کرتار پور صاحب

فہد اشرف

محفلین
خالصتان ان کو مسلمانوں سے چاہئے تھا یا بھارتی حکومت سے یا چھوڑ کر جانے والے انگریزوں سے؟

اسی لئے آپ سے پورے واقعے کی تفصیل مانگی تھی تاکہ سکھوں کے قتل کا پس منظر جانا جاسکے، کہیں ایسا تو نہیں کہ سکھوں نے کوئی ایسا کام کیا ہو جس کی بنا پر انہیں جائز طور پر قتل کردیا گیا ہو؟
جس طرح اسلامی ملک والوں نے ہندوؤں اور سکھوں کا قتل کیا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے مسلمانوں کا قتل کیا اسی طرح پنجاب کو خالصتان بنانے کا خواب دیکھنے والے سکھوں نے مسلمانوں کا قتل کیا۔
دوسرے سوال کا جواب وارث بھائی دے چکے ہیں۔
کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ سکھ جنونی ہوتے ہیں ؟
اس وقت کون جنون میں نہیں تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مغلوں اور سکھوں کی دشمنی اور مغلوں اور پٹھانوں کی دشمنیاں تو تاریخ میں مشہور ہیں۔ مگر سکھوں اور عام مسلمانوں کی دشمنی تھوڑی عجیب سی بات لگی
دراصل انتہا پسند تو ہر جگہ ہوتے ہیں، مثال کے طور پر جب سکھ اپنے مذہب کی تاریخ بیان کرتے ہونگے تو وہ ان واقعات کو کیسے کیسے نہ بیان کرتے ہونگے۔ سکھوں کے لیے دو ہی چیزیں مقدس ہیں، ایک ان کے دس گورو دوسرا ان کا گولڈن ٹمپل۔ کئی گورو اور ان کے خاندان کے لوگ مغلوں کے ہاتھوں قتل ہوئے اور پھر اٹھارویں صدی میں احمد شاہ ابدالی نے گولڈن ٹمپل کو ملیا میٹ کر دیا، اس دن پچیس سے تیس ہزار سکھ بھی قتل ہوئے، کچھ پچاس ہزار کہتے ہیں۔

اب مغل اور ابدالی دونوں ہی مسلمان تھے سو مسلمانوں کے خلاف دلوں میں بغض یا نفرت کا آ جانا سمجھ میں آنے والی بات ہے۔
 
اسی طرح پنجاب کو خالصتان بنانے کا خواب دیکھنے والے سکھوں نے مسلمانوں کا قتل کیا۔
پنجاب کو خالصتان بنانے میں کیا صرف مسلمان رکاوٹ تھے؟ سکھ اکثریتی پنجاب تو بھارت میں تھا اور حکومت بھارتی؟ انہوں نے ہندؤوں کا قتل عام کیوں نہ کیا؟
 
ربیع م

محفلین
میرا ذاتی مشاہدہ یہ ہے کہ سکھوں کے دل ہندو کے خلاف جو غصے اور نفرت کی آگ ہے وہ ابھی دبی تو ضرور ہے لیکن بجھی نہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
پنجاب کو خالصتان بنانے میں کیا صرف مسلمان رکاوٹ تھے؟ سکھ اکثریتی پنجاب تو بھارت میں تھا اور حکومت بھارتی؟ انہوں نے ہندؤوں کا قتل عام کیوں نہ کیا؟
سکھوں کو یہی لگ رہا تھا۔
پنجاب کا بیشتر حصہ پاکستان میں چلا گیا تھا سکھوں نے خالصتان کے نام پر قتل و غارت گری کی لیکن حاصل کچھ نہ ہوا پھر امن قائم ہو گیا۔ سکھ ہندوستان میں رہنے لگے لیکن ایک گروہ نے خالصتان تحریک کو زندہ رکھا جس کے نتیجے میں آپریشن بلیو سٹار ہوا ہندوستان کے ایک وزیراعظم کی جان گئی اور سکھ مخالف دنگے بھی ہوئے۔
 
زیک

مسافر
1947 کے فسادات کو اتنا یک طرفہ کیسے کہا جا سکتا ہے؟ اگرچہ پنجاب میں مسلمان زیادہ مارے گئے لیکن سکھ بھی کافی تعداد میں مارے اور نکالے گئے۔

