کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
خوشی طبعی اور مزاح، زندگی اور زندہ دلی کی علامت ہے بشرطیکہ فحش ،عریانی اور عبث گوئی سے پاک ہو ۔واقعات ِمزاح نفسِ انسانی کے لیے باعث نشاط او رموجب ِحیات نو اور تازگی کاسبب بنتے ہے مزا ح اس خوش طبعی کو کہتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ کی جاتی ہے او راس میں تنقیص یا تحقیر کا پہلو نہیں ہوتا ۔او ر اس طرح کامزاح یعنی خوش طبعی کرنا جائز ہے اور نبیﷺ نے بھی ایسے مزاح او ر خوش طبعی کو اختیار کیا جس کی مثالیں اور واقعات کتب ِاحادیث میں موجود ہیں او ر جس مزاح سے منع کیا گیا ہے وہ اس نوعیت کی خوش طبعی اور مذاق ہوتا ہے جس میں جھوٹ اور زیادتی کا عنصر پایا جاتاہے اس نوعیت کا مذاق زیادہ ہنسی اور دل کی سختی کا باعث بنتا ہے اس سے بغض پیدا ہوتا ہے اور انسان کارعب ودبدبہ اور وقار ختم ہو جاتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ لطائف علمیہ ‘‘ امام ابن الجوزی کی عربی کتاب ’’کتاب الاذکیاء‘‘ کا سلیس ترجمہ ہے اس کتاب کا اکثر حصہ تاریخی واقعات او ر احادیث سے ماخوذ ہے اس میں امام ابن جوزی  نے انبیاء﷩ ،نبی کریمﷺ ، خلفاء الراشدین وسلاطین اور اکابر سلف کی مجالس کے مزاح وخو ش طبعی کے واقعات ،سوالات او ربرجستہ جوابات کو دلنشیں انداز میں بیان کیا ہے ۔ (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
ترجمۃ المولف
باب 1۔ فضیلت عقل کے بیان میں
باب 2۔عقل کی ماہیت اور اس کے محل کے بیان میں
باب 3۔ ذہن اور فہم اور ذکاء کے معنی
باب 4۔ ان علامات کا بیان جن سے کسی عاقل اور ذکی کی عقل اور ذکاء پہچانی جاسکتی ہے
باب 5۔ انبیائے متقدمین ( علیہم السلام ) کی ذہانت کے واقعات
باب 6۔ پچھلی امتوں کی دانش مندی کی باتیں
باب 7۔ آنحضرت ﷺ کے وہ ارشادات جن سے آپﷺ کی فطری قوت و ذہانت واضح ہوتی ہے
باب 8۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کی عقل و ذہانت کے واقعات
باب 9۔ خلفاء کی حکایات اور ذہانت کے واقعات
باب 10۔ وزراء کے عقل و ذہانت کے واقعات
باب 11۔ بادشاہ ، امراء اور درباری پولیس کے عمال کے حکایات
باب 12۔ قاضیوں کے احوال ذکاوت
باب 13۔اس امت کے علماء اور فقہاء کے واقعات ذہانت
باب 14۔عابدوں اور زاہدوں کی حکایات ذکاوت
باب 15۔عرب اور علماء عربیت کے واقعات و حکایات
باب 16۔ایسے حیلوں کا بیان جو اہل ذکاوت نے اپنا کام نکالنے کے لیے استعمال کیے
باب 17۔ایسے حیلوں کا ذکر جن کا انجام مقصود کے خلاف نکلا
باب 18۔ ایسے لوگوں کا حال جو کوئی حیلہ کرکے آفت سے بچ گئے
باب 19۔ ایسے نادر ملفوظات جن کا ظاہری مفہوم مرادی مفہوم کے خلاف محسوس ہو
باب 20۔ایسے لوگوں کا ذکر جو مسکت جواب سے دشمن پر غالب آگئے
باب 21۔ایسے عام لوگوں کا ذکر جو اپنی ذکاوت سے بڑے رؤسا پر غالب آگئے
باب 22۔متوسط اور عام طبقہ کے اہل ذکاوت کے اقوال و افعال
باب 23۔اذکیاء کے بچتے ہوئے کلمات لولنے کے واقعات
باب 24۔چند شعراء اور قصیدہ لکھنے والوں کی ذہانت کے واقعات
باب 25۔ایسے حیلوں کا بیان جو لڑائیوں میں استعمال کیے گئے
باب26 ۔طبیبوں کی ذہانت کے واقعات
باب27 ۔طفیلیوں یعنی بن بلائے مہمانوں کے حالات
باب28 ۔چوروں کی چالاکیوں کے واقعات
باب29 ۔ذہین بچوں کی ذہانت کے واقعات
باب30 ۔ذی عقل مجنونوں کے واقعات
باب31 ۔تیز فہم نیک بیبیوں کے واقعات
باب32 ۔چوپایہ جانوروں کا ذکر جن کی باتیں انسان کے مشابہ ہیں
باب33 ۔ایسی ضرب الامثال جو عرب اور دیگر حکماء کی زبانوں پر بے زبان حیوانات کے کلام کے حوالہ سے جاری ہیں
خاتمہ کتاب
 

