کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
حسد ایک ایسا جذبہ ہے جو کسی کی تباہی وبربادی پرتکمیل پذیر ہوتاہے اور حسد ایسا مہلک مرض ہےکہ جس سےحاسدکے اعمال بھی تباہ ہو جاتے ہیں حسدکی اس بیماری میں ہمارا معاشرہ مختلف مصائب سے دوچار ہے ہر کوئی دوسرے سے خوفزدہ اور پریشان ہے ۔ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری کی بنا پر ہر شخص ایک دوسرے کاجانی دشمن بنا ہوا ہے اور حسد کی چنگاری میں جھلس رہا ہے حاسد جب جادو ٹونے کا وار کرتاہے تو اس کے اثرات سے لڑائی جھگڑے ،نااتفاقی ،بیماریاں ،پریشانیاں ڈیرا ڈالی لیتی ہیں کاروبار ،سکون ،صحت تباہ ہوجاتی ہے۔ اسلام نے چودہ صدیاں قبل اپنے آخری رسول پر نازل شدہ کتاب قرآن مجید کے ذریعہ اس بیماری کےمہلک اثرات سے دفاع کاطریقہ بتادیا ہے وہی طریقہ اس کتاب میں بتایا گیا ہے ۔حسد کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے اس کتاب سے رہنمائی مل سکتی ہے یہ کتاب دراصل امام ابن قیم کی کتاب ’’ تفسیر المعوذتین‘‘ کااردو ترجمہ ہے جسے دار الابلاغ نے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی مصنف ،مترجم اورناشرین کی جہو د کو قبول فرمائے اور اسے پڑھنے والوں کوعمل کی توفیق دے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
پیش لفظ
تقریظ
باب اول تفسیر معوذتین
فصل اول معوذتین کی فضیلت و خواص
فصل دوم استعاذہ
فصل سوم تکلیف کے وقت کس کی پناہ مانگی جائے؟
فصل چہارم تکلیف کے وقت کن چیزوں سے پناہ مانگنی چاہیے؟
فصل پنجم جس سے پناہ مانگی جاتی ہے ان اشیاء کی اقسام
فصل ششم شر کے اسباب
فصل ہفتم وہ شرور جن کا معوذتین میں ذکر ہے
فصل ہشتم زبان رسالت سے اللہ کی پاکیزگی اور شان کے تذکرے
باب دوم تفسیر سورۃ الفلق
فصل اول ہر طرح کی مخلوق کے شر سے پناہ مانگنا
فصل دوم اندھیری رات کے شر سے پناہ طلب کرنا
فصل سوم رات اور چاند کے شر سےپناہ مانگنے کی حقیقت
فصل چہارم رب الفلق سے پناہ مانگنے کے اسرار
فصل پنجم صبح کے رب کی پناہ مانگنے کا مطلب
فصل ششم گانٹھوں پر پھونکنے والوں کے شر سے پناہ مانگنا
فصل ہفتم جادو کا اثر مسلم ہے
فصل ہشتم حاسد کے شر سے پناہ طلب کرنا
فصل نہم نظر بد وحسد میں اشتراک اور فرق
فصل دہم حاسد کے شر سے پناہ مانگنا
فصل یازدہم حاسد جب حسد کرے تو
باب سوم تفسیر سورۃ الناس
فصل اول جس ذات سے پناہ مانگی جاتی ہے اس کا تعارف
فصل دوم سورۃ فلق اور سورۃ ناس کا باہم موازنہ
فصل سوم وسواس کیا ہے
فصل چہارم خناس کی پہچان
فصل پنجم لوگوں کے دلوں میں شیطان کی وسوسہ انگیزیاں
فصل ششم شیطان کے دوسرے شر
فصل ہفتم شیطانی شر کی چھ بڑی اقسام
فصل ہشتم جنوں اور انسانوں سے پناہ مانگنا
فصل نہم شیطان کے شر سے بچاؤ کے دس طریقے
فصل دہم کثرت سے میل جول کے نقصانات
باب چہارم شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرنا
 

