کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
درہم و دینار مستقبل کے اسلامی سکے
پیش لفظ
حرف اول
قرآن مجید اور سنت رسول کا مالیاتی نظام
عظیم ترین منصوبہ
عظیم ترین منصوبہ اور یہودی نصرانی گٹھ جوڑ
ہمارا رد عمل
اہم نوٹ
شیخ عمران حسین صاحب کے اجازت نامے کا عکس
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حقوق العباد
مصنف
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

آج کے دور میں کوئی ایسا بھی ہے جسے کسی دوسرے سے گلہ نہ ہو، کوئی رنجش یا شکایت نہ ہو۔ ان شکووں سے رشتوں کی مضبوط دیواروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔باہمی تعلق کے گلستان اجڑ رہے ہیں، بندھن کمزور ہو رہے ہیں۔ رویوں میں سرد مہری کی برف جمتی جارہی ہے۔ پیشانیاں شکنوں سے بھرتی جارہی ہیں۔آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ان ساری کیفیات کا سبب کیا ہے؟ محبت کی مٹھاس کی جگہ تلخی کا زہر کیوں رگوں میں اتر رہا ہے؟ خوشیاں بانٹنے والے اب دکھ کا باعث کیوں بن رہے ہیں؟اگر معاشرے پر غور کریں تو ایسے تمام معاملات کی ایک ہی بڑی وجہ سامنے آتی ہے۔اور وہ ہے کہ کسی کے حق کی ادئیگی نہ کرنا یا کسی کا حق چھین لینا۔کیونکہ آج کے دور میں یہ فلسفہ ہر کسی کےذہن میں جگہ بنا چکا ہے کہ دوسروں کا حق دینا نہیں اور اپنا حق چھوڑنا نہیں۔یہی فساد کی بنیادی جڑ ہے۔ تاہم باہمی حقوق و فرائض کا شعوری فقدان بھی اس طرح کے مسائل کو جنم دیتا ہے۔زیرنظر کتاب میں حقوق و فرائض کا تعارف اور تعین کیا گیا ہے۔تاکہ شعور و آگاہی کی راہ ہموار ہوسکے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
رشتے داروں کے حقوق
صلہ رحمی کے ثمرات و فوائد
رزق میں کشادگی اور عمر میں اضافے کا سبب
جنت میں داخلے کا سبب
جنت میں جانے سے رکاوٹ کا باعث
دنیا میں فوری سزا
رحم عرش کے ساتھ معلق کہتا ہے
حقیقی صلہ رحمی کیا ہے ؟
ہمسایوں کے حقوق
یتیموں اور مسکینوں کے حقوق
ملازمین کے حقوق
حکمرانوں اور رعایا کا حق
عام مسلمانوں کا حق
غیر مسلموں کا حق
آجر اور مزدو کے حقوق
حقوق العباد کی ادائیگی میں معاون چند اہم امور
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اصلاح عقائد قرآن حکیم کی روشنی میں
مصنف
حبیب اللہ بن محمد شفیع
ناشر
منچر روڈ علی پور چھٹہ گجرانوالہ


تبصرہ

شریعت اسلامیہ میں اصلاح عقائد کو بینادی حیثیت حاصل ہے ۔ کوئی بھی عمل جب تک صحیح عقیدہ پر مبنی نہ ہوگا ، اللہ رب العزت کے ہاں نہ تو بار پاسکے گا اور نہ ہی اجر و ثواب کا مستحق ہو سکے گا۔یہی وجہ ہے کہ حضرات انبیائے کرام نے اپنے مخاطبین کے سامنے سب سے پہلے جو مسائل بیان کیے ، ان کا تعلق عقیدہ تو حید سے تھا۔زیر نظر تالیف میں مؤلف نے عقیدہ کی اسی اہمیت کو اجا گر فرمایا ہے،جس میں الگ الگ ابواب کی صورت میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کے عالم الغیب ، حاضر و ناظر اور مختار کل ہونے کو بڑی خوبی اور صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔نیز رسول رحمت ، نبی آخر الزماں، خاتم النبین، رحمۃ للعالمین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان بشریت و نبوت کو نہایت مختصر مگر جامع اور سلجھے ہوئے انداز میں واضح کیا ہے۔ کمال یہ ہے کہ جو کچھ بھی لکھا ہے قرآن پاک کی تعلیمات و ہدایات کی روشنی میں لکھا ہے۔جس سے انکار و فرار ممکن ہی نہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کی اس کاوش کو سعادت درین کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
قارئین کرام سے ضروری گزارش
تعارف
اکرام اللہ ساجد
باب 1 توحید
باب 2 بریلوی عقائد اور قرآن حکیم کی روشنی میں ان کا جائزہ
باب 3 مسئلہ علم غیب
باب 4 شان بشریت و نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ
باب 5 مسئلہ نور کی وضاحت
باب 6 مسئلہ حاضر ناظر
باب 7 مختار کل صرف اللہ رب العزت ہیں!
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلام اور اجتہاد
مصنف
پروفیسر قاضی مقبول احمد
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور


تبصرہ

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس میں زندگی گزار نے کے تمام تر اصول و ضوابط موجود ہیں۔بالفاظ دیگر انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی ملتی ہے۔دوسری طرف یہ ایک حقیقت ہے کہ شرعی احکام و نصوص محدود ہیں جبکہ انسانی زندگی کے معاملات لامحدود ہیں ۔لہذا ان لامحدود مسائل کو حل کرنے کے لئے اجتہاد کرنا ضروری ہے۔اجتہاد اسلامی شریعت کو متحرک کرتا ہے۔ عصری مسائل کو اسلامی فکر کے مطابق ڈھالنا اجتہاد سے ہی ممکن ہے۔بصورت دیگر جمود آجائے گا۔لیکن اجتہاد کرنے کے لئے عقل انسانی آزاد نہیں اور نہ ہی خود ساختہ اصولوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کے لئے بھی شریعت نے الگ سے اصول و ضوابط دیے ہیں۔ان کی پابندی اور پاسداری کرنا ہر مجتہد کے لئے ضروری ہے۔ اجتہاد کے بنیادی قواعد کیا ہیں؟ اس کے اصول و ضوابط کیا ہیں؟اس کے علاوہ اجتہاد کرتے وقت ایک مجتہد کے لئے کون سے عمومی مسلمات فکر کی پاسداری کرنی چاہیے؟اس سلسلے میں اہل سنت اور دیگر افکار و نظریات میں کیا فرق ہے؟یہ اور اس نوعیت کے دیگر بنیادی سوالات جن کی بہت زیادہ اہمیت ہے یہ سب اس کتاب کا موضوع ہیں۔اللہ موصوف کو اجر جزیل سے نوازے۔ انہوں نے حتی الوسع کوشش فرمائی ہے کہ اس باب میں اہل سنت کی احسن طریقے سے ترجمانی ہو جائے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اسلام
قرآن مجید
تفسیر و تاویل قرآن
حجیت حدیث
اجتہاد
اجتہاد اور معجزات
امام بخاری کی طرف منسوب فتویٰ
اجتہاد اور قیاس
اجتہاد کا اختیار
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اتحاد ملت کا نقیب فکر اہل حدیث ہی کیوں ؟
مصنف
مولانا سعید احمد چنیوٹی
ناشر
مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد


تبصرہ

قرآن میں ہے'' اسی طرح ہم نے تم کو میانہ روش بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو۔'' اس آیت کے تناظر میں اہل حدیث فکر کے حاملین کا یہ کہنا ہے کہ ہم حتی الوسع کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی معاملے میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے۔عقائد ، عبادات اور معاملات وغیرہ میں کسی بھی پہلو سے افراط و تفریط کا شکار نہ ہوں۔حضرات صحابہ کرام اور سلف صالحین کا یہی منہج اور مسلک تھا۔جس طرح اسلام باقی تمام مذاہب و ادیان کےمقابلے میں وسط و اعتدال پر مبنی ہے اسی طرح صحابہ کرام ؓ و سلف تمام فرق کےمقابلے میں اعتدال و وسط کے پیروکار ہیں۔مثلا خوارج اور روافض کے مقابلہ میں صحابہ کرام ؓ کے بارےمیں انہی کا موقف اعتدال ، میانہ روی کا آئینہ دار ہے۔خوارج، معتزلہ اور مرجئہ کے مابین مسلہ وعدہ و وعید کے بارے میں سلف کا موقف ہی معتدل و وسط ہے۔قدریہ اور جبریہ کے مابین تقدیر میں وسط پہلو سلف ہی کا ہے۔جہمیہ معطلہ اور مشبہ کےمابین مسلہ صفات باری تعالیٰ میں وسط مسلک سلف ہی کا ہے۔ نہ ان کے ظاہریت ہے نہ تقلید جامد، نہ جمود ہے نہ ہی آزاد خیالی، نہ رہبانیت ہے اور نہ ہی حیلہ سازی۔فکر اہل حدیث کے قائلین و حاملین کا کہنا ہے کہ ہم اسی منہج فکر کے پر کار بند ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ مصنف کی اسی طرز کی ایک کاوش ہے جس میں موصوف نے تاریخی اور علمی دلائل سے یہ بات ثابت کرنے کوشش فرمائی ہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خطبات سلفیہ
مصنف
محمد اسماعیل سلفی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ

مولانا اسماعیل سلفی جماعت اہل حدیث کے ایک بلند پایہ محقق، محدث، مدرس، خطیب اور لیڈر تھے۔مستقل مزاجی آپ کا اثاثہ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد میں سینتالیس سال امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔اس ہمہ جہتی اورطویل ترین محنت سے آپ نے ایک حلقہء احباب پیدا کیا۔پھر آپ کو اپنے محنت کے ثمربارآور ہونے کی اتنی قدر تھی کہ آپ نے اس کے لئے بڑی بڑی پیش کش کو بھی ٹھکرا دیا۔ آپ ایک متحرک اور فعال شخصیت کے مالک تھے۔ جماعت اہل حدیث کی تنطیم سازی میں شبانہ روز کا وشیں کیں۔ اس کے لئے آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ حالت سفر میں گزرا۔آپ نے ایک مصروف ترین زندگی بسر کی ۔ آخر ی سانس تک دینی خدمات سرانجام دیں۔ آپ کے خطبات سے علماء و عوام سب یکساں طور پر مستفید ہوتے۔جہاں عالمانہ نکتہ طرازی ہوتی وہاں عامیانہ مسائل کا حل بھی بطریق احسن موجود ہوتا۔آپ کی تبحر علمی کا یہ عالم تھا کہ ایک جملہ ایسا بولتے جس میں کئی پہلو سموئے ہوتے۔اور اس کی تشریح و تفصیل میں ایک طویل وقت درکار ہوتا۔ لیکن آپ اسے چند لمحوں میں کماحقہ سمجھا دیتے۔ اللہ آپ کی مرقد مبارک کو بے پناہ نور سے بھر دے۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تصدیر
روزہ ، اس کا مقصد اور بعض اہم مسائل
روزہ کے بارہ میں بعض ضروری امور
رمضان مبارک اور قرآن مجید
دعا اور اس کی قبولیت
توبہ و استغفار کی حقیقت
قد خلت من قبلہ الرسل کا مفہوم
غلو اور اس کے اثرات
معاشرے کی خرابی کی اصل وجہ
کفار سے دوستی کے نتائج
اخلاق النبی ﷺ
فکر آخرت
شرک کا ایک پہلو
حکومت کے وارث کون؟
عبادت کی حقیقت
شرک بغاوت ہے
قیامت کی دلیل
مردہ زمین کو زندگی عطا فرمانا
بحث کے آداب
عزت و توقیر کا معیار بارگاہ خداوندی میں
اسلام کے مفاد پرست دوست
چھ گروہ جن کا فیصلہ دربار خداوندی میں ہوگا
شرک ظلم عظیم ہے
بیت اللہ اور اس کی حدود
بیت اللہ کی طہارت و پاکیزگی
حج بیت اللہ اور آواز ابراہیم کے اثرات کی ہمہ گیری
قربانی اور اس کی اہمیت
حج بیت اللہ اور قربانی
کچھ بدعت کے متعلق
ہجرت
جہاد کی ضرورت و اہمیت
ملت اسلامیہ
اللہ کی عدالت میں گواہی اور مسئلہ حاضر و ناظر
اسلام فحاشی کا سد باب کرتا ہے
مومن نماز کی حفاظت کرتے ہیں
اعضائے انسانی کی گواہی
آداب معاشرت
پردہ اور اس کے متعلقات 1،2
نکاح کی برکات
غلاموں سے حسن سلوک اور ان کی آزادی
اسلام میں غلامی
نور اور اس کے مطالب
تسبیح و ذکر کے مقام 1،2
اسلام ایک ضابطہ حیات ہے
معاشرتی احکام
اسلام کا نظام عفت و عصمت
کھانے کے آداب
سلام اور اس کے آداب
آداب مجلس
آداب رسول اللہ ﷺ
مقام عبدیت
معبودوں کی خامیاں
مقام رسول ﷺ
یعلم السر کی تفسیر
مقام دعوت الی اللہ اور اس کی مشکلات
مقام صحابہ
تلاوت آیات ، تزکیہ اور تعلیم کتاب وحکمت
صرف علم نہیں ، عمل بھی
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
محاسن قرآن
مصنف
قاری محمد ادریس العاصم
ناشر
قرآءت اکیڈمی لاہور


