کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66
ایکسپو سینٹر پر رش دیکھ کر افسوس بھی ہوا اور ایک ۔۔۔نی سی خوشی بھی ۔۔۔ ایک مہینہ پہلے تک ویکسین سینٹرز پر دھول اڑ رہی تو سب کے سب اپنا فلسفہ بگھارنے میں لگے تھے ۔۔۔ اب سم بند ہونے خدشہ ہوا تو منمنا کر لائنوں میں لگے ہوئے ہیں!
پتہ نہیں لوگوں کی عقل شریف میں یہ بات کیوں نہیں آتی کہ یہودیوں امریکیوں کو ہمیں زہر دینا ہوگا تو روزمرہ کی دوائیوں میں کیوں نہیں ملا دیں گے؟ اتنا بڑا عالمی بحران کھڑا کر کے ایمرجنسی میں ویکسین ایجاد کرنے کا بکھیڑا کیوں پالیں گے!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے پتہ نہیں وطن واپسی پر ہماری سم بھی کام کرے گی یا نہیں :)
ویسے یہ بات ہم جیسوں کے لیے یہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔ یہاں ایک بینک والی سم بہت اہم ہے ہمارے لیے کہ لوکل بینک آپریٹ کرنا بھی تو آخر لازمی ہے ۔
اس کے لیے کوئی سرکاری چینل کہ ہم بھی ویکسین یافتہ ہیں؟
 
ویسے یہ بات ہم جیسوں کے لیے یہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔ یہاں ایک بینک والی سم بہت اہم ہے ہمارے لیے کہ لوکل بینک آپریٹ کرنا بھی تو آخر لازمی ہے ۔
اس کے لیے کوئی سرکاری چینل کہ ہم بھی ویکسین یافتہ ہیں؟
فی الحال تو کنفیوژن ہی ہے ۔۔۔ اور حکومت پاکستان سے کچھ بعید بھی نہیں ۔۔۔ بلینکٹ بین لگانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے!
ابھی تک تو اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کسی قسم کا انتظام نظروں سے نہیں گزرا۔
 
علی وقار

محفلین

یہ تشویش اپنی جگہ درست ہے تاہم نادرا کے ذمہ یہ کام ہے اس لیے بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ جب پالیسی بنے گی تو اس حوالے سے اوورسیز کو پیش نظر رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔ یوں بھی، سیٹزن پورٹل تو ہے ہی، اس لیے پریشانی کی بات ہونی نہیں چاہیے۔
 
چلو پھر
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے
اور ساغر بند ہونے تک دیکھتے ہیں مولیٰ خیر کرے ۔
 
علی وقار

محفلین
چلو پھر
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے
اور ساغر بند ہونے تک دیکھتے ہیں مولیٰ خیر کرے ۔
نادرا ایک سو روپے کی ادائیگی پر کرونا سرٹیفکیٹ پہلے ہی فراہم کر رہا ہے اور یہ آنلائن بھی دستیاب ہے۔ بس آپ پرنٹ نکلوا لیں۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے نادرا یوں بھی متبادل پلان سامنے لاتی رہتی ہے اس لیے ان شاء اللہ خیر کا معاملہ ہی رہے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آج ہی میں نے اہلیہ کے سرٹیفیکیٹ کی ڈیجیٹل کاپی بنائی ہے ۔
لیکن بھئی یہ سِم والا معاملہ اہم ہے ۔اس میں خلل نہ آئے ۔
خیر ۔
 
‏کافی عجیب بات ہے کرونا کی ساٸنوفام ویکسین لگانے والے سعودیہ ، سینووک ویکسین لگانے والے یورپ ، اسٹرازنکہ ویکسین لگانے والے روس ، فاٸزر ویکسین لگانے والے چاٸنا نہیں جاسکتے۔
‏کرونا ویکسین نہ ہوا کوئی سائلنٹ وار شروع ہوگئی۔ امریکہ ویکسین کو چین قبول نہیں کرتا چین کی ویکسین کو امریکہ اور سعودیہ کویت اور بہت سے عرب ممالک قبول نہیں کرتا روس کی ویکسین کو یورپ قبول نہیں کرتا ۔
یہ شکر ھے پاکستان نے کوئی ویکسین نہیں بنائی ورنہ پاکستان کی ویکسین کون قبول کرتا ؟
 
Top