عبد المعز

محفلین
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت پر کہ ان کی اکثریت اس رکنِ عظیم کی سرے سے ہی تارک ہے اور جو لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں ان میں اکثر ایسے ہیں کہ وہ اسے سنت کے مطابق ادا نہیں کرتے۔زیرِ نظر کتاب ’’مسنون نماز‘‘(از عبد الرؤف بن عبد الحنان فاضل مدینہ یونیورسٹی ) بھی اسی موضوع پر اہم کتاب ہے جس میں فاضل مؤلف نے نماز کی اہمیت ،وضوء، نماز کی ادائیگی کے طریقے کے ساتھ ساتھ سجدہ سہو اور وتروں سے متعلق اہم مسائل مختصر اور آسان طور پر دلائل کے ساتھ بھی بیان کئے ہیں اللہ مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
مقدمہ
اس کتاب کی تالیف میں تاخیر کی وجہ
مولف کی دیگر تالیفات و تحقیقات
رسول اللہ ﷺ کا نماز کی تعلیم کا اہتمام
اتباع سنت کے بارے میں ائمہ اربعہ کے اقوال
حدیث رسول کے مقابلے میں کسی کے قول کی کوئی اہمیت نہیں ، اس کی چند مثالیں
صحابہ رضی اللہ عنہم اور ائمہ پر بعض احادیث کا مخفی رہ جانا
حالت جنگ میں بھی نماز کا حکم
رسول اللہ ﷺ کی آخری وصیت
بے نمازی کی سزا
وضوء کا طریقہ
طریقہ نماز
رفع یدین کرتے وقت انگلیوں کی کیفیت
آمین بآواز بلند کہنا
سورہ قاتحہ کے بعد قراءت
رکوع کی دعائیں
مسئلہ رفع یدین
سجدہ اور اس کی کیفیت
اقعاء کی تفسیر اور اس کی مشروعیت
جلسہ استراحت کی تفسیر اور اس کی مشروعیت
دوسری رکعت کے لیے اٹھنے کا طریقہ
آخری تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ
سلام کے بعد کی دعائیں
سجدہ سہو کا بیان
سجدہ سہو سے متعلق بعض دیگر مسائل
نفل نماز میں سجدہ سہو کا حکم
نماز کی سنتوں کا بیان
نماز فجر کی سنتوں کی فضیلت
سنتوں کی قضاء
جمعہ کی سنتیں
وتروں کی ادئیگی کا طریقہ
دعائے قنوت
وضوء کا طریقہ
نماز کا طریقہ
فہرست مضامین
 

