کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ''حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب کتب دینیہ کی اشاعت کے عالمی ادار ے دار السلام کی اس سلسلے میں ایک اہم کا وش ہے جس میں حج وعمرہ کے تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں مزید برآں تمام مقدس مقامات کو نہایت خوبصورت تصویروں او ر نقشوں کے ذریعے بخوبی اجاگر کیا گیا ہے دار السلام کی مرتب کردہ یہ دلکش کتاب خود پڑھنے اور عزیز واقارب دوست احباب کو تحفہ دینے کے لائق ہے تاکہ حج وعمرہ کے فرائض مسنون طریقے سے ادا کیے جاسکیں اللہ تعالی دار السلام کی اس کاوش کو اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب 1 حج وعمرہ
معنی و مفہوم اور اہمیت وفضیلت
حج ، اسلام کا ایک عظیم رکن
حج کی فرضیت
حج زندکی میں صرف ایک مرتبہ فرض ہے
عورت کی استطاعت کا مسئلہ
خاوند کی اجازت کا مسئلہ
حج کی اہمیت
حج کی فضیلت
عمرے کا لغوی و شرعی مفہوم
عمرے کی فضیلت
عورتوں کے لیے افضل جہاد حج ہے
سفر حج کے آداب
عقیدہ توحید
اتباع سنت
صرف حلال کمائی سے حج کرنا
حقوق العباد کی ادائیگی
رسم و رواج سے اجتناب
آغاز سفر
سواری پر سوار ہونے کے بعد یہ دعا پڑھیں
مکہ مکرمہ و بیت اللہ کا تعارف
مکہ مکرمہ کی فضیلت
حرم مکہ کی حدود
مسجد حرام
بیت اللہ
بیت المعمور
مقام ابراہیم
صفا ومروہ
اصطلاحات حج وعمرہ
احرام باندھنا
حج کے مہینے
مقامات حج
حج وعمرہ کے اہم امور
حج کے مہینے
شرائط حج
ارکان حج
حج کی اقسام میں سے کون سا حج افضل ہے
بچوں کا حج
میقات احرام اور تبلیہ
احرام سے قبل غسل کرنا
مردوں کا احرام
عورتوں کا احرام
حالت احرام میں اجنبیوں سے پردہ
مشروط احرام باندھنا
احرام کی پابندی
عمرے کا بیان
طواف سے متعلق مسائل
صفا ومروہ کی سعی
حج تمتع کا بیان
عرفات روانگی کا وقت
وقوف عرفات کے اہم مسائل
عرفات سے مزدلفہ روانگی
مزدلفہ سے منیٰ روانگی
مدینہ منورہ اور مسجد نبوی
درو وسلام
چند ضروری ہدایات
قرآنی اور مسنون دعائیں
 

عبد المعز

محفلین
ایک صاحب ایمان کایہ یقین ہونا چاہیے کہ کائنات کی چھوٹی سے چھوٹی او ربڑی سے بڑی ہر چیز اللہ رب العالمین کی ملکیت ہے ، وہ اس کا مالک بھی ہے اورمتصرف بھی یعنی وہی اس کا کنٹرول اور انتطام بھی سبنھالے ہوئے ہے اوراللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے انسان کونوازا ہے اور روئے زمین کی ہر چیز انسا ن کے لیے پیدا کی ہے ۔اس لیے اپنی ضرورت کے لیے ہمیں اللہ کی طرف توجہ کرنی چاہیے اللہ تعالی نے انسان کوہر ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنی طرف ہاتھ پھیلانے کی تعلیم دی ہے ۔بارشیں طلب کرنے کا خصوصی طریقہ کی بھی تعلیم دی ہے اور وہ اسباب بھی بتائے ہیں جن سے بارشیں روک دی جاتی ہیں اور پیدا وار کم کردی جاتی ہے ۔پانی کی کمی اور بارشوں کا رک جانابھی اللہ تعالی کی طرف سے پکڑ کی ایک صورت ہوتی ۔