہاں ملیں گی؟
اقوال رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا من جانب اللہ تشریح قرآن ہونا
کیا صحیح احادیث کا سراغ نہیں ملتا؟
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائمی اطاعت پر برق صاحب کے اعتراض کا جواب
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چٹھی رساں سمجھنا، برق صاحب کی حیرت انگیز غلط فہمی
کیا صحابہ رضی اللہ عنہم احکام رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل ضروری نہیں سمجھتے تھے؟
احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وحی ماننے پر اعتراضات
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی کے افعال اللہ تعالی کے منظور کردہ ہیں
ظاہری اعمال اور امتیازات کی اہمیت
رسول اور چٹھی رساں کا فرق
روایت بالمعنی اور روایت بالالفاظ
وحی بغیر الفاظ کی حقیقت
رسول اور فلسفی میں فرق
وحی خفی سے تنقیص رسول ہونا صحیح نہیں
''قرآن، حدیث کا محتاج ہے`` اس کا صحیح مفہوم
باب 6
'' تحریف احادیث کے اسباب``
تحریف کے خود ساختہ اسباب اور ان کا جواب
کتا پالنے کی حدیث پر اعتراض
کیا قاتلان حسین رضی اللہ عنہ محدث تھے؟
صحت مفہوم کے اعتبار سے اکثر احادیث کا قرآن مجید کے مثل ہونا
عملی تواتر کی حقیقت
کیا حدیث انسانی تصنیف ہے؟
کیا قرآن مجید ہر لحاظ سے مکمل ہے؟
کیا احادیث ڈھائی سو سال بعد تحریر میں آئیں؟
قرآن مجید کا اسلام مشکل ہے یا حدیث کا؟
برق صاحب کا چند موضوع احادیث پر اعتراض
صحیح احادیث قرآن مجید کے خلاف نہیں
حدیث قرآن مجید کی تشریح کرتی ہے
کیا ہر اچھی بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرنا جائز ہے؟
کیا حدیث '' طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم`` موضوع ہے؟
حدیث کے جانچنے کا معیار
باب 7
'' مؤطا پر ایک نظر``
مؤطا امام مالک کی صحت پر شبہ اور اس کا ازالہ
نیند سے جاگنے کے بعد وضو کرنا،دو حدیثوں میں تعارض اور اس کا جواب
بوسہ لینے سے وضو کا نہ ٹوٹنا، احادیث میں تعارض اور اس کا جواب
جماع بغیر انزال کے بعد غسل، احادیث میں تعارض اور اس کا جواب
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عریاں سوال پوچھنے پر اعتراض اور اس کا جواب
توہین رسالت کا شاخسانہ اور اس کا جواب قرآن مجید کی روشنی میں
ہر سال لیلۃ القدر کی آمد پر اعتراض اور اس کا جواب
آیہ رجم کے متعلق غلط فہمی اور اس کا ازالہ
زنا کی سزا کا تاریخی پس منظر
حدیث کا وحی ہونا
نسخ آیات کا ثبوت قرآن مجید سے
اسناد حدیث پر اعتراض اور اس کا جواب
صحیح مسلم کی صحت پراجماع
گوشت خوری کے متعلق حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قول پر اعتراض اور اس کا جواب
باب 8
'' صحیح بخاری پر ایک نظر ``
صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی صحت پر اجماع
کیا صحیح بخاری کی احادیث قرآن مجید سے متصادم ہیں؟
حدیث اور تاریخ کا فرق
ایک پیشین گوئی پر اعتراض اور اس کا جواب
حدیث :مسجد حرام اور بیت المقدس کی تعمیر میں 40 سال کا وقفہ پر اعتراض اور اسکا جواب
حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بیان پر اعتراض اور اس کا جواب
توریت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت- برق صاحب کا اعتراض اور اسکا جواب
برق صاحب کا تاریخی شہادت تسلیم کرنے سے انکار
توریت اور انجیل میں تحریف کا ثبوت
اہل کتاب کے حق ہونے پر عجیب و غریب دلیل اور اس کا جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع اہل کتاب پربھی ضروری ہے
اہل کتاب کو ایمان بالقرآن کی دعوت
توریت کے محرف ہونے پر توریت کی اندرونی شہادت
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھنا جانتے تھے؟حدیث پر اعتراض اور اس کا جواب
باب 9
''آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر حدیث میں``
روزہ میں مباشرت اور برق صاحب کا اعتراض
مباشرت کے صحیح معنی
اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شاخسانہ اور قرآن مجید
مباشرت کے صحیح معنی سے انگریزی تعلیم یافتہ حضرت کی لاعلمی
برق صاحب کی غلط فہمی اور کتاب '' دو اسلام`` کی تالیف کا محرک
برق صاحب کا اعتراف کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہرعمل اُمت کے لئے واجب الاتباع ہے-
'' ایام ماہواری `` کے دوران '' مباشرت`` کا صحیح مطلب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی اہلیہ رضی اللہ عنہا کا ایک برتن سے نہانا
برق صاحب کی غلط فہمی اور اس کا جواب
حضرت عائشہ کا غسل- برق صاحب کی عجیب غلط فہمی اور اس کا ازالہ
برق صاحب کا عریاں ترجمہ کرنا اور پھر اعتراض کرنا
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور برق صاحب کی غلط فہمی
برق صاحب کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دورہ کرنے پر اعتراض
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غیر معمولی قوت پر اعتراض اور اس کا جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل میں تضاد کا شاخسانہ اور اس کا جواب
عجیب وغریب غلط فہمی
پال برنٹن کا خراج عقیدت
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بوقت نکاح کم سنی پر اعتراض اور اس کا جواب
متعہ کےمنسوخ ہونے پر اعتراض
صحابہ رضی اللہ عنہم کے متعلق برق صاحب کی تضاد بیانی
باب 10
'' حدیث میں نماز کی صورت ``
حدیث معراج اور برق صاحب کی غلط فہمی
چند احادیث پر اعتراض اور اس کا جواب
رفع یدین پر اعتراض اور اس کا جواب
