کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نقوش ابو الوفاء
مصنف
ابو یحیٰ امام خاں نوشہروی
ناشر
ادارہ ترجمان السنہ،لاہور


تبصرہ

مولانا ثناء اللہ امرتسری ہندوستان کے مشاہیر علماء میں سے تھے۔آپ خوش بیاں مقرر، متعدد تصانیف کے مصنف اور بے باک مناظر تھے۔مذہبا اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔آپ نے اپنی تعلیم ہندوستان کی دو عظیم درسگا ہوں دیوبند اور مدرسہ فیض عام سے حاصل کی۔آپ نے سند فراغت حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے قادیانیوں کے خلاف صف آرائی کی ۔ اللہ کے فضل سے طویل محنت سے اس میں کامیاب اور سرخرو ہوئے۔ مزید برآں آپ نے آریوں ، عیسائیوں کے خلاف بھی کا م کیا۔ ساتھ ساتھ آپ میدان سیاست میں بھی ایک حدتک قدم رنجہ ہوتے رہے۔ مولانا جماعت اہل حدیث کا غازہ ہیں۔ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صفات الٰہی میں آپ تاویل کے منہج کو اپنا بیٹھے تھے۔اللہ آپ کو جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے۔زیرنظر کتاب مولانا کے سیرت و سوانح ان گونا گوں پہلوؤں کو واضح کرتی ہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
آغاز سخن از مرتب
مقدمہ
حرفے از سید سلیمان ندوی مرحوم
تاریخ وفات مولانا ثناء اللہ ( نظم)
خود نوشت حالات
فراغت کے بعد
تصانیف کی پہلی شاخ
رد عیسائیت
اخبار اہلحدیث کا اجراء
اہلحدیث یا عمل بالحدیث کیا ہے
ہندوستان میں عمل بالحدیث کس طرح پھیلا
کیا مولانا اسماعیل شہید مقلد تھے ؟
سردار اہل حدیث
مناظروں کا طریق اصلاح
نواب جنرل عمر حیات ٹوانہ
مخالفین سے حسن سلوک
آریوں کے امر تنقیح
بحث تناسح
شادی بیوگان اور نیوگ
نکاح آریہ
تعداد ازواج
آریہ سماج اور مولانا ثناء اللہ
حکیم نورالدین قادیانی اور مولانا ثناء اللہ
الہامی کتاب ( تحریری مناظرہ)
مقروض کے ساتھ حسن سلوک
سیاست میں
قانون فوجداری ودیوانی
مرد او ر شہادت
کیا مسلمان ہندوؤں کو گائے کا گوشت کھلاتے ہیں؟
حضرت محمد ﷺ کی بابت پیش گوئی سام دیا میں
حضرت مسیح کے الفاظ
حل المشکلات
معقولات حنفیہ کے لکھنے کی وجہ
اہل حدیث کا مذہب
فقہ اور فقیہ
اجتہاد و تقلید
علم اصول کی تعریف
قیاس کے خلاف علماء
تقلید کی تعریف توضیح اور تمثیل
سلف کا طریق عمل
سلف کون ہیں؟
تقلید شخصی
حجیت حدیث کے دلائل
حدیث نبوی اور تقلید شخصی
اصول الفقہ
مجدد بریلوی کا ایک نیا فتویٰ
گستاخ کون ہیے پیر یا مرید
العدن کے نامہ نگار
مسئلہ رفع الیدین پر مناظرہ
تصوف اور اس کی حقیقت
پیر جماعت علی شاہ علی پور
خلیفہ قادیان کی غلط بیانی
قادیانی مشین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
پاکستان تصور سے حقیقت تک
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار
ناشر
بزم اقبال کلب روڑ لاہور


