کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
اللہ تعالیٰ کی صفات
اللہ تعالیٰ عادل ہے
اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بہت مہربان ہے
اللہ تعالیٰ مخلوق کو جنت کی طرف بلاتا ہے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتمام حجت ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ انسان کو ہدایت کا مکمل انتظام کرتا ہے
اللہ تعالیٰ انسانوں کو مسلسل ڈھیل دیتا ہے
اللہ تعالیٰ کی پکڑ بہت سخت ہے
کفران نعمت پر انسان کی نعمتیں چھین لی جاتی ہیں
تاریخ ہلاکت
قوم نوح
قوم نوح علیہ السلام کی کافر قیادت
قوم نوح علیہ السلام کے جرائم
قوم عاد علیہ السلام
قوم ثمودعلیہ السلام
قوم لوط علیہ السلام
قوم شعیب علیہ السلام
قوم فرعون
قارون
اسباب ہلاکت
اللہ اور اللہ کی آیات کا انکار
رسولوں کی تکذیب اور ان کا مذاق
رسولوں کی نافرمانی
نصیحت سے گریز کی روش
قیامت اور آخرت کا انکار
کفران نعمت
منصب واقتدار پر قیادت کا غرور وتکبر
نسلی تعصب اور احساس برتری
فساد فی الارض
عسکری طاقت پر بےجا ناز
بنیادی مذہبی حقوق کی پامالی
شہریت کا بنیادی حق سلب کرنا
مضبوط معیشت کا غرور
علم کا غرور اور قارون
جہاد سے فرار
مالی جہاد اور انفاق سے اجتناب
ذنوب اور گناہ کبیرہ
ہلاکت کے اصول
انتباہ کے بغیر کسی قوم کو ہلاک نہیں کیا جاتا
گناہوں کے سبب ہلاکت ہوتی ہے
ظالموں کے فتنے معصوموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں
ہلاکت میں اثاثے اور ظاہری شان وشوکت نہیں دیکھی جاتی
برے کاموں سے روکنے والوں کو بچالیا جاتا ہے
امت مسلمہ پر عمومی عذاب نازل نہیں ہوگا
مقاصد ہلاکت
زمین کو فساد سے پاک کرنا
عبرت اور نصیحت کا درس دینا
رجوع الیہ اللہ کی فضا پیدا کرنا
ذکر الٰہی کا ماحول پیدا کرنا
دوسری قوم کو جانشین بنانا
ہلاکت کا طریقہ کار
ہلاکت بعض اوقات اچانک ہوتی ہے اور بعض اوقات اعلانیہ
ہلاکت راست اقدام کے ذریعے ہوتی ہے
ہلاکت بالواسطہ بھی ہوتی ہے
عبرت کیسے حاصل ہو؟
اہل عقل ہی عبرت حاصل کرسکتے یہں
دلوں کی ویرانی ، آثار ہلاکت سے سبق حاصل نہیں کرسکتی
عذاب یافتہ بستیوں پر گذر ہو تو خوف سے رونا چاہیے
ہمیں کیا کرنا چاہیے
زلزلہ زدگان کی حتی الامکان مدد کرنا چاہیے
قیامت کا خوف اختیار کرنا چاہیے
توبہ واستغفار کا اہتمام کرنا چاہیے
اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے
تضرع اختیار کرنا چاہیے تاکہ بلائیں ٹل جائیں
صفات الہٰی کو ہمیشہ ذہن میں تازہ رکھنا چاہیے
قرآن وسنت میں عملی دلچسپی لینا چاہیے
دین کا صحیح علم حاصل کرنے کے لیے متحرک ہونا چاہیے
رزق حلال ہی پر اکتفا کرنا چاہیے
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا چاہیے
قیادت کیا کرے؟
قائدین اور پیروکاروں کےلیے قرآنی اصطلاحات
مذہبی قیادت اپنا احتساب کرے
سیاسی قیادت اپنا احتساب کرے
اقتصادی قیادت اپنا احتساب کرے
عسکری قیادت اپنا احتساب کرے
اجتماعی توبہ مطلوب ہے
فہرست نقشہ جات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
استاد ملت کا محافظ
مصنف
پروفیسر ثریا بتول علوی
ناشر
تنظیم اساتذہ پاکستان -خواتین