عبد المعز

محفلین
اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں ۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع پر ایک اہم کتاب ہے جوکہ ایک عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ترجمہ معروف مترجم ومصنف کتب کثیرہ مولانا محمود احمد غضنفر کے قلم سے ہوا ہے جو کہ سلیس او رآسان فہم ہے یہ کتاب 100 صحابیات الرسول کی دلفریب ودلنشیں او ر پر نورسیرت کے روح پر ور اور ایمان افروز ومناظر پر مشتمل ہے اللہ تعالی خاندانوں کی خدمت اور تربیت کرنے والی مومنات کواس کامطالعہ کر کے اپنی زندگی کو ان صحابیات کی سیرت کے سانچے میں ڈھال کر معاشرے میں ایک نمونہ بننے کی توفیق بخشے اور مصنف ، مترجم ،ناشر کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
[h1]تبصرہ[/h1]
روز مرہ کی زندگی میں خواتین کو بہت سارے خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں،عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے۔ عموماً خواتین ان مسائل کوپوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان مسائل کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔کیونکہ پاکیزگی او رطہارت کسی بھی قوم کا طرۂ امتیاز ہے۔ معاشرے اور خاندان میں عورت کی اہمیت او رمقام مسلمہ ہے۔ اگر آپ معاشرہ کو مہذب دیکھناچاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔زیر نظر کتاب فتاوی المرأة کا اردو ترجمہ ہے جو سعودی عرب کے کبار علماء و مفتیان کرام شیخ ابن باز، شیخ محمدبن صالح العثیمین ، شیخ عبد اللہ الجبرین کے فتاویٰ کا مجموعہ ہے جسے طباعت کے عالمی ادار ے دار السلام نے ترجمہ کروا کے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ یہ کتاب تمام مسلمان گھرانوں کی اہم ضرورت ہے او ر خواتین کے لیے گراں قدر تحفہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولاناعبد المالک مجاہد او ر رفقاء کی جہو دکو شرف قبولیت سے نوازے۔(آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
اسلام میں افتاء کی اہمیت
نواقض اسلام
عقیدہ
علم
طہارت
حیض اور نفاس
نماز
جنائز
زکوۃ
روزہ
حج و عمرہ
میاں بیوی کے مابین معاشرت
رضاعت
طلاق
عدت اور سوگ
نذریں اور قسمیں
قسم کا کفارہ
جنایات
پردہ ، لباس اور زینت و زیبائش
والدین سے حسن سلوک
دعاء
مختلف فتاوی جات
 

عبد المعز

محفلین
دعاء کا مؤمن کاہتھیار ہے جس طرح ایک مجاہد اپنے ہتھیار کواستعمال کرکے دشمن سےاپنادفاع کرتا ہے اسی طرح مؤمن کوجب کسی پریشانی مصیبت اور آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تووہ فوراً اللہ کےحضو ر دعا گو ہوتا ہے دعا ہماری پریشانیوں کے ازالے کےلیے مؤثر ترین ہتھیارہے انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔زیرنظر کتاب برصغیر پاک وہندکےمشہور محدث شارح بخاری مولانا داؤدراز﷫کا مرتب کردہ مجموعہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نےمقبولیت عامہ عطا کی ہے اللہ اس کتاب سے ہرمسلم کوکماحقہ فائدہ پہنچائے (آمین) دار الابلاغ نے اسے خوبصورت انداز میں پاکٹ سائز او ر عام کتابی سائز میں شائع کیا ہے مشکلات ،مصیبت،پریشانیوںمیں مبتلا لوگ اس کتاب سے مستفید ہوکر مشکلات وپریشانیوں سے نجات پاسکتے ہیں ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دعائیں التجائیں
حرف آغاز
تقدیم
تعارف
ہست کلید در گنج حکیم
باب اول خانگی و اخلاقی زندگی
باب دوم مذہبی زندگی
باب سوم اجتماعی زندگی
دعوت المجاہدین ( میدان جہاد سے متعلق دعائیں واذکار)
 

عبد المعز

محفلین
حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے۔حج کے منکر کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے ۔اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہےکہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردور عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب بھی اس سلسلے کی ایک اہم کوشش ہے جس میں مؤلف نے اختصار کے ساتھ حج کےاحکام ومسائل کوبیان کیا ہے۔ اس کتاب کے مؤلف مولانا عبداللہ دانش ﷾ جید عالم دین اور نامور خطیب اور قلم کار بھی ہیں۔ ان کے رشحات قلم مختلف دینی رسائل وجرائد کی زینت بنتے رہتے ہیں اوراس کتاب کے علاوہ متعدد اصلاحی کتب کے مصنف ہیں دو جلدوں میں مقالات دانش مختلف شعبہ ہائے زندگی کے متعلق کتاب سنت کی روشنی میں ان کی ایک رہنما کتاب ہےاور ایک عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہیں نیویارک میں مسجد البدر کے منتظم ومہتمم اوراس مسجد کے خطیب ہیں اللہ تعالی اشاعت دین کی سلسلے میں ان کی کو ششوں کو قبول فرمائے۔(آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
حج کی فرضیت
سنت اور فرض میں فرق اور امتیاز
دور جاہلیت میں حج کی ناشائستہ رسوم
حج نبویﷺ
چوبیس شوال
پچیس شوال
تلبیہ
چار ذی الحجہ
طواف کے بعد
خطبہ حجۃ الوداع
اذان و نماز
مزدلفہ روانگی
دسویں ذی الحجہ یوم النحر
رمی جمار
قربانی
حجامت
طواف زیارت یا افاضہ
گیارہ ذی الحجہ بروز ہفتہ
بارہ تیرہ ذی الحجہ بروز اتوار ، پیر
چودہ ذی الحجہ بروز منگل
پندرہ ذی الحجہ بروز بدھ
مدینہ منورہ واپسی
رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت
دس ذی الحجہ کے چار افعال کی ترتیب
ایک اشکال اور اس کا حل
حج کی قسمیں اور ا ن کے احکام
حج تمتع
حج قران
حج افراد
تینوں الفاظ کے معانی و تشریح
تینوں میں سے کون سا حج افضل ہے
مذاہب اربعہ
حضور اکرمﷺ نے کون سا حج کیا؟
 