تبصرہ

اللہ احکم الحاکمین نے جب کل نوع انسانی کو اپنی بے حدو حساب اور وسیع و عریض رحمت کی موسلادھار بارش سےسیراب کرنے کا ارادہ فرمایا تو تمام کائنات میں بہترین اور افضل ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو اس راہ سے بھٹکی ہوئی نوع انسانی کے لئے مبعوث فرمایا اور پھر اس نعمت پر اکتفا نہ فرمایا بلکہ بارش رحمت کا سلسلہ مزید وسیع ہوا اورقیامت تک کے جن و انس کی رہنمائی کے واسطے اپنے نبی رحمت ﷺ پر اپنی عظیم الشان آخری کتاب ہدایت نازل فرمائی جسے ہم قرآن حکیم ، فرقان حمید کے نام سے جانتے ہیں۔اس عظیم الشان کتاب کے ہمارے اوپر کئی حقوق ہیں ان میں سے جہاں ہم پر یہ فرض ہے کہ اس پر اچھی طرح عمل کریں وہاں ہم پر یہ بھی لازم ہے کہ اسے اچھی طرح یاد کریں اور اس کی تلاوت کریں اور وہ بھی اس طرح کریں جیسے کرنے کا حق ہے یعنی جس طرح صحابہء کرام نے اس کی تلاوت فرمائی۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ آج کے مسلمان انگلش زبان ادائیگی اور تلفظ میں تو بڑی احتیاط برتتے ہیں ۔ اس کی تلاوت کرتے وقت انتہائی خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں خطاء سرزد نہ ہو جائے جبکہ عربی زبان اور قرآن کے بارے میں کوئی لحاظ نہیں۔محترم قاری ادریس العاصم ایک عرصہ دراز سے اس حوالے سے تدریسی ، تحریری اور فنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔ آمین۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
قرآن کی تعریف
ضرورت قرآن
قرآن کا مصنف
قرآن کریم کے اسماء اور وجہ تسمیہ
تاریخ نزول قرآن
قرآن کریم کے تین تنزلات
کلام معجز
اعجاز قرآن
قرآن کی صداقت کا غیر مسلموں کی طرف سے اعتراف
قرآن کی پشین گوئیاں
فارس پر روم کے غلبہ کی پشین گوئی
حفاظت قرآن
حفاظت قرآن کے واقعات
قرآن مجید کی امت محمدیہ کے پاس موجود شکلیں
صدر حفاظت کا انتظام
قرآن کریم کی تحریری حفاظت
جمع نبوی ﷺ وجمع صدیقی رضی اللہ عنہ
امت کے سب سے بڑے قاری حضرت ابوبکر صدیق
ایک خادم قرآن امام عاصم کا حیرت انگیز واقعہ
ہجرت حبشہ اور حضرت ابوبکر صدیق
بعض عیسائیوں کا قبول اسلام
قرآن کریم کا جنوں پر اثر
نجاشی بادشاہ کا قرآن سن کر رونا
ہاشمی نوجوان کی توبہ
تاثیر قرآن کریم
قرآن کی حقانیت کا حیرت انگیز واقعہ
قرآن کے متعلق دیگر معلومات
قرآن کریم کی آیات کے جوابات
تعداد آیات قرآنی
قرآن کی سات منزلیں
مکی و مدنی اصطلاحات
مکی و مدنی آیتوں کی خصوصیات
چند مقامات نزول
تلاوت قرآن پاک کے آداب
یاد کر کے بھلا دینا
ترجمہ کی تلاوت
مضامین قرآن
ماضی کے واقعات
تعلیمات قرآن
قرآن کی اساسی تعلیمات
قرآن کی اخلاقی تعلیمات
قرآن کی معاشی تعلیمات
قرآن کی معاشرتی تعلیمات
قرآن کا مقصد
فضائل القرآن
ماہر قرآن کا بدلہ
قرآن سفارشی
مومن اور منافق کی مثال
آخرت میں قرآن پڑھنے والے کا مقام
قرآن کریم پڑھنے سے بن مانگے ہر مراد پوری ہوتی ہے
استاد کا شاگرد کو شاگرد کا استاد کو سنانا
نبی ﷺ کی قر اءت کی کیفیت
تلاوت کرنے کے فضائل
سورۃ الفاتحہ کی فضیلت
حفاظ قرآن کو تلاوت سے غافل نہیں رہنا چاہیے
خوبصورت آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کرتی ہے
قرآن کو بھلانے کی وعید
قرآن کا قاری فخر اور تکبر نہ کرے
قرآنی دعائیں
اہل ایمان کی دعائیں
رسول اللہ 5 کی دعا
بندہ شاکر و مسلم کی دعا
فتنہ سے بچنے کی دعا
تفصیل حروف قرآن مجید
قرآن کے متعلق دیگر تفصیلات
رموز اوقاف قرآن
قرآن مجید کی تمام سورتوں کے بارےمیں مزید تفصیل
قرآن مجید کے نصف
کاتبین وحی
قرآن مجید میں سجدے
قرآن میں 28 انبیاء علیہم السلام کے واقعات
آسمانی کتب کی تفصیل
حروف مقطعات سے شروع ہونے والی سورتیں
قرآن کریم کا ظاہری اور حقیقی ادب
اہم مراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مکہ فقہ اکیڈمی کے فقہی فیصلے
مصنف
حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی
ناشر
ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی


تبصرہ

اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔اب یہ ایک لازمی بات ہے کہ شرعی نصوص محدود جبکہ انسانی مسائل لامحدود ہیں۔انہیں حل کرنے کے لئے اجتہاد و تفقہ کا راستہ اپنانا ضروری ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ قرآن اور حدیث نبوی میں زندگی کے بعض مسائل کے بارے میں جزوی تفصیلات بھی موجود ہیں اور بعض مسائل خاص کر معاملات کے بارے میں زیادہ تر اصول و قواعد کی رہنمائی پر اکتفاء کیا گیا ہے تاکہ ہر عہد کی ضرورتوں اور تقاضوں کے مطابق ان کی تطبیق میں سہولت ہو، اسی لئے ہر دور میں ایسے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں جن کے بارے میں صریح حکم قرآن و حدیث میں نہیں ملتا۔دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور تیز رفتار سیاسی تبدیلیوں، معاشی انقلابات اور وسائل و ذرائع کی ایجات کا ہے، اس لئے اس عہد میں مسائل بھی زیادہ پیش آتے ہیں، چنانچہ ماضی قریب میں مختلف اسلامی ممالک میں اس مقصد کے لئے فقہ اکیڈمیوں کا قیام عمل میں آیا، نئے مسائل کو حل کرنے میں ان کی خدمات بہت ہی عظیم الشان اور قابل تحسین ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) بھی ہے۔زیرنظر کتاب اکیڈمی کے تحت منعقدہ مختلف سمینارز میں کئے گئے جدید فقہی فیصلے ہیں۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
پیش لفظ
مقدمہ
پیش گفتار
پہلے سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ ما سونیت اور اس سے وابستگی کا حکم
دوسرا فیصلہ کمیونزم اور اس سے وابستگی کا حکم
تیسرا فیصلہ قادیانیت اور اس سے وابستگی کا حکم
چوتھا فیصلہ بہائیت اور اس سے وابستگی کا حکم
پانچواں فیصلہ انشورنس اور اس کی مختلف شکلیں
استاذ مصطفیٰ الزرقاء کا اختلاف
دوسرے سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ مذہب وجودیہ اور اس سے وابستگی کا حکم
دوسرا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے نفاذ شریعت کی اپیل
تیسرا فیصلہ اکیڈمی کے سمینار میں پیش کئے گئے مقالات کی طباعت
تیسرے سمینار کے فیصلے
فیصلہ ضبط تولید کا شرعی حکم
چوتھے سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ چاند کے ثبوت کے لیے رویت پر عمل نہ کہ فلکی حساب پر
دوسرا فیصلہ اسلام اور اجتماعی جنگ کے موضوع پر مقالہ کی اشاعت
تیسرا فیصلہ مسلمان عورت کے ساتھ کافر مرد اور کافر عورت کے ساتھ مسلمان مرد کی شادی کا حکم
چوتھا فیصلہ ام الخبائب کا پھیلاؤ مرض اور علاج
پانچواں فیصلہ اسلام میں رجم کی سزا
چھٹا فیصلہ رؤیت ہلال سے متعلق علماء حکام اور قضاۃ کے نام شیخ عبداللہ بن زید آل محمود کا خط
ساتواں فیصلہ رؤیت ہلال میں وحدت یا عدم وحدت
پانچویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
چھٹے سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
آٹھویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
نویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
دسویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
آٹھواں فیصلہ
نواں فیصلہ
دسواں فیصلہ
گیارہواں فیصلہ
بارہواں فیصلہ
گیارہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
آٹھواں فیصلہ
بارہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
تیرہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چودہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
آٹھواں فیصلہ
پندرہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
سولہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
آٹھواں فیصلہ
اعلان مکہ مکرمہ
اعلان مکہ مکرمہ
مسلمانوں سے اکیڈمی کی اپیل
سترہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
ساتواں فیصلہ
آٹھواں فیصلہ
اٹھارہویں سمینار کے فیصلے
پہلا فیصلہ
دوسرا فیصلہ
تیسرا فیصلہ
چوتھا فیصلہ
پانچواں فیصلہ
چھٹا فیصلہ
نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا بیان جسے بعض مغربی اخباروں نے شائع کیا
حروف تہجی کے اعتبار سے فیصلوں کے موضوعات کی فہرست
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول
مصنف
ڈاکٹر حازم سعید حیدر
مترجم
قاری مصطفیٰ راسخ
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ


تبصرہ

تعلیمی شعبہ سے منسلک خواتین و حضرات اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ تعلیمی اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی اہم اور ضروری امر ہے ۔ جو اہداف و مقاصد ایک تجربہ کار اور تربیت یافتہ معلم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں وہ کسی غیر تربیت یافتہ معلم سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت پور ی دنیا کے تمام ممالک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور انہیں متعدد چھوٹے بڑے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں ، اور پھر ان کورسز کی تکمیل کے بعد ان کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے ۔اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کے اس نیک جذبہ کے تحت محترم ڈاکٹر حازم سعید حیدر نے اپنی کتاب '' المقومات الشخصیۃ '' میں یہ چند تجاویز و معروضات پیش کی ہیں ، جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور بڑی شاندار ہیں اور اساتذہ کرام کی تربیت کے باب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ۔ کتاب کی اسی افادیت و اہمیت کے پیش نظرقاری محمد مصطفیٰ راسخ رکن مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ، مترجم ، ناشر اور تمام طالبان علم کے لیے ذریعہ نجات بنائے ۔ آمین ( ع ۔ر)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم
فرائض پر مداومت
دل کی صفائی
تواضع و انکساری
حکمت و دانائی
خاموشی اور نرمی گفتار
تلاوت قرآن
نبی کریم ﷺ پر درود
عرض مترجم
مقدمہ
تعلیم قرآن کی فضیلت
سلف کا طرز عمل
ماہر قرا کرام
پہلی فصل ۔ معلم قرآن کی ذاتی صفات
عقیدے میں منہج سلف کا التزام
اخلاص نیت
دین سے سچی محبت
اخلاق حسنہ
دوسری فصل ۔ معلم قرآن کی علمی صفات
بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد
علم العقیدہ
علم التفسیر
علم الفقہ
علم الناسخ و المنسوخ
علم حدیث و سنن
رقایق اور فضایل اعمال کا علم
سلف صالحین کے تراجم کا علم
متعلقہ علوم میں تخصص
علم تجوید میں پختگی
سند کا اہتمام
لغت میں عربی کی معرفت
علم الوقف والابتداء کی معرفت
علم رسم القرآن کی معرفت
طلب علم پر ہمیشگی
تیسری فصل ۔ معلم قرآن کی تربیتی صفات و خصایص
تعلیمی مقاصد کی وضاحت
تعلیم میں تدریج
طلبا پر انفرادی توجہ
تعلیم دینے میں نرمی
متعلم پر صبر
توضیحی و معاون و سائل کا استعمال
طلبا کے درمیان عدل و انصاف
حلقہ قرآن چلانے کی مہارت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن مجید اور اس کی تجوید کی تعلیم کا صحیح طریقہ
مصنف
محترمہ ھدی الشاذلی
مترجم
قاری مصطفیٰ راسخ
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ


تبصرہ

تعلیمی شعبہ سے منسلک خواتین و حضرات اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ تعلیمی اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی اہم اور ضروری امر ہے ۔ جو اہداف و مقاصد ایک تجربہ کار اور تربیت یافتہ معلم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں وہ کسی غیر تربیت یافتہ معلم سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت پور ی دنیا کے تمام ممالک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور انہیں متعدد چھوٹے بڑے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں ، اور پھر ان کورسز کی تکمیل کے بعد ان کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے ۔اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کے اس نیک جذبہ کے تحت محترمہ '' ھدی الشاذلی معلمہ القرآن الکریم مدارس تحفیظ القرآن مدینہ منورہ '' نے اپنی کتاب '' الطریق السدید لتعلیم القرآن و التجوید '' میں یہ چند تجاویز و معروضات پیش کی ہیں ، جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور بڑی شاندار ہیں اور اساتذہ کرام کی تربیت کے باب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ۔ کتاب اگرچہ خواتین اساتذہ کے لیے لکھی گئی ہے ، لیکن یہ قرآن مجید کی تعلیم سے منسلک خواتین و حضرات تمام اساتذہ کے لیے کار آمد اور مفید ہے ۔ کتاب کی اس افادیت و اہمیت کے پیش نظر قاری محمد مصطفیٰ راسخ رکن مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے جو پیش خدمت ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور مصنفہ ، مترجم ، ناشر اور تمام طالبان علم کے لیے ذریعہ نجات بنائے ۔ آمین ( ع ۔ر)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
مقدمہ
طریق تدریس کی تدریس کے عمومی اہداف
تعلیمی پروگرام کو کامیاب بنانے کے چند اصول
پہلی فصل ۔ اسلامی معاشرے میں مدارس قرآنیہ کی اہمیت
دوسری فصل ۔ آداب تعلیم القرآن الکریم
اخلاص نیت
حسی طہارت
معنوی طہارت
حلقات قرآنیہ میں بیٹھنے کے آداب
خاموشی کے فوائد
تیسری فصل ۔ حلقات و مدارس قرآنیہ کے ارتقاء کی تاریخ و مراحل
مدرس قرآنیہ کے مختلف مراحل
تعلیمی نبوی کا مرحلہ
مکہ اور مدینہ میں معروف صحابہ کرام کا دور
امصار الاسلامیہ میں تعلیم قرآنی کا فروغ
چوتھی فصل ۔ مدارس تحفیظ القرآن میں معلمہ قرآن کی اہمیت
معلمہ کا دائرہ عمل
قرآن مجید کی معلمہ و طالبہ میں پائی جانے والی ضروری صفات
معلمہ کی صفات
حسد کا طریقہ علاج
درستگی عقیدہ کے ثمرات
اخلاص کی تعریف
معلمہ کے صبر کی انواع
معلمہ کے صبر کی علامت
نرمی کی علامت
تواضع کے ثمرات
عدل کے فضائل
علم شرعی کی اہمیت
تربیتی معرفت کی تعریف
معرفت کے فوائد
بشاشت و سچی مسکراہٹ کے فوائد
فنی و تربیتی صفات
معلمہ کی شخصیت کی قوت کے مظاہر