تبصرہ

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے ۔ یہاں کے رہنے والے عوام کو اس ملک کے ساتھ جذباتی حد تک وابستگی ہے ۔ لیکن اغیار کی سازشوں سے اس مملکت خداد کی قیادت وسیادت کی باگ دوڑ ان لوگوں کے ہاتھ میں آگئی کہ جو سیکولر ذہنیت کے مالک تھے ۔ وہ نام کی حدتک تو مسلمان ہیں لیکن ان کے طرز و اطوار غیرمسلموں جیسے ہیں ۔ وہ کسی صورت نہیں چاہتے کہ اس ملک کا نظام تعلیم یا کوئی دیگر شعبہ ہائے حیات اسلام کے مطابق ہو جائے ۔ چناچہ انہوں نے آغاز سے ہی اسے اس خاکے یا نقشے کے مطابق رکھا جو ایک سیکولر قوم نے تشکیل دیا تھا ۔ اور بعض جزوی ترامیم کر کے یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ یہ اسلامی بن گیا ہے ۔ تاہم ایک عرصے کے بعد یہ محسوس کیا گیا تو اس وقت کے صدر جناب ضیاءالحق نے نظام تعلیم کو اسلامیت کے مطابق ڈھالنے میں بنیادی تبدیلی کی ۔ لیکن نام نہاد اسی لادین طبقے نے یہ مساعی بارآور نہ ہونے دیں ۔ اور پھر ایک ملحدانہ افکار کے حامل پرویز مشرف جیسے شخص نے اسے خالص سیکولر بنیادیں فراہم کیں ۔ قوم کے وہ حساس حلقے جو اسلامیت کے درد اپنے اندر رکھتے ہیں وہ مسلسل چیخ وپکار کر رہے ہیں لیکن ان کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ۔ کیونکہ وہ تو اسے بنانا ہی غیراسلامی ملک چاہتے ہیں ۔ محترمہ ثریابتول صاحبہ ان درد رکھنے والے لوگوں میں سے ہیں جو پاکستان کو اسلامی ملک دیکھنا چاہتی ہیں ۔ اور یہ کتاب اسی حوالے سے ان کی کاوش ہے ۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دیباچہ
اسلامی تہذیب کی بقا اور تحفظ
تہذیب کی پہلی بنیاد علم
موجودہ تعلیمی منظرنامہ
یہ سیکولر نظام تعلیم
معلم اعظمﷺ کا اسوہ حسنہ
مثالی اساتذہ کی ضرورت اور اہمیت
تعمیر معاشرہ میں استاد کا کردار
تعلیمی ادارے میں استاد کے روابط
عصر حاضر میں مسلمان استاد کے لیے چیلنج
اساتذہ کے لیے ضباطہ اخلاق
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مغربی جمہوریت حقیقت اور سراب
مصنف
ڈاکٹر مستفیض احمد علوی
ناشر
بیت الحکمت،لاہور


تبصرہ

مذہب سے اظہاربیزاری کرکےاپنی عقل کی بنیادپرجو سیاسی نظام انسان نے وضع کیاہےاس دورجدیدمیں اسے جمہوریت کہتےہیں ۔ جمہوریت کو اساس اہل یورپ نےفراہم کی ۔پھربعد میں مسلمانوں نے اسےاپنایا۔مسلمانوں جب اسے اپنایاتو اس میں بنیادی طور پر تین طرح کی آراتھیں ۔پہلی یہ کہ اسے مکمل رد کردیاجائےدوسری یہ تھی کہ اسےمکمل قبول کرلیاجائے جبکہ بعض کےہاں اسے قبول توکیا جائے لیکن ترمیم و اضافےکےساتھ ۔زیرنظرکتاب اولیں نقطہ کی حامل ہے جس میں مصنف نے عقلی ،فطری ،اخلاقی اور شرعی بنیادوں پر اس کاکھوکلا پن ثابت کرکےدکھادیاہے۔موصوف کاکہناہےکہ گزشتہ دوصدیوں سے دنیاجمہوریت کاتجربہ کررہی ہے ۔جس میں اسے مسلسل ناکامی کا سامناکرناپڑرہاہے۔اور ائندہ بھی اس کی کامیابی کوئی امکانات نظر نہیں آرہےسو بہتر یہی ہےکہ اسلام کا دیاہوانظام خلافت جوکہ ایک فطر ی نظام ہےمسلمانوں کو چاہیےکہ اسے اپنائیں۔کیونکہ اس میں ہی ان کی کامیابی کاراز ہے۔اس کےعلاوہ یہ ہےکہ دنیاکی دیگر اقوام کو اگرظاہر ی طورپر کچھ کامیابی مل بھی جاتی ہےاس سے یہ دوکھانہیں کھاناچاہیےکہ مسلمانوں کو بھی اس سے کامیابی ممکن ہوکیونکہ اس امت کی اساس ہی دیگرہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
باب اول جمہوریت کی حقیقت
لغوی تحقیق
اصلاحی مفہوم
جمہوریت کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟
باب دوم جمہوری فکر وعمل کے ابتدائی نقوش
ابتدائی جمہوریت
فکر وشعور کی نئی جہتیں
روم میں ارتقائے جمہوریت
باب سوم یورپ کا دور ظلمت اور جمہوریت
دور ظلمت
ابتدائی عہد وسطی کا سیاسی نظریہ
آخری ازمنہ وسطیٰ اور کلیسائی افکار
باب چہارم جدید جمہوریت کا ارتقاء اور کارئے نمایاں
نشاو ثانیہ
جمہوریت کا اداراتی ارتقاء
جمہوری فکر کے نقیب جدید سیاسی مفکرین
جمہوریت نے انسان کو کیا دیا؟
باب پنجم جمہوریت کی کامیابی ... حقیقت یا سراب؟
آج کی جمہوریت
جمہوریت کی اصل کامیابی کیا ہے؟
جمہوریت کتنی جمہوری ہے ؟
کیا حقیقی جمہوریت ممکن ہے؟
جمہوریت کا مستقبل ...مشکلات اور امکانات
باب ششم جدید جمہوریت اور اسلامی اصول سیاست
سیاست اور جمہوریت
ریاست اور حاکمیت
ملک اور قوم
مذہب اور دستور وقانون
پارلیمنٹ ووٹ اور کثرت رائے کا اصول
بنیادی حقوق کا فلسفہ اور اس کا اسلامی تناظر
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فلسفہ شریعت اسلام
مصنف
ڈاکٹر صبحی محمصانی
مترجم
مولوی محمد احمد رضوی
ناشر
مجلس ترقی ادب لاہور


