کراچی کے مناظر

زبیر مرزا

محفلین
زحال وہ تصاویر اگر آپ دکھا دیں تو یقین کریں میں بہت شکر گذار ہوں گا کیوں کہ میں نے بھی اس لوکل ٹرین سے سفر کیا ہے اور روزانہ لیاقت آباد اسٹیشن سے لیکر اردو سائینس کالج اسٹیشن تک سفر کرکے کالج جایا کرتا تھا۔ اس زمانے کی ایک دم سے آپ نے یاد دلادی اور وہ سب دوست بھی یاد آگئے جو روز ساتھ ساتھ سفر کیا کرتے تھے
میر انیس بھائی اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہماری پہلی بلیک اینڈ وائیٹ فلم تھی جو ہم
نے شوٹ کی - آپ یہاں سے لوکل ٹرین پکڑلیں:)

attachment.php
 

میر انیس

لائبریرین
واہ زبردست ۔ اس تصویر کو دیکھ کر کتنے ہی واقعات اور کتنے ہی چہرے نظروں کے سامنے پھر گئے۔ آپ نے میرے لئے یقین کریں بہت بڑا کام کیا ہے ۔ اب تو یہ سارا منظر تبدیل ہوگیا ہوگا یا ایسا ہی ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
میرانیس بھائی یہ تصویر( اور کچھ دیگر) مجھے یاد تو تھی مگر یہ پکا پتا نہیں تھا کہ میرے پاس ہے یا کراچی میں :) آج کچھ اور تلاش کرتے ہوئے
یہ مل گئی دراصل کراچی اسکول آف آرٹس میں تھے تو کیمرا ہمیشہ بیگ میں موجود ہوتا تھا تو تصاویر کا ایک انبار لگا ہے کچھ یہاں ساتھ لے آتا ہوں
ہر بار:) جی اب اسٹیشن پر کچھ مکانات ہیں اگر جانا ہوا تو تصاویر بناؤں گا-
 
Top