محمد تابش صدیقی
منتظم
16 مئی سے 30 سال سے اوپر والے ویکسین لگوا سکیں گے
اسد عمر نے بڑی رفتار پکڑ لی ہے۔ اللہ مبارک کرے۔ کسی میدان میں تو کامیاب ہوئے۔16 مئی سے 30 سال سے اوپر والے ویکسین لگوا سکیں گے
مزید بری خبر! صرف 33 لاکھ شاٹس لگی ہیں۔ آبادی کے 1 فیصد کو کم از کم ایک ڈوز۔ اتنی جلدی کم عمر کے لئے کھولنے کا مطلب ہے کہ ناکامیاسد عمر نے بڑی رفتار پکڑ لی ہے۔ اللہ مبارک کرے۔ کسی میدان میں تو کامیاب ہوئے۔
والدہ صاحبہ کی عمر کس دہائی میں ہے؟ ہم بھی لگوانا چاہ رہے تھے اپنی والدہ کو لیکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں۔مجھے 12 مئی کی تاریخ ملی تھی اور میں کل ایک ڈوز لگوا آیا ہوں۔ امی جی کا پیغام بھی کافی دنوں سے آیا ہوا تھا، لیکن بہت سے دن تذبذب میں گزرے کہ انھیں لگوائی جائے یا نہیں۔
آخر آج انھیں بھی ساتھ ہی لے گیا۔ گھر سے لگ بھگ 9 کلومیٹر دور یو ای ٹی ٹیکسلا میں ویکسینشن سینٹر بنا تھا۔ سینٹر میں بالکل بھی رش نہیں تھا، بمشکل 4 سے 5 منٹ میں ہم باہر تھے۔
یا تو چھٹیوں کی وجہ سے لوگ نہیں تھے یا پھر لوگوں کی ایک بڑی تعداد لگوانا ہی نہیں چاہتی۔
پاکستان میں چینی یا روسی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ میری والدہ کو دو ہفتہ قبل جرمن فائزر ویکسین لگی تھی۔ بازو میں درد کے علاوہ کوئی خاص رد عمل تا حال سامنے نہیں آیا۔ ان کی عمر 50 سال سے زائد ہے۔والدہ صاحبہ کی عمر کس دہائی میں ہے؟ ہم بھی لگوانا چاہ رہے تھے اپنی والدہ کو لیکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں۔
والدہ صاحبہ کی عمر کا بس اندازہ ہی ہے، بقول ان کے جب پاکستان بنا تھا تو وہ 6، 7 برس کی تھیں۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ 80 کے لگ بھگ۔والدہ صاحبہ کی عمر کس دہائی میں ہے؟ ہم بھی لگوانا چاہ رہے تھے اپنی والدہ کو لیکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں۔
ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے۔یکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں
یہ ویکسین تھوڑا خطرناک رد عمل دینے کے حوالہ سے مغرب میں مشہور ہے البتہ اسے بہرحال محفوظ قرار دیا گیا ہےاب بھائیوں کو اسٹرازینکا لگ رہی ہے۔
پہلے تو صرف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لگا رہے تھے۔یو ای ٹی ٹیکسلا میں ویکسینشن سینٹر بنا تھا۔
پانچ چھ دن پہلے ہی سینٹر وہاں کھولا گیا ہے۔پہلے تو صرف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لگا رہے تھے۔
اس کی کوئی خاص ترتیب ہے ویکسینیشن مرکز یا عمر کے حساب سے کہ چائنہ والی لگے گی یا اسٹرازینیکا؟والدین کو چائنہ والی لگی تھی، اس کا سائیڈ ایفیکٹ کوئی نہیں ہوا الحمد للہ۔
اب بھائیوں کو اسٹرازینکا لگ رہی ہے۔ ایک بھائی کو سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا، ایک کو بخار رہا ایک دن۔
میرا پاس کوئی ڈیٹا تو نہیں لیکن اندازہ ہے کہ دیہاتوں، گوٹھوں کے لوگ ویکسین سرے سے ہی نہیں لگوا رہے اور شہریوں میں سے جو اس ضروری جانتے ہیں وہ رجسٹریشن کے لیے اپلائی کر رہے ہیں۔مزید بری خبر! صرف 33 لاکھ شاٹس لگی ہیں۔ آبادی کے 1 فیصد کو کم از کم ایک ڈوز۔ اتنی جلدی کم عمر کے لئے کھولنے کا مطلب ہے کہ ناکامی
غالباً ایسا نہیں ہے۔اس کی کوئی خاص ترتیب ہے ویکسینیشن مرکز یا عمر کے حساب سے کہ چائنہ والی لگے گی یا اسٹرازینیکا؟
کل پہلی ڈوز لگوا لی
آنے کے بعد نہا لیے اور پھر جو بخار چڑھا تو پتا چلا کہ واقعی یہودی سازش میں پھنس گئے، آج آرام آیا ہے تو اب ارادہ ہے کہ دوسری ڈوز بھی لگوا لی جائے۔
لیکن مجھے تو تین مہینے کے بعد کا ٹائم دیا ہے
پارٹی ٹائم نہ سمجھو بھائی اب بھی ، احتیاط ہر گز نہ چھوڑو ۔
سی ڈی سی کے موقف میں تبدیلی۔ اگر مکمل ویکسین لگے دو ہفتے ہو گئے تو کم ہی صورتوں میں ماسک پہننے کی ضرورت ہے