تبصرہ

کتاب ہذا '' فلسفہ الشریع فی الاسلام '' کا اردو ترجمہ ہے، جسے ڈاکٹر صبحی محمصانی نے عربی زبان میں تالیف کیا۔ مصنف علام کا شمار زمانہ حال کے نامور ماہرین قانون میں ہوتا ہے۔ آج کل مصنف بیروت میں عدالت مرافعہ کے صدر ہیں۔ اور قانون کے متعلق متعدد کتابیں فرانسیسی اور عربی زبان میں تالیف کرچکے ہیں۔ کتاب ہذا جن اغراض کے تحت لکھی گئی ہے اور اس کی تالیف میں جن اصولوں کی پیروی کی گئی ہے۔ فاضل مصنف نے انہیں مقدمے میں وضاحت سے بیان کردیا ہے۔ یہ کتاب باب ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں قانون کی تعریف اور اس کے اصول کا بیان ہے۔باب دوم میں اسلامی فقہ کے مختلف مذاہب کی مختصر تاریخ ہے۔باب سوم میں اسلامی شریعت کے ماخذ ومصادر پر بحث ہے۔باب چہار میں احکام کی ان تبدیلیوں کا بیان ہے جو زمانے کے اقتضاء سے پیدا ہوتی ہیں۔ اور باب پنجم میں بعض قواعد کلیہ کا بیان ہے۔(ک۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ طبع اول
علم فقہ کی تعریف اور اس کی قسمیں
قانون سازی کی اجمالی تاریخ
مذاہب اسلامیہ
مذہب حنفی
مذہب مالکی
مذہب شافعی
مذہب حنبلی
اہل سنت کے متروک مذاہب
مذاہب شیعہ
حکومت عثمانیہ کے قوانین اور مجلۃ الاحکام العدلیہ
مشرقی ممالک میں قانون سازی کی تحریکیں
قوانین یورپ کی تاریخ پر ایک نظر
قوانین اسلامی کے مآخذ
دلائل شرعیہ
تمہید
کتاب اللہ
سنت
اجماع
قیاس
دوسرے دلائل شرعیہ
اجتہاد
قانون سازی کے خارجی مآخذ
احکام کی تبدیلی
قانونی حیلے
براہ راست قانون سازی
رسم ورواج
شرع اسلامی کا رومی قانون سے تعلق
بعض قواعد کلیہ
معلومات عامہ
ضرورت وحاجت کا حکم
کاموں میں ارادہ
گواہی کے عام اصول وقواعد
لوازمات ثبوت
اقرار
زبانی گواہی
قسم
شہادت کے دیگر مسائل
عام متفرق قواعد
اہم عربی مآخذ
غیرعربی مآخذ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ ویرووالوی حیات وخدمات
مصنف
مولانا سعید احمد چنیوٹی
ناشر
طارق اکیڈمی،فیصل آباد


تبصرہ

سرزمین فیصل آباد کو جن نفوس قدسیہ نے کتاب و سنت کے علم سے سیراب کیا ان میں سے ایک استاذ العلماء ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ محدث امرتسری ہیں ۔ کلیہ دارالقرآن و الحدیث انہی کی یاد گار ہے جو تقریبا نصف صدی سے علم و عمل کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ یہ درسگاہ انہوں نے آزادی برصغیر کے بعد قائم کی تھی ۔ جس سے بے شمار حضرات استفادہ کر چکے ہیں ۔ مولانا نے ہمیشہ ہی دنیا سے بے رغبتی اختیار کی بلکہ وغظ و تبلیغ اور تدریس کی جو خدمات سرانجام دیتے اس کا بھی معاوضہ نہ لیتے اور اپنی تجارت شروع کی ۔ انہوں نے اپنی تمام دلچسپیوں کا مرکز اپنے طلباء کو بنا رکھا تھا انہیں اللہ کے دین سے روشناس کرانا ان کی زندگی کا مقصد اولین تھا ۔ آپ نحو ، صرف ، منطق ، بلاغت ، معانی میں یکتائے روز گار تھے ۔ اور علم الفرائض کے تو گویہ امام تھے ۔ اس علم کی معروف کتاب السراجی کی انہوں نے شرح بھی لکھی ہے ۔ آپ علوم میں بہت زیادہ رسوخ رکھتے تھے ۔ اسی وجہ سے آپ کے اساتذہ آپ پر مکمل اعتماد کر تے تھے ۔ ان کی علالت یا عدم موجودگی میں آپ ہی مسند تدریس ارشاد فرمایا کر تے تھے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
حرف ناشر
حرفے چند
حرف سپاس
تاثرات
ابتدائیہ
امر تسر دینی سیاسی معاشرتی حیثیت
ویرووال افغاناں
آباؤ اجداد
پیدائش سے فراغت علمی تک
مولانا محمد عبداللہ تعلیمی ، تبلیغی اور جہادی مساعی
داستان ہجرت اور پاکستان آمد
حیات سعیدکی جھلک
متحرک اور فعال شخصیت
مسلک سے وابستگی تنظیمی اور سیاسی موقف
اساتذہ کرام رحمہم اللہ علیہم اجمعین
معاصرین کرام
چراغ سحری
اولاد واحفاد
یادیں تاثرات ومشاہدات
مدرسہ دارالقرآن والحدیث
مدرسہ دارالقرآن والحدیث سے کلیہ دارالقرآن والحدیث تک
نامہ ہائے تعزیت
علمی نکات
فتاوی جات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
رشوت شریعت اسلامیہ میں ایک عظیم جرم
مصنف
عبداللہ عبدالمحسن الطریقی
مترجم
مولانا نصیر احمد ملی
ناشر
فاروقی کتب خانہ لاہور