کیا ان فسادات کا آغاز راولپنڈی میں سکھوں کو مارنے سے نہ ہوا تھا؟
 
squarened

معطل
مسلم کیسے کسی غیر مذہب کے بانی کے پرستار ہوسکتے ہیں ۔

میرا خیال ہے کہ ویسے ہی جیسے برصغیر کے بیشمار اولیاء کرام تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مرجع خلائق رہے ہیں اور جیسے سینکڑوں غیر مسلم شعراء کا نعتیہ کلام ملتا ہے
 
غیر مسلم شاعروں کا نعتیہ کلام بے معنی ہے ۔ جو شخص حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان کر مسلم ہی نہ ہوا پھر وہ کیا ہی گاتا پھرے بے معنی ہے
 
فہد اشرف

محفلین
1947 کے فسادات کو اتنا یک طرفہ کیسے کہا جا سکتا ہے؟ اگرچہ پنجاب میں مسلمان زیادہ مارے گئے لیکن سکھ بھی کافی تعداد میں مارے اور نکالے گئے۔

کیا ان فسادات کا آغاز راولپنڈی میں سکھوں کو مارنے سے نہ ہوا تھا؟
سب ایک دوسرے کے مجرم ہیں
 
سید عمران

محفلین
غیر مسلم شاعروں کا نعتیہ کلام بے معنی ہے ۔ جو شخص حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان کر مسلم ہی نہ ہوا پھر وہ کیا ہی گاتا پھرے بے معنی ہے
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک کے آگے کون ہے جس سے مذہبی لحاظ سے متاثر ہوا جائے یا اس کا پیروکار بنا جائے؟؟؟
 
squarened

معطل

یہاں بھی کچھ ایسا ہی لکھا ہے
مسلم سکھ کی مشترکہ میراثAl Qamar Online | Al Qamar Online

متعلقہ حصّہ

بالآخرکرتارپور میں ہی پیر٢٢ستمبر١٥٣٩ء (٩جمادی الاوّل ٩٤٦ ھ)کوصوفی منش باباگرونانک اپنے ہزاروںعقیدت مندوں کو داغِ مفارقت دیکر اسی ربّ ِ کائنات کی طرف لوٹ گئے جس کا وہ دنیا میں پرچار کیا کرتے تھے۔ ان کے جسدِ خاکی کی آخری رسومات کیلئے ہندوؤں اور مسلمانوں میں ٹھن گئی تو بابا گرونانک کی وصیت کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ باباکے جسدِخاکی کے گرد پھول رکھ دیئے جائیں، اگلے دن جن کے پھول تازہ ہوں گے وہی ان کی آخری رسومات کے حق دار ہونگے ۔ اگلے دن جب چادر ہٹائی گئی تو لاش غائب تھی اور دونوں اطراف کے پھول تروتازہ تھے۔چنانچہ ہندؤوں نے اپنے حصے کے پھولوں کو نذرآتش جبکہ مسلمانوں نے اپنے حصے کے پھولوں کو دفن کر دیا،آج کرتار پورمیں دونوں کے مقامات موجود ہیں۔
 
squarened

معطل
غیر مسلم شاعروں کا نعتیہ کلام بے معنی ہے ۔ جو شخص حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان کر مسلم ہی نہ ہوا پھر وہ کیا ہی گاتا پھرے بے معنی ہے

وہ الگ بات ہے، کسی فعل کا شرعی لحاظ سے صحیح اور غلط ہونا اور چیز ہے،اور تاریخی لحاظ سے وقوع پذیر ہونا الگ چیز ہے. میں نے صرف اپنی دانست میں آپ کے "کیسے" کا جواب دیا تھا۔ آپ نے دراصل اس بات کا ہی انکار کر دیا کہ مسلمانوں نے انہیں دفن کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہر جگہ اس سے ملتی جلتی بات ہی ملتی ہے، جزئیات کا فرق ہے صرف