اسی صورت حال میں فورا ًانسانوں کو حقوق اللہ اور حقوق العباد میں پائی جانے کتاہیوں کو دور کر نا چاہیے اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ کو راضی کرنا چاہیے ۔جب قط پڑ رہا ہو ،کھیت خشک ہو رہے ہوں،حیوانات ،چرند وپرند مر رہے ہوں ،نہریں خشک ہورہی ہوں، فصلیں سوکھ رہی ہوں ،پھلوں اور سبزیوں کا فقدان ہو رہا ہو تو ایسے درپیش حالات میں نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سے ابرِ رحمت مانگنے کے لیے نماز استسقاء کا درس دیا ہے استسقاء کے لغوی معنی پانی مانگنے کےہیں لیکن عموما اس کا استعمال اللہ تعالیٰ سےبارش طلب کرنے کے لیے ہوتا ہےنبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کو نماز استسقاء پرھنے کا طریقہ او ردعائیں سکھائیں جوکہ کتب احادیث میں موجود ہیں ۔زیر نظر کتابچہ نماز استسقاء کے حوالے سے مولانا محمد عبد اللہ طارق ﷾ (انڈیا)کی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں بارگاہِ الہی میں بارش کی درخواست کا شرعی طریقہ اور اس سلسلے کی ضروری ہدایات وتعلیمات اور بارش نہ ہونے کے اسباب کو بیان کیا ہے ۔ (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
استغفار اور نماز توبہ
ان حالات میں صدقہ خیرات کی اہمیت
عہد فاروقی کے ایک قحط کا ذکر
مادی تدبیر وانتظام کی اہمیت
عہد فاروقی کا ایک اور زبردست حادثہ
نماز استسقاء
استسقاء کا مختصر طریقہ
استسقاء کی دعا
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان تمام عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی  کا ہے حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔زیر نظر کتاب ''مسند امام شافعی '' اپنی افضلیت وفوقیت کی بناء پر جداگانہ مقام رکھتی ہے کیونکہ اس میں امام شافعی  کی روایت کردہ احادیث کو جمع کیاگیا ہے ان احادیث کا انتخاب ہی اس کی سب سےاہم خاصیت ہے ایسی احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جن میں مختصر مگر جامعیت کے ساتھ جملہ احکام شریعت کو سمودیاگیا ہے ۔اس کتاب کے ترجمے کی سعادت محتر م حافظ فیض اللہ ناصر﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور) نے حاصل کی ہےموصوف اس کتاب کےعلاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں اللہ فاضل مترجم کی جہود کوقبول فرمائے اور ان کے زور قلم اور علم وعمل میں اضافہ فرمائے۔(آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
عرض مترجم
حالات زندگی امام شافعی
نام ونسب
ولادت
بچپن
تعلیم و تربیت
اخلاق وعادات
قناعت
سخاوت
تواضع
خدمت گزاری
بزرگوں کا ادب واحترام
قرات قرآن
ذہانت وفہم
مفتی حرم
حلیہ مبارک
وفات
طہارت کے مسائل
نماز کے مسائل
عیدین قربانی اور نماز استسقاء کے مسائل
نماز کسوف کے مسائل
جنازے کے مسائل
روزوں کے مسائل
زکوۃ کے مسائل
حج کے مسائل
نذروں کے مسائل
نفلی صدقہ ، ہبہ اور مشرک والد اور بھائی سے صلہ رحمی کے مسائل
وقف عمریٰ اور رقبی کے مسائل
آزادی ، ولاء ، مدبر ، مکاتب اور اچھا برتاؤ کرنے کے مسائل
نکاح کے مسائل