تبصرہ

رشوت انسانی سوسائٹی کا وہ بد ترین مہلک مرض ہے جو سماج کی رگوں میں زہریلے خون کی طرح سرایت کر کے پورے نظام انسانیت کو کھوکلا اور تباہ کر دیتا ہے ۔ رشوت ظالم کو پناہ دیتی ہے ۔ اور مظلوم کو جبرا ظلم برداشت کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ رشوت کے ہی ذریعے گواہ ، وکیل اور حاکم سب حق کو ناحق اور ناحق کو حق ثابت کرتے ہیں ۔ رشوت قومی امانت میں سب سے بڑی خیانت ہے ، جج ، گورنر، وزیر ، سیکرٹری ، عدالتی و دفتری نظام ، محکمہ پولیس اور قضاۃ یہ سب ہی قوم کی امانت ہیں ۔ جب تک یہ قانون ، اخلاق اور انصاف و عدل کے بے لاگ محافظ رہیں گے تب تک انسانیت عدل و انصاف اور رحمت سے مالال مال رہے گی ۔ اسلامی شریعت دنیا میں عدل و انصاف اور حق و رحمت کی داعی ہے ۔ اسلام نے روز اول سے ہی انسانی سماج کی اس مہلک بیماری کی جڑوں اور اس کے اندرونی اسباب پرسخت پابندی عائد کی ۔ اور اس کے انسداد کے لیے انتہائی مفید تدابیر اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔ جن کی وجہ سے دنیا ان مہلک امراض سے نجات پا جائے ۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے اور یہ کتاب درحقیقت امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں ایم ۔اے کے ایک تحقیقی مقالے کی حیثیت سے پیش کی گئی تھی جسے بعد ازاں ادارہ فاروقی کتب خانہ نے اردو میں ترجمہ کروا کر شائع کیا ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
پیش لفظ
بحث کا طریقہ کار
مقدمہ
موضوع اول
دینی تربیت اور جرائم کو روکنے اور امت کی اخلاقی حالت کو پستی سے بلند کرنے کا اثر
فرد اور جماعت کے حقوق کی بحالی اور ضائع ہونے سے ان کی حفاظت
موضوع دوم
جرم اور اس کی تعریف
جرم کے ارکان واجزاء
موضوع سوم
اسلامی شریعت میں سزا اور اس کی قسمیں
تعزیر اس کی لغوی تعریف
تعزیر کی قسمیں اور ہر قسم کی مشروعیت
قتل کرنے کے ذریعہ تعزیر
جلاوطن یا شہر بدر کرنا
توبیخ
ہجر (بائیکاٹ ) کی سزا
تشہیر کرانا
نصیحت کے ذریعہ سزا
دیگر تعزیری سزائیں
تعزیر کی قسموں کی کوئی حد نہیں
تعزیر میں قاضی کے آزادانہ اختیارات کی حد
تعزیر کا حد کی اکثر مقدار سے بڑھ جانا
کیا تعزیر کا اختیار والی کوہے یا قاضی کو؟
تعزیر کو معاف کرنے کی مشروعیت
تعزیر معاف کرنا کب درست نہیں؟
باب اول رشوت کی حقیقت
رشوت کی تعریف اور اس کے بنیادی ارکان
جرم رشوت کے اہم اجزاء
رشوت کی قسمیں
پہلامطلب حق کو باطل کرنے یا باطل کو حق ثابت کرنے کے لیے رشوت دینا
دوسرا مطلب کسی حق کو حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا
تیسرا مطلب ظلم وضرر کو دفع کرنے کے لیے رشوت دینا
چوتھا مطلب کسی منصب یا ملازمت کے حصول کے لیے رشوت دینا
جرم رشوت سے متعلقہ امور
پہلا مطلب ہدیہ کا بیان، اس کی لغوی واصطلاحی تعریف
امام کو ہدیہ دینا
قاضی کو ہدیہ دینا
مفتی کو ہدیہ دینا
سفارش کے لیے ہدیہ
دوسرا مطلب رشوت لینے والے آدمی کا کوئی کام یا خدمت کردینا
تیسرا مطلب واسطہ بننا اور وجاہت کی وجہ سے دخل اندازی کرنا
باب دوم رشوت کے احکام
رشوت کی حرمت اور کتاب وسنت
جرم رشوت کو ثابت کرنے کے طریقے
رشوت لینے دینے والے اور بیچ میں واسطہ بننے والے کی تعزیر
مباحثہ
باب سوم جرم رشوت کے اثرات
قاضی کے فیصلہ کرنے میں جرم رشوت کے اثرات
رشوت لینے والے کا رشوت کا مالک بننے اور اس رشوت سے متعلق عقد
راشی کی ملکیت سے نکل جانے میں رشوت کا اثر
مقدمہ
قوانین انسداد رشوت ستانی کی دفعات اور ان پر تبصرہ
دفعہ 1
دفعہ 2
دفعہ 3
دفعہ 4
دفعہ 5
دفعہ 6
دفعہ 7
دفعہ 8
دفعہ 9
دفعہ 10
دفعہ 11
دفعہ 12
دفعہ 13،14
دفعہ 15
دفعہ 16،17
نظام انسداد رشوت ستانی پر کی گئی اہم تنقیدیں
یہ نظام ہمہ گیر طور پر رشوت ستانی کے انسداد کے لیے کافی نہیں
ان قوانین کے اندر اسلامی رنگ میں رنگنے کی کہاں تک صلاحیت موجود ہے؟
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب
مصنف
احمد عبدالغفور عطار
مترجم
الشیخ محمد صادق خلیل
ناشر
جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیۃ الریاض