عبد المعز

محفلین
حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردور عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب ’’ مناسک حج عمرہ ‘‘بھی اس سلسلے میں مولانا حفیظ الرحمن لکھوی ﷾ کی یہ علمی وتحقیقی کا وش ہے مولانا محترم جہاں علم وتحقیق کے میدان کے شہسوار ہیں وہاں ا نہیں اللہ تعالیٰ نے متعدد بار حج بیت اللہ کی سعادت سےبھی نوازہ ہے اس لیے ان کی یہ عظیم الشان تالیف علم وتحقیق او رتجربہ ومشاہدہ پر مبنی بہترین علمی دستاویز ہے جو بیک وقت اہل علم اور عامۃ المسلمین کے لیے راہنمائے حج وعمرہ ہے کتاب کی علمی وتحقیقی سطح بہت بلند اور اندازِ تفہیم اور جذبۂ نصیحت نہایت قابل قدر ہے اللہ مولانا کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
تقریظ
مقدمہ
حج وعمرہ کے فضائل و فوائد
حج کی تعریف
حج کی اہمیت
حج کی فرضیت
حج کا حکم
حج کا فلسفہ اور حکمت
حج کی جامعیت
مقامات حج وعمرہ کے فضائل و خصائص
مکہ مکرمہ کے خصائص
حج وعمرہ کے لیے عقائد کا درست ہونا ضروری ہے
عازمین حج وعمرہ کے لیے ہدایات
سفر کے آداب و احکام
مشاعر حج وعمرہ
مسجد حرام کے مشملات
آفاقی حجاج و معتمرین کی مواقیت
مکہ مکرمہ کے چند ایک تاریخی آثار
مدینہ رسول ﷺ کی مختصر تاریخ
مدینہ النبی ﷺ کے مختصر فضائل
مدینہ شریف کی مسنون زیارات
زیارت کی اقسام
مسجد نبوی کے آداب
تحیۃ المسجد کے اوقات
قبر مبارک پر سلام کے دیگر الفاظ
مسجد قباء
مباحث حج وعمرہ
حج کا بیان
حج بدل
عمرہ کا بیان
مناسک حج وعمرہ
مناسک حج وعمرہ کا تفصیلی بیان
پہلا منسک احرام
دوسرا منسک طواف مسنون کی اقسام
تیسرا منسک سعی صفا ومروہ
چوتھا منسک حلق و تقصیر
پانچواں منسک منیٰ میں قیام و شب باشی
چھٹا منسک وقوف عرفہ
ساتواں منسک مزدلفہ یا جمع
آٹھواں منسک مشعر حرام
نواں منسک رمی جمار
دسواں مسنک قربانی کا جانور
گیارہواں منسک طواف زیارت کے بقیہ احکام و مسائل
بارہواں منسک منسک منیٰ میں تین راتیں گزارنا
تیرہواں منسک طواف وداع
جنایات و کفارات کا بیان
جنایت کے تفصیلی احکام
حج وعمرہ کا طریقہ
احرام کے آدا و احکام
عمرہ کا طریقہ
طواف کے دیگر مسائل
صفا ومروہ کی سعی
حج کا طریقہ
مصنف کی تصانیف ایک نظر میں
 

عبد المعز

محفلین
واقعہ کربلا تاریخِ اسلام کایک ایسا سلگتا موضوع ہے جو کہ چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود اس کی حدت آج بھی محسوس کی جارہی ہے قصائد حکایات کی دنیا میں تو یہ بہت سہل عنوان ہے اور اس حوالے سے خود ساختہ کہانیوں پر مشتمل بے شمار مواد موجود ہے مگر تحقیقی انداز میں حقائق پر مبنی مواد بہت کم ہے ۔زیر نظر کتاب ’’مقالات محرم ‘‘ حافظ محمد ابراہیم کمیر پوری﷫ کے وہ علمی مقالات ہیں جو انہوں نے مختلف اوقات میں اہلِ بیت کی عقیدت میں تحریر کئے عقید ت کی رو میں انہوں حقیقت کو فراموش نہیں کیا او ران مقالات میں انہوں نے خاص طور پر ماہ محرم اور اس کی رسومات اور اس میں پیش آنےواقعا ت کوپیش کیا ہے اللہ تعالی مولانا حافظ ابراہیم کمیر پوری ﷫ کے درجات بلند فر مائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
پیش لفظ
خلفائے ثلاثہ کی مدح و ثناء ، ائمہ اہل حدیث
محبان اہل بیت اور اسوہ اہل بیت
بدعات کا ظہور
جزع و فزع
محرم الحرام اور اس کا مقام
کتاب وسنت اور محرم الحرام
شہادت حسین رضی اللہ عنہ کا پس منظر
غم حسین رضی اللہ عنہ اور مروجہ ماتم کی شرعی حیثیت
دین کامل
اسلام سے پہلے
توحید کی تکمیل
ائمہ اہل بیت کا فرمان
امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ
مروجہ ماتم اور اسلامی تعلیمات
شہید کربلا کی وصیت
 