نماز ظہر و عصر جمع کرنے پر اعتراض اور اس کا جواب
برق صاحب کا ترجمہ غلط کرنا
برق صاحب کا ایک تسبیح کو قرآنی آیت سمجھنا، حالانکہ وہ قرآن مجید میں نہیں ہے
احادیث میں تضاد کی مثالیں اور ان کا صحیح حل
نماز عصر جلدی پڑھنے پر اعتراض
باب 11
'' بہترین عمل ``
بعض احادیث میں جہاد کا ذکر نہ ہونے پر برق صاحب کا اعتراض اور اس کا جواب
برق صاحب کا غلط ترجمہ کرنا- اعتراض اوراس کا جواب
جہاد افضل ہے یا حج؟ برق صاحب کا اعتراض اور اس کا جواب
ذکر اللہ کی فضیلت پر اعتراض اور اس کا جواب
متقی کی تعریف
(1) برق صاحب کے الفاظ میں
(2) قرآن مجید کے الفاظ میں
باب 12
'' اللہ کی عادت``
کیا ''مُلاّ`` اور حدیثی اسلام مسلمانوں کی بُری حالت کے ذمہ دار ہیں؟
جہاد مقصد نہیں بلکہ حصول مقصد کا ذریعہ ہے
جہاد کے متعلق بعض غیر مسلمین کی کی غلط رائے
برق صاحب کے چند اعتراضات اور ان کا جواب
کیا صرف کلمہ پڑھنے سے جنت مل جاتی ہے؟
سزا اور جزا کی حقیقت
باب 13
'' لفظ مغفرت کی تحقیق``
مغفرت کا معنی
مغفرت ذنوب پر قرآن مجید کی صراحت
کیا ہر گناہ کی سزا ملنی ضروری ہے؟
کون سے گناہ معاف ہوسکتے ہیں؟
گذشتہ اور آئندہ ملنے والی سزاؤں کا فرق
مغفرت ذنوب کا صحیح مفہوم
باب 14
'' مسئلہ شفاعت ``
حدیث شفاعت پر اعتراض اور اس کا جواب
حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ''جھوٹ``
یوسف علیہ السلام اکرم الناس ہونے کے باوجود شفاعت کبری کے مستحق کیوں نہیں
مسئلہ شفاعت پر عقلی اعتراض اور اس کا جواب
باب 15
'' قرآن سے متصادم احادیث``
کیا حدیث میں اسلام لانے پرمجبورکرنےکی اجازت ہے؟
زیر بحث حدیث کا صحیح مفہوم اور اس کی مطابقت
ارتداد کی سزا پر اعتراض اور اس کا جواب
ارتداد کی سزا کا پس منظر
ارتداد کی سزا دین و عقل کی روشنی میں
ایک شبہ اور اس کا ازالہ
ایمان بالرسول کا تقاضا
باب 16
'' غلامی اور اسلام ``
کیا قرآن لونڈی غلام کےمسائل سے خاموش ہے؟
قرآن مجید سے لونڈی غلاموں کے مسائل کی فہرست
کیا مسلم کافر کا غلام بن سکتا ہے؟
قرآن مجید سےمسلمین کے قیدی بن جانے کا ثبوت
غلامی کے متعلق حدیث اور برق صاحب کی غلط فہمی
اسلام میں غلاموں کے قابل رشک حقوق
مؤمن کے غلام کی قابل رشک زندگی
غلامی کا مکمل انسداد کیوں نہیں کیا گیا؟
غلامی کی رہائی کے لئے اسلام نے کیا کیا؟
برق صاحب کا تحقیق نہ کرنا
باب 17
'' تقدیر``
تقدیر کا تخیل قرآن اور حدیث میں
تقدیر کا فائدہ
باب 18
'' متضاد احادیث``
جہنم میں عورتوں کی کثرت پر اعتراض اور اس کا جواب
جنگ بنو نضیر میں درخت کاٹنے پر اعتراض اور اس کا جواب
ڈاکوؤں اور ظالموں کی عبرت ناک سزاؤں پر اعتراض اور اس کا جواب
نحوست کےمتعلق غلط فہمی اور اس کا ازالہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھول پر اعتراض اور اس کا جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سفر میں دیر سے اٹھنا-برق صاحب کی غلط فہمی
قبلہ کی طرف منہ کرکے قضائے حاجت کرنا- تعارض احادیث کا جواب
حالت احرام میں شکار- احادیث میں تعارض کا جواب
حالت احرام میں خوشبو لگانا- دو حدیثوں میں تعارض کی حقیقت
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالی کو دیکھا تھا- دو حدیثوں میں تعارض کی حقیقت کی تحقیق
شہد نہ کھانے کا عہد- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
معراج کی حدیث پر اعتراض اور اس کا جواب
''خیر النساء`` کے متعلق برق صاحب کی غلطی فہمی کا ازالہ
باب 19
''چند دلچسپ احادیث``
سورج کے سجدہ کرنے پر اعتراض اور اس کا جواب
سورج کا شیطان کے سینگوں کے درمیان طلوع ہونا
مکھی کے ایک پر میں شفاہونا
اولاد کی ماں باپ سےمشابہت کے اسباب
مرغ کافرشتہ کو دیکھنا- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
تین سلام کرنے اور کسی بات کو تین دفعہ دہرانے پر اعتراض اور اس کا ازالہ
عرش الہی کا ہلنا اور اس پر اعتراض
قرآن مجید کا سات قراء توں میں نزول- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
برق صاحب کا خلاف حقیقت بیان
کھجور کےتنے کارونا- برق صاحب کی غلط فہمی کا ازالہ
معجزہ کا ثبوت قرآن کریم سے
مسلمین کو معجزہ دکھانے پر اعتراض اور اس کا جواب
فرقوں کی بنیاد تقلیدی اختلاف سے قائم ہوئی ہے
چھپکلی کو قتل کرنے میں حکمت
برق صاحب کی عجیب و غریب غلط فہمی
حضرت جبریل علیہ السلام کے پروں پراعتراض
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ختنہ پر اعتراض اور اس کا جواب
حضرت سلیمان علیہ السلام کا بیویوں کے پاس دورہ کرنا
بعض احادیث کے متعلق برق صاحب کی غلط فہمی
باب 20
''صحیح احادیث کو تسلیم کرنا پڑے گا``
تدوین احادیث کےمتعلق غلط فہمی کا ازالہ
برق صاحب کا سچے اور جھوٹے کی روایت کو مساوی درجہ دینا
ہرصحیح بات کو حدیث ماننے کا نظریہ اور اس کی خرابی
اسنادضروری کیوں ہیں؟
حدیث کا وحی ہونا
کیا دینی مسائل مشورہ سے طےکیےگیے؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتہاد کی شرعی حیثیت
قرآن مجید کےعلاوہ وحی کا نزول
صحت احادیث کے لئے برق صاحب کے تجویز کردہ معیاروں کا جائزہ قرآن کریم کی روشنی میں
ضمیمہ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع و اطاعت کےمتعلق قرآنی آیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تقویٰ کیسے اختیار کریں
مصنف
امام ابوبکر احمد بن محمد بن الحجاج المروذی
مترجم
اختر فتح پوری
ترتیب و تخریج
سمیر بن امین الزھیری
نظرثانی
ابن سرور محمد ادریس
ناشر
مکتبہ رحمانیہ لاہور