تبصرہ

امت مسلمہ کے اندر مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے شرک و بدعت نے راہ پائی ہے ۔ یہ ایک المیہ ہے کہ انسانیت اپنے آغاز آفرینش سے ہی راہ ہدایت کو گم کر بیٹھی تھی ۔ لیکن رحمت الہی نے کسی لمحے بھی اسے اپنی توجہ سے دور نہیں رکھا ۔ اور مختلف اوقات میں اس کی طرف انبیاء ورسل بھیجے ۔ حتی کہ آخری نبی و رسول آنحضرتﷺ کے بعد لوگ پھر شرک و بدعات کے دلدل میں پھنس گئے ۔ اب اس کے بعد کوئی نبی یا رسول تو نہیں آنا تھا تاہم اللہ تعالی نے ایک دوسری سنت جاری فرمائی کہ ہرصدی کے بعد ایک مصلح اور مجدد اس امت کے اندر پیدا فرمانے کا وعدہ کیا ۔ ایسے ہی انیسویں صدی میں عالم عرب کے اندر شیخ محمد بن عبد الوہاب آئے ۔ انہوں نے اس وقت کی مروج بدعات و خرافات اور کفر وشرک صورتوں کو ختم کیا ۔ عین انہی لمحات میں ہند میں شاہ ولی اللہ اور شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے تربیت یافتگان سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ سے وہی کام لیا جو عرب میں محمد بن عبدالوہاب سے لیا تھا ۔ ان دونوں تحریکوں کا یہ دعوتی و منہجی اشتراک کیا اتفاقی تھا یا بقاعدہ ایک منصوبے کے تحت تھا؟ زیر نظر کتاب اس طرح کے دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے ۔ مثلا شیخ محمد بن عبد الوہاب کی شخصیت اور ان کی جہود و مساعی وغیرہ کے حوالے سے شکوک و شبہات کا ازالہ کرتی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تصدیر از محمد سلیمان اظہر
مقدمہ
تحریک وہابیت کا لائحہ عمل
امام محمد عبدہ
ڈاکٹر طہٰ حسین کے ریمارکس
شیخ الاسلام کا دورہ
بنت الامیر کی قبر
نام نہاد نابینا ولی
شیخ الاسلام کا نسب نامہ
ولادت اور نشوونما
مکہ مکرمہ کا سفر
بصرہ میں سکونت
والد کی وفات
قتل کی ناکام کوشش
نکاح
عیینہ میں درختوں کی تعظیم
زید بن خطاب کی قبر پر قبہ
زانیہ عورت کو رجم کرنا
امیر حساء کا اقدام
عبداللہ بن سویلم کے ہاں قیام
سلیمان بن عبدالوہاب
تحریک کے خلاف اعلان جنگ
ریاض کے حاکم کا قتل
منفرحہ پر حملہ
ریاض پر دوسرا حملہ
عبید کی جنگ
عجمان کی جنگ
امیر الاحساء کی مخالفت
خابیہ کی فتح
وہابی حکومت
اسلامی نظام حکومت کا مختصر خاکہ
ابن سعود کی وفات
شیخ الاسلام کی مثالی زندگی
شیخ الاسلام کی وفات
سید احمد بریلوی
حلیہ مبارک
طالبان علم کا ہجوم
علمی و ثقافتی سرگرمیاں
جہمیہ کا مذہب
امت مسلمہ میں افتراق
خلافت فاروقی
امام ابو حنیفہ کا واقعہ
امام مالک کا قول
امام شافعی کا قول
امام احمد کا قول
استدلال کا غلط انداز
عہد رسالت کے ساتھ مماثلت
عہد رسالت کے حالات
اجتہاد کی ضرورت
تحریک اہل بدعت کی نظر میں
تعجب انگیز بات
شرمناک جسارت
مسئلہ شفاعت
قبروں کی زیارت
زیارت کی شرعی حیثیت
صحابہ کرام کا موقف
غیراللہ کی قسم
بنگال میں تحریک وہابیت
ملک عبدالعزیز کا عہد سلطنت
افریقہ میں دعوت کے اثرات
خلیجی قبائل میں حکومت
نائجیریا میں دعوت اسلام
مبارک تجویز
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقالات قرآن کانفرنس جلد اول
مصنفین
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر, پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان
ناشر
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور


تبصرہ

قرآن کریم ، اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں سے رسول اللہ ﷺ کے ذریعے کیا گیا آخری خطاب ہے ۔ قرآن بظاہر ایک کتاب ہے ، لیکن یہ ایک ایسی نعمت ہے جو ہر ایک دل میں جلوہ فگن ہے ۔ قرآن کریم کی ہر آیت یکتا و بے مثل ہے ، ترتیب اور شفتگی الفاظ ، بیان کی خصوصیات ، سورتوں کا غیر معمولی آغاز و اختتام ، آیات کی وانی ، بے مثل افکار رسانی اور الفاظ کا ایک حسین امتزاج کا نظارہ اور کیف آور اور وجد آفریں ہے ۔ قرآن کریم کے الفاظ و آیات اس قدر جامع اور وسیع المعنی ہیں کہ کسی بھی زبان میں ان کا ترجمہ کا حق ادا نہیں ہو سکتا ۔ الفاظ و آیات کی مفصل تو کی جاسکتی ہے لیکن ان کے معانی و مفہوم کا ہمہ جہت اور مکمل احاطہ کرنا ناممکن ہے ۔ زیر نظر کتاب درحقیقت مقالات کا مجموعہ ہے جو بہاولپور یونیورسٹی میں ایک کانفرس کے ذریعے پیش کیے گئے تھے ۔ اس کا مقصد قرآن مجید کے ان ترجم کا جائزہ لینا تھا جو برصغیر میں مختلف ادوار میں کئے گئے ہیں ۔ برصغیر میں زبان اردو کے اندر ترجمۃ القرآن کی روایت شاہ رفیع الدین سے شروع ہوئی جو ابھی تک بڑی تندہی سے جاری و ساری ہے ۔ اس کانفرس میں یہ کوشش کی گئی کہ اردو کے نمایاں تراجم سامنے لائے جائیں تاکہ اس رویت کو ایک معیار کی شکل دی جاسکے۔(ع۔ح)


 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد اول
مقدمہ
خطبہ
فہم قرآن کے تقاضے اور ترجمہ قرآن حکیم
نزول قرآن کے مقاصد کی روشنی میں ترجمہ قرآن کی مختصر اہمیت
مخدوفات کے ساتھ ترجمہ اور اس کی خصوصیات
ناسخ و منسوخ کے اطلاقی پہلو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں
ترجمہ قرآن حکیم ، آغاز و ارتقاء اور مشکلات و مسائل
اردو ترجمہ قرآن اور لسان ارتقاء
برصغیر میں منظوم تراجم قرآن ایک تعارفی جائزہ
پاکستان میں لغات القرآن کے متعلق تحریر کی گئی کتب
سندھی زبان میں قرآن پاک کے تراجم اور ان کی علمی و ادبی خصوصیات
قرآن مجید کے سندھی تراجم اور ان کی خصوصیات
پشتو زبان میں قرآن پاک کے تفاسیر و تراجم
بلوچی اور براہوی زبان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر
کشمیری زبان میں قرآن حکیم کے تراجم کا جائزہ
قرآن مجید کا بلتی زبان میں ترجمہ اور ان کا جائزہ
قرآن کریم کے غیر عربی زبانوں میں ابتدائی تراجم
فہرست جلد دوم
قرآن کریم کا ایک مخلوط ترجمہ
قرآن کریم کے چند غیر معروف اردو تراجم
شاہ ولی اللہ دہلوی کی قرآنی خدمت ...مقصد و منہج تراجم قرآن پر ناسخ و منسوخ کا اثر
شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کا ترجمہ اور اس کی خصوصیات
شاہ عبدالقادر محدث دہلوی کے ترجمہ قرآن کریم کا تحقیقی جائزہ
مولانا ابوالکلام آزاد کے ترجمہ قرآن کا اسلوب تجزیہ
ترجمہ قرآن کریم از مولانا ثناء اللہ امرتسری کا علمی جائزہ
حضرت تاج محمود امروٹی کے سندھی ترجمہ قرآن کی خصوصیات
احسن التفاسیر از سید احمد حسن اور تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف کی امتیازی خصوصیات
تیسیرالقرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
حاجی احمد ملاح کا سندھی میں قرآن کا منظوم ترجمہ اور اس کی خصوصیات
مرزا بشیرالدین محمود احمد اور مولوی محمد علی قادیانی کے تراجم قرآن کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
حافظ عبدالسلام بن محمد کے ترجمہ قرآن کریم کا تعارف و خصوصیات
غیر مسلم تراجم عیسائی پادری تراجم
قرآن مجید کے فرانسی ترجمے
قرآن مجید کے ترجمے
اردو زبان تراجم قرآن ایک مطالعہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اس کتاب مقالات سیرت نبوی ﷺ
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر
ناشر
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور


تبصرہ

اس میں بھلا کیا شک ہے کہ آپﷺ کی ذات گرامی او رسیرت مطہرہ ہر مسلمان کے لیے اور زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ انفرادی ، اجتماعی اور گھریلو زندگی تک کوئی پہلو ایسا نہیں جس میں آپ ﷺ کی حیات طیبہ سے رہنمائی نہ لی جا سکے۔اور پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ ہے کہ آپ کے طرز و اطوار میں انتہائی زیادہ اعتدال اور تواز ن ہے۔آپ جو شریعت لے کر آئے تھے وہ ملکی قوانین سے لے کر خلوت نشینی تک کے احکام اپنے اندر رکھتی ہے ۔ اور آپ نے بہترین طریقے کے ساتھ انہیں اپنی زندگی میں لاگو کر کے اپنی امت کو عملی نمونہ پیش فرمایا ہے ۔ لہذا جہاں اللہ کی شریعت سے رہنمائی لینی ضروری ہے وہاں آپ کی حیات طیبہ کو بھی سامنے رکھنا لازم ہے تاکہ اس حکم کی تعمیلی صورت سامنے آجائے ۔ مسلمانوں کے اندر یہی شعور بیدار کرنے کے لیے پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی بہاولپور نے سیرت کےحوالے سے دوعالمی کانفرنسیں منعقد کی تھیں ۔ زیر نظرکتاب اس کانفرس میں پیش کیے گئے مختلف مقالات کامجموعہ ہے ۔جو کہ اہل علم کے لیے بیش قیمت رہنمائی کاذریعہ بن گئی ہے۔ (ع۔ح)


 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد اول
تقدیم
اظہار تشکر
خطبہ استقبالیہ
خطبہ صدارت بین الاقوامی سیرت کانفرنس
سفارشات
الف سیرت نگاری کا منہج ، اجتہاد کے مختلف پہلو
سیرت نگاری کا صحیح منہج
سیرت نگاری کا منہج
سیرت نگاری کے ابتدائی مراحل
فن سیرت نگاری کا اجمالی جائزہ
کتب طبقات ، تاریخ اور اسماء الرجال میں سیرت نگاری کا منہج
عہد نبوی ﷺ میں اسلامی معاشرے پر مواخات کے اثرات
سیاسی امور و معاملات ، انتہا پسندانہ رویے اور منہج نبوی ﷺ
سیرت نبوی اور تہذیبی کشمکش
تربیت کا نبوی منہج
رسول اکرم ﷺ کا نفسیاتی طریقہ دعوت
باجگذاران روم و فارس سے معاہدات نبوی
ب سیرت نبوی کے فراموش گوشے
سیرت نبوی کا ایک گمشدہ باب
مراثی رسول اور ان کی تاریخی ، ادبی اور دینی حیثیت
تقدیس والدی المصطفی ﷺ کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
سیرت رسول ﷺ کا جمالیاتی پہلو
پاکستان میں سیرت نگاری کے موضوع پر فارسی کے قلمی نسخوں پر ایک تحقیقی نظر
سیرت نگاری کی ابتداء اور سندھی علماء کے چند مخطوطات سیرت کا جائزہ
علمائے سندھ کے تصنیف کئے گئے کچھ غیر مطبوعہ قدیم مخطوطات سیرۃ کا جائزہ
کتاب الدروقی اختصار المغازی والسیر علامہ ابن عبدالبر القرطبی
فہرست جلد دوم
(ج) جنوبی ایشیا میں سیرت نگاری کا تنقیدی جائزہ
بلوچستان میں اردو سیرت نگاری کا ارتقاء
بنگلہ زبان میں سیرت نگاری کا ارتقاء
برصغیر پاکستان وہند میں سیرت نگاری
برصغیر پاک وہند میں سیرت نگاری کا تنقیدی جائزہ
برصغیر میں سیرت نگاری کا شعری منہج
( د) سیرت النبی ﷺ اور عصر حاضر کے تقاضے
سیرت النبی ﷺ اور عصر حاضر کے مسائل
عصر حاضر کے مسائل کا سیرت رسول ﷺ کی روشنی میں جائزہ
سیرۃ النبی ﷺ کے امتیازات
سیرت النبی ﷺ اور عصر حاضر کے مسائل
عصر حاضر کے مسائل قرآن و سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں
عصر حاضر میں سیرت نبوی ﷺ کے مطالعہ کی اہمیت اور جدید مسائل کا حل
سیرت النبی ﷺ اور عصر حاضر کے مسائل
اکیسویں صدی کے مسائل اور ان کا حل سیرت کی روشنی میں
سیرت طیبہ اور علم اسلام کے عصری مسائل ، اکیسویں صدی کے تناظر میں
سیرت نبویہ کا اہم پہلو ، حکومتی ادارے اور فرائض
اسلامی معاشرتی نظام سیرت رسول ﷺ کی روشنی میں
مثالی معاشرے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور ان کا تدارک
غربت و افلاس کا خاتمہ ۔ سیرت طیبہ کی روشنی میں
سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں انسداد دہشت گردی
Let Us know The Quran Better
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مولانا محمد یحییٰ گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ ( حیات و خدمات )
مصنف
عبدالرشید عراقی
ناشر
شعبہ تالیف جامعہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سمبڑیال


