کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

سارا

محفلین
ویسے ہمیں تو پروا نہیں کہ وہ جیتیں یا ہاریں لیکن اگر ہار جائیں تو اچھا ہی ہے ;) انہوں نے ہمیں ہرایا تو ہمیں بھی انہیں ہارتے ہوئے دیکھ کر ظاہری سی بات ہے خوشی ہی ہو گی۔۔;):p
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے، جیتے گا تو وہی جو اچھا کھیلے گا اور میرے خیال میں اگر انڈیا اور محنت کرے اور آسٹریلیا کے برابر کا کھیل پیش کرے تو بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 

سارا

محفلین
میری کرکٹ تو پاکستان تک ہی محدود ہے اس لیے باقی ہارتے ہیں یا جیتتے ہیں اس سے مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا۔۔۔;)
البتہ آپ بھی انڈیا کے جیتنے کی دعا نہ مانگنا کہیں قبول ہی نہ ہو جائے۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
میں پھر وہی کہوں گا کہ جیتے گا وہی جو اچھا کھیلے گا، ویسے اگر آپ میری ہمدردی کے متعلق جاننا چاہتی ہیں تو آسٹریلیا کے مقابلے میں میری ہمدردی ایشیا سے ہے۔
 

سارا

محفلین
ہاں یہی تو مجھے خطرہ تھا۔۔بس جو بھی جیتے آپ دونوں میں سے کسی کے لیے دعا نہ کرنا۔۔۔ہمیں کیا چاہے انڈیا جیتے یا آسٹریلیا۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
میری دعاؤں سے نہ کوئی جیتے گا اور نہ ہی کوئی ہارے گا۔ اگر میری دعائیں اتنی ہی بااثر ہوتیں تو پاکستان کیوں ہارتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سڈنی میں شروع ہوا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 376 اسکور بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آج کے کھیل کی خاص بات سیمنڈ کی 137 دوڑیں اور ابھی تک آؤٹ‌ نہیں ہوئے۔
آر پی سنگھ نے چار وکٹیں لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہاں تو آسٹریلیا کی ٹیم 134 پر چھ آؤٹ‌ تھے اور کہاں اننگ کا اختتام 463 پر ہوا۔ سیمنڈ 162 اسکور اور آؤٹ ‌نہیں ‌ہوئے۔

انڈیا کی ٹیم کا مجموعی اسکور ابھی تک 85 ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور انڈیا نے ابھی تک 392 اسکور بنائے ہیں اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکےہیں۔
لکشمن نے 109 اسکور بنائے تھے، جبکہ ٹنڈولکر 86 پر کھیل رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس لمحے انڈیا 465 ہے سات وکٹ پر،
تیندولکر 127 اور ہر بھجن بھی نصف سنچری کر چکا ہے62پر کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کے اختتام پر انڈیا کا اسکور 532
ٹنڈولکر 154 پر ناٹ آؤٹ

آسٹریلیا دوسری اننگ 13 اسکور بغیر کسی نقصان کے۔
 

حسن علوی

محفلین
کافی بہتر کھیل کا مظاہرہ بھارت کی جانب سے اب کی بار، ھربھجن سنگھ نے حیران کن طور پر نصف سینچری بنا ڈالی:eek:
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے 213 اسکور بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ‌ہوئےہیں۔
اور پھر بارش کی وجہ کھیل رکا ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 282 اسکور بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔

یہ میچ تو ڈرا ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں پھر وہی کہوں گا کہ جیتے گا وہی جو اچھا کھیلے گا، ویسے اگر آپ میری ہمدردی کے متعلق جاننا چاہتی ہیں تو آسٹریلیا کے مقابلے میں میری ہمدردی ایشیا سے ہے۔
بالکل شمشاد۔ میرا بھی یہی رویہ ہے۔ انڈیا کھیل رہا ہو تو انڈیا کے ساتھ۔ اور انڈیا کے علاوہ پاکستان کسی اور ٹیم سے کھیل رہا ہو تو میری ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہوتی ہے۔ اسی طرح سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پانچویں دن آسٹریلیا نے 401 اسکور سات آؤٹ‌ پر اپنی اننگ ختم کر دی۔
دوسری اننگ میں ہیڈن اور ہسے نے سنچریاں اسکور کیں۔ ہسے 145 اسکور اور ناٹ آؤٹ‌ رہے۔

انڈیا نے دوسری اننگ میں 48 اسکور بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔
ابھی ستاون اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا زبردست کھیل پیش کیا ہے آسٹریلیا نے۔ یقیناً ڈرا میچ کو اپنے حق میں کر لیا اور انڈیا کو 122 اسکور سے شکست دے دی۔
صرف گنگولی 51 اسکور کر سکے۔
کلارک نے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو کامیابی دلائی۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی تک کوئ خوش نہیں ہوا؟؟؟
اسی کو کہتے ہیں کرکٹ بائ چانس۔ پہلی اننگ میں زوردار کھیل دکھانے واکے چاروں خانے چت ہو گئے!!
 
Top