تبصرہ

دین اسلام میں تقوی اور احسان کوبہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔اول الذکر کی بنیادخوف جبکہ مؤخرالذکر کی اساس شوق ہے ۔ دونوں ہی ایسے رویے ہیں جن میں اللہ کےتعلق کا اظہار ہوتا ہے ۔ اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں تعلیم کتاب حکمت کےساتھ ساتھ تزکیہ نفس پر بھی بہت زور دیا گیا ہے ۔ علمائے امت نے جہاں پہلے میدان میں اپنے اپنے جواہرات بکھیرے ہیں وہاں دوسرا بھی ان کی جولانیوں کا مرکز و محور رہا ہے ۔ چناچہ زیرنظر کتاب امام احمد بن حنبل جیسے عظیم المرتبت استاذ کے عظیم شاگرد امام ابوبکر احمد بن محمد بن الحجاج المروزی کی مایہ ناز تصنیف ہے ۔ جسے جناب اختر فتح پوری صاحب نے بہت احسن طریقے سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کچھ اضافے بھی فرمائے ہیں ۔ ظاہر بات ہے دین میں تقوی کی اساس یہی ہے کہ اللہ سے ڈر کر اور خوف کھاتے ہوئے ان احکام پر عمل کیا جائے جو اس نے اپنے پیغمبر کے ذریعے نازل فرمائے ہیں ۔ اورقرآن میں بھی آیا ہے کہ ائے لوگو! اپنے رب کا تقوی اختیار کرو جس نے تمہیں ایک نفس سے پیدا کیا اور اس سے اس کا جوڑا بنایا ۔ کہیں فرمایا ائے لوگو! جو ایمان لائے ہو صحیح معنوں میں اللہ کا تقوی اختیار کرو۔ اس کتاب میں دینی احکام کی اسی روح کو بیدار کیا گیا ہے ۔ اللہ مصنف اور مترجم کو اجر جزیل سے نوازے آمین ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
دیباچہ
کتاب اور صاحب کتاب کا تعارف
’’ کتاب الورع ‘‘ کا تعارف
جزء اول
رب یسر واعن
اہل سرحد اور اہل بغداد کے لیے ناپسندید ہ باتیں
تجارت اور کاروبار چھوڑ دینے کی مذمت
پسندیدہ کمائی
دینداروں کے مناسب کمائی
تکبر کا ترک کرنا اور کام کا پابند رہنا
برے آدمی سے کاروبار کرنے سے دور رہنا
ناپسندیدہ جگہ سے ناپسندیدہ خریدوفروخت
مسلمانوں کے راستے میں نئے کاموں کی کراہت
راستوں کے کنوؤں سے پانی پینے کی کراہت
صاف پانی کی نالیوں پر چلنے کی کراہت
غسل میت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کی کراہت
جو چیز عوام الناس کے لیے ہو اس میں رخصت ہے
قیدیوں کے درمیان جدائی کی کراہت
برے آدمی کی لکڑیوں سے پانی گرم کرنے کی کراہت
حلال وحرام کا بیان اور حلال کے حصول کے ذرائع
سود کی حرمت
تقوی کا بیان
ناپسندیدہ اقرباء کی مدد کی ناپسندیدگی
ناپسندیدہ لوگوں سے عورتوں کی خریدوفروخت کی کراہت
ناپسندیدہ جگہ کی تجارت کی کراہت
قبرستان میں مکروہ دنیوی کام
وہ شخص جو بستیوں میں غلہ تیار کرتا ہے
تقوی کے کچھ مسائل
بنو ہاشم پر صدقہ کی کراہت
جو شبہ کی وجہ سے کھانے کو پسند نہ کرے اور قے کردے
جزء ثانی
کم کھانے اور ترک شہوات کے بارےمیں
تقوی اور اس کے مسائل کی باریکیوں کے بارے میں
ایک شخص اپنے بیٹے یا بیٹی کے لیے ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے سکتا ہے یا نہیں؟
اچانک نظر کا پڑنا اور ناپسندیدہ نظر
شادی کا حکم اور اس کی فضیلت
بعض متقی علماء کا ذکر
پانی اور مردار کی طرف مجبور ہونے والے کا کھانا پینا
شدید کرمی اور سردی میں جنگ کرنا
قاتل جب توبہ کرے
مکہ کے مکانوں کی اجرت
شبہ والے مال کا وارث ہونا
کس بات سے وہ ولیمہ سے باہر چلا جائے
ہاتھ کو بوسہ دینا
چوروں سے کب جنگ کی جائے
مریض مسلمان جسے وہ جنگ میں پاتے ہیں
دشمن کے قبضہ میں قیدی کا چوری کرنا
نشہ آور چیز کی حرمت
نشہ آور چیز پینے والے پر صدقہ
سندھی جوتے پہننا
سرخ رنگ کی کراہت
بالوں میں موباف باندھنے کی کراہت
سر کا منڈانا
چھت میں نقش ونگار کرنے کی کراہت
غیبت کی کراہت
آسودہ حالی کا بیان
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ علوم میں تہذیب اسلامی کا مقام
مصنف
ڈاکٹر فواد سیزگین
مترجم
ڈاکٹر خورشید رضوی
ناشر
ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد


تبصرہ

ازمنہ وسطی میں یورپ جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا ۔ توہمات و خرافات اس کے دینی عقائد کی حیثیت رکھتے تھے ۔ پھر یکایک تاریخ کے افق پرنشاۃ ثانیہ کے دور کا آغاز ہوا ۔جس میں یورپ بیدار ہو گیا ۔ اس نے مذہبی توہمات کو دفن کر کے سائنس کو اپنا رہبر بنا لیا ۔ تاہم اس کےساتھ ساتھ مذہب کےخلا کو پرکرنے کے لیے الحاد کی طرف مائل ہوگیا ۔ یورپ میں عام طور پر یہ متصور کرایا جاتا ہے کہ اہل یورپ کی یہ بیداری کا سفر یونان سے شروع ہوا ۔ اور یونان سے یورپ اس شاہراہ پر گامزن ہوا ۔ اس دوران مسلمانوں کو تاریخ کے صفحات سے حذف کر دیا جاتا ہے ۔ زیرنظر کتاب اس اعتراض کو یا اس طرح دیگر اعتراضات کو رفع کرنے کے لیے خطبات کا ایک مجموعہ ہے جو محترم نو مسلم موصوف نے ریاض یونیورسٹی میں دیے تھے ۔ جن میں اسلام کی ابتدا سے لے کر چار سو تیس ہجری تک کے عربی زبان میں مختلف علوم و فنون کا ایک فاضلانہ جائزہ لیا گیا ہے ۔ چناچہ اس سلسلے میں اس کتاب کا مقصد قرآن ، حدیث ، تاریخ ، فقہ ، عقائد ، تصوف ، شاعری ، لغت ، نحو ، بلاغت ، طب ، بیطرہ ، علم الحیوان ،کیمیا ، نباتیات ، زراعت ، ریاضیات ، فلکیات ، احکامالنجوم ، آثارعلویہ ، فلسفہ ، منطق ، نفسیات ، اخلاق ، سیاسیات ، علم الاجتماع ، جغرافیہ ، طبعیات ، ارضیات اور موسیقی جیسے متنوع میدانوں میں مسلمانوں اور عربوں کے کام کا تعارف کروانا ہے ۔ اور ان علوم پر پائے جانے والے دنیا بھر میں عربی مخطوطات کی نشاندہی کرنا ہے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
پیش گفتار
تاریخ التراث العربی : تالیف کے مقاصد اور طریق کار
تاریخ علوم میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام
تاریخ طب میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام
علم کیمیا کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام
ریاضیات کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام
فلکیات کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام
عربوں کی فلکیات اور یورپ کا اثر
آثار علویہ کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام
یورپ کی تحریک احیاء پر عربی واسلامی علوم کا اثر
عربی واسلامی علوم میں اسناد کی اہمیت
کتاب الاغانی کے مآخد
قدیم عربی شاعری حقیقت یا افسانہ ؟
اسلامی ثقافت میں جمود کے اسباب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علمائے دین اور امراء اسلام
مصنف
مولانا عبدالرؤف خان رحمانی جھنڈانگری
ناشر
مکتبہ دارالحدیث جامعہ کمالیہ راجووال


