کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

فاخر رضا

محفلین
ایک دن میں دس لاکھ اٹھتر ہزار ڈوز لگانے کا نیا ریکارڈ
آخری ایک کروڑ ویکسین ١٦ دن میں لگائی گئیں
اب ایک بندہ مرنے کا شور کیوں
میں نے اپنے آئی سی میں سب سے پوچھا کہ کون کون ویکسین لگوا کر آیا ہے، تیرہ میں سے صرف تین، اور وہ بھی بغیر وینٹیلیٹر والے. ایک تو آج صحیح سلامت شفٹ ہوگئیں. بہت بوڑھی خاتون تھیں. مگر آٹھ دن رہ کر بہتر ہو گئیں
تھوڑا سا ڈاکٹروں پر رحم کیجیے اور ویکسین لگوا لیجیے
اکمل زیدی
اگر ویکسین سے مرنا ہی ٹھہرا تو کراچی میں پچیس فیصد لوگ لگوا چکے ہیں
آپ اکیلے بچ کر کیا کریں گے
 
علی وقار

بات میں بھی وزن ہے اور فاخر صاحب آپ کی حس مزاح بھی لاجواب ہے۔ :)
 
زیک

مسافر

فاخر رضا

محفلین
ٹوٹل ملا کے تریسٹھ فیصد محفلین مکمل یا پارشل ویکسینیٹ ہوچکے ہیں. ہم چاہتے ہیں کہ یہ شرح کم از کم اسی فیصد تک پہنچ جائے تاکہ ہرڈ امیونٹی حاصل ہوسکے. پلیز اس رائے دہی کو اپڈیٹ کیجیے سب لوگ
 
فاخر رضا

محفلین
اگر ہم کمیونٹی کی کچھ خدمت کرنا چاہتے ہیں تو کچھ عرصے اس لڑی کو سرورق میں پیوست کردیجیے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوا کے اسے جاری رکھیں. یہ جان لیوا مرض دنیا سے جلد از جلد ختم ہونا چاہئے
 
دیر سے ہی سہی بہت اچھا کیا۔
میں بہت خوش ہوں آپ کے اس فیصلے پر.
آپ احباب کی حوصلہ افزائی کاشکریہ۔
یقین جانئے کہ ہمیں بھی ویکسینشن سے پہلے بہت تحفظات تھے مگر جب سوشل میڈیا پر لوگوں کی لمبی لمبی طویل قطاریں دیکھیں تو صرف یہی بات سمجھ آئی کہ اپنی اور اپنے سے وابستہ لوگوں کی صحت کے لیے خود کو تحفظ دینا ضروری ہے۔بس مسلسل تین دن کی جدوجہد کے بعد آج ویکسین کی پہلی خوارک حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ہم نے نارتھ ناظم آباد میں واقع حسین لاکھانی اسپتال سے ویکسین لگوائی ہے۔ڈاکٹر کے مکمل چیک کے بعد وہاں ویکسین لگائی جارہی ہے۔
 
اگر ہم کمیونٹی کی کچھ خدمت کرنا چاہتے ہیں تو کچھ عرصے اس لڑی کو سرورق میں پیوست کردیجیے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوا کے اسے جاری رکھیں. یہ جان لیوا مرض دنیا سے جلد از جلد ختم ہونا چاہئے
محمد تابش صدیقی بھائی آپ کا تعاون درکار ہے۔
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
میں شروع میں ویکسن لینے والا تھا لیکن شارٹیج تھا، لیکن اب ارادہ نہیں ہے جب تک زبردستی نہ کی جائے۔
 
عرفان سعید

محفلین
کل فائزر کی دوسری ڈوز لگ گئی۔
پہلی شاٹ کے مقابلے میں بازو میں کافی درد اور بخار جس کا مطلب ہے کہ ویکسین اپنا کام بخوبی کر رہی ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
ارادہ کس وجہ سے بدلا؟
ڈیلٹا وائرس ، ڈیلٹا پلس وائرس، یہ وائرس مسلسل اپنی حالت تبدیل کر رہا ہے ۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے بعض جگہوں پر ویکسن مؤثر ثابت نہیں ہو رہے اس لیے۔ ممکن ہے کچھ عرصے بعد بہتر ویکسن مارکٹ میں آئے۔ اس کا انتظار کر رہا ہوں۔
 
ابھی تک تو موجودہ ویکسین خطرناک بیماری اور موت سے بچانے میں کافی موثر ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
ابھی تک تو موجودہ ویکسین خطرناک بیماری اور موت سے بچانے میں کافی موثر ہے۔
فی الحال تو بغیر ویکسن کے موت سے بچنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ویسے لاک ڈاؤن میں جینے کی کوئی وجہ بھی نہیں لگ رہی تھی۔ اب تھوڑے حالات بہتر ہیں ۔
 
عرفان سعید

محفلین
ڈیلٹا وائرس ، ڈیلٹا پلس وائرس، یہ وائرس مسلسل اپنی حالت تبدیل کر رہا ہے ۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے بعض جگہوں پر ویکسن مؤثر ثابت نہیں ہو رہے اس لیے۔ ممکن ہے کچھ عرصے بعد بہتر ویکسن مارکٹ میں آئے۔ اس کا انتظار کر رہا ہوں۔
ویکسین لگوائی ہو تو جسم میں ڈیلٹا وائرس سے لڑنے کی بھی قوت مدافعت ہو گی اس لیے یہ اتنا خطرناک نہیں ہو گا۔
 
Top