کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
اقوامِ عالم کے ہاں قسم اصل میں تاکید کے اسلوبوں میں سے ایک اسلوب ہے اسلام سے قبل عربوں کےمعاشرے میں قسم کو بہت اہمیت حاصل تھی عہدِ اسلامی میں بعض نامناسب یعنی شرکیہ قسمیں ممنوع ہوگئیں البتہ بعض جو شرک اور دوسرے شوائب سے پاک تھیں جاری رہیں اور شرع میں قابل لحاظ ہوئیں قرآن مجید میں اللہ تعالی نے دلیل وحجت کے کمال اوراس کی پختگی کے لیے قسم کا ذکر فرمایا ہے کسی مسئلے میں مخاطب کے اطمینان کے دو طریقے ہیں ایک تو شہادت دوسرا قسم ۔قرآن مجید میں یہ دونوں طریقے استعمال ہوئے ہیں ۔اس موضوع پر عربی زبان میں التبیان فی اقسام القرن ،امعان فی اقسام القرآن، آیات القسم من القرآن االکریم قابل ذکر کتابیں ہیں ۔زیرِنظر کتاب اقسام القرآن ‘‘ از ابو عبداللہ رفیع الدین ﷫ اس موضوع پر عمدہ کاوش ہے جوکہ قرآن مجید میں مذکور اکتالیس ظاہر اقسام باری تعالٰی کی تشریح وتوضیح پر مشتمل ہے فاضل مؤلف نے ،توحید ،رسالت ،آخرت ، اور قرآن مجید کی حقانیت او رانسانی احوال کے بارے آنے والی اقسام کو عام فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ اس کتاب کو نفع بخش بنائے اور مؤلف مرحوم کے درجات بلند فرمائے (آمین)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
ضرورت قسم
قرآن مجید اور قسم
اقسام القرآن اور بلاغت
حروف قسم
اقسام قسم بلحاظ جواب قسم
اقسام قسم بلحاظ فعل قسم و مقسم ہے
قسم اور شرط
قسم کے قائمقام آنے والے الفاظ
عربوں کی قسمیں
اقسام القرآن میں کن کن امور پر غور ضروری ہے
مخلوقات کی قسمیں کیوں؟
قرآن مجید میں مقسم علیہ بھی متعدد ہیں
مقسم علیہ کے محذوف ہونے کے بارے میں اختلاف
مقم بہ اور مقسم علیہ کے مابین مناسبت
قسموں کے مخاطب اور ان کے احوال
رسول اللہ ﷺ کی قسموں کی تعداد اور چند نمونے
جن سورتوں میں اللہ تعالیٰ کی ظاہر قسمیں آتی ہیں
سورت النساء
سورت یونس
سورت الحجر ( پہلی قسم)
سورت الحجر ( دوسری قسم)
سورت النحل
سورت مریم
سورت سبا
سورت یٰسین
سورت الصفت
سورت ص
سورت الزخرف
سورۃ الدخان
سورت ق
سورت الذاریات (پہلی قسم)
سورت الذاریات (دوسری قسم)
سورت الذاریات (تیسری قسم)
سورت الطور
سورت النجم
سورت الواقعہ
سورت التغابن
سورت القلم
سورت الحاقہ
سورت المعارج
سورت المدثر
سورت القیامہ
سورت المرسلات
سورت الزعت
سورت التکویر
سورت الانشقاق
سورت البروج
سورت الطارق ( پہلی قسم)
سورت الطارق ( دوسری قسم)
سورت الفجر
سورت البلد
سورت الشمس
سورت اللیل
سورت الضحٰی
سورت التین
سورت العادیت
سورت العصر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فقہ الاکبر
مصنف
امام ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ
مترجم
مبشر احمد ربانی
نظرثانی
رانا محمد اسحاق
ناشر
ادارہ اشاعت اسلام علامہ اقبال ٹاؤن لاہور


تبصرہ

اما م ابو حنیفہ  صاحب مذہب معروف فقہی امام ہیں ،آپ اپنے دور میں تقویٰ وپرہیزگاری اور دیانتداری میں بہت معروف تھے ۔آپ خلافت عباسیہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ۔امام موصوف کےزمانے میں ابھی احادیث جمع نہیں ہوئی تھیں لہذا امام ابو حنیفہ اجتہاد بصیرت سے پیش آمدہ مسائل کا حل فرماتےتھے .اس کتاب کی امام ابو حنیفہ کی طرف نسبت کے حوالے سے اہل علم کے ہاں دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں،بعض اسے امام ابو حنیفہ کی ہی تالیف قرار دیتے ہیں تو بعض نے اس نسبت کو مشکوک قرار دیا ہے۔الغرض اس میں پچاس فقہی مسائل کو انتہائی علمی طریقہ سے بیان کیا گیا ہے ۔جو اہل علم کے لئے ایک گرانمایاں علمی تحفہ ہے۔( م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مصنف کا تعارف
سوانح حیات امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ
ترجمہ فقہ الاکبر
کتابیات
مطبوعات ادارہ
 