عبد المعز

محفلین
انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں فاضل مرتبین نے مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور صحت کے بنیادی اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں ذکر کرنےکے بعد احادیث کی روشنی میں حجامہ کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے ثابت کیاکہ حجامہ کے ذریعے علاج سنت نبوی ﷺہے اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ کے ذریعے ممکن ہے اور جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے ان کا بھی ذکر کردیا ہے اور آخر میں تصاویر کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔ الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ ایک جامع کتاب ہے۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
طبیب کو مریض کی خدمت سے اللہ مل جاتا ہے
مریض کی خدمت اور عیادت کے فضائل
صحت کے بنیادی اصول قرآن وسنت کی روشنی میں
خلاصہ کے طور پر صحت کے کچھ بنیادی اصول
حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺ کی روشنی میں
حجامہ سے جادو کا علاج
عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا
حجامہ کے فوائد
وہ مقامات جہاں آپﷺ نے خود حجامہ کروایا
امراض قلب
اعصابی امراض
نفسیاتی امراض
سینے کے امراض
معدہ کے امراض
جگر اور پتے کی بیماریاں
لبلبہ کی بیماریاں
جوڑوں کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کے امراض
درد
ہارمونوں کے امراض
نظام تولیدگی کی بیماریاں
عورتوں کے امراض
گردے ، مثانے ، غدہ قدامیہ فوطہ کی بیماریاں
آنکھوں کے امراض
کان ، ناک اور گلے کے امراض
دانتوں کے امراض
جلد کے امراض
آرائش حسن کے لیے حجامہ
زہر سے پیدا ہونے والے امراض
 

عبد المعز

محفلین
عام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے آگاہ ہوں کہ جن سے ہرمسلمان کو روز مرہ زندگی میں واسطہ پڑتا ہے مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ وغیرہ کے آحکام ومسائل۔ زیر نظر کتابچہ شیخ ابن باز ﷫ کے دورس پر مشتمل عربی رسالہ الدروس المهمة لعامة الامة کا آسا ن فہم سلیس ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت محمد شریف بن شہاب الدین نے حاصل کی ہے اس کتابچہ میں شیخ ابن بازنے ایک مسلمان کے لیے جن باتوں کا جانناضروری ہے انہیں اختصار کے ساتھ مرتب کیا ہے اللہ سے دعا کے اللہ تعالی شیخ ﷫ کے درجات بلند فرمائے اور اس رسالہ کو مسلمانوں کے لیے فائدہ مند بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
 

فرخ

محفلین
جزاک اللہ خیرا و کثیرا۔۔۔۔ کچھ عرصہ پہلے میرے ایک قریبی دوست بھی کروا کر آئے اور مجھے بھی مشورہ دے رہے ہیں ۔۔ جب اللہ نے توفیق دی تو انشاءاللہ ضرور کرواؤں گا۔
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ مولف
سبق نمبر 1 ارکان اسلام
سبق نمبر 2 ارکان ایمان
سبق نمبر 3 توحید کی قسمیں
سبق نمبر 4 رکن احسان
سبق نمبر 5 قرآن کریم کی تعلیم
سبق نمبر 6 نماز کی شرائط
سبق نمبر 7 نماز کے ارکان
سبق نمبر 8 نماز کے واجبات
سبق نمبر 9 تشہد کا بیان
سبق نمبر 10 نماز کی سنتیں
سبق نمبر 11 مفسدات نماز
سبق نمبر 12 وضو کے شرائط
سبق نمبر 13 وضو کے فرائض
سبق نمبر 14 وضو کے نواقض
سبق نمبر 15 مسلمانوں کے لیے شرعی اخلاق
سبق نمبر 16 اسلامی آداب
سبق نمبر 17 شرک اور دیگر گناہوں سے خبردار رہنا
سبق نمبر 18 جنازہ کی تیاری اور اس کی نماز
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ
مصنفین
عبداللہ محمد بن احمد الطیار, سامی بن سلمان المبارک
مترجم
محمد عباس گوندلوی
نظرثانی
صلاح الدین یوسف، مبشر احمد ربانی