تبصرہ

جدوجہد پاکستان ایک تاریخی باب ہے ۔جو کئی فصول پر مشتمل ہے۔عام طور پر اس تاریخی جدوجہد کا آغاز شاہ ولی اللہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے۔لیکن تاریخی طور پر یہ ثابت ہے کہ شاہ صاحب نے جس فکری و عملی تحریک کی اساس رکھی تھی وہ خالصتا اسلامی تھی۔ مثلا سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل شہید نے پشاور او رخیبر پختون خوان میں ایک ایسی ریاست قائم کی جو حقیقی معنوں میں شاہ صاحب کے خواب کی تعبیر تھی۔جس میں صحیح معنوں میں اسلامی نظام کا قیام کیا گیا۔ لیکن گزشتہ سے پیوستہ صدی کے انتہائی اور گزشتہ صدی کے ابتدائی عرصے میں تحریک جدوجہد پاکستان کی قیادت ایک ایسے گروہ کے ہاتھ آئی جس کا تصور اسلام ،سلف کے تصور اسلام سے بوجوہ مختلف تھا۔چنانچہ تخلیق پاکستان کے بعد اس ملک کو ایسی پالیسیوں کے مطابق چلانے کی کوشش کی گئی جن کا قبلہ کعبے کی بجائے کوئی اور تھا۔عام طور پر یہ باور کرایا جاتا ہے کہ تخلیق پاکستان کے لیے ہونے والی کوششوں کے مرکزی کردار محمدعلی جناح اور اقبال ہیں ۔ یہ کتاب انہی دونوں شخصیتوں کے ان باہمی روابط پر مشتمل دستاویز ہے جو جدوجہد کے دوران ہوئے ۔اللہ پاکستان کو صحیح معنوں اسلامی نظام کی آماجگاہ بنائے۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حصہ اول : افکار اقبال ، تصور پاکستان
فصل اول خطبہ صدارت آل انڈیا مسلم لیگ الہ آباد
فصل دوم مکاتیب اقبال
فصل سوم اقبال کے حضور قائد اعظم جناح کا گلدستہ عقیدت
حصہ دوم : قائد اعظم محمد علی جناح افکار و فرمودات
1۔ تقاریر و بیانات جدوجہد آزادی کا مرحلہ
2۔ تقاریر و بیانات ظہور پاکستان کے بعد
3۔ ملاقاتیں ( انٹرویوز)
4۔ پیغامات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز تراویح (ڈاکٹر محمد اسحاق)
مصنف
ڈاکٹر رانا محمد اسحاق
ناشر
ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور


تبصرہ

عبادات اور فضائل کے حوالے سے رمضان المبارک کو شریعت اسلامیہ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے ۔اس میں نیکیوں کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ اور لوگوں کو عبادت و ریاضت میں ایک خاص لگن پیدا ہو جاتی ہے۔اسی نسبت سے رمضان میں قیام اللیل یعنی نماز تراویح کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔بلکہ یہ ماہ صیام کا خاصہ ہے۔آپﷺ نے فرمایا ہے کہ جس نے رمضان کا قیام ایمان و احتساب کے ساتھ کیا اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔اس ضمن میں امت کے اندر ایک فقہی مسئلے نے جنم لے لیا ہوا ہے کہ نماز تراویح کی تعداد کتنی ہے؟ایک مکتبہء فکر کے ہاں ان کی تعداد بیس جبکہ دوسرے کے ہاں آٹھ ہے۔اگر اس باب میں منقول احادیث کا جائزہ لیا جائے تو مؤخرالذکر مؤقف قوی معلوم ہوتا ہے۔تاہم بحثیت مجموع یہ کہا جاسکتا ہے کہ صلاۃ التراویح ایک نفلی عبادت ہے اس میں تحدید نہیں کی جاسکتی۔ واللہ اعلم۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مصنف کا تعارف
پیش لفظ
دیباچہ
جناب ایڈیٹر صاحب
موطا امام مالک
احادیث صحیحہ بسلسلہ آٹھ رکعات
سبل السلام
نیل الاوطار
فقہ السنہ
بیس تراویح سے متعلقہ احادیث کا تجزیہ
علماء اور محدثین کی آراء
محدث عصر حاضر شیخ ناصر الدین البانی
مولانا انور شاہ کاشمیری
مولانا عبدالحئی حنفی
تین رات میں کتنی رکعات
علامہ عینی حنفی
علامہ وحیدالزمان
مصادر کتب
ادارہ کی مطبوعات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
رمضان المبارک فضائل، فوائد و ثمرات ، احکام و مسائل اور کرنے والے کام(جدید ایڈیشن)
مصنف
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

