کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سیما علی

لائبریرین
ویکسین کا سرٹیفیکٹ لے کر آئیں لیکن بزگوار کسی طور ویکسین لگوانے کے لیے راضی نہیں تھے سو ٰمددگاروںٰ نے مبلغ پانچ ہزار سکہ رائج الوقت کے عوض انکی مشکل کشائی کی اور ان کے ہاتھ میں اصلی کارڈ آ گیا جس کو کسی طور جعلی ثابت نہیں کیا جا سکتا۔
دیکھ لیں ہیں نا ایک نمبر قوم کرلیں جو کرنا ہے ہم تو دو نمبر یوں کو ایک نمبر ثابت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے 🤓
 

زیک

مسافر
میرے ایک کولیگ کے والد صاحب کی پنشن رکی ہوئی تھی کہ ویکسین کا سرٹیفیکٹ لے کر آئیں لیکن بزگوار کسی طور ویکسین لگوانے کے لیے راضی نہیں تھے سو ٰمددگاروںٰ نے مبلغ پانچ ہزار سکہ رائج الوقت کے عوض انکی مشکل کشائی کی اور ان کے ہاتھ میں اصلی کارڈ آ گیا جس کو کسی طور جعلی ثابت نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان میں دلچسپ بات یہ نہیں ہے کہ لوگ جعلسازی کرتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ کر کے سب کو بتاتے بھی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین

ٹیکا نہیں لگوانا، پیسے لے کر سرٹیفکیٹ دے دیں‘

لوگوں کے کرونا ویکیسن نہ لگوانے کے حوالے سے جب ایک سینٹر کی ان چارج ڈاکٹر ثنا سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ویکسین لگائے بغیر سرٹیفکیٹ دینے والے ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کے لوگ اپنے پیشے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔


منگل 21 ستمبر 2021 7:30
 

زوجہ اظہر

محفلین
پاکستان میں ایک تعداد ان لوگوں کی ہے جنکے پاس شناختی کارڈ نہیں ، خصوصا وہ خواتین جو گھر گھر جاکر کام کرتی ہیں
ان کی ویکسینیشن لئے بھی کوئی نظام وضع ہونا چاہیے
 

سیما علی

لائبریرین

فائزر ویکسین کرونا کے شدید حملے سے 6 ماہ تک تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،نئی تحقیق​

Oct 06, 2021 | 11:58
امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فائزر ویکسین کرونا کے شدید حملے سے 6 ماہ تک تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سائنسی جریدے لانسیٹ میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں پر تحقیق میں پتا چلا ہے کہ فائزر کی دو ڈوز ڈیلٹا ویرینٹ سمیت وائرس کی شدید اقسام کے خلاف کم از کم چھ ماہ تک بے حد مؤثر رہتی ہیں۔کلینیکل ٹرائلز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا میں سامنے آیا ہے کہ ویکسین لگوانے سے کرونا وائرس سے متاثر شخص اسپتال جانے سے بچ سکتا ہے، اس تحقیق کے لیے جنوبی کیلیفورنیا کے 34 لاکھ رہائشیوں کے ریکارڈز دیکھے گئے، ان میں سے ایک تہائی آبادی دسمبر 2020 سے اگست 2021 کے درمیان ویکسین کی مکمل ڈوز لگوا چکی تھی۔تین سے چار ماہ کی اوسط مدت کے بعد، ویکسین کی ڈوزز مکمل کرنے والے افراد کرونا وائرس سے 73 فی صد تک محفوظ تھے، جب کہ 90 فی صد اسپتال میں داخل کیے جانے کی صورت حال سے بچے ہوئے تھے۔ویکسین کی ڈوزز مکمل کرنے والے افراد کرونا وائرس کے کسی بھی ویرینٹ سے متاثر ہونے کے باوجود تحقیق کے دوران اسپتال داخل کیے جانے سے کافی حد تک محفوظ تھے، تاہم پانچ ماہ کے دوران ڈیلٹا ویرینٹ سے حفاظت 40 فی صد تک کم ہوئی۔تحقیق کے نتائج یہ تجویز کرتے ہیں کہ وائرس سے زیادہ حفاظت کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز اہم ہے، واضح رہے کہ اگست میں امریکی حکومت نے کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے کرونا وائرس کی اضافی ڈوز کی اجازت دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
۱۱ ستمبر کو کویشیلڈ کا دوسرا ڈوز لگوا لیا تھا، لوگ کہہ رہے تھے دوسرے ڈوز سے شدید بخار آئے گا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔
 

علی وقار

محفلین
وطن عزیز میں نواز شریف صاحب کو انگلستان میں ہونے کے باوجود دو بار ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں ویکسین زمانی و مکانی حد بندیوں سے ماورا ہو کر نہایت مستعدی کے ساتھ لگائی جا رہی ہے۔
 
Top