عبد المعز

محفلین
مولانا عبد الرحمن کیلانی  کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، انکی علمی و تحقیقی کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، مولانا كيلانى اسلامى اور دينى ادب كے پختہ كارقلم كار تھے ۔کتب کے علاوہ ان کے بیسیوں علمی وتحقیقی مقالات ملک کے معروف علمی رسائل وجرائد(ماہنامہ محدث، ترجمان الحدیث ، سہ ماہی منہاج لاہور وغیرہ ) میں شائع ہوئے ان كى بيشتر تاليفات اہل علم وبصيرت سے خراج تحسين پا چکی ہیں۔مولانا کیلانی نےفوج کی سرکاری ملازمت سے استعفی کے بعد کتابت کو بطورِ پیشہ اختیار کیا۔ آپ عربی ،اردو کے بڑے عمدہ کاتب تھے۔١٩٤٧ء سے ١٩٦٥ء تک اردو کتابت کی اور اس وقت کے سب سے بہتر ادارے ، فیروز سنز سے منسلک رہے ۔١٩٦٥ء میں قرآن مجید کی کتابت شروع کی اور تاج کمپنی کے لئے کام کرتے رہے ۔تقریباپچاس قرآن کریم کی انہوں نے کتابت کی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ١٩٧٢ء میں حج کرنے گئے تو مکی سورتوں کی کتابت باب بلال(مسجد حرام ) میں بیٹھ کر اور مدنی سورتوں کی کتابت مسجد نبوی میں اصحاب صفہ کے چبوترہ پر بیٹھ کر کی ۔یہ وہی قرآن کریم ہے جو پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے ان کے مانوس رسم الخط میں سعودی حکومت نے حمائل سائز میں چھاپا اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں چھپتا او رفری تقسیم ہوتا ہے یعنی پاکستان اور سعودی عرب میں مروجہ رسم قرآنی میں سب سے زیادہ چھپنے والے قرآن کی کتابت کی سعادت بھی آپ کو حاصل ہے ۔ تفسیر’ تیسیر القرآن ‘میں قرآن مجید کی اسی بابرکت کتابت کو ہی بطور متنِ قرآن شائع کیا گیا ہے کتابت کے سلسلہ میں موصوف نے خاندان کے بہت سے لوگوں کو کتابت سکھا کر باعزت رورگار پر لگایا۔١٩٨٠ء کے بعد جب انہیں فکر معاش سے قدرے آزادی نصیب ہوئی تو تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوئے ۔اس میدان میں بھی ماشاء اللہ علماء ومصنفین حضرات کی صف میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے تقریبا 15 کتب تصنیف کرنے کے علاوہ ’سبل السلام شرح بلوغ المرام ‘ اور امام شاطبی کی کتاب ’الموافقات ‘کا ترجمہ بھی کیا۔ دو دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں مقالہ پیش کر کے صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔آخری عمر میں تفسیر تیسیر القرآن لکھ رہے تھے اور انکی خواہش تھی کہ ا سکوخود طبع کروائیں مگر عمر نے وفانہ کی١٨دسمبر١٩٩٥ء کو باجماعت نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے حالتِ سجدہ میں اپنے خالق حقیقی جا ملے ۔ان کا ایک اورعلمی ودینی کارنامہ ’’مدرسہ تدریس القرآن والحدیث للبنات‘‘ لاہو ر ہے اس ادارے سےسیکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں دینی علوم سے آراستہ ہوچکی ہیں ۔مولانا کیلانی  کا ادارہ محدث ،لاہور کے ساتھ ایک خاص تعلق تھا موصوف مدیر اعلیٰ محدث ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی کےسسر جبکہ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی وڈاکٹر حافظ انس نضر کے نانا تھے ۔مولانا کیلانی  کا تفصیلی تعارف اور ان کی حیات وخدمات کے لیے ماہنامہ محدث جنوری،جولائی1996ء اور ماہنامہ مطلع الفجردسمبر 1997 کا ملاحظہ فرمائیں۔زیر نظر مضمون ’’ تیسیرالقرآن از مولانا عبد الرحمن کیلانی تفسیر بالماثور کا ایک عمدہ نمونہ ‘‘ محتر م عاصم نعیم (لیکچر ر ،شعبہ علوم اسلامیہ ،جامعہ پنجاب )کی کاوش ہے جس میں انہوں نے مولانا کیلانی کا مختصر تعارف پیش کرنے کے بعد تفسیر تیسیر القرآن کا تعارف اور اس تفسیر کے امتیازات ومنہج کو بیان کیا ہے ۔ یہ تفسیر ٤ جلدوں میں ہے اس تفسیر نے چند ہی سالوں میں دوسری متداول تفاسیر میں اپنی امتیازی حیثیت کو تسلیم کروالیا ہے ۔یہ تفسیر علمائے سلف کے تفسیری انداز پر تصنیف کی گئی اور گزشتہ تفاسیر ماثور ورائے کی جامع تفسیر ہے اس میں مصنف نے تفسیر قرآن بالقرآن،صحاح ستہ کی احادیث ،اقوال صحابہ وتابعین کو بنیاد بنایا ہے ۔اختلافی اور فروعی مسائل میں نقلی عقلی دلائل سے دو ٹوک او رواضح موقف اختیار کیا ہے اور اس میں منکرین حدیث کے استدلالات کی خوب تردید او ر جدید مغرب زدہ طبقات کےاعتراضات پر بھی پوری توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سود،لین دین،تجارت کی غیرشرعی اقسام،تعددِازواج،لونڈیوں اور غلاموں کے مسائل کو خاص طور پر مرکز بحث بنایا گیا ہےاور اسی طرح بعض آیات کریمہ کاجدید سائنسی تحقیقات کے ساتھ تقابل کیا گیا ہے ۔ اس تفسیر کی اضافی خوبی یہ ہے کہ حاشیہ میں ذیلی سرخیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ا ن کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)
اس کتاب تیسیرالقرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی کا تعارف کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین


امام بخاری  کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی  کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔زیر نظر کتاب’’ توفیق الباری شرح صحیح بخاری ‘‘پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن حفظہ اللہ کی 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے جسے نے انہوں اپنے والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے حکم اور ہدایات کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ مؤلف نے اس میں فتح الباری ،ارشاد الساری ،فیض الباری ،شرح تراجم شاہ ولی اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ اپنے تصنیف میں پیش کردیا ہے یہ کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔توفیق الباری کے موجودہ ایڈیشن کی جلداول مکتبہ قدوسیہ او ر باقی گیارہ جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور نے شائع کی ہیں اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)(م۔ا)

اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد دوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد سوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد چہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد پنجم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد ششم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد ہفتم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد ہشتم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد نہم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد دہم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد گیارہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب توفیق الباری شرح صحیح بخاری جلد بارہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد اول
تقریظ
مقدمہ
تمہید
وحی کی ابتداء اور کیفیت کے بارے میں
ایمانیات کے بارے میں مباحث
علم کے بارے میں
وضو کے مسائل و احکام
غسل کے احکام
حیض کے مسائل و احکام
تیمم کے بارے میں
نماز سے متعلقہ مسائل و احکام
قبلہ اور مساجد کے بارے میں
اوقات نماز کے بارے میں
اذان کے بارے میں
جماعت و امامت کے بارے میں
صفت نماز کے بارے میں
جمعۃ المبارک کے بارے میں
نماز خوف کے بارے میں
عیدین کے مسائل و احکام
وتر کے احکام و مسائل
اللہ سے بارش مانگنے کے بارے میں
گرہن کے بارے میں
سجود قرآن
قصر کے احکام ومسائل
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد دوم
تہجد کے بیان میں
نوافل کے بیان میں
کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز کی فضیلت
اثنائے نماز نقل و حرکت
نماز میں بھول چوک کے بارے میں
تجہیز و تکفین کے مسائل
زکاۃ کے مسائل
حج کے مسائل
مسائل عمرہ
محصر کی بابت
دوران حج وعمرہ شکار کی اجزا
 

