سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عثمان بھائی۔۔۔ وقار بھائی کی بات میں اشارہ چھپا ہے۔ اب تو سمجھ جائیے
اگلا سوال بھلے ایک گھنٹے بعد پوچھ لیجئیے۔۔۔ غور کیجئیے بات پر :D
 

علی وقار

محفلین
عثمان بھائی۔۔۔ وقار بھائی کی بات میں اشارہ چھپا ہے۔ اب تو سمجھ جائیے
اگلا سوال بھلے ایک گھنٹے بعد پوچھ لیجئیے۔۔۔ غور کیجئیے بات پر :D
یہ تو ان کی ذہانت ہے کہ سوال ایسا پوچھا کہ وضاحت میں اشارہ بھی آ گیا۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
20 سوالات پورے ہوئے آخرکار

سوال 1: زندہ یا مردہ؟
جواب : انتقال ہو چکا۔
سوال 2 : مرد یا عورت؟
جواب :مرد۔
سوال 3: کیا انتقال ۱۵۰۰ کے بعد ہوا؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 4 :کیا انتقال ۱۹۰۰ کے بعد ہوا؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 5 :ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 6 : یورپ سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 7 :براعظم شمالی امریکہ سے تعلق ہے؟
جواب: جی نہیں
سوال 8 :براعظم افریقہ سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 9 : وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب : سیاست سے اُن کا ایک زمانے میں مختصر مدت کے لیے تعلق رہا ہے تاہم یہ واضح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ ان کی شہرت کی مرکزی اور بنیادی وجہ نہیں ہے اور اکثریت تو شاید ان کے سیاسی رول سے آگاہ بھی نہ ہو گی۔
سوال 10 : کھلاڑی ہیں؟
جواب :جی ہاں۔
سوال 11 :کرکٹ کے کھلاڑی ہیں؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 12: ساکر (فٹبال) کے کھلاڑی؟
جواب : جی نہیں۔ ساکر یا فٹ بال کے کھلاڑی نہیں۔
سوال 13 : جنوبی امریکا سے تعلق ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 14 : کیا اولمپک میں شرکت کر چکے ہیں؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 15 : کیا ملک آسٹریلیا سے ان کا تعلق ہے؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 16 : کیا شخصیت جو کھیل کھیلتے تھے وہ ٹیم کی صورت میں کھیلا جاتا ہے؟
جواب :یہ دونوں صورتوں میں کھیلا جاتا رہا ہے تاہم عام طور پر انفرادی طور پر کھیلا جاتا ہے۔
سوال 17 : کیا یہ کھیل ریکٹ سے کھیلا جاتا ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 18 : کیا یہ کھیل انڈور کھیلا جاتا ہے؟
جواب : جی نہیں
سوال 19: کیا یہ کھیل پانی پر کھیلا جاتا ہے؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 20 :: کیا کھلاڑی کا تعلق گالف سے ہے؟
جواب : جی ہاں۔
 
Top