آپ کی پشینگوئی سے صرف ایک اسکور اضافی بنایا ہے۔پانڈیا بھی پویلین واپس اب 265 تک روکنا چاہیے۔
انڈیا نے کافی بڑا اسکور کر لیا ہے، چالیس اوورز کا کھیل ہو گیا تو پاکستان کو شاید 225 کے قریب کا ہدف مل سکتا ہے۔ وکٹیں گرنے کے ساتھ یہ میچ پاکستان کے لیے زیادہ مشکل ہوتا جائے گا۔ سب سے بہترین حکمت عملی یہ ہو سکتی ہے کہ پہلے دس پندرہ اوورز میں کم از کم وکٹیں گنوا کر زیادہ سے زیادہ رنز کر لیے جائیں۔میچ بارش کی وجہ سے رُکا ہوا ہے۔
اگر اوور کم ہوئے تو کیا ہو گا؟
ماہرین وڈے بلب سے اس پر روشنی ڈالیں۔
سب سے بہترین منظرنامہ یہی ہے۔اگر 20 اوور کا ہوا تو پاکستان کو 155 کا ہدف ملے گا۔
یہ کرکٹ والے کس کیلکیولیٹر سے حساب کرتے ہیں 🤔اندازاً شاہینو کو 35 اوورز میں 220 رنز کا ٹارگٹ ملنے والا ہے۔
یہ کرکٹ والے کس کیلکیولیٹر سے حساب کرتے ہیں 🤔
خیر اس کا نام تو معلوم ہے لیکن اس نظام کے نام کے سوا شاید ہم جیسے شائقین ہی کیا بہت سے کھلاڑیوں کو بھی سمجھ نہیں ہو گی۔یہ کسی ڈک ورتھ لوئس سسٹم سے کرتے ہیں بہت عجیب سا ہے ویسے۔