عورتوں کے ساتھ معاشرت ، ایلاء اور خلع کا بیان
طلاق کا بیان
رجوع کے مسائل
عدتوں ، رہائش اور خرچ وخراجات کے مسائل
لعان کے مسائل
فرائض اور وصیت کے مسائل
خرید وفروخت کے مسائل
رہن ، قرض ، حجر ، تفلیس اور لقطہ کے مسائل
ماکولات شکار اور ذبیحوں کے مسائل
قتل قصاص دیت اور قسامت کے مسائل
قیدی فدیہ جزیہ کے تقرر اور اس کی وصولی کے مسائل
قریش وغیرہ کے فضائل اور متفرق موضوعات
 

عبد المعز

محفلین
سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت ﷜ سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ مطالعۂ سیرت کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے تاہم موجودہ حالات میں اس کی ضرورت ہمیشہ سے زیادہ ہے بالخصوص نوجوانانِ امت کو مطالعہ سیرت کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب پیام سیرت دلچسپ پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔ زیر نظر کتاب ''پیام سیرت'' ڈاکٹر محمد عبد الرحمن العریفی ﷾کتاب کا ترجمہ ہے جس میں انہوں نے نہایت دلنشیں او رمؤثر اسلوب نگارش کا انتخاب کیا ہے جو مطالعۂ سیرت میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان طبقہ کی گہری دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے ۔کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبد الرحمن العریفی﷾ سعودی عرب کے جانے پہچانے مصنف ہیں۔ ریاض کی مقامی یونیورسٹی میں معلمی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔دعوتِ دین کےمیدان میں اُن کی مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اُن کا شمار علامہ ابن باز  کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے ۔ دیار ِعرب میں ان کی خطابت کا بھی بہت شہرہ ہے ۔ اس سے قبل ان کی متعدد کتابیں خاصی پذیرائی حاصل کرچکی ہیں جن میں ان کی شہرۂ آفاق کتاب ''زندگی سے لطف اٹھائیے '' سرفہرست ہے ۔کتاب ہذا کے ترجمہ وتخریج کا کام ساجد الرحمن بہاولپوری نے کیا اور دار السلام نے اعلی معیار پر اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو گم کردہ راہ لوگوں کےلیے راہِ راست پر آنے کا سبب بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
وہ اپنے رسولﷺ سے نا آشنا کیوں؟
بہانے مت بناؤ
رسول اللہﷺ کے آباء و اجداد اور خاندان
بحثیت یتیم پرورش
نبیؐ کریمﷺ کی ازواج مطہرات
اولاد
بیٹیاں
آفتاب نبوت کی کرنیں
نزول قرآن کا آغاز
خفیہ دعوت کے تین سال
ہجرت حبشہ
نبی اکرمﷺ کی ہجرت
فتح مکہ
حجۃ الوداع
وفات
نبیٔ کریمﷺ کی زندگی کے اہم واقعات
انبیائے کرام علیہ السلام کے معجزات
حضرت موسیٰ کے معجزات
حضرت عیسیٰ کے معجزات
حضرت محمد رسول اللہﷺ کے معجزات
پیش گوئیاں اور دور دراز کے واقعات سے آگاہی
اللہ کی قسم! محمد(ﷺ) کبھی جھوٹ نہیں بولتے
قاتل بن کے آیا، اسیر بن کے نکلا
زہر کھلانے کی مذموم کوشش
میرے رب نے تمہارے رب کو قتل کر دیا
سلام ہو تجھ پر۔۔۔ اے خبیب!
اللہ ابو ذر پر حم فرمائے!