تزکیہ نفس اور تسویہ باطن تمام مذاہب و ادیان کا مقصد و مدعا رہا ہے۔اسلام نے ایک مکمل ضابطہء حیات ہونے کے باعث اس مقصد کے لیے اذکار و عبادات کا ایک مکمل اور اعلیٰ و ارفع نظام پیش کیا ہے۔یوں تو تمام اسلامی عبادات خالق و مخلوق کے درمیان ایک مستحکم اور پائیدار رابطہ قائم کرتی ہیں مگر ان میں جو مقام و فضیلت رمضان المبارک کے حوالے سے روزے کو حاصل ہے ۔وہ ایک خصوصی تذکرے کے لائق ہے۔ قرآن مجید میں روزے کو حصول تقویٰ کا ذریعہ بتایاگیا ہے۔یہ وہ عبادت ہے جو اس مقصد کے لیے سابقہ انبیاء کے زمانہ نبوت میں بھی فرض کی گئی تھی۔اور رمضان المبارک کا ماہ مقدس نزول قرآن کا مہینہ ہے۔اس کا مقصد انسان کے اندر بہیمی خصائل کو دبا کر ان کی جگہ روحانی و ربانی صفات نشو ونما دینا ہے۔ان ایام کی گئی نیکی ستر گناہ زیادہ درجہ رکھتی ہے۔حافظ صلاح الدین یوسف صاحب زمانہ حاضر کے مشہور و معروف قلمکار ہیں ۔آپ کے قلم میں اللہ تعالیٰ نے سلاست ، وانی اورشگفتگی رکھی ہے ۔ وہ جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں حتی الوسع اس کا حق ادا کرنے کوشش کرتے ہیں۔ایسے ہی انہوں نے رمضان المبارک کے حوالے کچھ رشحات قلم رقم فرمائے جنہیں دارالسلام نے اشاعتی مراحل سے گزارا۔اور مصنف موصوف نے بھر پور سعی فرمائی ہے کہ موضوع کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا کماحقہ احاطہ ہو جائے۔اللہ ان کی زندگی و آخرت بہتر بنائے۔آمین-(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
روزوں کی فضیلت احادیث صحیحہ کی روشنی میں
رمضان کے روزوں کی خصوصی فضیلت
رمضان کی فضیلت میں بعض ضعیف روایات
روزے کے فوائد وثمرات
تقوی کے حصول اور تقوی کے ثمرات
تقوی کے ثمرات وفوائد
لمحہ فکریہ اور دعوت غور وفکر
روزہ نفس کی سرکشی کا زور توڑنے میں مددگار عمل ثابت ہوتا ہے
روزے سے صبر کا وصف راسخ ہوتا ہے
روزے سے اخوت وہمدردی کا احساس اجاگر ہوتا ہے
روزہ اخلاق وکردار کی بلندی پیدا کرتا ہے
روزے داروں کے لیے وعید
احکام ومسائل
روزے کی اہمیت
روزے کا وجوب
روزے کی تعریف
روزے کا مقصد
مختلف حالات اور اعتبارات سے لوگوں کی قسمیں
روزے کے ضروری احکام
وجوب نیت
روزے کا وقت
سحری ضرور کھائی جائے
روزہ کھولنے میں جلدی کرنا
روزہ کس چیز سے کھولا جائے
قبولیت دعا کا وقت
افطاری کے وقت کون سی دعا پڑھی جائے
روزہ کھلوانے کا ثواب
روزے دار کے لیے حسب ذیل چیزوں سے اجتناب ضروری ہے
جھوٹ سے
لغو اور رفث سے
لغو
رفث کا مطلب
روزے دار کے لیے کون کون سے کام جائز ہیں
کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے
قضا کے بعض مسائل
بے نمازی کا روزہ مقبول نہیں
قیام اللیل یعنی نماز تراویح کے بعض مسائل
صدقۃ الفطر کے ضروری مسائل
رمضان المبارک میں کرنے والے کام
ہم رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں
رمضان المبارک کے خصوصی اعمال ووظائف
روزہ
قیام اللیل
صدقہ وخیرات
روزے کھلوانا
کثرت تلاوت
تلاوت قرآن میں خوف وبکا کی مطلوبیت
اعتکاف
اعتکاف کے ضروری مسائل
لیلۃ القدر کی تلاش
آخری عشرے میں نبی ﷺ کا معمول
لیلۃ القدر کی خصوصی دعا
رمضان المبارک میں عمرہ کرنا
کثرت دعا کی ضرورت
ایک دوسرے کے حق میں غائبانہ دعا کی فضیلت
بددعا سے اجتناب کیا جائے
مظلوم کی آہ سے بچو
حق تلفیوں کا ازالہ اور گناہوں سے اجتناب کریں
اپنے دلوں کو باہمی بغض وعناد سے پاک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
راہ نجات
مصنف
مولانا رحمت اللہ ربانی
ناشر
بیت الربانی لاہور


