کراچی کے مناظر

شمشاد

لائبریرین
مرزا صاحب میں منفی سوچ تو میں بھی نہیں رکھا۔ کراچی بھی میرے ہی وطن کا شہر ہے۔ ایک دفعہ میں نے بھی کراچی پر دھاگہ شروع کیا تھا۔ یہ دیکھیے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
مجھے پتا شمشاد بھائی مگر دل دکھ سے بھرجاتا جب کوئی صرف اور صرف تنقید اور تاریک پہلو تلاش کرتا ہے
پاکستان کے - وطن کی محبت تو ماں کی محبت کی طرح ہوتی ہے جو اخلاص اور وفا کی متقاضی ہوتی ہے
 
زبیر مرزا

محفلین
karachi_city_of_lights_2_by_photoholic2.jpg
 
عثمان

محفلین
پچھلی پوسٹس تو میں نے نہیں پڑھیں خیر ۔۔۔ انداز اپنا اپنا ۔۔۔ ۔ :)
اور تصاویر ؟ وہ بھی دیکھیں یا نہیں؟ :)
ویسے میرے خیال میں شہر کے تمام پہلوؤں کی تصاویر ہونی چاہیے۔ تا کہ کل شہر کی زندگی کی عکاسی ہو۔
مثلاً میں کلفٹن کراچی کے ساتھ ساتھ کٹی پہاڑی اور بنارس وغیرہ کی تصاویر دیکھنے کا بھی بہت خواہشمند ہوں۔ :)
 
میر انیس

لائبریرین
ماشاللہ بہت ہی خوبصورت تصاویر ہیں۔ شمشاد اسکے باوجود کے آج کل بجلی بہت کم آتی ہے پرپھر بھی کراچی جب روشن ہوتا ہے تو سب سے الگ ہی نظر آتا ہے اور مصطفٰے کمال نے اس میں چار چاند اور لگادئے ہیں تبھی تو وہ لوگ جنہوں نے کراچی کو آج سے 5 سال پہلے دیکھا ہوگا وہ یقین ہی نہیں کرتے کہ یہ کراچی کی تصاویر ہیں
 
سارہ خان

محفلین
اور تصاویر ؟ وہ بھی دیکھیں یا نہیں؟ :)
ویسے میرے خیال میں شہر کے تمام پہلوؤں کی تصاویر ہونی چاہیے۔ تا کہ کل شہر کی زندگی کی عکاسی ہو۔
مثلاً میں کلفٹن کراچی کے ساتھ ساتھ کٹی پہاڑی اور بنارس وغیرہ کی تصاویر دیکھنے کا بھی بہت خواہشمند ہوں۔ :)
ابھی دیکھ لیں تصاویر ۔۔
آپ گوگل کریں کٹی پہاڑی کی تصویر بھی مل ہی جائے گی ۔۔۔
پاکستان کا شاید ہی کوئی شہر مکمل طور پر خوبصورت ہو ۔۔ کراچی بھی ظاہر ہے نہیں ہے ۔۔۔
 
میں انشاللہ کٹی پہاڑی اور بنارس کی تصاویر جلد ہی پیش کروں گا انکو دیکھ کر بھی آپ حیران رہ جائیں گے میں تو وہیں رہتا ہوں اور یقین کریں اب بنارس کے پل کی وجہ سے جو راستہ ایک گھنٹہ میں طے ہوتا تھا اس میں مشکل سے اب 20 سے 25 منٹ لگتے ہیں
 
عثمان

محفلین
ابھی دیکھ لیں تصاویر ۔۔
آپ گوگل کریں کٹی پہاڑی کی تصویر بھی مل ہی جائے گی ۔۔۔
پاکستان کا شاید ہی کوئی شہر مکمل طور پر خوبصورت ہو ۔۔ کراچی بھی ظاہر ہے نہیں ہے ۔۔۔
پاکستان کیا ، دنیا کا شائد ہی کوئی شہر مکمل طور پر خوبصورت ہو۔ مزید یہ کہ بڑی بڑی عمارتیں اور انٹرچینچ کسی بھی شہر کی اصلیت کی کلی عکاسی نہیں کرتے۔ انفرادیت عموماً دوسری تصاویر میں نظر آتی ہے۔ :)
تصویر میں منظر اگر خوبصورت نہ بھی ہو تو بھی یہ کسی طرح بھی اس شہر کی توہین نہیں۔
 
عثمان

محفلین
میں انشاللہ کٹی پہاڑی اور بنارس کی تصاویر جلد ہی پیش کروں گا انکو دیکھ کر بھی آپ حیران رہ جائیں گے میں تو وہیں رہتا ہوں اور یقین کریں اب بنارس کے پل کی وجہ سے جو راستہ ایک گھنٹہ میں طے ہوتا تھا اس میں مشکل سے اب 20 سے 25 منٹ لگتے ہیں
بہت خوب!
مجھے ٹیگ ضرور کیجیے گا۔ :)
گوگل پر اکثر تصاویر اخباری نوعیت کی ہیں۔ گوگل ارتھ پر تصاویر اتنی واضح نہیں۔ عام زندگی پر مناسب تصویر کشی ان علاقوں کی مجھے ملی نہیں۔
 
Top