کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
کل 22 نومبر سے انڈیا پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔

پہلا ٹیسٹ 22 نوبر، میچ دہلی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 30 نومبر کو شروع ہو گا کولکتہ میں۔
تیسرا ٹیسٹ 8 دسمبر کو بنگلور میں شروع ہو گا۔

محفل کے مبصرین اپنی اپنی نشستیں سنبھال لیں۔
 

حسن علوی

محفلین
میں نے ریزرو کروالی ھے سب سے آگے والی سیٹ۔ اب دیکھیئے یہاں کیا گل کھلاتے ہیں ہمارے شہزادے:rolleyes:
 

سارا

محفلین
میرا خیال ہے کہ میں میچ نہیں دیکھ سکوں گی۔۔ہمارے سونے کے ٹائم میچ شروع ہو گا اور جاگنے کے وقت ختم ہو چکا ہو گا :(
آپ یہاں تفصیل بتاتے رہیے گا میں یہاں سے ہی پڑھ لیا کروں گی۔۔:(
 

حسن علوی

محفلین
میرا خیال ہے کہ میں میچ نہیں دیکھ سکوں گی۔۔ہمارے سونے کے ٹائم میچ شروع ہو گا اور جاگنے کے وقت ختم ہو چکا ہو گا :(
آپ یہاں تفصیل بتاتے رہیے گا میں یہاں سے ہی پڑھ لیا کروں گی۔۔:(

اچھا جی بڑے مزے لگے ہوئے ہیں فری میں ہی:rolleyes: پکی پکائی چاہیئے کیا؟:)
 

شمشاد

لائبریرین
میری تو ویسے بھی کل اور پرسوں چھٹی ہے تو میچ ہی دیکھیں گے۔
اور ساتھ ساتھ لکھتے بھی رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی ممکنہ ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی :

1 ۔ سلمان بٹ
2 ۔ یاسر حمید
3 ۔ یونس خان
4 ۔ محمد یوسف
5 ۔ شعیب ملک (کپتان)
6 ۔ مصباح الحق
7 ۔ کامران اکمل (کیپر)
8 ۔ سہیل تنویر
9 ۔ محمد سمیع
10 ۔ شعیب اختر
11 ۔ دانش کنیریا
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کی چودہ رکنی ممکنہ ٹیم :

1 ۔ انیل کمبلے، کپتان (ٹسٹ میچ میں کمبلے پہلی مرتبہ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔)
2 ۔ مہیندر سنگھ دھونی، نائب کپتان
3 ۔ سچن تیندولکر
4 ۔ راہول دراوڈ
5 ۔ سورور گنگولی
6 ۔ وی وی ایس لکشمن
7 ۔ یوراج سنگھ (پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے)
8 ۔ وسیم جعفر
9 ۔ ظہیر خان
10 ۔ ہربھجن سنگھ
11 - شری سنت
12 ۔ مرلی کارتک
13 ۔ آر پی سنگھ
14 ۔ دنیش کارتک
 

مہوش علی

لائبریرین
محمد سمیع کو تو نہ ہی ڈالیں تو اچھا ہے۔

محمد سمیع نے سنا ہے کہ حال ہی میں ڈومیسٹک میں بہت اچھی پرفارمنس دی ہے۔

اور ایک انڈین اخبار نے ابھی اطلاع دی ہے کہ عمر گل کمر کے درد کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے (یہ کمر درد انہیں آخری ون ڈے میں بھی تھا)۔ میرا اپنا خیال یہ ہے کہ اگر شعیب اختر کھیل رہے ہوں تو انکے ساتھ صرف ایسے دو فاسٹ باؤلر کھلائے جائیں جو 100 فی صد فٹ ہوں اور کئی اوورز کروانے کا سٹیمینا رکھتے ہوں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو سہیل تنویر اور سمیع ہی اتنے فٹ ہیں (عمر گل پہلے بھی کافی زخمی رہ چکے ہیں اور اس لیے زیادہ اوورز نہیں کروا پاتے)۔

کرکٹ بورڈ یہ اچھا کر رہا ہے کہ سہیل تنویر کو ٹیسٹ کیپ دی جا رہی ہے (یعنی ان پر جو صرف ون ڈے سپیشلسٹ کا ٹھپہ لگا تھا، اس کو توڑ کر انہیں ٹیسٹ میں بھی جگہ دی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ فواد عالم کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے گا اگر وہ ون ڈے میں ایسے ہی کارکردگی دکھاتے رہے)۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ شروع ہو چکا ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
پانچویں اوور کی آخری گیند پر سلمان بٹ ایک کے انفرادی اسکور پر ظہیر خان کےہاتھوں بولڈ ہو گئے۔
مجموعی اسکور 22
 

مہوش علی

لائبریرین
شمشاد بھائی،

آپ اکیلے ہی میچ دیکھنے پر لگے ہوئے ہیں یا پھر بھابی کی نیند بھی حرام کروا دی ہے اور انہیں بھی ساتھ بٹھا کر زبردستی میچ دکھلوا رہے ہیں؟ :)


اگرچہ کہ میں جاگ چکی ہوں مگر اکیلا میچ دیکھنے کو دل نہیں کر رہا (پاکستان یاد آ رہا ہے جہاں اس وقت میلہ لگ چکا ہو گا)
 

شمشاد

لائبریرین
تیرویں اوور کی آخری گیند پر یونس خان 7 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ۔
یہ پاکستانی کھلاڑی تو ایک روزہ میچ سے بھی زیادہ جلدی میں لگتے ہیں۔
مجموعی اسکور 35
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی،

آپ اکیلے ہی میچ دیکھنے پر لگے ہوئے ہیں یا پھر بھابی کی نیند بھی حرام کروا دی ہے اور انہیں بھی ساتھ بٹھا کر زبردستی میچ دکھلوا رہے ہیں؟ :)


اگرچہ کہ میں جاگ چکی ہوں مگر اکیلا میچ دیکھنے کو دل نہیں کر رہا (پاکستان یاد آ رہا ہے جہاں اس وقت میلہ لگ چکا ہو گا)

اس وقت صبح کے آٹھ بجے ہیں اور ہم سب بیٹھے ناشتہ کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ میچ بھی۔
 
Top