سید عمران
محفلین
مجھ سے ذاتی نہیں۔۔۔یعنی لاہور اور جدہ میں جن سکھوں سے ملے ان سے مل کر آپ کو معلوم یا محسوس ہوا کہ وہ آپ سے یا مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں ؟
مجھ سے ذاتی نہیں۔۔۔یعنی لاہور اور جدہ میں جن سکھوں سے ملے ان سے مل کر آپ کو معلوم یا محسوس ہوا کہ وہ آپ سے یا مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں ؟
جس طرح اسلامی ملک والوں نے ہندوؤں اور سکھوں کا قتل کیا ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے مسلمانوں کا قتل کیا اسی طرح پنجاب کو خالصتان بنانے کا خواب دیکھنے والے سکھوں نے مسلمانوں کا قتل کیا۔خالصتان ان کو مسلمانوں سے چاہئے تھا یا بھارتی حکومت سے یا چھوڑ کر جانے والے انگریزوں سے؟
اسی لئے آپ سے پورے واقعے کی تفصیل مانگی تھی تاکہ سکھوں کے قتل کا پس منظر جانا جاسکے، کہیں ایسا تو نہیں کہ سکھوں نے کوئی ایسا کام کیا ہو جس کی بنا پر انہیں جائز طور پر قتل کردیا گیا ہو؟
اس وقت کون جنون میں نہیں تھا۔کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ سکھ جنونی ہوتے ہیں ؟
دراصل انتہا پسند تو ہر جگہ ہوتے ہیں، مثال کے طور پر جب سکھ اپنے مذہب کی تاریخ بیان کرتے ہونگے تو وہ ان واقعات کو کیسے کیسے نہ بیان کرتے ہونگے۔ سکھوں کے لیے دو ہی چیزیں مقدس ہیں، ایک ان کے دس گورو دوسرا ان کا گولڈن ٹمپل۔ کئی گورو اور ان کے خاندان کے لوگ مغلوں کے ہاتھوں قتل ہوئے اور پھر اٹھارویں صدی میں احمد شاہ ابدالی نے گولڈن ٹمپل کو ملیا میٹ کر دیا، اس دن پچیس سے تیس ہزار سکھ بھی قتل ہوئے، کچھ پچاس ہزار کہتے ہیں۔مغلوں اور سکھوں کی دشمنی اور مغلوں اور پٹھانوں کی دشمنیاں تو تاریخ میں مشہور ہیں۔ مگر سکھوں اور عام مسلمانوں کی دشمنی تھوڑی عجیب سی بات لگی
پنجاب کو خالصتان بنانے میں کیا صرف مسلمان رکاوٹ تھے؟ سکھ اکثریتی پنجاب تو بھارت میں تھا اور حکومت بھارتی؟ انہوں نے ہندؤوں کا قتل عام کیوں نہ کیا؟اسی طرح پنجاب کو خالصتان بنانے کا خواب دیکھنے والے سکھوں نے مسلمانوں کا قتل کیا۔
سکھوں کو یہی لگ رہا تھا۔پنجاب کو خالصتان بنانے میں کیا صرف مسلمان رکاوٹ تھے؟ سکھ اکثریتی پنجاب تو بھارت میں تھا اور حکومت بھارتی؟ انہوں نے ہندؤوں کا قتل عام کیوں نہ کیا؟
کسی نے تو سکھوں کو گمراہ کیا ہوگا نا ایک بات جو ساری دنیا کو نظر آرہی تھی سکھوں کو کیوں نظر نہ آئی؟سکھوں کو یہی لگ رہا تھا۔
مسلم کیسے کسی غیر مذہب کے بانی کے پرستار ہوسکتے ہیں ۔
میرا خیال ہے کہ ویسے ہی جیسے برصغیر کے بیشمار اولیاء کرام تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مرجع خلائق رہے ہیں اور جیسے سینکڑوں غیر مسلم شعراء کا نعتیہ کلام ملتا ہے
سب ایک دوسرے کے مجرم ہیں1947 کے فسادات کو اتنا یک طرفہ کیسے کہا جا سکتا ہے؟ اگرچہ پنجاب میں مسلمان زیادہ مارے گئے لیکن سکھ بھی کافی تعداد میں مارے اور نکالے گئے۔
کیا ان فسادات کا آغاز راولپنڈی میں سکھوں کو مارنے سے نہ ہوا تھا؟
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک کے آگے کون ہے جس سے مذہبی لحاظ سے متاثر ہوا جائے یا اس کا پیروکار بنا جائے؟؟؟غیر مسلم شاعروں کا نعتیہ کلام بے معنی ہے ۔ جو شخص حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان کر مسلم ہی نہ ہوا پھر وہ کیا ہی گاتا پھرے بے معنی ہے
دروغ برگردن رہبر!