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Jinnati-Aur-Shaitani-Chalon-Ka-Torr-1.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا ایک کافرانہ عمل ہے یعنی اس کا کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل کرنے والے تھوڑے سے نفع کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں جولوگ ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں اس لیے ان موقعوں پربھی وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں جناتی وشیطانی چالوں اور جادوکے توڑ اور شرعی علاج کے حوالے سے بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظر کتاب بھی انہی مشکلات کے حل ،جادو اور کہانت کے توڑ کےلیے تحریرکی گئی ہے یہ کتاب میں بازار میں موجود دیگر کتب کی نسبت درج ذیل امتیازی خوبیوں کی حامل ہے 1۔یہ کتاب سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم اورعالم اسلام کی عظیم شخصیت شیخ ابن باز ﷫ کی خواہش اور ایما پر لکھی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے استناد کا بلند درجہ حاصل ہے 2۔ اس میں قران وحدیث کی تعلیمات او راسلاف کے عملی تجربات سے انحراف نہیں کیا گیا3۔ اس میں کوئی بات بلا حوالہ نہیں ہے 4۔جادو کےتوڑ کے لیے شرعی تدبیریں ،دعائیں اور طریقے مع حوالہ ذکر کرکے غیر شرعی طریقوں کی وضاحت کر کے ان سے اجتناب کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔ان اعتبارات سےیہ کتاب اپنے موضوع کی جامع ترین کتاب ہے اللہ تعالی اس کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور اس کتاب پر کام کرنے والی ٹیم کے جملہ اراکین وعلماء ومحققین کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف تمنا
عرض مترجم
تقریظ
تقریظ ابو الحسن مبشر احمد ربانی
یہ کتاب کیوں اور کیسے لکھی گئی ہے؟
باب اول ایمان اور علاج کا تعلق
شر انگیزیوں سے پہلے اور بعد میں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے
باب دوم جنات و شیاطین کو بھگانے کے لیے مومن کے ہتھیار
تیر بہدف مسنون اذکار اور قرآنی دعائیں
باب سوم جنات انسان کو کیوں اور کیسے چمٹتے ہیں؟
باب چہارم مرگی لگانے والے جنات اور مرگی کے جناتی دورے
باب پنجم جن اور سحر زدہ کا شافی علاج کیسے کریں؟
جنات ، جادو اور شیاطین کی شرارتوں سے نجات کے لیے راہنما اصول و قواعد
دم میں بعض خطرناک امور اور ان سے بچاؤ کا طریقہ کار
باب ششم سحر و جادو کی حقیقت
جادو کا حکم ، خطرات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر و طریقہ کار
باب ہفتم العین یعنی نظر بد لگنا
باب ہشتم حسد ، جادو ، علاج اور دفاع
جن جادو اور نظر بد سے متعلقہ چند واقعات
باب نہم عرب علماء کے فیصلے اور فتوے
باب دہم جن کا انسان میں داخل ہونا
اختتامیہ
 