اس اسلامی کتاب کی پاکیزہ زبان پڑھ کر دل گل و گلزار ہوگیا۔ سبحان اللہ، کتاب کے صفحہ 90 سے لے کر اختتام اصل بہار ہے۔ :mad:

ویسے مصنف نے سارا زور اس بات لگایا ہے کہ ’یا محمد‘ (صلی اللہ علیہ وسلم) کہنا بے ادبی ہے کہ نام سے پکارنا منع کیا گیا ہے۔ ’’یارسول اللہ‘‘ کہنے والوں کے بارے میں ان کا قلم کیوں خاموش رہا؟
 

عبد المعز

محفلین

مولانا سید ابو الحسن ندو ی  کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ نے مختلف موضوعات پر بیسیوں کتب تصنیف کی ہیں سیدین شہیدین کی تحریک جماعت مجاہدین پر آپ نے بہت کچھ لکھا ہے زیر نظر کتاب ’’کاروانِ ایمان وعزیمت‘‘ میں آپ نے حضرت سید احمد شہید کے مشہور خلفاء اور اکابرین جماعت کا تذکرہ الف بائی ترتیب سے پیش کرتے ہوئے سید صاحب کے بعد کی کوششوں اور سلسلہ تنظیم وجہاد کی روداد کو بھی پیش کیا ہے ۔ اللہ مولانا کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مولانا عبدالحی صاحب بڈہانوی رحمۃ اللہ علیہ
مولانا شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید محمد علی رامپوری رحمۃ اللہ علیہ
مولانا ولایت اللہ عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ
اہل صادقپور کی جدوجہد اور تنظیم جماعت
مطابق حروف تہجی
مولانا ابراہیم بن مدین اللہ نگر نہسوی
میاں جی احسان اللہ بڈہانوی
مولوی احمد الدین پھلتی
مولانا احمد اللہ عظیم آبادی
قاضی احمد اللہ میرٹھی
مولوی احمد اللہ ناگپوری
مولانا امام الدین
امام خان خیرآبادی
باز خاں خالص پوری
برکت اللہ بنگالی
مولوی جعفر علی نقوی
مولوی چشتی کاندھلوی
حاجی احمد صاحب
سید حمزہ
خدا بخش
مولوی خیرالدین شیرکوٹی
دین محمد خادم
مولانا رجب علی جونپوری
سید زین العابدین ٹونکی
سید سراج الدین رائے بریلوی
میرشاہ علی
سید صبغۃ اللہ ولایتی
قاضی طیب
منشی ظہور علی
سید عبدالجلیل رائے بریلوی
مولانا عبدالحق بنارسی
مولانا عبدالقیوم بڈہانوی
مولانا عبدالہادی جھومکوی
سید عبدالباقی رائے بریلوی
حکیم غلام سبحانی جھنجھانوی
غلام نبی خان
مولانا فتح علی
مولوی سید قاسم نصیرآبادی
کریم بخش بڈہانوی
مولوی شاہ لطیف اللہ سلونوی
محمد زمان خان ابن وزیر خان لوہائی پور
مولوی مرتضیٰ خان رامپوری
مولوی وحیدالدین
مریدین و خلفا
 

عبد المعز

محفلین

قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پرمشتمل ہے مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن ‘‘(از زاہد ملک) بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے فاضل مؤلف نے خدائے ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم جامع عنوانات میں اس طر ح تقسیم کیا ہے کہ جس سے عام مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات،ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔( ان شاء للہ) فاضل مؤلف نے تمام موضوعات کو الف بائی ترتیب سے مرتب کیا اور ہر موضوع سے متعلق آیا ت کا ترجمہ بھی پیش کردیا ہے یہ کتاب قرآن مجید کے مضامین کو سمجھے او رجاننے کے لیے انتہائی مفید اور ہر لائبریری اور گھر میں رکھنے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالی مصنف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
امام کعبہ کا پیغام
مضامین قرآن حکیم کا پس منظر
مضامین قرآن حکیم کیا ہے ؟
اظہار تشکر
کچھ اس ایڈیشن کے بارے میں
عرض ناشر
فہرست مضامین
قرآن کی عظمت و اہمیت
قرآن حکیم کی اصولی تعلیمات کا مختصر خاکہ
مضامین قرآن حکیم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قادیانی و لاہور مرزائی دائرہ اسلام سے خارج کیوں ہیں ؟ علمی جائزہ
مصنف
مولانا فضل الرحمن بن محمد
ناشر
دارالدعوۃ السلفیہ شیش محل روڈ لاہور

اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالی نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے بلکہ شفیع امت حضرت محمد ﷺ کی زبان صادقہ کا فیصلہ ہے ۔زیر نظر کتابچہ انہی دلائل وبراہین پر مشتمل ہے کہ جن کو سامنےرکھتے ہوئے مقدمہ مرزائیہ بہاولپور او ر1974ء میں عدالت نےقادیانی اور لاہوری مرزائیوں کوغیر مسلم قراردیا۔( م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حکومت کے فیصلے
اشکال
نبوت
صحابہ رضی اللہ عنہم میں نبی کیوں نہیں ہوا؟
سلسلہ وحی کا انقطاع
قادیانی نبوت
منافقت
نبوت ختم ہو گئی
مسیح موعود یا مجدد
ربوہ والوں کا عقیدہ
لاہوری گروپ کے دعویٰ کی حقیقت
آخری فیصلہ
قادیانی جماعت کی تشکیل کا پس منظر
 

عبد المعز

محفلین
وحی الہٰی کے نزول کی ابتداءقراءت،علم اور قلم کے ذکر سے ہوئی۔رسول اللہ ﷺمعلم الکتاب والحکمۃ بنا کر مبعوث ہوئے۔قرآن وحدیث میں علمِ دین پڑھنے پڑھانے کی تاکید ،اس کی ضرورت و اہمیت اور فضیلت بیان کی گئی ہے اور عہدِ رسالت سے لے کر آج تک مسلمانوں میں تعلیم و تعلم کا مربوط نظام جاری و ساری ہے۔اسلام کے نظامِ تعلیم و تعلم اور مذہب پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے زیر تبصرہ کتاب ’’ خیر القرو ن کی درسگاہیں اور ان کا نظامِ تعلیم و تربیت ‘‘از قاضی اطہر مبارکپوری اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں فاضل مؤلف نے عہد رسالت میں ہجرت سے قبل اور بعد کی درسگاہوں کا ذکرکرتے ہوئے عہد صحابہ وعہد تابعین کی درسگاہوں اور نظام تعلیم کاتفصیلاً ذکر کرنے بعد مدینہ منورہ کی دینی وعلمی اور ادبی مجالس کا بھی ذکر کیا ہے اللہ تعالیٰ مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)( م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
اسلامی علوم کے ابتدائی مراکز و مقامات اور قیام مدارس کا سرسری جائزہ
عہد نبوی کی درسگاہیں
عہد صحابہ کی درسگاہیں
عہد تابعین کی درسگاہیں
مکاتب اور ان کا نظام تعلیم و تربیت
مدنیہ منورہ کی دینی وعلمی اور ادبی مجلسیں
 