تبصرہ

چوتھی صدی ہجری میں امت مسلمہ نے بحثیت مجموع اجتہاد کا راستہ چھوڑ کر تقلید کا راستہ اپنا لیا۔اور پھر بتدریج یہ تقلیدی جمود اس قدرپختہ ہوگیا کہ آج چودہ صدیاں گزرنے کے باوجود اسے خرچنا مشکل ہی نہیں بلکہ محال نظر آتا ہے۔لیکن اس امت کی نجات صحیح معنوں صرف اجتہاد اور کتاب وسنت کے تمسک سے ہی ہے۔اگرچہ مسلمانوں میں موجود تمام مسالک و فرق یہی کہتے ہیں کہ ہم کتاب و سنت سے ہی منسلک ہیں لیکن عملا صورتحال مختلف ہے۔زیرنظر کتاب میں مصنف نے اسی فکر کے خدوخال واضح کرنے کی کوشش فرمائی ہے۔اور اس ہر فرقے و مسلک کتاب و سنت سے تمسک کی قلعی کھولنے کی سعی کی ہے۔اس سلسلے میں موصوف نے کئی ایک شرعی مسائل و احکام کو پیش نظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا ہے۔اور غیر جانب دار ہو کر تجزیہ کیا ہے۔کیونکہ اس موصوف خود اس باب میں حقیقت کے شدت سے متلاشی تھے۔اسی وجہ سے انہوں نے اپنی کتاب کا نام راہ نجات رکھا ہے۔ تاہم یہ فقہی اختلافات ہوتے ہیں ان کے بناء پر جدل و نزاعات کی راہ ہموار نہیں کرنی چاہیے۔اگرچہ مصنف کا رویہ بحثیت مجموع اعتدال کی طرف ہی مائل ہے۔اللہ ان کی کاوش کو کامیابی ء درین کا ذریعہ بنائے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب نمبر 1۔ مسئلہ نمبر 1 تا 16
1۔ لفظ اہلحدیث کی وضاحت سے لے کر نماز سے متعلقہ مسائل
2۔تعدیل ارکان
باب نمبر 2۔ مسئلہ نمبر 17 تا 43
17۔ رکوع کے بعد سیدھا کھڑا ہونا فرض ہے
43۔ نماز کو سلام سے ختم کرو
باب نمبر 3۔ مسئلہ نمبر 44 تا 65
44۔ اگر نمازی کی ہوا خارج ہو جائے تو ....
65۔ مدت رضاعت
باب نمبر 4۔ مسئلہ نمبر 66 تا 70
66۔ اذان ترجیع کا حکم
70۔ نبی کریم ﷺ کو گالی دینے والا واجب القتل ہے
باب نمبر 5۔ مسئلہ نمبر 71 تا 109
71۔ میت کے قضائی روزے
109۔ اہل قبور کا عدم سماع
باب نمبر 6۔ مسئلہ نمبر 110 تا 113
110۔ تحقیق مسئلہ علم غیب
113۔ گستاخ رسول اللہ ﷺ کون ؟
باب نمبر 7۔ مسئلہ نمبر 114 تا 134
114۔ امیر اور شوری کا تعلق
134۔ ختم کے استدلال پر بحث
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
رشتہ ازدواج کے لیے آئیڈیل کی تلاش
مصنف
ابو علی عبدالوکیل
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ

اسلام مسلمان کو ایک الگ اور جداگانہ طرز زندگی دیتا ہے۔جس کے تحت اس کا مقصد اولین یہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے اور کیفیات میں اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط رکھا جائے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان خوشی و غمی کی کیفیات اپنے اندر رکھتا ہے اور پھر ان کے اظہار کے لئے انسانوں نے ہی مختلف طریقے متعین کر رکھے ہیں۔ جنہیں ہم رسومات وغیرہ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ایسے ہی زندگی کی اہم ترین خوشی شادی کی تقریب ہے۔ اس میں اپنے رفیق حیات کا انتخاب ،تقریب شادی منعقد کرنے کا طریقہ کار اور پھر بعد میں اس کے متعلق جنم لینے والے مسائل کو اسلامی طریقے کے مطابق حل کرنے کے آداب ۔ یہ اور اس کے متعلق دیگر مسائل ۔یہ سب انسانی زندگی کے اہم ترین بلکہ ضروی مراحل ہیں۔عالم شباب میں پہنچنے ولے ہر انسان کو تقریبا ان مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔چنانچہ اس سلسلے میں شرعی و اسلامی رہنمائی کی ضرورت تھی۔ زیرنظرکتاب اس تقاضے کو احسن طریقے سے پورا کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔اسلوب بیان انتہائی دلچسپ اور شستہ ہے۔اللہ مصنف محترم کو اجر جزیل سے نوازے۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
نکاح کے لیے آئیڈیل کی تلاش
شادی کیا ہے ؟
شادی کیسے کی جائے؟
منگنی اور اسلام
چند متعلقہ احکامات
جہیز
حق مہر اور ولی کے احکام
اسلام میں ممنوع نکاح
بیوی کے حقوق و فرائض
مسنون رسومات نکاح
صحت نکاح کے لیے ضروری امور
دیر سے شادی کرنے کے اسباب
محرم
نامحرم
عدت
تعداد ازواج۔جواز و حکمت
کامیاب شادی کے سنہری اصول
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ اہل حدیث (بہاؤالدین )
مصنف
ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ

’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ (ع۔م)

اس کتاب کو مکمل جلدوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تفسیر سورۃ یوسف
مصنف
پروفیسر حافظ محمد سعید
ناشر
دار الاندلس،لاہور


تبصرہ

سورہ یوسف قرآن مجید کی وہ واحد سورہ ہے جو اپنے اسلوب بیاں، ترتیب بیاں اور حسن بیاں میں باقی سے منفرد اور نمایاں ہے۔ پوری سورہ مبارکہ کا مضمون سیدنا یوسف علیہ السلام کی سیرت کے نہایت اجلے پہلو، عفت و عصمت اور پاکیزہ سیرت و کردار پر مشتمل ہے۔عصر حاضر میں جس طرح عفت و عصمت اورسیرت و کردار کو ثانوی حیثیت دے کر عریانی ، فحاشی، بداخلاقی اور حیا باختگی کا چلن عام کیا جارہا ہے۔ میڈیا کی یلغار سے جس طرح گھر اور بازار کا فرق مٹ رہا ہے اور جس طرح سے اخلاقیات پامال ہور ہی ہیں تو ان حالات میں لازم تھا کہ پورے مسلم معاشرے کو بالعموم اور کارکنان دعوت و جہاد کو بالخصوص اس شیطانی یلغار کے مقابل تحفظ سیرت و کردار کے لیے قرآنی رہنمائی سے مسلح کیا جائے۔سورہ یوسف اس سلسلے میں بہترین انتخاب ہے کہ جس میں نہایت وضاحت سے بتا دیا گیا کہ سیدنا یوسف علیہ السلام نے کس جرات اطوار اور کس پختگی کردار سے پرکشش دعوت گناہ کو ٹھکرادیا۔مؤلف کتاب جناب پروفیسر حافظ محمد سعید صاحب کی شخصیت محتاج تعارف نہیں آپ عصر حاضر کی ایک معروف جہادی تنظیم کے امیر ہیں ۔ چنانچہ زیرنظر کتاب ان کے مختلف دروس کا مجموعہ ہیں جو انہوں نے تحریک کی تربیت گاہوں میں ارشاد فرمائے تھے۔اللہ ان کے علم و عمل میں برکت عطافرمائے۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
سورہ مبارک کے نزول کا پس منظر
سورہ یوسف کے اوصاف و اسباق
محمد ﷺ اور یوسف کے حالات میں مماثلت
حروف مقطعات ، حکمتیں اور اسرار
حروف مقطعات لانے کے مقاصد
دیانت رسول کا ناقابل تردید ثبوت
معنی نہیں ، ثواب تو پھر بھی ہے
قرآن مجید پر اعتراضات و شبہات کا ازالہ
قرآن مجید میں غیر عربی الفاظ
قرآن مجید عربی میں کیوں؟
منصب رسالت پر الہٰی توضیحات
خواب اور آداب
جواب جو و نبوت
ممانعت حرام نہیں
خواب بد کے اثرات سے نجات
شیطان کا اولین ہدف کیا ہے ؟
آل کے ضمن میں دو باتیں
غلطی پر کون
بھائی کے قتل پر اپنے سکون کی بنیاد
ایک بو توفیق بوڑھے کا وقت آخر
باپ کو اعتماد دلانے کی کوششیں
باپ کے تحفظات و خدشات
بھیڑیا ؟ اور وہ بھی ہماری موجودگی میں ؟؟
کنویں کی گہرائی میں وحی
اندھیری شب میں ماتمی جلوس کا بہروپ
جعلی خون جھوٹے دعوے اور صبر جمیل
عزیز مصر کی اپنی بیوی کو ہدایت
بند دروازوں کے پیچھے سے عورت کی پکار
یوسف کے دامن عصمت پر کوئی داغ نہیں
عزیز مصر کے روبرو عورت کی عیاری
حمایت یوسف میں شہادت
شاہی بیگمات کے عجیب رویے اور تبصرے
پھلوں کی بجائے ہاتھ کٹنے لگے
یوسف کو جیل کی دھمکی
دعا قبول ہوئی اور جیل کا دروزاہ کھل گیا
جرم بے گناہی کی سزا
خواب کی تعبیر اور توحید کا وعظ
ایک اللہ بہتر ہے یا کئی الہٰ؟
قیدیوں کا انجام کیا ہوا؟
قیدی سیدنا یوسف کو فراموش کر بیٹھا
شاہ مصر کا حیرت انگیز خواب
شاہ مصر کے خواب کی تعبیر
خوشحالی کے بعد خستہ حالی کا دور
تحقیق پہلے آزادی بعد میں
عصر حاضر کا ماحول اور نفس امارہ
اسیری سے آن بان اور شوکت و شان تک
کشمیر میں کیا ملا؟
بنیامین سے ملنے کی چاہت
کریم کی اک اور کرامت
محبت بھرے باپ کے جذبات
رب کی گواہی کے زیر سایہ عہدو پیمان
دم رخصت باپ کی حکمت بھری نصیحت
برسوں سے بچھڑے بھائیوں کی ملاقات
پیالے کی گمشدگی دستیابی اور فیصلہ
اپنے ہاتھوں سے مصیبت کا سامان کر بیٹھے
شکست خوردہ قافلہ حسرت ویاس کا منظر
جب بینائی آنسوؤں میں بہہ گئی
دل مضطرب کے الم وحزن
غربت و عسرت کی فریاد
آپ ہی یوسف ہیں کیا؟
حسد کا انجام بالآخر اعتراف شکست
قمیص لے جاؤ اور پھر سبھی مل کے آؤ
فضاؤں میں تیرتی یوسف کی خوشبو
جب نابینا آنکھیں دیکھنے لگیں
خواب حقیقت بن گیا
مصیبت پر صبر
اکثریت کی نفسیات پر قرآنی تبصرہ
مسلمان بھی اور مشرک بھی ؟
رب کے باغی ڈرتے کیوں نہیں؟
سنت اللہ کا ایک عالمگیر اصول
دعوت ، پھولوں کا تاج نہیں کانٹوں کا بستر
قرآنی قصوں پر دو رویے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تجلیات رمضان
مصنف
حکیم محمد صادق سیالکوٹی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ

خدائے بزرگ و برتر نے حضرت محمدﷺ کو معیاری رسول بنا کر بھیجا ہے ۔ آپ ہر قسم کی خوبی ، بھلائی اور نیکی کے قابل عمل نمونہ ہیں۔ ایک کامل مکمل انیان اور مثالی پیغمبر بن کرآئے ہیں۔ آپ پیمانہ ھدیٰ ، نصاب رضا، اور عمل بالقرآن کا جامع کورس ہیں۔ذات گرامی وہ کسوٹی ہے جس پر خدا کی خوشی اور ناخوشی کے کاموں کی پرکھ ہوتی ہے۔کیونکہ آپ اپنی طرف سے کچھ بھی نہیں بولتے تھے بلکہ سب کچھ خدا کی طرف سے ہوتا۔ کسی بھی عمل کی قبولیت میں جہاں اخلاص کا ہونا شرط ہے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ وہ عمل سنت نبوی کے مطابق ہو۔ان دونوں میں سے کسی ایک میں کوتاہی کے سبب اللہ کی بارگاہ میں عمل مردود ہے۔ایسے ہی رمضان اسلامی مہینوں میں وہ مہینہ ہے جس میں مسلمان عبادات میں اکثر وقت گزارتے ہیں۔ اب یہ عبادات سنت کے مطابق ہونی چاہییں۔ چنانچہ اسی سلسلے میں رہنمائی دینے کے لئے زیرنظر کتاب رقم کی گئی ہے۔تاکہ رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کے بارے میں کتاب و سنت سے رہنمائی مل سکے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش خبر
خطبہ رمضان
ماہ رمضان کی فضیلت
عبادت روزہ کی خصوصیت
بہشت کے دروازوں کا کھلنا
بہشت کا بناؤ سنگھار
رمضان کو غنیمت جانو
رویت ہلال
عید کے چاند کی شہادت
رؤیت چاند کی دعا
سحری کھانے کے احکام
افطار صوم
مجھے خدا کھلاتا پلاتا ہے
دوسروں کی چیز سے افطار
روزہ کی پاکیزگی اور طہارت
مسافر کے ایک روزہ کا مرتبہ
سفر میں روزہ نیکی نہیں
روزہ توڑنے کا کفارہ
حیض اور نفاس والی عورتوں کے روزے کا مسئلہ
عیدین کے روزہ کی حرمت
نفلی روزے
شوال کے چھ روزے
ایام بیض کا روزہ
یوم عاشورہ کا روزہ
نماز تروایح
تراویح کا عدد مسنون
آٹھ تراویح کا نور
حضرت عمر کا گیارہ رکعت کا حکم
لیلۃ القدر
شب قدر کی فضیلت
اعتکاف
محرمات اعتکاف
عیدالفطر
عید کے دن انعام و اکرام
عیدالفطر کے مسائل
نماز عیدین کا طریقہ
عیدالاضحیٰ
عیدالاضحیٰ کا آغاز
قربانی کی تاکید
قربانی کے مسائل
گائے کی قربانی
قربانی کی کھال کا حکم
حج کی قربانیاں
شب برات
فضائل قرآن
قرآن کی امامت و پیشوائی
قرآن بالعمل کی تبلیغ
والدین کی توقیر کا منظر
بہشت کا دارومدار
حافظ اور قاری کا مرتبہ
سورۃ فاتحہ کی عظمت
قرآن کی مزدوری لینے والے
حافظ کا دس آدمیوں کی شفاعت کرنا
دھوکا نہ کھانا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تیسری جنگ عظیم اور دجال
مصنف
مولانا عاصم عمر
ناشر
الھجرہ پبلیکیشن کراچی