اب رہی بات ان بھائیوں کی جن کا کہنا ہے انہیں اسلام سے خارج کر دیا جائے یا وہ جاہل مسلمان تھے، تو میرے خیال میں یہ حکم لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یہ اختلاف سکھوں یا مسلمانوں میں نہیں بلکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں ہو رہا ہے اور وجہ یہ ہے کہ گرونانک صاحب پیدا ہندو گھر میں ہوئے تھے مگر ان کی تعلیمات اسلام سے بہت زیادہ قریب تھیں تو ہندو انہیں ہندو سمجھ کر جلانا چاہتے تھے اور مسلمانوں نے کیونکہ انہیں اولیاء کرام کی قربت میں دیکھا،بت پرستی کا مخالف پایا، توحید،رسالت اور آخرت کا پیغام ان سے سنا بلکہ حج تک کرنے کی روایت بھی ملتی ہے تو مسلمان انہیں مسلمان سمجھ کر دفن کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت مروجہ سکھ مت تھا نہیں تو اس میں مسلمانوں کی جہالت یا اسلام سے خروج کہاں سے آ گیا؟

کل ٢ بار اس پوسٹ کا جواب دینے کی کوشش کی مگر بجلی کی ٹرپنگ میں ضائع ہو گئی
 
آخری تدوین:
وہ الگ بات ہے، کسی فعل کا شرعی لحاظ سے صحیح اور غلط ہونا اور چیز ہے،اور تاریخی لحاظ سے وقوع پذیر ہونا الگ چیز ہے. میں نے صرف اپنی دانست میں آپ کے "کیسے" کا جواب دیا تھا۔ آپ نے دراصل اس بات کا ہی انکار کر دیا کہ مسلمانوں نے انہیں دفن کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہر جگہ اس سے ملتی جلتی بات ہی ملتی ہے، جزیات کا فرق ہے صرف

خروج داخل کی بات ہی نہیں
اگر مسلم ہے تو پھر مسلم ہے
مگر پیروکار اگر اسلام کو فالو نہیں کررہے اور یہ بھی گرو کی تعلیم کی وجہ سے تو کیا کہیں
 
سید عمران

محفلین
وہ الگ بات ہے، کسی فعل کا شرعی لحاظ سے صحیح اور غلط ہونا اور چیز ہے،اور تاریخی لحاظ سے وقوع پذیر ہونا الگ چیز ہے. میں نے صرف اپنی دانست میں آپ کے "کیسے" کا جواب دیا تھا۔ آپ نے دراصل اس بات کا ہی انکار کر دیا کہ مسلمانوں نے انہیں دفن کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہر جگہ اس سے ملتی جلتی بات ہی ملتی ہے، جزیات کا فرق ہے صرف

اب رہی بات ان بھائیوں کی جن کا کہنا ہے انہیں اسلام سے خارج کر دیا جائے یا وہ جاہل مسلمان تھے، تو میرے خیال میں یہ حکم لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یہ اختلاف سکھوں یا مسلمانوں میں نہیں بلکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں ہو رہا ہے اور وجہ یہ ہے کہ گرونانک صاحب پیدا ہندو گھر میں ہوئے تھے مگر ان کی تعلیمات اسلام سے بہت زیادہ قریب تھیں تو ہندو انہیں ہندو سمجھ کر جلانا چاہتے تھے اور مسلمانوں نے کیونکہ انہیں اولیاء کرام کی قربت میں دیکھا،بت پرستی کا مخالف پایا، توحید،رسالت اور آخرت کا پیغام ان سے سنا بلکہ حج تک کرنے کی روایت بھی ملتی ہے تو مسلمان انہیں مسلمان سمجھ کر دفن کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت مروجہ سکھ مت تھا نہیں تو اس میں مسلمانوں کی جہالت یا اسلام سے خروج کہاں سے آ گیا؟

کل ٢ بار اس پوسٹ کا جواب دینے کی کوشش کی مگر بجلی کی ٹرپنگ میں ضائع ہو گئی
بہرحال ان کے عقائد واضح تھے...
جنہیں اسلام کے قریب تو کہہ سکتے تھے لیکن مسلمان نہیں...
عالم اور سمجھدار مسلمان اس فرق کو ضرور سمجھتے...
جو کم علم تھے وہی اس واقعے میں ملوث ہوئے...
 
Top