کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

الشفاء

لائبریرین
یہاں سعودی عرب میں پہلے ایسٹرا زینیکا لگا رہے تھے آج کل فائزر لگا رہے ہیں تو اس سے یہ سوال ذہن میں آیا کہ کیا

دونوں ڈوزز مختلف کمپنیوں کی بھی لی جا سکتی ہیں یا ایک ہی کمپنی کی ہونا ضروری ہیں؟
اور یہ کہ اگر کوئی شخص دوسری ڈوز نہیں لگواتا تو اس سے پہلی ڈوز کی اثر پذیری پر بھی کچھ فرق پڑے گا؟
 
زیک

مسافر
دونوں ڈوزز مختلف کمپنیوں کی بھی لی جا سکتی ہیں یا ایک ہی کمپنی کی ہونا ضروری ہیں؟
بہتر یہی ہے کہ دونوں شاٹس ایک ہی کمپنی کی ہوں کہ مختلف ویکسین مختلف طریقوں سے کام کرتی ہیں اور دو مختلف ویکسیز کا اثر کیا ہو گا اس پر ٹیسٹنگ نہیں کی گئی۔ البتہ سنا تھا کہ فرانس میں آسٹرا زینیکا اب وہ نوجوانوں کو نہیں دے رہے اور اس کی جگہ کچھ کو دوسری ڈوز کسی اور ویکسین کی دے رہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اور یہ کہ اگر کوئی شخص دوسری ڈوز نہیں لگواتا تو اس سے پہلی ڈوز کی اثر پذیری پر بھی کچھ فرق پڑے گا؟
اکثر ویکسینز کی ایک ڈوز کا بھی اچھا اثر ہے (سوائے شاید چینی ویکسین کے)۔ لیکن بہتر اور دیرپا اثر کے لئے دو ڈوز والی ویکسین کا کورس پورا کرنا لازم ہے۔ دو ڈوز والی ویکسین کی سنگل ڈوز کی باقاعدہ ٹیسٹنگ نہیں ہوئی
 
عرفان سعید

محفلین

یہ بتائیں کہ ویکسین کتنے عرصے تک کار آمد ہے؟
 
زیک

مسافر
یہ بتائیں کہ ویکسین کتنے عرصے تک کار آمد ہے؟
فائزر کی حالیہ ریسرچ کے مطابق کم از کم چھ ماہ۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ وقت کے ساتھ انسانی قوت مدافعت میں کمی ہوتی ہے یا نہیں اور یہ کہ کروناوائرس میں کتنی میوٹیشن ہوتی ہیں۔ اگر ضرورت پڑی بھی تو بوسٹر شاٹ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہر پانچ سال بعد پاکستان جانے کے لئے ٹائیفایڈ ویکسین لیتا ہی ہوں
 
زیک

مسافر
اگر ویکسین چھ ماہ تک کار آمد ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہر چھ ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگوانا پڑے گی؟
ویکسین کی ایجاد کو اتنا عرصہ نہیں ہوا کہ زیادہ عرصے پر تحقیق ہو سکے۔ اگر کروناوائرس فلو کی طرح endemic ہو جائے اور اسی طرح تیز میوٹیشن بھی تو شاید ہر سال شاٹ کی ضرورت پڑے۔ یہ بھی خیال رہے کہ اس صورت میں اموات کی شرح بھی اب کی نسبت کم ہونے کا امکان ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فائزر کی حالیہ ریسرچ کے مطابق کم از کم چھ ماہ۔ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ وقت کے ساتھ انسانی قوت مدافعت میں کمی ہوتی ہے یا نہیں اور یہ کہ کروناوائرس میں کتنی میوٹیشن ہوتی ہیں۔ اگر ضرورت پڑی بھی تو بوسٹر شاٹ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہر پانچ سال بعد پاکستان جانے کے لئے ٹائیفایڈ ویکسین لیتا ہی ہوں

اگر ویکسین چھ ماہ تک کار آمد ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہر چھ ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگوانا پڑے گی؟
میری والدہ محترمہ نے آج فائزر کی پہلی شاٹ لگا لی۔ بوسٹر شاٹ ۹ جون کو لگے گی۔ ابھی تک کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں۔ الحمدللّٰہ
30-AD3-E0-A-2987-42-EA-9163-9-E949890884-E.jpg
 
فاخر رضا

محفلین
یہاں ایک سوال
کیا آپ سب کو بی سی جی ویکسینیشن ہوئی تھی.
مجھے تو ہوئی تھی، نشان بھی موجود ہے
یہ بھی ایک مفروضہ تھا کہ بی سی جی لگوائے لوگوں کو کووڈ کم متاثر کرتا ہے
 
خلیل بھائی !
یہ ڈاؤ میدیکل موسمیات والا ہے نا ؟
عاطف بھائی کراچی یونیورسٹی کے عین سامنے یونیورسٹی در وڈ پر ڈاؤ ڈینل کے نام سے ایک چھوٹا ہسپتال بنایا ہے جس میں فی الحال صرف کووڈ ویکسینیشن کا پروگرام چل رہا ہے۔ یہ بھی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے تابع ہے۔
 
سید عاطف علی

یعنی ویکسین یہاں لگ رہی ہو گی ؟ اور ویکسین ٹائمنگ کیا ہوں گے ؟
 
آخری تدوین:
یعنی ویکسین یہاں لگ رہی ہو گی ؟ اور ویکسین ٹائمنگ کیا ہوں گے ؟

اس سنٹر پر صبح اور رات دو مختلف اوقاتِ کار میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک تقریباً چھ سو ٹوکن دئیے جاتے ہیں اور افطار کے بعد رات آٹھ بجے سے بارہ ایک بجے تک چار سو ٹوکن دئیے جاتے ہیں۔ ٹوکن اول وقت ہی گیٹ پر بٹ جاتے ہیں۔

اسی طرح ڈاؤ (سوجھا کیمپس) میں بھی صبح شام لگ رہی ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس سنٹر پر صبح اور رات دو مختلف اوقاتِ کار میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک تقریباً چھ سو ٹوکن دئیے جاتے ہیں اور افطار کے بعد رات آٹھ بجے سے بارہ ایک بجے تک چار سو ٹوکن دئیے جاتے ہیں۔ ٹوکن اول وقت ہی گیٹ پر بٹ جاتے ہیں
رمضان میں صبح کا ٹائم اوپر کے لنک میں دس سے تین لکھا ہوا ہے ۔ کس وقت جانا مناسب ہو گا کہ اول وقت کا ٹوکن ملے جائے ؟
 
صبح چھ سات بجے سے لائن لگ جاتی ہے۔ ٹوکن آٹھ بجے ہی ملتے ہیں۔

اسی طرح رات آٹھ بجے ٹوکن ملتے ہیں لیکن چھ بجے سے لائن لگ جاتی ہے۔
 
Top