اللہ کو تمہاری بھاگئی
نظام کائنات میں رسول اللہﷺ کے معجزات
چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے
بادل آئے، ٹوٹ کے برسے
حیوانات پر تصرف
عرصۂ دراز سے خشک دودھ والی بکری کے تھنوں سے دودھ کی دھاریں
سرکش اونٹ رسول اللہﷺ کے قدموں پر جھک گیا
مریضوں کی شفایابی
جذبۂ محبتِ رسول ﷺ سے لبریز صحابی کی حیرت آفرین داستان
لعابِ مبارک سے آنکھیں ٹھیک ہوگئیں
درختوں پر تصرف
کھجور کا تنا رسول اللہﷺ کی جدائی پر رو پڑا
درخت پردہ پوشی کا ذریعہ بن گئے
اشیائے خورد و نوش میں برکت
پانی میں برکت دیکھ کر ایک خاتون اپنی قوم سمیت مسلمان ہو گئی
سکون سے پیو ۔۔۔ کوئی پیاسا نہیں رہے گا
غزوۂ تبوک میں پیاس کی شدت
خندق والو! جابر نے تمہارے لیے کھانا تیار کیا ہے
ابو ہریرہ! اور پی لو
فرشتوں کے ذریعے غیبی نصرت
فرشتنے باڈی گارڈ بن گئے۔ٍ
ہم آپ کا مذاق اڑانے والوں کے لیے کافی ہیں!ٗ
گستاخان ناموس رسالت کا عبرت ناک انجام
کفار کے گروہوں پر آندھیاں اور طوفان
بارش کے ذریعے نصرت
اگر وہ میرے قریب آتا تو فرشتے اس کا انگ انگ نوچ لیتے
رسول اللہﷺ کو گرفتار کرنے 3والا خود گرفتار ہو گیاٍ
تمہیں میرے ہاتھوں کون بچائے گا؟
گستاخ رسولﷺ کو قبر نے بھی قبول نہ کیا
رسول اللہﷺ کو قتل کرنے کی مذموم سازش
رسول اللہﷺ کی دعا کا زیور قبولیت سے آراستہ ہونا
حضرت ابو ہریرہ کی ماں کے لیے دعا
ابو طلحہ اور ان کی بیوی کے لیےدعا (ایک صبر آزما داستان)
خوشا! وہ وقت کہ دیدار عام تھا جس کا
حاصل کلام
کفار و مشرکین کی گواہی
صحابہ نے رسول اللہﷺ سے کس طرح محبت کی
رسول اللہﷺ کے اپنے امت پر کیا حقوق ہیں؟
پہلا حق
دوسرا حق
تیسرا حق
رسول اللہﷺ پر درود پڑھنے کے چند خاص مواقع
چوتھا حق
پانچواں حق
چھٹا حق
رسول اللہﷺ کی اطاعت ہی جنت میں جانے کا واحد راستہ ہے
رسول اللہﷺ کی تعظیم و توقیر
سنت رسولﷺ کو پس پشت ڈال کر من مانی کرنے والے کا کیا حشر ہوگا؟
صحابہ کرام میں اطاعت رسولﷺ کا جذبہ
رسول اللہﷺ کا سب سے عظیم حق
لمحہ فکریہ
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی نے مختلف قوموں کی ہدایت کے لیے ان کے درمیان اپنے پیغمبر بھیجے تو ان پر اپنی کتابیں بھی نازل کیں یہ کتابیں پیغمبروں کے بعدبھی ان قوموں کے لیے ہدایت کاذریعہ رہی ہیں اور ان سے وہ اپنی زندگی کے مختلف معاملات میں رہنمائی حاصل کرتے ر ہے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان پر خواہشات ِ نفس کا غلبہ ہوگیا تو انہوں نے ان کتبِ الٰہی کو پس پشت ڈال دیا۔او ر ان میں تحریفات کردیں۔ اللہ تعالی نے سب سے آخر میں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا اور آپ ﷺ پراپنی کتاب قرآن مجید نازل کی ۔دیگر کتب سماوی کے مقابلے میں قرآن مجید کا امتیازیہ ہے کہ اس کی حفاظت کا اللہ تعالی نے خود وعدہ کیا۔زیر نظر رسالہ مولانا محمد رضی الاسلام ندوی کے قرآن کے حوالے سے مختلف پانچ مضامین کا مجموعہ ہے جن کی تفصیل یہ ہے ۔پہلا مقالہ: قرآن کریم میں صحف سماوی کے حوالے ۔ اس میں ان آیات کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے جن میں صحف سماوی کے حوالے دے کر ان کی بعض تعلیمات نقل کی گئی ہیں۔دوسرا مقالہ:تورات پر تنقید کی قرآنی اصطلات ۔ اس میں ان قرآنی بیانات سے بحث کی گئی ہے جو تورات کی تحریفات سے متعلق وارد ہیں او ران الفاظ کی وضاحت کی گئی ہے جن کا استعمال قرآن میں بہ طور اصطلاح ہوا ہے ۔