تبصرہ

شیخ الحدیث مولانا ابوانس محمد یحییٰ گوندلوی رحمہ اللہ علیہ جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین ، بلندپایہ محقق، منجھے ہوئے مدرس ، حاضر جواب مناظر ، لائق مصنف و مترجم اور شارح اور سلجھے ہوئے خطیب تھے ۔ انہوں نے درس و تدریس ، تصنیف و تالیف ، وعظ و تقریر اور مناظروں اور مباحثوں سے دین اسلام کی صحیح تعلیم کو اجاگر کیا اور بے پناہ خدمات سرانجام دیں ۔ وہ سادی وضع کے عظیم المرتبت عالم دین تھے ۔ حدیث رسولﷺ کو پڑھنا پڑھانا زندگی بھر ان کا مقصد حیات رہا۔ زیرنظر کتا ب ان کی حیات و خدمات پر مشتمل ہے ۔ جسے جماعت اہل حدیث کے معروف قلم کار عبدالرشید عراقی نے رقم کیا ہے اور اسے چھ (6) ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے باب میں ان کے حالات زندگی ، تعلیم ، تدریس اور ان کے اخلاق و عادات پر روشنی ڈالی گئی ہے ، دوسرے باب میں مولانا گوندلوی کے اساتذہ کا تذکرہ ہے ۔ تیسرے باب میں ان بیس تصانیف کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے چوتھا باب ان کے فتاوی کے متعلق ہے پانچویں باب میں مولانا گوندلوی نے دوسرے مصنفین کی تصانیف پر جو مقدمات و تقریضات اور تعارف لکھا ان کا ذکر ہے ۔ آخر باب میں مولانا گوندلوی کاعلم مناظرہ میں جو مقام تھا اس پر روشنی ڈالی ہے اور اس کے ساتھ آپ نے جماعتی رسائل و جرائد میں جو مقالات و مضامین لکھے ان کی جو تفصیل مل سکی ہے اس کا ذکر کیا ہے ۔ (ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
تعارف
حرف آغاز
باب 1 نقوش زندگی
ولادت ووطن
ابتدائی تعلیم
درس وتدریس
کتاب اللہ اور حدیث نبوی سے شغف
اساتذہ سے محبت
معلمانہ شفقت
صحافت
ذاتی حالات
سادگی اور نفاست
دولت دنیا سے استغناء
درس و تدریس کا ذوق
بلا تبصرہ
وفات
باب 2 اساتذہ
مولانا محمد یعقوب سیالکوٹی
مولانا ابوالبرکات احمد مدراسی
مولوی قاری محمد یحییٰ خاں بھوجیانی
مولانا محمد اعظم
مولانا محمد عبداللہ فیصل آبادی
مولانا محمد عبدہ الفلاح
مولانا ارشاد الحق اثری
مولانا محمد الیاس اثری
باب 3تصانیف
صحیح سنن ترمذی ( علامہ البانی) ترجمہ و تشریح
معیار الحق (تخریج)
خصائل محمدی ( ترجمہ و شرح شمائل ترمذی)
عقیدہ مسلم
ضعیف اور موضوع روایات
مطرقۃ الحدید برفتوی مولوی رشید
مسنون دعائیں
ضرب شدید علی اہل التقلید
خیر البراہین فی الجہر بالتامین
فتوی حرمت سود
دین تصوف
بائبل اور توہین انبیاء علیہم السلام
غیراللہ کو پکارنا
طلاق کے متعلق رسائل
طلاق اور شریعت محمدیہ
طلاق اور شریعت محمدیہ ( ایک اشتہار پر نظر)
تحقیق تین طلاق پر تعلیق
مقلدین ائمہ کی عدالت میں
موضوع روایات
داستان حنفیہ
شادی کی دوسری دس راتیں
باب 4 فتاوی
مولانا گوندلوی ( احکام ومسائل)
فتاوی موصولہ از مولانا ابو عمر عبدالعزیز سیال سوہدروی
باب 5 مقدمات و تقریظات
مقام حدیث ( عبدالرشید عراقی)
برہان الحدیث ( عبدالرشید عراقی)
احسن الابحاث ( محمد صفدر عثمانی)
’’ قیامت کب آئے گی ‘‘ عبدالغفار منصور
انسداد ناکاری کے لیے اسلام کی حفاظتی تدابیر
مسلمان کون ؟
تحریک ختم نبوت ( ڈاکٹر بہاوالدین)
باب 6 کشکول
ایک کامیاب صدر مناظرہ
امام ترمذی کی سیرت و فقاہت
الجزء المفقودیا الجزء المصنوع
قادری صاحب کا سند حدیث کے بارے میں مبلغ علم
طاہر القادری کا نظریہ باطنی
قادری صاحب کے دورہ صحیح مسلم پر ایک نظر
دفاع حدیث میں مقالات
دیگر مقالات
مولانا محمد یحییٰ گوندلوی کی غیر مطبوعہ تحریر
مولانا محمد یحییٰ گوندلوی کی شخصیت
مصنف کی دوسری تصانیف
 
Top