کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سی ڈی سی کی گائیڈنس تو یہی ہے کہ وہ بھی بیماری سے شفایاب ہونے کے بعد ویکسین لگوائیں۔ ایک سٹڈی کے مطابق ویکسین سے بیماری کی نسبت بہتر اینٹی باڈی رسپانس آتا ہے
بہت شکریہ۔
ابھی کچھ کیسز سننے میں آ رہے ہیں کہ ویکسین لگوانے کے بعد کافی خراب حالت ہوئی۔ تو اسی وجہ سے ابھی تک ویکسین لگوانے کے لئے رُکے ہوئے ہیں۔ کہ پہلے بھی کرونا ہونے کی وجہ سے بہت سیریس حالت رہی۔ اور اب ویکسین سے بھی کوئی مسئلہ نہ ہو جائے۔
ویکسین وبا سے بچاؤ کا حتمی علاج تو نہیں ہے نا؟
 
فاخر رضا

محفلین
جو لوگ کرونا کا شکار ہوتے ہیں۔۔ کیا انھیں بھی ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے؟
آپ میں سے کوئی اس وبا سے متاثر ہوا ہے؟
خدا نہ کرے مگر دوسری دفعہ کووڈ بہت سیریس ہوسکتا ہے. میں نے آئی سی یو میں کیسز دیکھے ہیں. بہتر ہے کہ ویکسین لگوا لیجیے. شاید کووڈ سے تو سو فیصد تحفظ نہ ملے مگر سیریس کووڈ سے ضرور حفاظت مل سکتی ہے
 
فاخر رضا

محفلین
ویکسین وبا سے بچاؤ کا حتمی علاج تو نہیں ہے نا؟
اگر ستر سے اسی فیصد لوگ لگوا لیں تو یہ ایک سستا اور اچھا طریقہ ہے قومی طور پر بچنے کا
اگر آپ لاک ڈاؤن سے قوم کو بچا لیں تو اکانومی ٹھیک چلے گی ورنہ بھیک دینے والے بھی بھکاری بن جائیں گے
 
فاخر رضا

محفلین
مجھے نہیں پتہ اس لڑی کے قواعد کے حساب سے میں صحیح لکھ رہا ہوں یا یہ بھی ٹرولنگ ہے. کہیں کنونسنگ کا الزام نہ لگ جائے
 
زیک

مسافر
ویکسین وبا سے بچاؤ کا حتمی علاج تو نہیں ہے نا؟
شاید کووڈ سے تو سو فیصد تحفظ نہ ملے مگر سیریس کووڈ سے ضرور حفاظت مل سکتی ہے
ویکسین ٹرائلز کے مطابق کووڈ کا چانس تو کم ہو گا ہی لیکن کووڈ کی وجہ سے ہسپتال داخل ہونے اور مرنے سے ویکسین تقریباً مکمل تحفظ دے گی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سن کر افسوس ہوا لیکن صد شکر کہ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں۔
کس حد تک حالت سیریس رہی؟
بہت سیریس حالت رہی۔ گیارہ دن تک 104 بخار رہا۔ کھانا تو کھایا ہی نہ جاتا تھا البتہ پانی خوب پیا۔ڈی وٹامن اور پیناڈول۔ بیچ میں کسی ٹائم بخار اترتا تو ایسے ٹھنڈے پڑتے کہ برف کی سلوں پہ رکھی میت ہو جیسے۔
موت کو بہت قریب سے محسوس کیا۔۔۔ زبان اور حلق میں جیسے کانٹے اُگ آئے تھے۔بات کرنے میں بہت تکلیف ہوتی تھی۔فیملی سے الگ تنہا لڑے اس وبا سے۔ اللہ پاک نے زندگی بخشی دوبارہ۔ بخار اترنے کے بعد دیکھا تو زبان سے کئی جگہ سے خون رس رہا تھا۔ پہلے کھانے کا ذائقہ جاتا رہا اور پھر سونگھنے کی حس بھی۔ میٹھی چیز کا اتنا مسئلہ نہیں تھا البتہ نمکین کا بہت ہوا کافی ماہ بعد ذائقہ لوٹا۔
فروری میں پاکستان سے واپسی کے بعد ہوا تھا یہ سب۔ اب اللہ پاک کا شکر کہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔ اور سب کے لئے دعا گو ہیں کہ ایسی اذیت سے اللہ پاک انھیں دور ہی رکھیں۔ آمین۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خدا نہ کرے مگر دوسری دفعہ کووڈ بہت سیریس ہوسکتا ہے. میں نے آئی سی یو میں کیسز دیکھے ہیں. بہتر ہے کہ ویکسین لگوا لیجیے. شاید کووڈ سے تو سو فیصد تحفظ نہ ملے مگر سیریس کووڈ سے ضرور حفاظت مل سکتی ہے
پہلی بار والے سے ہی بہت سیریس حالت رہی۔ دوسری بار تو جان لیوا ہی ہو گی۔
 
عرفان سعید

محفلین
بہت سیریس حالت رہی۔ گیارہ دن تک 104 بخار رہا۔ کھانا تو کھایا ہی نہ جاتا تھا البتہ پانی خوب پیا۔ڈی وٹامن اور پیناڈول۔ بیچ میں کسی ٹائم بخار اترتا تو ایسے ٹھنڈے پڑتے کہ برف کی سلوں پہ رکھی میت ہو جیسے۔
موت کو بہت قریب سے محسوس کیا۔۔۔ زبان اور حلق میں جیسے کانٹے اُگ آئے تھے۔بات کرنے میں بہت تکلیف ہوتی تھی۔فیملی سے الگ تنہا لڑے اس وبا سے۔ اللہ پاک نے زندگی بخشی دوبارہ۔ بخار اترنے کے بعد دیکھا تو زبان سے کئی جگہ سے خون رس رہا تھا۔ پہلے کھانے کا ذائقہ جاتا رہا اور پھر سونگھنے کی حس بھی۔ میٹھی چیز کا اتنا مسئلہ نہیں تھا البتہ نمکین کا بہت ہوا کافی ماہ بعد ذائقہ لوٹا۔
فروری میں پاکستان سے واپسی کے بعد ہوا تھا یہ سب۔ اب اللہ پاک کا شکر کہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔ اور سب کے لئے دعا گو ہیں کہ ایسی اذیت سے اللہ پاک انھیں دور ہی رکھیں۔ آمین۔
یہ تو بہت خراب حالت رہی۔ اللہ سب کو اس بیماری سے محفوظ رکھے۔ آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمارے ایک قریبی عزیز جو کراچی میں پلمونولوجسٹ ڈاکٹر ہیں گزشتہ سال یہاں ریاض میں تھے، وہ دوبار متاثر ہوئے ۔ پہلی مرتبہ تو بہت نازک حال ہوا ۔ لیکن دوسری دفعہ معمولی علامات رہیں ۔ اب فرائض منصبی پر ہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس کی وجہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یورپین میڈیسن ایجنسی کا اسے محفوظ قرار دیا جانا ہے۔
بھائی ٹرولنگ کرتے کرتے خود بھی (غلط خبروں پر یقین کر کے) ٹرول ہو گئے۔ :D
Clear link between AstraZeneca vaccine and rare blood clots in brain: European regulator - World - DAWN.COM
Clear link between AZ vaccine and rare blood clots in brain, EMA official tells paper
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
ایسی خبروں کا بہت اثر پڑتا ہے۔ تناسب کیا ہے؟ ایک لاکھ میں سے ایک دو افراد میں ایسی علامات کا ہونا محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔
 
Top