کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

زیک

مسافر
ہمارا کوڈ ویکسین کا پہلا ڈوز اٹھارہ مارچ 2021 کو ایس آئی یو ٹی میں لگا سب سے پہلے تو ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی کام بغیر کسی خرچہ کے اتنی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔۔ اس قدر منظم کام کرنے والوں کے لئیے دل سے بہت دعائیں نکلیں ساتھ ساتھ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب اور ان کے ساتھیوں کا جذبہ خدمت اور انتھک محنت تمام وقت نظر آئی
اللّہ تعالیٰ ان جیسے لوگوں کو قائم رکھے جو پاکستان کا نام روشن کرنے میں تن من دھن سے لگے رہتے ہیں!!!!!!!! ۔۔۔۔۔۔
لگتا ہے آپ نے ووٹ نہیں دیا اس لڑی میں
 
فہد اشرف

محفلین
ہماری حکومت تو اپنوں کو ویکسین لگانے سے زیادہ باہر سپلائی کر رہی ہے۔ یہاں کوئی ہے جن کے یہاں انڈین ویکسین بھی لگ رہی ہے؟
 
زیک

مسافر
ہماری حکومت تو اپنوں کو ویکسین لگانے سے زیادہ باہر سپلائی کر رہی ہے۔ یہاں کوئی ہے جن کے یہاں انڈین ویکسین بھی لگ رہی ہے؟
آسٹرازینکا بنانے کی تو ڈیل ہی یہی تھی۔ البتہ سنا تھا کہ انڈیا نے کچھ عرصہ کے لئے برآمد بند کر دی ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آج مجھے بھی ویکسین کی ایک خوراک لگ گئی ۔ اوکسفورڈ اسٹرا زینیکا لکھا ہے رپورٹ میں اور دوبارہ ٹائم تیئیس جون کا دیا گیا ہے دوسری خوراک کا ۔ڈیلٹائڈ میں کچھ درد سا ہے مگر ہلکا پھلکا ۔
 
فاخر رضا

محفلین
ہمارا کوڈ ویکسین کا پہلا ڈوز اٹھارہ مارچ 2021 کو ایس آئی یو ٹی میں لگا سب سے پہلے تو ہمارا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ یہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کوئی کام بغیر کسی خرچہ کے اتنی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔۔ اس قدر منظم کام کرنے والوں کے لئیے دل سے بہت دعائیں نکلیں ساتھ ساتھ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب اور ان کے ساتھیوں کا جذبہ خدمت اور انتھک محنت تمام وقت نظر آئی
اللّہ تعالیٰ ان جیسے لوگوں کو قائم رکھے جو پاکستان کا نام روشن کرنے میں تن من دھن سے لگے رہتے ہیں!!!!!!!! ۔۔۔۔۔۔
اگلی ڈوز لگوانے آئیں تو ضرور ملاقات کیجیے گا. آپ کو ایس آئی یو ٹی کی سیر کرواؤں گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو لوگ کرونا کا شکار ہوتے ہیں۔۔ کیا انھیں بھی ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے؟
آپ میں سے کوئی اس وبا سے متاثر ہوا ہے؟
 
فاخر رضا

محفلین
میری دونوں ڈوز لگ چکی ہیں
ایس آئی یو ٹی میں
یہاں ویکسین کے بعد کے لئے بہت اچھا انتظام ہے مگر ابھی تک. کوئی سیریس سائیڈ افیکٹ نہیں دیکھا
پہلی ویکسین کے بعد دو دن گلے میں تکلیف تھی. بغیر دوا کے ٹھیک ہو گئی
آپ میں سے کوئی بھی پیناڈول وغیرہ کھا کر ویکسین نہ لگائیں. یہ ایک مشورہ ہے
 
زیک

مسافر
جو لوگ کرونا کا شکار ہوتے ہیں۔۔ کیا انھیں بھی ویکسین لگوانے کی ضرورت ہے؟
سی ڈی سی کی گائیڈنس تو یہی ہے کہ وہ بھی بیماری سے شفایاب ہونے کے بعد ویکسین لگوائیں۔ ایک سٹڈی کے مطابق ویکسین سے بیماری کی نسبت بہتر اینٹی باڈی رسپانس آتا ہے
 
Top