حلقات قرآنیہ کی ترقی میں معلم کا کردار
استفادہ کی کیفیت
حلقہ میں موجود طاقتوں کا استعمال
تعلیم قرآن میں ارتقاء
ارتقاء کے جدید اسالیب
نمایاں طلباء اور ان سے معاملہ کرنے کی کیفیت
نمایاں طلباء کے بارے میں چند معیارات و نصیحتیں
نمایاں طلباء کے اساتذہ کی صفات
طلباء کی حوصلہ افزائی کے طرق
پانچویں فصل ۔ مدارس اور حلقات قرآنیہ میں تدریس کی مہارت
تجربانی پہلو
تحفیظ کی تعریف
معلم کو حاصل ہونے والی مہارتیں
وجدانی پہلو میں مستعمل افعال
تمہید کی تعریف
کامیاب تعلیمی عملی طریقہ کی شروط
القاء درس کے طرق
قیاسی طریقہ
درس تلاوت کی مشق
حکمۃ الیوم
المعنی الاجمالی
علامات تجوید
تمہید
مبتدات کی معروف اخطاء
مرحلۃ التطبیق
تعلیم قرآن مجید میں قلبی اہداف
مناسب وضاحتی وسائل
تجوید کے اہداف
سوال کرنے کی شرط
حفظ قرآن مجید کے طرق
جزئی طریقہ کے استعمال کا سبب
چھٹی فصل ۔ عمر رسیدہ اشخاص کے لیے تدریس قرآن کے طرق
قرآن مجید میں لفظ طریقہ
طریق تدریس کے قواعد
آسان سے مشکل کی طرف تدریج
عظمت قرآن کا تصور
غیر متعلمین اور سن رسیدہ افراد کے لیے
بڑوں کے لیے تحفیظ قرآن کا عملی طریقہ
تلقی کی تعریف
مراجعت
تعلیمی وسائل
نسیان اسباب و علاج
ساتویں فصل ۔ حلقات قرآنیہ میں تربیتی رکاوٹیں
کمزور درتسی تحصیل
تلامذہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنا
تعلیم میں جلد بازی
حلقات قرآنیہ کے تعلیمی و تربیتی ثمرات
رحمت ربانی کا حصول
اہل حلقات کے مقام و مرتبہ کی بلندی
تلاوت میں کی جانے والی چند مشہور غلطیاں
لفظ جلالہ ( اللہ ) اور ( اللہم ) میں تجویدی تاملات
مقدمہ
ملاحظات
مدطبعی اور حرف لین میں فرق
مدود فرعیہ کے مراتب
مراتب تفخیم
مراتب غنہ
مراتب قلقلہ
مراتب صغیر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حج و عمرہ قرآن وسنت کی روشنی میں
مصنف
ارشد بشیر مدنی
نظرثانی
طہ سعید خالد مدنی
ناشر
مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض


تبصرہ

پیش نظر کتابچہ میں شیخ حافظ ارشد بشیر مدنی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے فضائل، اعمال،احکام ومسائل وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اور سلیس زبان میں، نقاط ، نمبرات، تصاویر اور سرخیوں کی شکل میں ترتیب دینے کی بہترین کاوش فرمائی ہے تاکہ زائرین حرمین شریفین اس کتابچہ کو بطور گائیڈ اپنے ساتھ رکھ کر آسانی سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ ناچیز کی ناقص رائے کے مطابق اردو زبان میں تصویری شکل میں حج وعمرہ کی رہنمائی کے سلسلے میں سب سے بہتر تالیف ہے۔(ع۔ر)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حج وعمرہ کی چیک لسٹ
حج وعمرہ کے ارکان ، واجبات ، ممنوعات اور جائز کام کی تفصیل
عمرہ کا طریقہ
حج کا طریقہ
مدینہ طیبہ کا مبارک سفر
اللہ کے اسماء حسنیٰ
 
Top