میں کل ہی فالو آن کا ذکر کرنے والی تھی لیکن یہ لفظ میرے ذہن سے نکل گیا تھا۔۔۔
اللہ کرے اب کل وکٹ پر ٹھہر جائیں۔۔اتنا زیادہ سکور تو نہیں ہے فالو آن سے بچنے کے لیے۔۔لیکن پاکستانیوں کو ڈھیر ہوتے دیر بھی نہیں لگتی۔۔۔
اب اللہ کرئے گا تو ایک دن تو اور نکال ہی لیں گے ٹُک ٹُک کر کے۔
نہ بھی نکالیں تو ایک اور باری تو ہے ہی اور ضروری نہیں کہ یونس اور یوسف دوسری دفعہ بھی جلد ہی آؤٹ ہو جائیں۔
بھارتی کیوریٹرز نے بہت منفی رویہ کا ثبوت دیا ایسی پِچ بنا کر۔ پہلا میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرلی اور اسے قائم رکھنے کےلیئے دوسری پچ ایسی گھٹیا بنائی کہ کیا کہوں اب
نہ نہ شمشاد بھائی میں آپ سے متفق نہیں، مانا کہ دونوں کےلیئے ایک ہی پچ تھی مگر ٹیسٹ میچز کےلیئے پچ ایسی ہونی چاہیئے جو رزلٹ اورینٹڈ ہو یعنی نتیجہ خیز ثابت ہو، اب یہ کیا بھلا کہ ایک میچ تو جیتے ہوئے ہو اور دوسرے کی پچ ہی ایسی کر دو کہ بس لگے رہیں پاگلوں کی طرح، نہ کوئی جیتے نہ ہارے اور سیریز میں برتری برقرار رہے۔
بہرحال آپ مجھ سے اختلافِ رائے کا پورا پورا حق رکھتے ہیں۔
میچ ایک دفعہ پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، پاکستان کی آخری تین وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں اور انڈیا کو پہلی اننگز میں 160 رنز کی برتری مل گئی۔
ابھی آج تقریباً 40 اوور باقی ہیں اور میرے خیال میں انڈیا کل کے 90 اوورز میں (یا آج شام کے پانچ دس اوور بھی) پاکستان کو تین سو سے اوپر ہدف دیکر انہیں آؤٹ کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ پاکستانی کھلاڑی جسطرح اوپر تلے واپس جاتے ہیں، اسکو مدِ نظر رکھتے ہوئے انڈیا کو اپنے چانس نظر آ رہے ہیں۔ کل پاکستانی بلے بازوں کو میچ بچانے کیلیئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
اب تو دعا کیجیئے کہ ہم ڈرا کرنے میں بھی کامیاب ہو جایئں ورنہ 90 اوورز تو ہمارے بلے بازوں کے لیئے کافی سے بھی زیادہ ہیں۔ کل کا پورا دن باقی ھے، بھارتی کھلاڑی کل پہلے سیشن میں تیز رنز کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیں گے تاکہ ہدف اتنا ہو جائے کہ اگر پاکستانی کھلاڑی آؤٹ نہ بھی ہو سکے تو انکے لیئے ہدف تک رسائی ناممکن ہو اور اگر ہمارے کھلاڑی ذرا سا بھی میچ میں ڈھیلے پڑے تو سمجھو کہ پھر گئے ہم۔