تعریف اس کی جس نے جہاں بنایا۔۔لیکن اس کے لیے بھی تو کچھ نام چاہییں حوالہ دینے کے لیے۔
تعریف اس کی جس نے جہاں بنایا۔۔
ہم کہاں اس قابل۔۔ بڑی حقیر۔فقیر اور عام سی بند ی ہوں اس کی۔۔۔
کیا زمانہ آگیا ہے اب لڑکوں نے حجاب بھی لینے شروع کردئیے
پہلے بال بڑھاتے ہیں ۔۔ کانوں میں ٹاپس ، کانوں میں ناکوں میں ہر جگہ چھید دیکھتے تھے ۔۔اب حجاب بھی ۔ ۔۔
آپ کی تعریف تو کر چکی ہوں
عثمان صاحب بہت اچھے ہیں، گزشہ 7 سال سے کینیڈا میں قسمت آزما رہے ہیں۔ اردو محفل میں ایک اچھا اضافہ ہیں۔ ابھی چونکہ نئے نئے ہیں اس لیے حجاب میں ہیں۔
(اتنی تعریف کافی ہے یا مزید تعریف کروں؟)
ایک بار پھر سہی۔
تعریف؟۔۔۔جناب آپ نے تو میری ایسی کی تیسی کر ڈالی۔۔۔
زین بہت ہی معصوم سا انسان ھے ، سب کا خیال رکھنے والا ، اسے جانے کیوں سب کی فکر رہتی ھے ، کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتا اس کے لئے چاھے اسے خود پہ جبر کرنا پڑے ، حساس اتنا کہ ہر کسی کے لہجے کی معمولی سی تبدیلی کو بھی جانچ لیتا ھے اور فکر مند ہو جاتا ھے۔ اسے دوست زیادہ بنانے کا شوق نہیں جو ھیں انھی میں خوش رہتا ھے اور مخلص بھی رہتا ھے ان کے ساتھ، بحث مباحثے سے دور بھاگتا ھے،بلا کا صلح جو ھے ، لڑآئی ابھی پنجاب میں ہوتی ھے تو اسے فکر لاحق ہو جاتی ھے اور یہ سفید جھنڈا لہرا دیتا ھے سندھ بلوچستان میں، برجستہ جواب دینے کا ملکہ بھی ھے مگر اس میں بھی اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا
باقی آئیندہ