تیسرے مقالہ میں قرآن کریم کی متعلقہ آیات کے حوالے سے صحفِ ابراہیم کا تعارف کرایا گیا ہےاور چوتھا مقالہ میں حضرت ابراہیم کی سیرت کے متعلق قرآن کریم اور بائبل کے بیانات کا تقابلی مطالعہ بیش کیا گیا ہے اور پانچواں مقالہ اہل کتاب کے متعلق ہے اللہ سے دعا ہے کہ اس کتاب کا فائدہ عام کرے اور مصنف کو اس کے اجر سے نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
قرآن کریم میں صحف سماوی کے حوالے
تفسیر قرآن میں صحف سماوی سے مدد لینے کے فوائد
زبور کا حوالہ
توریت کے حوالے
سابقہ امتوں میں روزہ کی فرضیت
توریت اور انجیل میں حضرت محمدﷺ اور آپ کے اصحاب کی تمثیل
توریت وانجیل میں نبی امیﷺ کا تذکرہ
توریت پر تنقید کی قرآنی اصطلاحات
تحریف
لبس
تبدیل
کتابت
قراطیس
صحف ابراہیم
صحف ابراہیم کی تعداد
صحف ابراہیم کا زمانہ نزول
صحف ابراہیم کی تعلیمات
سیرت ابراہیم بائبل اور قرآن کا تقابلی مطالعہ
حضرت ابراہیم کی زندگی بائبل کی روشنی میں
بائبل اور قرآن کے بیانات میں فرق
سیرت ابراہیمی قرآن میں
اہل کتاب کون ہیں؟
یہود ونصاریٰ
کیا دیگر مذہبی گروپوں پر اہل کتاب کا اطلاق نہیں ہوسکتا؟
صائبین
مجوس
اصطلاح اہل کتاب کی تشریح
 

عبد المعز

محفلین
رجب اسلامی سال کا ساتواں قمری مہینہ ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے نبیﷺ نے فرمایا 'سال بارہ مہینوں کاہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں لفظ رجب ترجیب سےماخوذ ہے کہ جس کے معنی تعظیم کے ہیں ،اس مہینے کی تعظیم اور حرمت کی وجہ سے اس کا نام ''رجب '' رکھا گیا کیوں عرب اس مہینے میں لڑائی سے مکمل اجتناب کرتے تھے ۔اس مہینےمیں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ خاص نہیں کیا گیا جن بعض اعمال کوفضیلت کےساتھ کے بڑھا چڑہا کر بیان کیاجاتا ہے وہ محض فرضی قصے اور ضعیف و موضوع روایات پر مبنی داستانیں ہیں لہذا جواعمال کتاب وسنت سےثابت ہیں ان پر عمل کرنا چاہیے مسلمان اس ماہِ رجب میں کئی قسم کے کام کرتے ہیں مثلا صلاۃ الرغائب، نفلی روزں کا اہتمام ، ثواب کی نیت سے اس ماہ زکاۃ دینا ،22 رجب کو کونڈوں کی رسم اداکرنا 27 رجب کو شب معراج کی وجہ سے خصوصی عبادت کرنا، مساجد پر چراغاں کرنا جلسے وجلوس کااہتمام کرنا،آتش بازی اور اس جیسی دیگر خرافات پر عمل کرنایہ سب کام بدعات کے دائرے میں آنے ہیں ۔زیر نظر کتابچہ اسی موضوع پرہے جس میں اختصار کے ساتھ قرآن واحادیث کی روشنی میں اس ماہ میں رواج پاجانے والی بدعات وخرافات کا رد کیا گیا ہے اور دلائل سےثابت کیا ہے کہ ان بدعات اور رسوم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کے مطالعہ سے اہل اسلام کو ان خرافات سے محفوظ فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
رجب اور شب معراج
خصوصی نماز کا اہتمام
عمرہ کا اہتمام
روزوں کا اہتمام
22 رجب کے کونڈوں کا اہتمام
اصل دین کیا ہے؟
27 رجب کی شب کو عبادت کا اہتمام
آغاز سفر اور شق صدر
مسجد الحرام میں مسجد اقصٰی تک
مسجد اقصیٰ سے آسمانوں کی طرف
سفر آسمان
نہر کوثر اور جنت کا مشاہدہ
ابراہیم کا امت محمدﷺ کے نام خصوصی پیغام
غیبت کرنے والوں کا انجام بد
بے عمل خطباء کا عبرت ناک انجام
بیان اسراء اور معراج پہ اہل مکہ کا رد عمل
