کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سید رافع

محفلین
کیوں بھائی۔ ایسا نہ کرو ۔

کین سائنو سنگل دوز ویکسین یہاں لگا رہے ہیں بھائی۔ اسکی efficacy اسکے بنانے والوں کی مارکیٹنگ کے حساب سے 68% ہے جس میں انکے مطابق ١۴ دن لگتے ہیں۔ وہ لوگ کلینکل ڈیٹا اور مختلف وائرس ویرینٹس پر ابھی تحقیق کر رہے ہیں۔ سو یہ ویکسین ایں ویں ہی ہے۔ ۵ گھنٹے اس فضول ویکسین کو لگا کر جسکے سائڈ ایفیکٹ تو دور کی بات effectivess بھی معلوم نہیں حماقت ہی ہے۔ یہ چائنا کی ملٹری سے متعلقہ فرم بنا رہی ہے۔ WHO نے بھی ایمرجینسی کے طور پر اسکو چھٹی ویکسین کے طور پر اپروو کیا ہے۔

سید عاطف علی

لائبریرین

اسے منظور کیا گیا ہے ۔ آپ اس لیے نہیں لگوائیں گے ؟۔ دو ہفتے تو ہر ویکسین میں ہی لگتے ہیں اینٹی باڈی بننے کے لیے ۔ غالبا۔
 
ویکسین جلد بازی میں متعارف کی گئی ہے اسکی طبی آزمائش پر بھی سوالیہ نشان ہیں، روز بروز نئی ذیلی اقسام کی دریافت بھی تشویشناک ہے۔ تھوڑا انتظار بہتر ہوگا۔
 
میرے دو رشتہ داروں کی پہلی خوراک کے دس دن کے اند ر موت واقع ہوگئی اسلئے خطرہ تو بہر صورت ہر حال میں ہے۔
محض پہلی خوراک مناسب امیونٹی پیدا کرنے کے لیے ناکافی ہوتی ہے، نیز پہلی خوارک لینے کے اوسطا دو ہفتے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں مگر لوگ عموما یہ غلطی کر رہے ہیں کہ پہلی خوراک لگواتے ہی احتیاطی تدابیر کے معاملے میں تساہل برتنے لگتے ہیں. اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین
 
کین سائنو سنگل دوز ویکسین یہاں لگا رہے ہیں بھائی۔ اسکی efficacy اسکے بنانے والوں کی مارکیٹنگ کے حساب سے 68% ہے جس میں انکے مطابق ١۴ دن لگتے ہیں۔ وہ لوگ کلینکل ڈیٹا اور مختلف وائرس ویرینٹس پر ابھی تحقیق کر رہے ہیں۔ سو یہ ویکسین ایں ویں ہی ہے۔ ۵ گھنٹے اس فضول ویکسین کو لگا کر جسکے سائڈ ایفیکٹ تو دور کی بات effectivess بھی معلوم نہیں حماقت ہی ہے۔ یہ چائنا کی ملٹری سے متعلقہ فرم بنا رہی ہے۔ WHO نے بھی ایمرجینسی کے طور پر اسکو چھٹی ویکسین کے طور پر اپروو کیا ہے۔

کین سائنو تو ابھی 60 سے اوپر والوں کو دی جا رہی ہے، دیگر کو تو سائنو فارم ہی لگائی جا رہی ہے. ویسے محض افیکسی کے نمبرز کی بنیاد پر ویکسین سے اجتناب کرنا درست نہیں. کین سائنو کی افیکسی 68٪ سہی، ویکسین نہ لگانے کی افیکسی تو صفر فیصد ہے!
 
سید رافع

محفلین
اسے منظور کیا گیا ہے ۔ آپ اس لیے نہیں لگوائیں گے ؟۔ دو ہفتے تو ہر ویکسین میں ہی لگتے ہیں اینٹی باڈی بننے کے لیے ۔ غالبا۔

مجھے ۵ گھنٹے روزے میں بیٹھنے پر اعتراض ہے۔ لیکن دوستوں سے بات ہوئی سو کل لگوا لوں گا۔
 
سید رافع

محفلین
کین سائنو تو ابھی 60 سے اوپر والوں کو دی جا رہی ہے، دیگر کو تو سائنو فارم ہی لگائی جا رہی ہے. ویسے محض افیکسی کے نمبرز کی بنیاد پر ویکسین سے اجتناب کرنا درست نہیں. کین سائنو کی افیکسی 68٪ سہی، ویکسین نہ لگانے کی افیکسی تو صفر فیصد ہے!

جی بالکل اسی سوچ کہ صفر سے بہرحال سب بہتر ہے کل لگوا لوں گا۔
 
زیک

مسافر
گھر میں تمام افراد کی دوسری شاٹ کو بھی دو ہفتے ہو گئے۔ اب کھلا پارٹی ٹائم ہے۔
 
انتہا

محفلین
کل پہلی ڈوز لگوا لی
آنے کے بعد نہا لیے اور پھر جو بخار چڑھا تو پتا چلا کہ واقعی یہودی سازش میں پھنس گئے، آج آرام آیا ہے تو اب ارادہ ہے کہ دوسری ڈوز بھی لگوا لی جائے۔
لیکن مجھے تو تین مہینے کے بعد کا ٹائم دیا ہے
 
الف عین

لائبریرین
ہماری بھی دونوں خوراکیں مکمل ہو چکیں، دوسری ڈوز 10 مئی کو لگوائی، پہلی کے 48 دن بعد، یہ اسٹرا زینیکا کی ہندوستانی قسم ہے کووی شیلڈ کے نام کی۔
آج سے تلنگانہ میں پھر دس روزہ مکمل لاک ڈاؤن ہو رہا ہے
 
Top