کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

زیک

مسافر
11 لوگ جو لگوانے کے انتظار میں تھے انہیں نے اگر ویکسین لگوا لی ہے تو رائے شماری میں بھی تبدیلی کر دیں۔
 

علی وقار

محفلین
بدقسمتی سے، یہاں ہر ایسا کام شدید خوف یا کسی لالچ وغیرہ کے باعث ہی کیا کروایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ویکسین کے متعلق یہ افواہ اڑا دی جائے کہ یہ وائرس سے بچاؤ کا سو فیصد شافی علاج ہے تو ممکن ہے کہ ویکسین بلیک میں بکنے لگ جائے۔ یہ افواہ اڑا دی جائے کہ ویکسین کا سٹاک اگلے ماہ ختم ہو جائے گا اور ویکسین اگلے برس میسر آئے گی تو بھی رش لگ جانا ہے۔یہ افواہ اڑا دی جائے کہ ستمبر سے ویکسین ایک لاکھ روپے کی ملے گی تو متذبذب افراد پہلی فرصت میں ویکسین سنٹرز کا رخ کریں گے۔ یہ ایک ایسے ملک کا حال ہے کہ جہاں ہر الٹا سیدھا انجیکشن آئے روز ہم لگوا کر آ جاتے ہیں مگر ویکسین کے متعلق ہم مغربی دنیا سے بھی زیادہ کانشس ہوئے پھرتے ہیں۔ دراصل پورے ملک میں کئی طرح کی افواہیں گردش میں ہیں جو کہ ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی سمز بلاک کرنے سمیت کئی تجاویز حکومت کے زیر غور ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ذرائع کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کرونا کے مثبت کیسوں کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے ٹاسک فورس سے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی سفارش پر غور شروع کر دیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق شہر بھر میں 15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاون لگانے کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔

جمعہ کو صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں یومیہ 70 سے 80 مریض وینٹی لیٹر پر آ رہے ہیں، گراف بڑھ رہا ہے۔ شہر میں گزشتہ سال کی طرز پر مکمل لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے ۔ مہم کے پہلے دو روز کے دوران 62 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کر لی گئی
تفصیل کے مطابق حکومت نے ملتان سمیت صوبے کے پانچ اضلاع کو 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کے 40 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف دیا ہے ۔
---
گوجرانوالہ
اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں سے کہا کہ وہ دو دن کے اندر ویکسین لگوا لیں،اس کے بعد اگر کوئی دکاندار بغیر ویکسین کے پایا گیا کہ تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دکان بھی سیل کر دی جائے گا۔
----
لاہور
کووڈ کی چوتھی لہر کا خدشہ/لاہور میں ماسک چیک پوسٹس قائم کردی گئیں ، چیک پوسٹس سے ماسک کی تقسیم شروع کردی گئی ،
شہر بھر میں 22 مقامات پر ماسک چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں۔تمام زونز کا سٹاف شہریوں میں ماسک تقسیم کر رہا ہے ۔مال روڈ،اچھرہ بازار،سمن آباد،ٹھوکر نیاز بیگ،جوہر ٹاؤن ،داتا دربار،ہال روڈ،لبرٹی مارکیٹ،لاری اڈا میں بھی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں ،کمشنر کاکہنا ہے کہ دھرم پورہ میں ماسک تقسیم ہو رہے ہیں۔ شہر میں قائم ماسک چیک پوسٹس سے ماسکس اور کووڈ بچاؤ آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ایم سی ایل افسران کووڈ بچاؤ آگاہی کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کرائیں گے ۔ ماسک چیک پوسٹس پر یونیفارم میں عملہ تعینات ہوگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں ایک بہت بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کیمپین چل رہی ہے۔ تین دن پہلے 6 لاکھ 80ہزارکی ایک دن میں ویکسین لگوانے کا ریکارڈ بنا ہے۔ اگلے دن 7 لاکھ 78 ہزار کا جبکہ گزشتہ روز ساڑھے 8 لاکھ ویکسین لگوائی گئی جو کہ اچھی خبر ہے۔ سربراہ این سی او سی۔

 
*NEWS FOR DOMESTIC TRAVELERS*

Dear Passenger,

This is to inform you that NCOC has directed that no citizen of age 18 years and above will be allowed to travel on domestic flights without proof of vaccination from 1st August 2021 onwards. All passengers, are therefore requested to bring proof of full / partial vaccination at check-in counters. Unvaccinated passengers would not be permitted to travel.​
 
بریکنگ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس کے اہم فیصلے۔

کراچی میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ۔

31اگست کےبعدویکسین نہ لگانےوالوں کو تنخواہ نہیں دیں گے، فیصلہ

اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بھی بند کردیں گے،

لاک ڈاؤن کے دوران فارمیسی کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی،

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،

ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی،

سڑک پر آنے والوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا،
 
Top