تبصرہ

علم خدا کا اپنے بندوں پر ایک بہت بڑا احسان ہے ۔ اور پھر بالخصوص علم دین تو ایک نعمت عظمی سے کم نہیں ۔ قرآنی آیات اور احادیث میں علم دین اور اس علم کو حاصل کرنے والوں کے بہت زیادہ فضائل نقل ہوئے ہیں ۔ کہیں فرمایا کہ فرشتے دینی طالب علم کے قدموں کے نیچے اپنے پر بچھاتے ہیں ۔ اور کہیں فرمایا کہ دنیا میں سب سے افضل اور اعلی انسان ہی وہ ہے جو اللہ کےقرآن کے تعلیم دیتا ہے ۔ اسی طرح عبداللہ بن مبارک نے اس علم کی طلب میں پیدا ہونے والی لذت کے بارے میں فرمایا کہ اگر بادشاہوں کو علم ہو جائے کہ اس علم میں کس قدر لذت ہے تو وہ اپنی شان و شوکت والی زندگی چھوڑ کر ہم سے یہ چھیننے آجائیں ۔ اسی طرح یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس علم کی اشاعت میں امیر ورئیس مسلمانوں نے حصہ لیا ہے وہ اسلامی تاریخ میں حیرت انگیز مثالیں ہیں ۔ بالخصوص اس وقت جب ان طالبان دینی اور اہل علم معاشی کفالت و سرپرستی حکومت نے ختم کر دی ۔ ان تاجران دینی نے رضائے الہی کے لئے اس کام بیڑا اٹھایا ۔ زیرنظرکتاب میں انہی دونوں گروہوں کی قربانیاں اور اہم شخصیات کاتذکرہ کیا گیا ہے ۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
قرآنی نقطہ نظر سے مقام علم
آثار کے نقطہ نظر سے مقام علم
علماء دین اور اکابر صوفیاء کا نقود وعطیات سے استغناء
زہد وقناعت
ذریعہ معاش اور دولت دنیا کا مقام
تصویر کا ایک اور پردہ
اعلام
دینی مبلغین ومعلمین کے سید الطائفہ وسید الانبیاء کا ذکر خیر
اصحاب نبی کے تحائف وہدیہ جات
والیان ملک کے تحائف وہدیہ جات
اصحابہ صفہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق
امیر المومنین حضرت عمر
طلباء کے لیے وظیفہ
امیرالمومنین حضرت عثمان غنی
امیر المومنین حضرت علی
حضرت عبداللہ بن عمر
حضرت عبداللہ بن عباس
خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ
امام ابو الاسود اوٹلی متوفی 99ھ؁
احنف بن قیس رحمۃ اللہ علیہ
حضرت ابراہیم نخعی رحمۃ اللہ علیہ
امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ
امام عکرمہ رحمۃ اللہ علیہ
حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ
محدث کوفہ قاسم بن مخیمرہ
امام مکحول
امام زہری
علی بن عبداللہ بن عباس
محمد بن اسامہ بن زید
ابو اسحاق سبیعی
امام معمر
امام محمد بن منکدر
امام اوزاعی
ابن ابی ذئب
امام شعبہ
محدث ابراہیم بن طعمان
امام ماجشون
قاضی ابن لبیعہ
امیر لیث بن سعد
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ
امام ابو الاحوص
امام ابو یوسف
امام ابوبکر بن عیاش
نضر بن شمیل
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ
محمد بن عمر واقدی
قراء نحوی
اصمعی لغوی
عفان بن مسلم
قاضی احمد بن ابی داؤد
امام عسکری
آل احمد بن حنیل
یحییٰ قطان رحمۃ اللہ علیہ
امام الحدیث یحییٰ بن مصیل رحمۃ اللہ علیہ
محمد بن ابراہیم بوشخجی
علامہ ابن ورید لقوی
افادہ
زمانہ ماضی میں علمائے ہند
علمائے روحیل کھنڈ
شیخ عبدالعزیز اردبیلی
عصر حاضرین
علامہ سید سیلمان ندوی
علمائے دین کی خدمات اور عزت افزائی کے چند واقعات
اہل علم کی خوش نصیبی
علمائے سلف کے کاتب
ایک واقعہ
عطیہ خداوندی
مصنفین کتب اسلام کی اعانت کا مرتبہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
دجال اور قیامت کی نشانیاں
مصنف
مدثر حسین سیان
ناشر
علم دوست پبلیکیشنز، لاہور