سنیے اور سنوائیے
 

عبد المعز

محفلین
شخصیت انسان کی پہچان ہوتی ہے۔انسان جیسے اوصاف اپنے اندر پیدا کر لے وہی اس کی شخصیت ہے ۔اور مومن کا تشخص اس کے اوصاف ،اس کے اعلی اخلاق ہوتے ہیں۔اور انہی اوصاف کی وجہ سے مومن کو شخصیت ملے گی اور جنت میں اس کا چہرہ پہچانا جائے گا۔اعلی اخلاق کو اپنانا شریعت کا بنیادی مقصد ہے،اور اسلام نے اس کی بہت زیادہ ترغیب دی ہے ۔نبی کریم نے فرمایا کہ مجھے اچھے اخلاق کی تعلیم دینے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب النور انٹر نیشنل کی مدیرہ محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی کی کتاب ہے جو انہوں نے اپنے ادارے کے تحت خواتین کو کروائے جانے والے مختلف کورسز کے لئے سوال وجواب کی شکل میں تیار کی ہے۔یہ کتاب اپنے اخلاق کو سنوارنے کے حوالے سے ایک مفید کوشش ہے ،جسے پڑھ کر انسان میں تحمل ،برداشت اور بردباری کی صفات پید اہوتی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولفہ کو جزائے خیر دے، ۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
کورس کی ضرورت و اہمیت
کلاس میں موجود طالبات کے تاثرات
اخلاق کی اہمیت
خلق کے مراحل
زندگی کے بعد مراحل
اللہ خالق ہے
انسان مخلوق ہے
تقویٰ یا فجور
دعوت
علم
عقل
تفکر
تدبر
امید
بصیرت
بیداری
اعتبار
اسلام
تقویٰ
دین
ایمان
احسان
عبادات
وحی
طالبات کے احساسات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اہل سنت والجماعت کا عقیدہ (اپ ڈیٹ)
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
شفیق الرحمان ضیاء مدنی
ناشر
مکتبہ تعاونی دعوت والارشاد

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/Title-Ahlesunnatwaljamatkaaqeeda.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
اعمالِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے ۔ اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل علیہم السلام کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد و ہد ایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂتوحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔عقیدہ اسلامیہ کی تعلیم وتفہیم کے لیے کئی اہل علم نے چھوٹی بڑی کتب تصنیف کی ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب '' اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ''سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے۔جوکہ توحید باری تعالیٰ اوراس کےاسماء وصفات،اس کی کتابوں ،رسولو ں ، روز قیامت اور تقدیر کے خیر وشر کی فصول میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ایک عمدہ کتابچہ ہے ۔مؤلف نے اسے بڑی جانفشانی اور عمدگی سے مرتب کرکے اسے بے حد مفید بنادیا ہے۔ عقیدہ کے حوالےسے وہ تمام معلومات جن کی ہر طالب علم اور عام مسلمانوں کو ضرورت محسوس ہوتی ہے ان کو ذکرکردیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں ایسے بیش قیمت فوائد واضافے جمع کردئیے ہیں جو عقائد کی بڑی بڑی کتابوں میں میسرنہیں۔اللہ تعالیٰ مؤلف کی کتاب ہذا اور دوسری تالیفات کو عوام الناس کے لیے فائدہ مند اور نفع بخش بنائے،اور ہمیں حق کے ایسےراہنمااورہدایت یافتہ لوگوں کی صف میں شامل فرمائے جو علی وجہ البیصرت دعوت الی اللہ کا فریضہ سرانجام د یں ۔ ( آ مین ) ( م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پہل فصل: ارکان ایمان کے بیان میں