عبد المعز

محفلین
امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد 1
عرض ناشر
عرض مترجم
امام ابن خزيمہ کے حالات زندگی
وضو کے متعلق ابواب
پاخانہ ، پیشاب اور نیند سے وضو واجب ہونے کا بیان
اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنے کا حکم
دودھ پی کر کلی کرنا مستحب ہے
شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونا منع ہے
بیت الخلاء سے نکلتے وقت دعا پڑھنی چاہیے
عورت کے وضو سے پجے ہوئے پانی سے وضو کرنا جائز ہے
وضو اور غسل کےلیے نیت کرنا واجب ہے
وضو میں ایڑیوں کے نہ دھونے پر وعید کا بیان
غسل جنابت کے لیے نیت کرنا ضروری ہے
تیمم کے لیے پھونک مارنے کا بیان
نماز کے احکام و مسائل
فہرست مضامین جلد 2
وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے سے روکا گیا
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان
نمازی کے سترہ کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں جائز گفتگو اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ ابواب کا مجموعہ
نماز میں جائز افعال کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں ناپسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ
حضر میں بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان
بچھونوں پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں بھول چوک کے ابواب کا مجموعہ
نماز وتر اور اس میں سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنت ) اور ان میں مذکور سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو ان میں ضروری سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
فہرست مضامین جلد 3
نماز کے لیے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل کر جانے کا بیان اور نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعۃ کا بیان
جمعۃ المبارک کی فضیلت کے ابواب کا مجموعہ
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ
جمعہ کے لیے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور اچھا لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب کا مجموعہ
روزے کے احکام و مسائل
چاند اور ماہ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے ان کے ابواب کا مجموعہ
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ
فہرست مضامین جلد 4
زکوۃ کے احکام و مسائل
زکاۃ ادا نہ کرنے میں سخت وعید کے ابواب کا مجموعہ
اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکاۃ کا مجموعہ
چاندی کی زکاۃ کے متعلق ابواب
زکوۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ
زکوۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ
رمضان المبارک میں صدقہ فطر ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
حج کے احکام و مسائل
ایسے افعال کے ابواب کہ محرم کے لیے جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین جلد 1
عرض ناشر
عرض مترجم
امام ابن خزيمہ کے حالات زندگی
وضو کے متعلق ابواب
پاخانہ ، پیشاب اور نیند سے وضو واجب ہونے کا بیان
اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنے کا حکم
دودھ پی کر کلی کرنا مستحب ہے
شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونا منع ہے
بیت الخلاء سے نکلتے وقت دعا پڑھنی چاہیے
عورت کے وضو سے پجے ہوئے پانی سے وضو کرنا جائز ہے
وضو اور غسل کےلیے نیت کرنا واجب ہے
وضو میں ایڑیوں کے نہ دھونے پر وعید کا بیان
غسل جنابت کے لیے نیت کرنا ضروری ہے
تیمم کے لیے پھونک مارنے کا بیان
نماز کے احکام و مسائل
فہرست مضامین جلد 2
وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے سے روکا گیا
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان
نمازی کے سترہ کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں جائز گفتگو اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ ابواب کا مجموعہ
نماز میں جائز افعال کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں ناپسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ
حضر میں بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان
بچھونوں پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
نماز میں بھول چوک کے ابواب کا مجموعہ
نماز وتر اور اس میں سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنت ) اور ان میں مذکور سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ
عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو ان میں ضروری سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
فہرست مضامین جلد 3
نماز کے لیے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل کر جانے کا بیان اور نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنتوں کے ابواب کا مجموعہ
عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعۃ کا بیان
جمعۃ المبارک کی فضیلت کے ابواب کا مجموعہ
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ
جمعہ کے لیے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور اچھا لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب کا مجموعہ
روزے کے احکام و مسائل
چاند اور ماہ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے ان کے ابواب کا مجموعہ
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ
فہرست مضامین جلد 4
زکوۃ کے احکام و مسائل
زکاۃ ادا نہ کرنے میں سخت وعید کے ابواب کا مجموعہ
اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکاۃ کا مجموعہ
چاندی کی زکاۃ کے متعلق ابواب
زکوۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ
زکوۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ
رمضان المبارک میں صدقہ فطر ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
حج کے احکام و مسائل
ایسے افعال کے ابواب کہ محرم کے لیے جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ

زبردست کتاب ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تحقیق و تخریج
"علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ "ہیں
 
براہ کرم یہ بهی واضع کر دیں کہ یہ مسائل کس فقہ کے تحت ہیں حنفی یا حنبلی یا اهلحدیث اور کسی جدید اور آذادانہ فقہ کےهیں؟
 
Top