عبد المعز

محفلین
انسان شروع سےہی اس دنیا میں تمدنی او رمجلسی زندگی گزارتا آیا ہے پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک اسے زندگی میں ہر دم مختلف مجلسوں سے واسطہ پڑتا ہے خاندان ،برادری اور معاشرے کی یہ مجالس جہاں ا س کے اقبال میں بلندی ،عزت وشہرت میں اضافے او ر نیک نامی کا باغث بنتی ہیں وہیں اس کی بدنامی ،ذلت اور بے عزتی کاباعث بنتی ہیں انسان کو ان مجلسوں میں شریک ہو کر کیسا رویہ اختیار کرناچاہیے کہ جو اسے لوگوں کی نظروں میں ایسا وقار اور عزت وتکریم والا مقام بخش دے کہ لوگ اس کے مرنے کے بعد بھی اسے یاد رکھیں ۔ زیر نظر کتاب جوکہ ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے اس میں ایسی ہی باتوں او ر امور قبیحہ کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جو روزمرہ کی یاروں ،دوستوں ، عزیزوں، رشتہ داروں ،کاروباری شراکت داروں وغیرہ کے ساتھ مل بیٹھ کر گفتگو کرنے کی مجلسوں میں سرانجام دئیے جاتے ہیں فاضل مصنف نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آداب ِمجالس کو شرعی دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے اس کتاب میں مذکور موضوعات اتنے عمدہ او رمفید ہیں کہ ہر مجلس ومحفل میں پیش کئے جانےکے قابل ہیں ہر مربی ومعلم ان کی روشنی میں اپنےزیر تربیت حلقہ کے افراد کی تربیت کرسکتاہے اللہ سےدعا ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں غیر موزوں مجالس کی نشاندہی کرنےوالی اس مفید کتاب سےراہنمائی حاصل کرکے اہل اسلام کو اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
تقریظ
مقدمہ
مینار نبوت اور مجالس انسانیت
چند آداب مجلس
مجلس سے اٹھتے وقت
ہم نشین کیسا ہو؟
رفقاء کی انواع و اقسام
بہترین مجالس
اللہ کریم کی اپنے بندوں کے متعلق پیار بھری باتیں
پیغمبر کی تڑپ
مقصد تالیف
فصل اول زبان ، نعمت رحمان
فصل دوم غیبت ایک قباحت
فصل سوم غیبت قلب
فصل چہارم غیبت اور تلبیس ابلیس
فصل پنجم فضول باتوں والی مجلسیں
فصل ششم مجالس استہزاء
فصل ہفتم بہتان تراشی والی مجالس
فصل ہشتم مجالس لعن طعن
فصل نہم خاتمہ مجالس
فصل دہم خاتمہ عمدہ فوائد
 

عبد المعز

محفلین

اعمالِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد وہدایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂتوحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے عقیدہ کاحسن ہی جو انسان کو کامیاب و کامران بناکر اللہ کی رضامندی او رخوشی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔زیر نظر کتاب بھی عقیدہ کی اصلاح کے لیے ایک اہم کتاب ہے جوکہ عرب کے نامور عالمِ دین فضلیۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو﷾کی سوال وجواب کے انداز میں عربی تصنیف کا ترجمہ ہے اردو ترجمہ کی سعادت دار الابلاغ کے مدیر جناب طاہر نقاش ﷾ نے حاصل کی ہے اور اسے طبا عت کے اعلی معیار پر شائع کیا ہے ترجمہ انتہائی عام فہم اور سلیس ہے اللہ اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
حر ناصحانہ
تقریظ
مقدمہ
نیک اعمال کب قبول ہوں گے؟
عقیدہ کی خرابی انبیاء علیہم السلام کو بھی معاف نہیں
نیک اعمال اور رفاہ عامہ کے کام کب فائدہ مند ہوں گے؟
صالح عقیدہ کی برکتیں
رسول اللہ کے چچا ابو طالب اور عقیدہ کا بگاڑ
عقیدہ میں نفاق کا نقصان عظیم
عقیدہ کی اصلاح تمام انبیاء علیہم السلام کا منہج
جہاد فرض ہی عقیدہ کی اصلاح کے لیے کیا گیا
جب مجاہد بھی جہنم میں جھونک دیا جائے گا
عقیدہ توحید ہی اسلام کی اولین اساس ہے
مسلمان مشرک
اصلاح عقیدہ
عقیدہ اسلام کے منافی امور
عقیدہ کی خرابیاں اور ان سے بچنے کے طریقے
 
Top