تبصرہ

مختلف احادیث رسول اللہﷺ میں دجال اور علامات قیامت کا تذکرہ آیا ہے۔ہر دور کے علماء نے ان کی تفہیم ، تشریح اور تطبیق کا اپنا اپنا طریقہ اپنا یا ہے۔اسی طرح موجودہ دور میں بھی درحقیقت بہت زیادہ فتنے رونما ہورہے ہیں۔ان فتنوں نے ایک لحاظ سے پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔دوسری طرف نصوص شریعت بھی مختلف طرح کے فتنوں کی طرف نشاندہی کرتی ہیں۔ ہر دور میں یہ ایک نازک مسلہ رہا ہے کہ نصوص شریعت کا حالات پر انطباق کیسے کیاجائے۔علمانے اپنے فرض منصبی سے عہدہ برآں ہوتے ہوئے اس نازک موضوع پر اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ ہر ایک کی مختلف رائے بھی ہو سکتی ہے۔رسول اللہﷺ کی طرف سے علامات قیامت کے حوالے سے دی گئی پیشین گوئیوں کا انطباق انتہائی کھٹن اور حساس مسلہ ہے۔ چنانچہ موجودہ دور میں اس تناظر میں کئی ایک فکری رجحانات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے کچھ انتہا پسندانہ بھی ہیں۔جبکہ زیر نظر کتا ب میں مصنف موصوف نے اسی احتیاط کو سامنے رکھتے ہوئے تطبیق کی کوشش تو کی ہے لیکن اپنی کسی بھی رائے کو حتمی نہیں کہا۔ البتہ جن واقعات کی طرف علمائے امت نشاندہی کر چکے تھے ان کی یقین کے ساتھ تشریح کی ہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
تقریظ
گذارشات
پیش لفظ
مقدمہ
پہلا باب
نبی کریم ﷺ کی پشین گوئیوں اور حضرت مہدی کے بیان میں
حضرت مہدی کا نسب
حضرت مہدی سے پہلے دنیا کے حالات اور نبی کریم ﷺ کی پشین گوئیاں
مدینہ منورہ سے آگ کا نکلنا
سرخ آندہی اور زمین سے دھنس جانے کا عذاب
پہلی امتوں کی روش اختیار کرنا
سود کا عام ہو جانا
منافق بھی قرآن پڑھنے گا
سب سے پہلے خلافت ٹوٹے گی
دجال کی آمد کا انکار
علماء کے قتل کا بیان
وقت کا تیزی سے گزرنا
چاند میں اختلاف ہونا
ہر قوم کا حکمران منافق ہوگا
فتنوں کا بیان
دین کو بچانے کے لیے فتنوں سے بھاگ جانے کا بیان
کیا جہاد بند ہو جائے گا
عرب کی بحری ناکہ بندی
مختلف علاقوں کی خرابی کا بیان
عراق پر قبضے کی پشین گوئی
شام اور یمن کے بارے میں دیگر روایات
دریائے فرات اور موجودہ صورت حال
حج کے موقع پر منیٰ میں قتل عام
رمضان میں آواز کا ہونا
خروج حضرت مہدی
نفس زکیہ کی شہادت
جنگ عظیم میں مسلمانوں کا ہیڈ کوارٹر
جنگ اعماق اور اسکے فضائل
تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں
افغانستان کا بیان
عالم عرب کی امارت کا حقدار کون؟
مجاہدین بھارت کو فتح کرینگے
ہندوستان کے بارے میں پشییں گوئی
جنگ عظیم میں مسلمانوں کی پناہ گاہ
کیا ان جنگوں میں اسرائیل تباہ ہو جائے گا
کافروں کے جدید بحری بیڑے
دوسرا باب
دجال کا بیان
دجال کے بارے میں یہودیوں کا نظریہ
نبوت کا دعویدار بش کذاب
فتنہ دجال احادیث کی روشنی میں
دجال کا حلیہ
دجال کا فتنہ بہت وسیع ہو گا
پانی پر جنگ اور دجال
چشموں کا میٹھا پانی یا نیسلے منرل واٹر؟
عراق کے بارے میں ایک حیران کن روایت
دحال مکہ مکرمہ اور مدینہ میں داخل نہیں ہوگا
کیا وقت تھم جائے گا؟
کیا ابن صیاد دجال تھا؟
دجال کی سواری اور اس کی رفتار
دجال کا قتل اور انسانیت کے دشمنوں کا خاتمہ
حضرت مہدی کے خلاف ممکنہ ابلیسی سازشیں
دجال اور غذائی مواد
کاشت کار بمقابلہ دجال
معدنی وسائل
دولت کا ارتکاز
پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور سائنس دان
عالمی برادری
پاک بھارت دوستی
پاک اسرائیل دوستی
دجال اور جادو
ہالی وڈ
نیٹو
موجودہ حالات اور اسلامی تحریکات
جہاد فلسطین
جہاد افغانستان
جہاد عراق
جہاد چیچنیا
جہاد فلپائن
جہاد کشمیر
خلاصہ واقعات حدیث
جنگ عظیم کے مختلف محاذ
دجال کا ذکر قرآن کریم میں
فتنہ دجال اور ایمان کی حفاظت
نازک حالات اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں
فتنہ دجال اور خواتین کی ذمہ داری
فہرست حوالہ جات ماخذ و مصادر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
وسیلہ انبیاء و اولیاء قرآن وحدیث کی روشنی میں
مصنف
الشیخ محمد بن احمد بن عبدالسلام
مترجم
محمد خالد سیف
ناشر
طارق اکیڈمی،فیصل آباد