توحید ربوبیت
توحید الوہیت
توحید اسماء
توحید صفات
ارادہ کونیہ
ارادہ شرعیہ
صفات الٰہیہ میں اہل سنت کا مذہب
دوسری فصل: تین گروہوں سے اظہار برأت
کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ وسلم کوئی تعارض نہیں
تیسری فصل: فرشتوں پر ایمان
فرشتوں کی جائے عبادت
چوتھی: کتابوں پر ایمان
تورات
انجیل
زبو
صحائف
قرآن حکیم
پانچویں فصل: رسولوں پر ایمان
انبیاء کرام بحثیت مراتب
انبیاء کرام اللہ تعالیٰ کے معزز بندے اور رسول ہیں
اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین اسلام ہے
کسی ایک پیغمبر کا منکر تمام انبیاء کا منکر ہے
مدعی نبوت اور اس کی تصدیق کرنے والا دونوں کا فرق ہیں
خلفاء راشدین برحق ہیں
امت محمدیہ خیر الأمم ہے
صحابہ کے زمانہ میں فتوں کا ظہور مبنی بر اجتہادی تاویل تھا
صحابہ کرام کی ناپسندیدہ باتوں سے اجتناب لازمی ہے
چھٹی فصل: قیامت کے دن پر ایمان
اعمال ناموں کی تقسیم
میزان سے اعمال کا وزن کیا جانا
رسول اللہﷺ کے لیے شفاعت عظمیٰ کا اعزاز
نبی اکرم ﷺ کے لیے دوسرا اعزاز۔۔۔ حوض کوثر
جہنم کے اوپر پل صراط کا نصب کیا جانا
جنت و دوزخ دونوں برحق ہیں
اہل جنت کون ہیں؟
اہل النار کون ہیں؟
قبر میں مومنوں کو نعمتیں نصیب ہونا اور ظالموں و کفار کا عذاب سے دوچار ہونا
ساتویں فصل: تقدیر پر ایمان
بندے کے فعل کا اپنے اختیار سے واقع ہونے پر دلائل
بدعمل کا تقدیر سے حجت پکڑنا نا حق ہے
مرتکب گناہ کا تقدیر سے سہارا لینا
بتقاضائے ادب شر کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں کی جاتی
آٹھویں فصل: اس عقیدے سے حاصل ہونے والے ثمرات و فوائد
اللہ پر ایمان کے فوائد
فرشتوں پر ایمان کے فوائد
کتابون پر ایمان کے فوائد
رسولوں پر ایمان لانے کے ثمرات
قیامت کے دن پر ایمان کے فوائد
قیامت کے دن پر ایمان کے فوائد
تقدیر پر ایمان لانے کے فوائد
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مصطفوی ﷺ مدنی عالمی ریاست ماضی ، حال اور مستقبل
مصنف
فاروق احمد
ناشر
مجلس التحقیق والنشر الاسلامی لاہور

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---MustafwiPBUH-Madni-Aalmi-RiasatMaziHall-Aur-Mustaqbil.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔انبیاء کرام اور نبی کریم ﷺ کی بعثت کا اولین مقصد لوگوں کو عقیدہ توحید کی دعوت اور ان کاتزکیہ کرنا او رلوگوں کو احکام الٰہی کی تعلیم دینا ہے اور پھر اسلامی حکومت قائم کرکے حدود اللہ کانفاذ او ردین الہی کو غالب کرنا ہے ۔ زیر نظر کتاب '' مصطفویﷺ مدنی عالمی ریاست'' میں فاضل مصنف جناب فارروق احمد صاحب نے سیرت نبویﷺ کے مختلف گوشوں میں سے نبی کریم ﷺ کے فریضہ اقامت دین اور اسلامی حکومت کے قیام اور اس کو وسعت دنیے کے لیے نبیﷺ او رآپ کےجانثار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جدوجہد او رکوششوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے آخر ی باب میں کیا دور حاضر میں اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہے کے موضوع پر بحث کی ہے فاضل مصنف کا اسلوب سادہ،سلیس،عام فہم ،دل نشیں اور دلوں کوگرمانےوالاہے اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
