کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا 202 اسکور، 33 اوور، 3 آؤٹ

آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے صرف پانچ اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش 159 پر سات آؤٹ ہو گئے ہیں،

لگتا ہے یہ بھی پورے پچاس اوور نہیں کھیل سکیں گے۔
 

میم نون

محفلین
بہت خوب شمشاد بھائی۔

لیکن یہ کیا شروع میں ٹھیک چلے تھے پر آخر میں دو میچوں کی اکٹھی کمنٹری کر دی، مجھے تو اس کے بعد کوئی سمجھ نہیں آئی :eek:
 

محمداحمد

لائبریرین
آج دو میچ تھے، پہلا آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر جیت لیا۔

دوسرا ابھی جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے 206 رنز کا ٹارگیٹ دیا ہے آئرلینڈ کو۔ اس وقت اننگ بریک ہے اس کے بعد آئر لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کرے گی۔

شمشاد بھائی نے دونوں میچز کو ایک ساتھ خوب کور کیا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش کی ٹیم 2۔49 اوور میں 205 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ائرلینڈ کی ٹیم جواب میں ابھی 25 اوور میں 95 اسکور بنا پائی ہے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ان کو خاصا مشکل دیا ہوا ہے۔ لیکن ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کون سی ٹیم جیتے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ائیر لینڈ 33 اوور، 140 پر پانچ آؤٹ

میچ آہستہ آہستہ ائیر لینڈ کی گرفت میں آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ائیر لینڈ 34 اوور، 144 پر پانچ آؤٹ

میچ آہستہ آہستہ ائیر لینڈ کی گرفت میں آ رہا ہے۔
87۔3 اوسط کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ائیر لینڈ 42 اوور، 171 پر 8 آؤٹ

میچ آہستہ آہستہ ائیر لینڈ کی گرفت سے نکل رہا ہے۔
37۔4 اوسط کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور 45ویں اوور کی آخری گیند پر بنگلہ دیش نے ائیر لینڈ کی بساط 178 کے مجموعی اسکور پر لپیٹ دی۔

بنگلہ دیش یہ میچ 27 اسکور سے جیت گیا۔
 

ابوشامل

محفلین
آج تو آئرلینڈ نے ہاتھوں سے میچ گنوایا۔ بنگلہ دیش نے بہت شاندار فائٹ بیک کیا اور میچ میں واپس آ کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اب بنگلہ دیش کا دوسرا امتحان نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا جس نے پچھلے گروپ میچ میں انگلینڈ کو ناکوں چنے چبوائے تھے اور اگر بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز کو بھی ہراتا ہے تو اس کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات پکے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
آج ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ حالات موافق رہے اور خلوص دل سے اگر ہمارے کھلاڑی کھیلیں تو ضرور جیتیں گے۔

ویسے اگر اچھا کھیل کر ہار بھی جائیں تو بھی کوئی حرج نہیں کہ یہ ایک کھیل ہی تو ہے۔

بقول فیض:
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے۔
اس جاں کی تو کوئی بات نہیں یہ جان تو آنی جانی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top