کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

محمد وارث

لائبریرین
انڈیا نے پاکستان کو 345 رنز کا ہدف دیا ہے 82 اوورز میں جو کہ یقیناً پاکستان 'چیز' نہیں کرے گا۔ پاکستانی بلے باز میچ کو ڈرا کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ اس وقت 49 اوورز باقی ہیں اور پاکستان کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور میچ ڈرا ہو گیا۔
ابھی پانچ اوور باقی تھے کہ انہوں نے ڈرا کا اعلان کر دیا۔

آج کپتان کا انفرادی اسکور 107 ناٹ آؤٹ اور یوسف 43 ناٹ آؤٹ رہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کو اور باقی سب کرکٹ کے شائقین کو مبارک ہو کہ پاکستان میچ ہارنے سے بچ گیا۔

چار کھلاڑی تو نکل لئے تھے لیکن یونس خان اور محمد یوسف نے جم کر بیٹنگ کی اور میچ ڈرا ہو گیا۔ یونس خان نے کمال اننگز کھیلی بھئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے ایک روزہ میچ والے اسکور کا لالچ دیا تھا کہ پاکستان میچ جیتنے کے چکر میں تیزی سے اسکور کرنے کی کوشش کرئے اور اس کے کھلاڑی جلد آؤٹ‌ ہوتے جائیں لیکن کپتان نے بڑی عقلمندی کا ثبوت دیا اور میچ کو جیتنے کی بجائے ڈرا کرانے میں کامیاب ہو گئے۔
 

سارا

محفلین
lol :grin: شکر آپ کو ہنسی آئی رونا بھی آ سکتا تھا;)۔۔۔ویسے ہماری ٹیم بیمار بھی تو ہے۔۔اور جیت کے لیے بھی دعا کی ضرورت ہے۔۔۔5 دن کا میچ ہو گا اور ابھی میچ شروع بھی نہیں ہوا تو جب تک ہم جیت نہیں جاتے تب تک روزانہ دعا کرتے رہیں۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے اس دعا والی بات سے میں تھوڑا مخمصے میں پڑ گیا ہوں کہ اگر پاکستانی مسلمان پاکستان کی فتح کیلیئے اور بھارتی مسلمان بھارت کی فتح کیلیئے دعائیں شروع کر دیں تو اللہ میاں جی کن کی دعا قبول کریں گے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ بنگلور میں کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آٹھویں اوور میں سمیع نے گوتم کو آؤٹ‌ کر دیا، جبکہ انڈیا کا مجموعی اسکور 8 تھا۔

اس میچ میں انڈیا کی طرف سے ٹنڈولکر اور دھونی حصہ نہیں لے رہے۔ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک بھی شامل نہیں ہیں۔
 

سارا

محفلین
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
انڈیا۔۔11 رنز اور ایک کھلاڑی آؤٹ۔۔۔سمیع نے وکٹ لی ہے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دوسرا سیشن مکمل طور پر انڈیا کے ہاتھ رہا، بغیر وکٹ گنوائے 127 رنز کا اضافہ کیا۔ گنگولی اور یوراج اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 131 رنز جوڑے ہیں۔

چائے کے وقفے پر انڈیا کا سکور 192 پر 4 آؤٹ۔
 
Top