تبصرہ

تاریخ عالم کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوتی ہے کہ ہر دور میں اہل حق باطل قوتوں کے ساتھ برسرپیکار رہے ہیں ۔ جلد یا بدیر فتح اہل حق کا مقدر ٹھہری ہے ۔تاریخ کے صفحات میں بدر وحنین ، موتہ وتبوک، قادسیہ و یرموک ،ایران و روم ، افغانستان و ہندستان ،شام وعراق ،فلسطین وبیت المقدس کی فتوحات کے زریں نمونے آج بھی موجود ہیں ۔حق وباطل کا یہ معرکہ قیامت تک یونہی چلتا رہےگا۔اور خروج دجال انہی معرکوں کے تناظر میں ہوگا۔گزشتہ کچھ دہائیوں سے خروج دجال کے بارےمیں مختلف قسم کی آرا سامنے آئی ہیں ۔حتی کہ بعض مفکرین اور ریسرچ سکالرز نے موجودہ دور کی سپر پاور امریکہ کو ہی دجال سے تعبیر کردیا ہے۔ان کا کہنا کہ امریکہ کی تہذیب اور طاقت سب کچھ دجالیت ہی ہے۔درج ذیل کتاب راقم الحروف کا ایم فل کا ایک تحقیقی مقالہ ہے جس میں اس رائے کوپیش نظر رکھتے ہوئے دجال کے بارے میں سلف کی رائے سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے دجال کے بارے میں مسیحی اور یہودی تعلیمات کا بھی جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔تاکہ دجال کے بارے میں تمام قسم کی اراوتعلیمات سامنے رکھ کر ایک درست مؤقف اپنانا ممکن ہو۔مصنف کا خیال ہے کہ موجودہ امریکن جنگ کو معرکہ ءخیر وشر کی ایک کشمکش تو کہا جاسکتا ہے لیکن اسے فتنہءدجال سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ اس طرح کے حالات پیدا ہو رہے جن میں دجال کا ظہور ہوگا۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
تمہید
قیامت کسے کہتے ہیں؟
قیامت کب آئے گی؟
آثار قیامت
فتنوں کا ظہور
فتنوں کی شدت
علم کا اٹھ جانا
والدین کی نافرمانی
عمل کا ناپید ہونا
امانت کا اٹھ جانا
چھوٹی گواہی
صرف جان پہچان والوں کو سلام کہنا
عوام کا نااہل حکمرانوں کو پسند کرنا
تجارت کی کثرت
جھوٹ کی کثرت
بے حیائی اور فحش گوئی کی کثرت
لباس کے باوجود ننگی عورتوں کا فتنہ
عورتوں کی حکمرانی کا فتنہ
فتنوں سے بچنے کی فضیلت
نبی اکرم ﷺ کی بعثت اور وفات
علماء کی اموات
سرزمین عرب میں نہریں اور ہریالی
عورتوں کی کثرت اور مردوں کی قلت
دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر ہونا
ایمان کا حرمین شریفین میں پلٹ آنا
یاجوج وماجوج کا خروج
مغرب سے سورج کا طلوع ہونا
دھوئیں کا نکلنا
دلبۃ الارض کا انکلنا
مکہ مکرمہ کی ویرانی
مدینہ منورہ کی ویرانی
آگ کا نکلنا
قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی
یہودیت میں تصور دجال
یاجوج ماجوج جنگ کے محرکات
یاجوج ماجوج کون ہیں ؟
یاجوج کی شکست
یاجوج کے بارے میں جدید نقظہ نظر
ممکنہ جنگی منظر نامہ
ظہور دجال
مسیح موعود اور دجال ’’ فکری تعارض‘‘
تصور مسیح
یہود نے حضرت مسیح کا انکار کیوں کیا؟
فکری تعارض
الہامی پشین گوئیاں ، مسیح کو کیسے پہچانا جائے گا؟
ایلیاء بطور پیش رو
مسیح کب آئے گا؟
مسیح کا انتقال
یہودیوں کا مستقبل کا لائحہ عمل
مسیحیت کا دجال کے بارے میں نقظہ نظر
ہر مجدون اور عیسائی مذہبی ادب
جغرافیائی تجزیہ
تاریخی تجزیہ
ہر مجدن بطور پشین گوئی
جنگ ہرمجدون عملی طور پر
ممکنہ جنگی منظرنامہ
مخالف مسیح کی افواج
مشرق کے بادشاہوں کی فوج
آخری جنگ عظیم
مخالف مسیح کی شکست او رخاتمہ
ہر مجدون بطور تمثیل
آمد مخالف مسیح
شیطان کونسل
متکبر بادشاہ
گناہ کا آدمی ، ہلاکت کا فرزند
زمینی حیوان
666 ایک پراسرار عدد
مخالف مسیح کا مفہوم
مخالف مسیح ...عقیدہ
مخالف مسیح کی خصوصیات
مخالف مسیح کا تاریخی جائزہ
مسیح کی آمد ثانی اور اقامت عدل
مسیح کی آمد ثانی کے نتائج
ہزار سالہ بادشاہت
اسلام اور تصور دجال
جنگیں
ظہورالمہدی
ظہور مہدی کی قطعیت
مسیح دجال کا ظہور
دجال کا فتنہ
فتنہ دجال کی شدت
قتنہ دجال کی مدت
دجال کے پیروکار
اہل ایمان کو اللہ تعالیٰ فتنہ دجال سے محفوظ رکھیں گے
فتنہ دجال سے پناہ طلب کرنے کی دعائیں
نزول عیسیٰ ابن مریم
حضرت عیسی ابن مریم کا نزول
خاتمہ دجال
تصور دجال تقابلی جائزہ
اسرار عالم دہلوی
احمد تھامسن
محمد عبدالمجید صدیقی
شبیر احمد ازہر میرٹھی کا نظریہ دجال
منکرین خوارق دجال
کیا موجودہ حالات کو خروج دجال کا پیش منظر قرار دیا جاسکتا ہے ؟
دجال کے بارے میں جمہور علماء کا نقظہ نظر اور ان کے دلائل
حاصل بحث
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
درس وتدریس کے آداب
مصنف
الامام بدر الدین ابراہیم بن سعد اللہ بن جماعۃ الکنانی
مترجم
مولانا انس چترالی، مولانا خالد محمود
ناشر
بیت العلوم،پرانی انار کلی،لاہور


تبصرہ

امام ابن جماعہ الکنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب جمع و ترتیب ، اختصار ، باب بندی اور حسن تقسیم کے اعتبار سے بےمثال ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں شاگرد کا اپنے استاذ اور کتاب سے تعلق اور ہر ایک کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ اس میں علم وادب ،حسن خلق اور علم تصوف و سلوک کا جامع تذکرہ ہے ۔ یہ کتاب ہر زمانہ کے طالبوں علموں کے لئے اہم ترین کتاب ہے ۔ یہ کتاب اصل میں ان تجربات کا نچوڑ ہے ۔ جو مؤلف کتاب کو زمانہء طالب علمی اور زمانہء تدریس میں حاصل ہوئے ۔ مؤلف مرحوم نے مدرسہ الکاملیۃ میں تعلیم حاصل کی ۔ اور تدریسی مشاغل مدرسہ الکاملیۃ ، الناصریہ، الصالحہ اور ابن طولان میں تدریسی فرائض سرانجام دیے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ بڑی ذکاوت وذہانت کے مالک تھے ۔ چناچہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایسے اصول وضوابط وضع کیے کہ ان کا ذکر اور ان کی وضاحت مثال سابق میں نہیں ملتی ۔ اگرچہ اس سے سے پہلےخطیب کی کتاب الجامع فی اداب الراوی والسامع اور ان جیسی دیگر کتابیں موجود تھیں مگر دونوں کی خصوصیات اور خوبیاں الگ الگ ہیں ۔ اگرچہ ان میں قدر یگانگت موجود ہے ۔ (ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم
مؤلف کی حالات زندگی
مقدمہ مؤلف
باب اول علم اور اہل علم کی فضیلت
باب دوم معلم کے آداب کے بیان میں
معلم کو خود کن آداب سے مزین ہونا چاہیے
معلم کو اپنے درس میں کن آداب کا خیال رکھنا چاہیے
اپنے طالبعلموں کے ساتھ کن آداب کی رعایت ملحوظ رکھے
باب سوم متعلم اپنے اور اپنے اساتذہ اور اسباق میں کن آداب کا پاس کرے
متعلم کی ذات سے متعلق آداب کا بیان
استاذ کے ادب اور عظمت واحترام کے بیان میں
درس ودرسگاہ کے آداب کے بیان میں
چوتھا باب کتابوں کے آداب
پانچواں باب مدرسہ کے ہوسٹل میں رہنے اور مدارس کے انتخاب کے بیان میں
آیات قرآنی کی فہرست
احادیث وآثار کی فہرست
 

