کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

شمشاد

لائبریرین
کینیا

50 اوور ہو چکے ہیں
3 اسکور ملے اس اوور میں
264 مجموعی اسکور
6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں
28۔5 کی اوسط ہے

آسٹریلیا نے کینیا کو 60 اسکور سے شکست دے دی۔
 

میم نون

محفلین
کینیا

16 اوور ہو چکے ہیں
3 اسکور ملے اس اوور میں
75 مجموعی اسکور
3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں
250 اسکور کی ضرورت ہے جیتنے کے لیے
34 اوور باقی ہیں۔
68۔4 کی اوسط ہے
35۔7 اوسط کی ضرورت ہے۔

شکریہ شمشاد بھائی۔

لیکن کمنٹری پہلے کی طرح ہی کریں، یعنی:
اتنے اوور، اتنے سکور اور اتنے آؤٹ

اور مکمل تفصیل آٹھ دس پوسٹ کے وقفے سے ہی لکھیں، اسطرح ایک تو آپکو بھی آسانی رہے گی اور دوسرا ہمیں پڑھنے میں بھی آسان رہے گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
اب کل تو پاکستان کا میچ ہے۔

اس کی تو تفصیلی کمنٹری کرنی پڑے گی تاکہ اپنے شہزادوں کا کیا کرایا سامنے رہے۔
 

زین

لائبریرین
کینیا بہت اچھا کھیلا آج۔۔۔۔۔ مجھے سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہوا کہ کینیا کا بلے باز سینچری نہ بناسکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی تمہیں اس کا اتنا افسوس کیوں ہےِ؟ کہیں کوئی شرط تو نہیں لگائی ہوئی تھی؟
 

زین

لائبریرین
شرط لگاتا بھی تو اتنا افسوس نہ ہوتا۔ گوروں نے بڑا ظلم کیا۔ میں بالر ہوتا تو اس بے چارے کو کیریئر کی پہلی سینچری پوری کرنے دے دیتا
 

شمشاد

لائبریرین
جنگ اور محبت میں کسی کو ذرا سا بھی موقع نہیں دینا چاہیے۔

اگر کسی نے کچھ حاصل کرنا ہے تو اپنے زورِ بازو سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 14 مارچ کو آئی سی سی ورلڈ کپ، گروپ بی، کا 32واں میچ بنگلہ دیش اور نیدر لینڈ کے درمیان بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

46 اوور کے اختتام پر نیدر لینڈ نے 47۔3 کی اوسط سے 160 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگلے اوور کی دوسری گیند پر دسواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گیا۔

مجموعی اسکور 160

بنگلہ دیش نے تو خاصا دبا کر رکھا تھا نیدر لینڈ کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج 14 مارچ کو آئی سی سی ورلڈ کپ، گروپ اے، کا 33واں میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سری لنکا کے شہر Pallekele میں کھیلا جائے گا۔
میچ شروع ہونے میں تقریباً دو گھنٹے اور دس منٹ باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیدر لینڈ نے تو شروع میں ہی بنگلہ دیش کو دبا لیا۔

پہلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کی ایک وکٹ بغیر کسی اسکور کے گر گئی۔
 
Top