غیر مسلم شاعروں کا نعتیہ کلام بے معنی ہے ۔ جو شخص حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان کر مسلم ہی نہ ہوا پھر وہ کیا ہی گاتا پھرے بے معنی ہے
وہ الگ بات ہے، کسی فعل کا شرعی لحاظ سے صحیح اور غلط ہونا اور چیز ہے،اور تاریخی لحاظ سے وقوع پذیر ہونا الگ چیز ہے. میں نے صرف اپنی دانست میں آپ کے "کیسے" کا جواب دیا تھا۔ آپ نے دراصل اس بات کا ہی انکار کر دیا کہ مسلمانوں نے انہیں دفن کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہر جگہ اس سے ملتی جلتی بات ہی ملتی ہے، جزیات کا فرق ہے صرف
اب رہی بات ان بھائیوں کی جن کا کہنا ہے انہیں اسلام سے خارج کر دیا جائے یا وہ جاہل مسلمان تھے، تو میرے خیال میں یہ حکم لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یہ اختلاف سکھوں یا مسلمانوں میں نہیں بلکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں ہو رہا ہے اور وجہ یہ ہے کہ گرونانک صاحب پیدا ہندو گھر میں ہوئے تھے مگر ان کی تعلیمات اسلام سے بہت زیادہ قریب تھیں تو ہندو انہیں ہندو سمجھ کر جلانا چاہتے تھے اور مسلمانوں نے کیونکہ انہیں اولیاء کرام کی قربت میں دیکھا،بت پرستی کا مخالف پایا، توحید،رسالت اور آخرت کا پیغام ان سے سنا بلکہ حج تک کرنے کی روایت بھی ملتی ہے تو مسلمان انہیں مسلمان سمجھ کر دفن کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت مروجہ سکھ مت تھا نہیں تو اس میں مسلمانوں کی جہالت یا اسلام سے خروج کہاں سے آ گیا؟
کل ٢ بار اس پوسٹ کا جواب دینے کی کوشش کی مگر بجلی کی ٹرپنگ میں ضائع ہو گئی
بہرحال ان کے عقائد واضح تھے...وہ الگ بات ہے، کسی فعل کا شرعی لحاظ سے صحیح اور غلط ہونا اور چیز ہے،اور تاریخی لحاظ سے وقوع پذیر ہونا الگ چیز ہے. میں نے صرف اپنی دانست میں آپ کے "کیسے" کا جواب دیا تھا۔ آپ نے دراصل اس بات کا ہی انکار کر دیا کہ مسلمانوں نے انہیں دفن کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ ہر جگہ اس سے ملتی جلتی بات ہی ملتی ہے، جزیات کا فرق ہے صرف
اب رہی بات ان بھائیوں کی جن کا کہنا ہے انہیں اسلام سے خارج کر دیا جائے یا وہ جاہل مسلمان تھے، تو میرے خیال میں یہ حکم لگانا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ غور کریں تو یہ اختلاف سکھوں یا مسلمانوں میں نہیں بلکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں ہو رہا ہے اور وجہ یہ ہے کہ گرونانک صاحب پیدا ہندو گھر میں ہوئے تھے مگر ان کی تعلیمات اسلام سے بہت زیادہ قریب تھیں تو ہندو انہیں ہندو سمجھ کر جلانا چاہتے تھے اور مسلمانوں نے کیونکہ انہیں اولیاء کرام کی قربت میں دیکھا،بت پرستی کا مخالف پایا، توحید،رسالت اور آخرت کا پیغام ان سے سنا بلکہ حج تک کرنے کی روایت بھی ملتی ہے تو مسلمان انہیں مسلمان سمجھ کر دفن کرنا چاہتے تھے۔ اس وقت مروجہ سکھ مت تھا نہیں تو اس میں مسلمانوں کی جہالت یا اسلام سے خروج کہاں سے آ گیا؟
کل ٢ بار اس پوسٹ کا جواب دینے کی کوشش کی مگر بجلی کی ٹرپنگ میں ضائع ہو گئی
اگر پاپ کارن ختم نہیں ہوئے تو کچھ ہم سے بھی شیئر کریں کہ یہ معاملہ تو جاری و ساری ہےسیر کے ساتھ ساتھ پاپ کارن بھی کھانے کو مل گئے. شکریہ بدر بھائی.
یہ تو آپ کے عقیدے پر منحصر ہے۔ اس طرح کے انہونے واقعات مذاہب اور روحانیت کا حصہ ہیںویسے واقعہ سے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کا جسدِخاکی چوری ہوگیا تھا