کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سید عاطف علی

لائبریرین
آج یہاں میری ویکسین کی دوسری خوراک کا ٹائم مقرر ہے ۔
سنا ہے کہ پہلی اور دوسری ڈوز مختلف کمپنی کی بھی لگائی جارہی ہے ۔ دیکھیں کیا لگتا ہے اب ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ویکسین کا سٹاک کم ہے اس وجہ سے دونوں ڈوز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے
دورانیے کے بڑھائے جانے کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہے کہ زیادہ آبادی کو ویکسین لگادی جائے اس لیے پہلے خوراک والوں کو ترجیح دی جائے ۔ جیسے یہاں سعودیہ میں کیا گیا ۔
 
اس بارے میں کوئی کچھ بتاؤ بھائیو بہنو !
پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر فہیم یونس صاحب، جو ٹوئیٹر پر کووڈ کے حوالے سے بہت فعال ہیں اور ایک مستند ذریعۂ معلومات خیال کیے جاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اصولاً اس میں کوئی قابل ذکر خطرات نہیں ۔۔۔ تاہم ڈیٹا کی کمی کے سبب حتمی رائے دینا فی الحال مشکل ہے ۔۔۔ تاہم ان کے مطابق اس پریکٹس میں بینفٹس رسکس سے زیادہ ہیں ۔۔۔ واللہ اعلم۔

ویسے ہمیں ایسٹرا زینیکا کی ہی دو خوراکیں لگ چکیں ہیں ۔۔۔ بفضل خدا کوئی منفی ردعمل سامنے نہیں آیا اب تک۔
 
Top