کرکٹ کا ایشیا کپ

محمد وارث

لائبریرین
آج باخبر پاکستانی دل سے دعا کر رہے ہیں کہ انڈیا بڑے سے بڑے مارجن سے جیتے!
کل اگر پاکستان سری لنکا کا میچ واش آؤٹ ہو گیا تو بہتر رن ریٹ کی بنا پر سری لنکا فائنل میں جائے گا اور پاکستانی ٹیم ایئر پورٹ۔
 
ظفری

لائبریرین
اگر پاکستان سری لنکا کو جمعرات کے میچ میں ہرا دیتا ہے تو سیدھا فائنل میں ۔ اور اگر کہیں بارش ہوگئی تو صرف ایک پوائنٹ کافی نہیں ہوگا کہ رن ریٹ بہت کم ہے ۔ اس صورت میں بقول محمد وارث بھائی ۔ سیدھا ائیر پورٹ۔
 
علی وقار

محفلین
کل کولمبو میں بارش کا امکان ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ میچ کا نتیجہ برآمد ہو جائے گا کیونکہ مسلسل بارش کا امکان کم ہے۔ ریزرو ڈے نہ رکھنا غلطی تھی کیونکہ جمعہ کے دن کا موسم زیادہ صاف بتلایا جا رہا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کے ساتھ شاید کچھ مسائل ہیں جبھی وہ بڑی بے دلی سے کھیلے ہیں۔ کہیں سے نہیں لگ رہا تھا کہ وہ انڈیا سے مقابلہ کرنا چاہ رہے ہیں۔

اگر ہدف تک نہ بھی پہنچ پاتے تو بھی کم از کم سوا دو سو ، ڈھائی سو تک تو پہنچتے۔
 
یہ بے رخی اور بے زاری کے رویے اب باقاعدہ روایت کا روپ دھار چکے ہیں، جو کہ ہماری کرکٹ ٹیم کو ورثے میں ملی ہے اور ہماری ٹیم اس ورثے اور روایت کو بڑی چاہ کے ساتھ سینے کے ساتھ لگائے ہوئے ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بے رخی اور بے زاری کے رویے اب باقاعدہ روایت کا روپ دھار چکے ہیں، جو کہ ہماری کرکٹ ٹیم کو ورثے میں ملی ہے اور ہماری ٹیم اس ورثے اور روایت کو بڑی چاہ کے ساتھ سینے کے ساتھ لگائے ہوئے ہے۔
صرف کرکٹ میں؟؟؟
 
میں خواہ مخواہ فکس وغیرہ کی بحث میں نہیں پڑتا۔ لیکن ایک بات کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔ گروپ میچز کے بعد سپر فور کا پہلا میچ گروپ اے کی اول نمبر ٹیم کا گروپ بی کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے لاہور میں ہونا تھا۔ یہ شیڈول ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی بن گیا ہوا تھا اور یہ بھی واضح تھا کہ انڈیا نے پاکستان میں نہیں کھیلنا۔ پھر ان "علمائے غیب" کو یہ کیسے علم ہو گیا کہ انڈیا اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ لاہور جائیں گے بلکہ یہ میچ اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر رہ کر لاہور میں پاکستان کھیلے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ کی برتری حاصل ہے، نیز بارش کا بھی امکان ہے، ریزرو ڈے بھی بھی نہیں ہے۔
پاکستان کے دو فاسٹ بوؤلر حارث رؤف اور نسیم شاہ آج کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ زمان خان اور شاہنواز دھانی شامل کیا گیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو انڈیا کے ساتھ فائنل کھیلنے کے لئے یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔بارش کی صورت میں اگر دونوں ٹیموں کو ایک ایک نمبر ملا، تب بھی رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
گو کہ اس وقت بارش نہیں ہو رہی، لیکن پھر بھی گراؤنڈ مکمل طور پر ڈھکی ہوئی ہے۔ ٹاس میں تاخیر کر دی گئی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے اپنی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی ہیں۔ فخر کی جگہ محمد حارث، سلمان آغا کی جگہ سعود شکیل، حارث رؤف، نسیم شاہ اور فہیم اشرف کی جگہ محمد وسیم، زمان خان اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شہنواز دھانی کی شمولیت بھی متوقع تھی، لیکن شاید اسے سری لنکا کا ویزہ نہیں مل سکا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں پاکستانی اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :
اف
بابر اعظم
محمد حارث
امام الحق
محمد رضوان
سعود شکیل
افتخار احمد
شاداب خان
محمد نواز
محمد وسیم
شاہین شاہ آفریدی
زمان خان
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے پھر سے دو تبدیلیاں کی ہیں۔
اب فخر اور عبد اللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ امام الحق اور سعود شکیل کو آرام کرنے کے لیے باہر بٹھا دیا ہے۔
 
Top