تعارف کتاب
عرض ناشر
پہلا باب بعثت نبویﷺ سے ہجرت حبشہ تک
دوسرا باب کارکن ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا
مکہ مکرمہ سے باہر اسلام کی اشاعت کی ایک جھلک
تیسرا باب دین میں ہجرت کی اہمیت ، ضرورت اور اس کا مقام
چوتھا باب قید شعب ابی طالب اور اس کا پیغام امت مسلمہ کے نام
پانچواں باب سفر طائف اور اس کے ثمرات و نتائج
چھٹا باب بیعت عقبہ اولی و ثانیہ اور مدنی اسلامی ریاست کا قیام
ساتواں باب معراج مجتبیٰ ﷺ اور اس کے تحائف
آٹھواں باب ہجرت الی المدینہ
نواں باب مدنی دور کا باقاعدہ آغاز
دسواں باب اسلامی مواخات ضرورت واہمیت
بارھواں باب مدنی دور نبوت اور اسلامی نظام زندگی کی ترویج و تنفیذ
تیرھواں باب مدنی حکومت کے قیام کے بعد اس میں توسیع و استحکام
چودھواں باب غزوہ احزاب اور اس اثرات ونتائج
پندرھواں باب طواف بیت اللہ کا خواب
سولہواں باب بادشاہوں اور حکام کے نام مکتوبات نبویؐ
اسلامی حکومت کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات
بادشاہوں اور حکام کے نام مکتوبات نبویﷺ
سترھواں باب غزوہ خیبر اور بد عہد یہود کا استیصال
اٹھارہواں باب بدوؤں کے خلاف تادیبی کاروائی
انیسواں باب منافقین مدینہ کے گھناؤنے کردار کی چند جھلکیاں
بیسواں باب عمرۃ القصنائی
اکیسواں باب معرکہ موتہ اور عالمی انقلاب کا آغاز
بائیسواں باب فتح مکہ اور اسباب ومتعلقات
تئیسواں باب زکوۃ کی وصولی کے لیے عمال کا تقرر اور 72 سرکاری وفود کی آمد
چوبیسواں باب غزوہ تبوک
پچیسواں باب حج بیت اللہ 9ھ زیر امارت حضرت ابوبکر
چھبیواں باب حجۃ الوداع ، یوم تکمیل دین اور انسانیت کے نام امن کا پیغام
ستائیسواں باب یجب الزراع لیغیظ بہم الکفار
اٹھائیسواں باب جیش اسامہ اور آخری عسکری مہم
انتائیسواں باب کیا دور حاضر میں اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہے؟
 

عبد المعز

محفلین
مسلمانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ سے دن رات یہ گمراہ کن اور زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں ،اسلام دہشت گردی سکھاتا ہے ، قرآن مجید دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے ،پیغمبر اسلام خو نی پیغمبر ہیں ،پیغمبر قاتل ہیں ، اسلام قصاب کی دکان ہے ۔(نعوذباللہ من ذالک )اس پروپیگنڈا کے ذریعہ عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔اسلام اور پیغمبر اسلام کےبارے میں شکوک وشبہات اور غلط فہمیاں پیدا کرنےکی سعی نامراد کی جاتی ہے لیکن مسلمان حکمران اپنی اپنی مصلحتوں کی چھتری تلے دم سادھے خاموش ہیں ۔محترم جناب مولانا محمداقبال کیلانی ﷾ نے زیر مطالعہ کتاب مرتب کرکے کفار کےگمراہ کن اور سوقیانہ زہریلے پروپیگنڈے کی اصل حقیقت کو آشکارا کیا ہے یہ کتابچہ درج ذیل چار مضامین پر مشتمل ہے 1۔فتنوں کانیا دور 2۔دہشت گردکون ہیں؟ 3۔اسلام... امن وسلامتی کادین ہے 4۔امت مسلمہ کا مستقبل؟ اللہ تعالی سے دعا کہ اللہ فتنوں کےاس دور میں مسلمانوں کو اپنے دین پرثابت قدم رہنے اور مسلمانوں کو باہمی اتحادواتفاق پیداکرنےکی توفیق دے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
فتنوں کا نیا دور
دہشت گرد کون ہیں؟
اسلام ، امن و سلامتی کا دین ہے
امت مسلمہ کا مستقل
 
Top