عبد المعز

محفلین
کتا ب کا نام
ہماری بدلتی قدریں
مصنف
پروفیسر ثریا بتول علوی
ناشر
تنظیم اساتذہ پاکستان -خواتین


تبصرہ

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جن کی اساس ایک نظریہ اور تصور حیات ہے ۔ بلکہ اگر کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ ساری دنیا میں صرف یہی ایک واحد ملک ہے جو اپنی ایک اسلامی نظریاتی اساس رکھتا ہے ۔ استعمار نے اولیں کوششوں میں تو اسے سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں اہل پاکستان کی باہمی یگاگنت ، اتحاد و اتفاق اور اخوت وایثار کی بے مثال قربانیاں دیکھیں تو اسے اندازہ ہو گیا کہ مملکت خداد کا انہدام و زوال اتنا آسان نہیں اور لہذا دشمن نے ضروری جاناکہ پہلے ان کے دماغوں سے اسلام کی محبت و تصور کھرچ دیا جائے تو اس کے بعد ان کی تسخیر ممکن ہے ۔ چناچہ انہوں نے اس سلسلے میں کوئی محاذ نہ چھوڑا اور نظام تعلیم کو بالخصوص اپنا ہدف بنا ڈالا ۔ پاکستانیوں کو اپنی زبان سے بیگانہ کیا جانے لگا۔انہیں اپنے نظریاتی سانچے میں ڈھالا جانے لگا۔آج اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستانی لوگ وہی تہوار اور روایات منارہے ہیں جو کہ غیر مسلم یا یہود و ہنود منا رہے ہیں ۔ مثلا عالمی یوم خواتین ، مزدوروں کا عالمی دن ، ماؤوں کا عالمی دن ، آبادی کا عالمی دن وغیرہ ، اس کتاب میں یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسلامی شریعت سے تصادم کس طرح ہے ۔ اسی طرح میرا تھن ریس ،اپریل فول اور ویلنٹائن ڈے بھی مغربی تہوار ہیں ۔اور بسنت تو خالص تو خالص ہندوانہ تہوار ہے جن کو پاکستان میں سرکاری سطح پر معروف کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ زیرنظر کتاب میں ان موسمی اور شرکیہ تہواروں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
باب نمبر 1 ہمارا تشخص
باب نمبر 2 غیر اقوام کی مشابہت
باب نمبر 3 بسنت ہندوانہ تہوار
باب نمبر 4 ویلنٹائن ڈے
باب نمبر 5 میراتھن ریس
باب نمبر 6 خواتین کا عالمی دن
باب نمبر 7 اپریل فول
باب نمبر 8 مزدوروں کا عالمی دن اور اسلامی نقظہ نظر
باب نمبر 9 عالمی یوم آبادی
باب نمبر 10 ہیپی نیوائیر، کرسمس ڈے وغیرہ
باب نمبر 11 آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟
باب نمبر 12 2005ء کا ہنگامہ خیر سال ومابعد
باب نمبر 13 لہو ، لعب میں مبتلا ہونے کے نتائج
باب نمبر 14 اپنی اقدار کا تحفظ کیسے ممکن ہے؟
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلامی معاشرہ میں عورت کا مقام
مصنف
امین احسن اصلاحی
ناشر
فاران فاؤنڈیشن، لاہور


تبصرہ

اسلام زندگی کے ہر شعبوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ کسی پہلو کے متعلق اس نے کوئی تشنگی نہں چھوڑی ۔ ہر باب میں اصولی اور جامع رہنمائی اس نے فراہم کر دی ہے ۔ انسانی معاشرت کا ایک اہم ترین اور اساسی مسلہ عورت اور مرد کے باہمی تعلقات کا ان کے تعین میں کئی انسانی سماجوں نے ٹھوکریں کھائیں ہیں ۔ اور اس باب میں افراط و تفریط کا شکار ہوئے ہیں ۔ اسلام نے اس نازک ترین پہلو کی طرف ایک مناسب اور معتدل تعلیم دی ہے ۔ دوسری طرف وہ انسانی معاشرے جو اس حوالے سے افراط کا شکار ہوئے ہیں ان میں سے ایک موجودہ مغرب بھی ہے ۔ صد افسوس کہ اس سلسلے میں ان کے افکار و خیالات سے مسلمان بھی متاثر ہو رہے ہیں اور بالخصوص ہماری قوم کا وہ طبقہ ان سے متاثر ہو رہا ہے جو قیادت و سیادت کے منصب پر فائض ہے ۔ وہ ایک طرف تو دیکھتے ہیں کہ جس قوم کی وہ قیادت کر رہے ہیں وہ بڑی پختگی کے ساتھ اسلامی روایات کو تھامے رکھنے کا عزم کیے بیٹھی ہے ۔ اور دوسری طرف وہ مغربی ذہن و فکر کے حامل ہونے کی وجہ سے مغربی اقدار کو بھی اپنانا چاہتے ہیں ۔ ان حالات میں انہوں نے منافقت کی روش بطور پالیسی کے اپنا رکھا ہے ۔ تاکہ قوم کے اندر بھی اعتماد بحال رہے اور اپنی مغرب نوازی کا فریضہ بھی ادا ہوتا رہے ۔ اور بتدریج قوم کے اندر تبدیلی لانے میں بھی کامیاب ہوجائیں ۔ زیرنظرکتاب میں انہی دو پہلوؤں کی طرف بالخصوص روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک طرف عورت کے بارے میں اسلام کی دی گئی اصولی ہدایات واضح کرنے کوشش کی گئی ہے اور دوسری طرف مسلم لیڈر شپ کے منافقانہ روش کو آشکار کیا گیا ہے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
دیباچہ
تمہید
باب 1 ہوا کا رخ
عورتوں کی آزادی اور حقوق سے متعلق ہمارے لیڈروں کے نظریات
بیگمات کے نظریات
زنانہ نیشنل گارڈز
زنانہ کالجوں کا رنگ
مخلوط کالجوں کا حال
ڈرامے اور مینا بازار
بیرونی ممالک میں ہماری خواتین کا تعارف
زہر آلود تحریریں
آغا خاں کی رہنمائی
دھمکیاں
ان کوششوں کا مجموعی اثر
گزشتہ مباحث کا خلاصہ
نظام اسلامی کے قیام کا دعویٰ
باب 2 نظریہ مساوات مردوزن شریعت کی کسوٹی پر
وہ مساوات جس کو اسلام تسلیم کرتا ہے
وہ مساوات جس کو اسلام تسلیم نہیں کرتا
مغربی نظریہ مساوات کے قائلوں سے گزارش
باب 3 پردہ
پردہ سے متعلق مسائل کی تفصیل قرآن وحدیث میں
عورتوں کا اصل میدان عمل
عورتوں اور مردوں کے آزادانہ اختلاط کی ممانعت
گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں عورت کے لیے ہدایات
گھر کے اندر کا پردہ
بعض تفصیلات حدیث میں
بعض مستثنیات
بعض شبہات کا ازالہ
مخالفین پردہ سے گزارش
باب 4 پیش نظر اخلاقی انقلاب
لیڈر عورتوں کے لیے قرآن کی ہدایات
عام عورتوں کے لیے اخلاقی نصب العین
خانہ داری
آئیڈیل بیوی
ہرجائی عورت
فیشن ایبل عورت
عفت کی اہمیت
باب 5 حکومت میں ع ورتوں کی مساویانہ حصہ داری کے عقلی دلائل اور ان پر تبصرہ
پہلی دلیل
دوسری دلیل
تیسری ، چوتھی ، پانچویں اور چھٹی دلیل
باب 6 عورت کی معاشی اور سیاسی مصروفیتوں کے مضور پہلو
نقصانات جو خود عورت کو پہنچتے ہیں
نقصانات جو خاندان اور معاشرہ کو پہنچتے ہیں
روس کے تجربات
امریکہ میں خاندانی نظام اور معاشرہ کا حال
نقصان جو ریاست کو پہنچتا ہے
باب 7 اسلامی ریاست میں عورتوں کے حقوق وفرائض
عورت کے حقوق
عورت کی ذمہ داریاں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اقلیتوں کےحقوق اور اسلاموفوبیا
مصنف
مختلف اہل علم
ناشر
ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی


تبصرہ

چندصدیاں پہلے مختلف مذہبی اور نسلی اکائیاں الگ الگ بود و باش اختیار کرتی تھیں اور ان کے درمیان اختلاط و اشتراک بہت کم پایا جاتا تھا ۔ اس لئے اقلیتوں کا وجود کم ہوتا تھا ۔ سترویں صدی کے انقلاب اور جمہوری نظام حکومت کے ارتقاء کے باعث صورتحال میں تبدیلی آئی ۔ اور کثیر مذہبی ، کثیر لسانی ، کثیر تہذیبی اور کثیر نسلی سماج کو ارتقاء حاصل ہوا ۔ چناچہ آج بحثیت مجموع دنیا میں اقلیتیں زیادہ ہیں ۔ خود مسلمانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا میں مسلمان اقلیتوں کا تناسب پچاس فی صد ہے ۔ ان حالات نے عالمی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے مسلہ کو اہم بنا دیا ہے ۔ بین الاقوامی قوانین میں بھی اس کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کے چارٹ میں اس کو شامل کیا گیا ہے ۔ اور اسی طرح دنیا کے تمام ممالک کے ملکی قوانین میں بھی اس کی رعایت کی گئی ہے ۔ کیونکہ اکثریت کا استبداد بعض اوقات اقلیت کے لئے معاشرہ کو ظلم و جور کی بھٹی بنا دیتا ہے ۔ اسی لئے اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے اپنے اقتدار اور غلبہ کے دور میں بڑی حد تک اس کو ملحوظ رکھا ہے ۔ درج ذیل کتاب اسی حوالے سے انڈیا میں منعقد کرائے گئے ایک سیمینار میں کئے گئے مختلف خطابات کا مجموعہ ہے ۔ جس میں متعلقہ موضوع کے تمام پہلووں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئ ہے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
تعارفی کلمات
رپورٹ سیمینار
تجاویز
پیغام ایسسکو
استقبالیہ کلمات
افتتاحی خطبہ
کلیدی خطبہ
تاثراتی کلمات
مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب
مولنا سیدنظام الدین صاحب
جناب ڈاکٹر اے بی بردھن
جناب سید شہاب الدین صاحب
مولانا سید محمد عثمان منصورپوری صاحب
مولانا عمیدالزماں کیرانوی قاسمی
اقلیتوں کے حقوق پر دستاویزات
انسانی حقوق کا عالمی منشور
اسلام میں انسانی حقوق پر قاہرہ اعلامیہ
انسانی حقوق کا عالمی اسلامی منشور
قومی ، نسلی ، مذہبی اور لسانی اقلیتی عوام کے حقوق کا اعلامیہ
فریم ورک کنونشن برائے تحفظ قومی اقلیات
اقلیتوں کے حقوق عالم اسلام میں
عہد نبوی میں اقلیتوں کے حقوق
اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں اسلامی اقدار وروایات
مسلم اور غیر مسلم حکومتوں میں اقلیات کے حقوق اور ان کا تحفظ
عالم اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور اسلام
اسلام اور رواداری
اقلیتوں کے حقوق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر
اقلیتوں کے حقوق
ہندوستان میں اقلیتی حقوق کے بارے میں احکام اور عمل
ہندوستان میں اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی حقوق
ہندوستان میں اقلیتوں کے تعلیمی حقوق
سیکولر صوبے اور ملک میں مسلمان اقلیتوں کی حیثیت سے
ہندوستان میں مسلم اقلیت کی صورتحال
اقلیتوں کے حقوق
مسلم اقلیتوں کے حقوق
اقلیتوں کے حقوق اور ہندوستانی مسلمانوں کی صورتحال
ہندوستان میں مسلم اقلیت
ہندوستان میں اقلیتوں کا تحفظ کیسے ہو
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ہندوستان
بھارت کی مسلم اقلیت
اسلاموفوبیا
اسلاموفوبیا ، تعریف ، اسباب اور حل
عہد حاضر کی مسلم اقلیتیں اور اسلاموفوبیا
لبرل ازم ، رواداری اور اسلامو فوبیاکا مفروضہ
سرد جنگ کے بعد کی سیاست میں اسلاموفوبیا ، گلوبلائزیشن اور جمہوریت کا درس
یورپ میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا
عدم رواداری کی انتہا
اسلامو فوبیا اور مسلم اقلیت کے انسانی حقوق
اسلاموفوبیا
امریکہ ویورپ میں اسلاموفوبیا
مسلم اقلیات اور اسلاموفوبیا
دنیا میں معاصر اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا واقعاتی مطالعہ
اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا
اسلاموفوبیا اسباب اور حل
اسلاموفوبیا کے چیلنج کا مقابلہ مثبت اقدامات سے
اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا
صحت مند معاشرے کی تشکیل میں امت کا کردار اور اسلاموفوبیا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عیدین کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں
مصنف
محمد فاروق رفیع
ناشر
ترجمان الحدیث پبلیکیشنز، لاہور