عبد المعز

محفلین

اسلامی تعلیمات کی تعلیم و تفہیم کے لیے ہمیشہ کتاب و سنت کے دو مستند ذرائع موجود رہے ہیں ۔قرآن مجید اور احادیثِ مبارکہ قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری تو اللہ تعالیٰ نےاس آیت مبارکہ میں بیان کردی ہے إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحٰفظون جس طرح قرآن مجید کی حفاظت ضروری ہے ،بعینہ ٖ آپ ﷺ کی توضیحات وتشریحات (احادیث مبارکہ) کا تحفظ بھی ناگزیر ہے ۔ قرآن مجید اگر وحی متلو ہے تو حدیث وحی غیر متلو ہے جس محفوظ ذریعے اور طریق سے قرآن مجید کی آیات بینات کا نزول ہوا ہے اسی طریق اور ذریعے سے اس کی تشریحات وتوضیحات کی بھی تعلیم دی گئی ہے صحابہ کرام نے آپ کی سنت اور عادت کو اپنایا اور آپ کے اقوال وافعال واحوال کو ہر اعتبار سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی اس کے بعد ائمہ محدثین نے لاکھوں احادیث کو مدون کر کے ان کی درجہ بندی کی اور ان کی صحت وضعف کو واضح کیا اور روایت ودرایت کے حوالے سے متن اور راوی کے صحت واعتبار کےلیے ایسے علوم وفنون کوبھی ترتیب دیا جس کی مثال اس سے قبل تاریخ علوم انسانی میں ناپید اور مفقود ہے کہ جس سے علوم الحدیث کو علمی وقار اور عملی امتیاز حاصل ہوا۔ جب بھی انکار سنت کے فتنے نے آنکھ کھولی تو اہل علم اور ائمہ محدثین نے اپنی عملی اور تحقیقی کاوشوں سے اسے موت کی نیند سلا دیا۔ زیر نظر کتاب ’’ مقالات شاغف ‘‘ در اصل ابو الاشبال شاغف بہاری ﷾ کے برصغیر پاک وہند کے علمی وتحقیقی رسائل وجرائد میں علم حدیث کی حجیت ،ثقاہت،تدوین اور دفاع حدیث کے موضوع پر تحقیقی مضامین کا نادر مجموعہ ہے مولانا ابو الاشبال شاغف بہاری﷾ انڈیا کے صوبہ بہار میں پید ا ہو ئے اور مختلف کبار علماء سے شر ف تلمذ کیا آپ تحقیق وتخریج کے حوالے سے مرجع کی حیثیت رکھتے ہیں آپ کو رابطہ عالم اسلامی کے علمی وتحقیقی مرکز میں کام کرنے کے مواقع بھی ملے ۔ طویل عرصہ سے سعوی عرب میں مقیم ہیں آپ کی علمی وجاہت کے پیش نظر حکومت سعودیہ نے انہیں شہریت کے اعزاز سے بھی نوازا ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان مقالات کے مطالعہ سے دین وشریعت کا صحیح فہم پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
تفسیر قرآن
امام بخاری فن تحقیق کے امام تھے
امام بخاری اور علم جرج و تعدیل
مجدد کامل
احادیث نبویہ پر مشتمل دو کتابیں
مصنفات امام بخاری
فقہ البخاری فی تراجمہ
امام بخاری کو اختلافی امور میں قوت فیصلہ حاصل تھی
امام بخاری پر ایک تہمت اور اس کی حقیقت
صحیح بخاری کی ترتیب پر ایک نظر
بخاری کی آخری روایت پر ایک نظر
کتب احادیث کے مراتب اور ان سے استفادہ کا طریقہ
امام مسلم
امام نسائی
امام ابن خزیمہ
شیدائی سنت امام ابن حزم
ضعیف حدیث پر کب عمل جائز ہے
مقلدین احناف عبرت حاصل کریں
دنیا سے اسلامی حکومتوں کا خاتمہ کیوں کر ہوا
سب سے بڑا بدنصیب کون ہے؟
ترک تقلید اور اہل حدیث
ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟
سنت نبویہ کے شیدائیو محدثین سے چمٹ جاؤ
ہرمشکل وقت میں اپنے نبی کی سیرت سے سبق لو
قرات فاتحہ خلف الامام اور شیخ البانی
علمائے اہل حدیث کی ذمہ داریاں
بدعتی بدعت کو کیوں نہیں چھوڑتا
فقیہ تو محدث ہی ہوتا ہے
اتفاق بین المسلمین کا صحیح طریقہ
تسبیحات کو ہاتھوں کی انگلیوں پر گننا چاہیے
ہومیو پیتھک طریقہ علاج کتاب وسنت کے آئینے میں
 

عبد المعز

محفلین
اس دنیا میں بہت سےبڑے بڑے نامور آدمی پیدا ہوئے اور انہوں نے بہت کارہائے نمایاں سر انجام دئیے لیکن ساری دنیا جانتی ہے کہ ان میں ہر ایک کا دائرہ محدود تھا او ران میں کسی کی زندگی ایسی نہیں تھی کہ جو ہمیشہ سارے عالم کے انسانوں کے لیے نمونہ بن سکے اگر کوئی بہت اچھا فاتح تھا تو ظلم سے اس کادامن پاک نہ تھا ،اگر کوئی اچھا مصلح اور معلّم ِاخلاق تھا تو قائدانہ صلاحیت او راخلاقی جرأت سے محروم تھا روحانیت کا دلدادہ تھا تو عملی زندگی سے نا آشنا او ر دنیاکے نشیب وفراز سے بے خبر تھا ۔صرف نبی کریم ﷺ کی ایسی ذات ہے کہ جو عام اجتماعی دائرہ سےلے کر زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے گوشے تک اس میں ہر چیز کے لیے قیامت کے لیے رہنمانی موجود ہے نبی کریم ﷺکی سیرت پر عہد نبوی سے لے کر آج تک بے شمار لکھنے والوں نے مختلف انداز میں لکھا ہے اور لکھ رہے ہیں ۔زیر نظر کتابچہ بھی سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر مولانا محمد حسنی  کے مضامین کامجموعہ ہے جس میں انہو ں نے سیرت محمدی کا اعجاز،سیرت محمدی اور اس کےتقاضے ،اور نبی کر یم ﷺ کے اخلاق کو بڑے احسن میں پیش کیا ہے اللہ تعالی ان کی کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے
سیرت محمدی کا اعجاز
سیرت کا پیغام
سیرت محمدی اور اس کے تقاضے
حضور اکرم ﷺ کے اخلاق
فاتح مکہ
 
Top