کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

زیک

مسافر
دو اپریل کی پہلی خوراک کے بعد تیئیس جون کا ٹائم دیا گیا تھا ۔ لیکن ایک دو دن قبل منسٹری کاایس ایم ایس ملا کہ دوسری خوراک کی تاریخ کو موخر کر دیا گیا ہے تاکہ پہلی خوراک زیادہ لوگوں کو مل جائے ۔ تاخیر کی مدت البتہ نہیں بتائی گئی ۔

سننے میں یہ آیا ہے کہ سعودیہ نے حکمت عملی تبدیل کرکے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک 70 فیصد لوگوں کو پہلی ڈوز نہیں لگے گی، دوسری ڈوز نہیں لگائی جائے گی.

یہ اچھی حکمت عملی ہے۔ برطانیہ نے بھی اس کا کچھ استعمال کر کے کیسز تیزی سے کم کئے ہیں
 
معلوم نہیں سوڈان میں ٹیسٹنگ کم رہی یا کوئی اور وجہ ہے لیکن وہاں کووڈ کیسز اور اموات زیادہ نہیں ہوئے۔
زیادہ تر افریقی ممالک میں یہی صورتحال ہے. ویسے جن کندیشنز میں ہم تیسری دنیا والوں کے بچوں کی اکثریت جوان ہوتی ہے، جوانی تک سرائیو کرنے والوں میں جناتی امیونٹی ڈیویلپ ہوجانا بعید از قیاس نہیں :)
محدود ٹیسٹنگ بہر حال ایک فیکٹر ہو سکتا ہے... ابھی آج ایک پاکستانی ڈاکٹر یہاں کورونا کے سبب انتقال کرگئے. انا للہ و انا الیہ راجعون
 

جاسم محمد

محفلین
یہ اچھی حکمت عملی ہے۔ برطانیہ نے بھی اس کا کچھ استعمال کر کے کیسز تیزی سے کم کئے ہیں
اسرائیل نے دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے اپنی 60 فیصد سے زائد آبادی کو فائزر ویکسین لگوا کر کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے

Israel records no new daily COVID deaths for first time in 10 months
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ہمیں دوسری ڈوز لگوائے ہوئے آٹھ دن ہوگئیے !!!!!!!
شکر ہے بالکل ٹھیک کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں!!!!!!!!!!!
کونسی ویکسین؟ میری والدہ کو فائزر کی پہلی ڈوز ۲۸ اپریل کو لگنے ہے۔ دوسری ڈوز ۹ جون کو۔
 
آخری تدوین:
میرے والدین 74 برس کے لگ بھگ ہیں۔ لیکن وہ تذبذب میں ہیں۔ میں نے اور زوجہ محترمہ نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں کہ کب لگوایں۔ شاید جب سب کو لگے تو لگوا لیں گے۔ چاروں بچوں کی عمریں بارہ سے کم ہیں تو انکو لگوانے کے خیال سے خوف آتا ہے۔
 
کونسی ویکسین؟ میری والدہ کو فائزر کی پہلی ڈوز ۲۸ اپریل کو لگنے ہے۔ دوسری ڈوز ۹ جون کو۔
پاکستان میں حکومت کی جانب سے دو ویکسینز لگائی جارہی ہیں۔ سائینو فارم اور کین سینو۔ کین سینو ایک ہی ڈوز ہے جو عموماً ستر سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگائی جارہی ہے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
میری رائے میں تو جن افراد اور خاندانوں کو پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہیں گورنمنٹ کی مہم سے ہٹ کر خود ہی لگوا لینا بہتر ہے ۔
 
میری رائے میں تو جن افراد اور خاندانوں کو پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، انہیں گورنمنٹ کی مہم سے ہٹ کر خود ہی لگوا لینا بہتر ہے ۔
عاطف بھائی مگر پرائیویٹ سپلائی بھی انتہائی محدود ہے اور با آسانی دستیاب نہیں.
 
ابھی بچوں کے لئے ویکسین ٹیسٹ نہیں کی گئی۔ کم از کم 16 سال والوں کو لگ رہی ہے۔ لیکن بچوں کو تو بہت ویکسین لگتی ہیں تو خوف کیسا؟

وہ ویکسین اپنے سائڈ ایفیکٹس کے اعتبار سے مشہور ہیں۔ کووڈ ویکسین کے اثرات کا ابھی تعین ہو رہا ہے۔
 
Top