تبصرہ

شرک وبدعت امت مسلمہ کے لیے ایسے موذی امراض ہیں جو امت کے لیے باعث ہلاکت ہیں۔ان کی وجہ سے جہاں امت کے عقائد و اعمال میں دراڑیں پڑتی ہیں وہاں اس کا دوسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ امت کا شیرازہ منتشر ہو جاتا ہے۔دینی اقدار ختم ہی نہیں بلکہ تبدیل ہو کر رہ جاتی ہیں۔جو ختم ہونے سے بھی زیادہ نقصان دہ صورت حال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی شرک و بدعت کے خاتمے کے لیے اپنے لاکھوں کروڑوں انبیاء و رسل مبعوث فرمائے۔ ان سب کا یہی مقصد تھا کہ اس دنیا سے یا اپنی اپنی امتوں سے شرک و بدعت کا خاتمہ کیا جائے۔ چنانچہ اس کےلیے انہوں نے دن رات کوششیں کیں۔پھر انبیاء کے بعد ان نیک لوگوں نے بھی اسی تعلیم کا درس دیا۔ یعنی انہوں نے انبیاء والا سلسلہ جاری رکھا۔ لیکن شرک کی بنیا گہری عقیدت کا جذبہ ہے چنانچہ بعد میں انسانوں نے ان نیک شخصیات کوہی وسیلہ شرک بنا لیا۔ زیرنظرکتاب میں انسانوں کی اسی گمراہی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ وہ ان دونوں طرح کی ہستیوں کو اپنے اعمال میں کہاں کہاں اور کیسے کیسے وسیلہ شرک بناتے ہیں۔ اور اس کے بالمقابل صحیح اسلامی تعلیم کی طرف بھی رہنمائی فرمائی ہے۔(ع۔ح)
 
Top