تبصرہ

دین اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے ۔ جو اہل اسلام کی اعتقادات و عبادات ، خوشی و غمی نجی ومعاشرتی زندگی میں کامل رہنمائی کرتا ہے ۔ اس لئے چاہیے تو یہ تھا کہ ہر معاملہ میں شریعت سے رہنمائی لی جاتی ۔ لیکن خوشی اور غم خاص طور پر دو ایسی چیزیں ہیں جن میں شریعت اسلامیہ کی حدود و قیود اور اسوہء رسول کی کوئی پروا نہیں کی جاتی ۔ اور ان دو معاملات میں لوگ حد سے زیادہ افراط کا شکار ہیں ۔ خوشی و فرحت کے لمحات کو تہذیب و ثقافت اور نجی معاملات کا نام دے کرحیا باختہ ، بے ہودہ اور شریعت سے متصادم ایسے افعال سرانجام دیے جاتے ہیں جن کی کسی مسلمان سے امید نہیں کی جا سکتی ۔ خوشی اور غم کی کیفیت میں بھی مسلمان کا معاملہ کفار و مشرکین اور بےدین لوگوں سے یکسر مختلف ہے ۔ یہ شریعت کا پابند اور اسلامی روایات کا امین ہے ۔ چونکہ عیدالفطر اور عیدالضحی اہل اسلام کے مذہبی تہوار اور خوشی کے دن ہیں ۔ تو خوشی کے ان پرمسرت لمحات میں شریعت کی پابندی ملحوظ رکھی جائے اور ان ایام میں شریعت کے احکام اور سنت نبوی ﷺ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان پرمسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ رضائے الہی کو ملحوظ رکھا جائے ۔ انہیں چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کتاب ترتیب دی گئی ہے ۔ اس میں حتی الوسع کوشش کی گئی ہے کہ عیدین کے متعلقہ تمام مسائل کا احاطہ ہو جائے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
عید کا معنیٰ ومفہوم
عید ایک مذہبی تہوار
اسلام اور عید
عیدالفطر کی تعیین کا شرعی طریقہ
ہلال عید کے ثبوت کے لیے معتر گواہ
نیا چاند دیکھنے کی دعا
عیدالاضحیٰ کا دن
عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ اجتماعی تہوار ہیں
کیا ساری امت مسلمہ ایک ہی دن عید منائے گی؟
دلیل نمبر 1
عیدین کی تیاری میں قابل التفات امور
غسل عیدین
غسل جمعہ پر قیاس
غسل عیدین کے متعلق مرفوع روایات ضعیف ہیں
روز عید بہترین لباس زیب تن کرنا
عیدالفطر کے دن نماز عید سے قبل طاق کجھوریں لینا
نماز عیدالفطر سے قبل کچھ کھانے کی حکمت
اس مسئلہ کے متعلق مروی ضعیف روایات کا بیان
عیدالاضحیٰ کے دن نماز عید کے بعد قربانی کا گوشت کھانا افضل ہے
ایک ضعیف حدیث کی وضاحت
عیدالاضحیٰ کی نماز سے قبل کھانا مباح ہے
عیدگاہ کی طرف پیدل اور سوار ہوکر دونوں طرح جانا مشروع ہے
عیدگاہ میں اسلحہ لے جانا ناپسندیدہ عمل ہے
کیا عیدگاہ میں اسلحہ لے جانا حرام ہے
نماز عید ، عیدگاہ میں پڑھنا مشروع ہے
دلیل نمبر 1 تا 4
عذر کی صورت میں مسجد میں نماز پڑھنا جائز ہے
تحیۃ المسجد کا اہتمام کرنا
حائضہ عورتیں مسجد میں داخل نہ ہوں
مردوں کا نماز عید کے لیےعیدگاہ جانا
عورتوں کا نماز عید کے لیے عیدگاہ جانا
مذاہب وآراء
راجح موقف
ضروری ہدایات
بناؤ سنگھار سے گریز کریں
عورتیں راستے کے وسط میں نہ چلیں
بچوں کا عیدین میں شریک ہونا
عیدگاہ جاتے ہوئے تکبیرات کا اہتمام کرنا
عیدالفطر کے دن تکبیرات کہنے کا حکم
راجح موقف
فقہ التفسیر
ضعیف روایات کی نشاندہی
تکبیرات کے اوقات
حائضہ عورتیں بھی تکبیرات کہیں گی
تکبیرات کے الفاظ
خلاصۃ التحقیق
نماز عیدین کا حکم
نماز عیدین کا مستحب وقت
نماز عیدین ایک ہی وقت پر ادا کرنا مستحب ہے
نماز عیدین کے لیے اذان واقامت ، نداء اور ہمہ قسم کے اعلانات غیرمشروع ہیں
نماز عید کے لیے اذان کا آغاز عبداللہ بن زبیر نے کیا
نماز عیدین کا مسنون طریقہ
عیدین میں تکبیرات زائدہ کی تعداد اور محل
تکبیرات کا حکم
مسلسل تکبیرات کہنا مشروع ہے
عبداللہ بن مسعود کا اثر
تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا مستحب فعل ہے
دعائے استفتاح کب پڑھی جائے؟
خلاصہ کلام
نماز عیدین میں کن سورتوں کی تلاوت مسنون ہے
خطبہ عید کے احکام وآداب
خطبہ عید نماز عید کے بعد مسنون ہے
عید میں ایک خطبہ مشروع ہے
کیا سواری پر بیٹھ کر خطبہ عید ارشاد کرنا مشروع ؟
وہ روایات جن سے استدلال کیا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز عید ہو تو نماز ظہر ترک کی جاسکتی ہے
نماز عید کی قضا کا بیان
نماز عید چھوٹنے کی صورت میں کتنی رکعت نماز ادا کی جائے
عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنا حرام ہے
عیدین کے روزہ کی ممانعت کی حکمت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اخلاق اور فلسفہ اخلاق
مصنف
مولانا محمد حفظ الرحمن صاحب سیوہاروی
ناشر
مکتبہ رحمانیہ لاہور


تبصرہ

اخلاقیات کی بنیاد کیا ہو ؟ فلسفہ یا مذہب اس حوالے سے تاریخ کے مختلف ادوار میں ہمیں مختلف آرا نظر آتی ہیں ۔ اگر انبیاء اور وحی والہامی تعلیمات کو دیکھا جائے تو اس میں اخلاقیات کی بنیاد ہمیں مذہب ہی نظر آتی ہے ۔ اور اس کے بعد اگر یونانیوں کو دیکھا جائے تو ان کے ہاں اخلاقیات کی اساس فلسفہ ہے ۔ یونانیوں نے اخلاقیات کو ایک مستقل علم بنا دیا ۔ حتی کہ ارسطو نے اس پر ایک مستقل کتاب بھی لکھ ڈالی ۔ اس کے بعد عیسائیت اور اسلام نے پھر اخلاقیات کو مذہبی بنیاد فراہم کردی ۔ تاہم تاریخی طور پر یہ کشمکش جاری ہی رہے گی ۔ لیکن آج تک کے اس تاریخی تسلسل کو زیر نظر کتاب میں بحسن و خوبی بیان کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ یہ کتاب اپنے موضوع پر کوئی مستقل اضافہ تو نہیں البتہ اس کی تحریر میں مصنف کا جو بالخصوص جذبہ کار فرما ہے وہ یہ ہے کہ اردو کو ایک علمی زبان بنایا جائے اور یہ مواد دوسری زبانوں سے اردو میں منتقل کیاجائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کی گئی ہے کہ مصنف کی نظر میں آج تک اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں لکھی گئیں ہیں وہ سب فلسفہ یا مذہب میں سے کسی ایک کی حمایت میں لکھی گئی ہیں ۔ اس میں کوشش کی گئی ہےکہ یہ موضوع غیر جانب دار ہو کر لکھا جائے ۔ (ع۔ح)

 
Top