سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک مرتبہ ہم کرکٹ کھیل رہے تھے تو ایک باولر کو لگاتار کچھ چھکے لگے تو وہ میدان چھوڑ کے جانے لگا اُس سے پوچھنے پر بتایا کہ اس نے ناشتہ نہیں کیا اس لیے وہ جا رہا ہے۔ ہم آج تک اس کی اس حرکت پر ہنسا کرتے تھے لیکن آج عثمان بھائی نے ہمیں غلط ثابت کر دیا
ہمیں تجسس ہو رہا کہ آخر تھا کیا ناشتے میں۔۔ لیکن لگتا ہے کہ عثمان بھائی یہ سیکرٹ نہیں بتانے والے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گالف کے بارے پہلی بار سوچا تو گریگ نارمن کو زندہ پا کر آگے بڑھ دیئے۔ پھر مقبول کھیل ہی ختم ہو گئے اور گالف پر واپس آئے۔ عثمان نے نام تجویز کیا۔ وکیپیڈیا پر سیاست سے تعلق نہ ملا لیکن وفات پر لکھے ایک اخباری آرٹیکل میں وہ بھی مل گیا اور یقین ہو گیا کہ پیٹر تھامسن ہی ہے۔
آخر کار کنوؤں میں بانس ڈالنا کام آ ہی گیا۔۔
ایک بار پھر سے مبارک
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گالف کے بارے پہلی بار سوچا تو گریگ نارمن کو زندہ پا کر آگے بڑھ دیئے۔ پھر مقبول کھیل ہی ختم ہو گئے اور گالف پر واپس آئے۔ عثمان نے نام تجویز کیا۔ وکیپیڈیا پر سیاست سے تعلق نہ ملا لیکن وفات پر لکھے ایک اخباری آرٹیکل میں وہ بھی مل گیا اور یقین ہو گیا کہ پیٹر تھامسن ہی ہے۔
یہ لسٹ آپ کے ہاتھ لگ جاتی تو آپ کا کام آسان ہو جانا تھا
Top Ten Greatest Australian Athletes of All Time
 
سید عاطف علی

لائبریرین
علی وقار کی وضاحتیں اور اشارے بھی کافی کام آئے۔ صرف ایک درخواست کہ اگر مراسلہ ایڈٹ کریں تو نئے مراسلے میں ضرور بتائیں کہ ایسا کیا ہے۔
آپ کی وضاحتوں اور اشاروں سے سوچ رہا ہوں کہ کھیل ایسے اچھا رہتا ہے۔ میں نے سلّا والی کسوٹی میں بھی بہت سوچا تھا کہ کیسے پینل کو غلط راہ سے واپس لاؤں لیکن کوئی ایسا طریقہ سمجھ نہ آیا جو سیدھا سیدھا جواب نہ بتا دے۔
جب انہوں نے کہا کہ " پانی کہیں کہیں آ جائے" تو گویا جواب ہی دے دیا ۔اوپر سے بھولپن میں کہہ بھی دیا کہ اسے اشارہ نہ سمجھا جائے ۔ ویسے کھیل ایسے ہی مثبت رہتا ہے ۔
 
زیک

مسافر
یہ لسٹ آپ کے ہاتھ لگ جاتی تو آپ کا کام آسان ہو جانا تھا
Top Ten Greatest Australian Athletes of All Time
ایسی دو چار فہرستیں دیکھی تھیں۔ لیکن شروع میں سوچتے ہوئے میں یہ دیکھتا ہوں کہ کیا یہ نام میں نے سنا ہوا ہے یا نہیں۔ بعد میں زیادہ تفصیل میں جایا جا سکتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ارے نہیں تو۔ کئی کھیلوں میں بارش بھی تو ہو جاتی ہے نا۔ سمجھا کریں۔ فیئر وِن ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ کھیل تو اچھا کھیلا گیا ہے۔ میں نے آج گل بہنا کو بھوشوانی کر دی تھی کہ آج پینل میدان مارے ہی مارے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ کھیل تو اچھا کھیلا گیا ہے۔ میں نے آج گل بہنا کو بھوشوانی کر دی تھی کہ آج پینل میدان مارے ہی مارے
آپ نے بھوشوانی کی۔۔ اور وقار بھائی نے تو صاف کہہ دیا تھا کہ آج پینل کے جیتنے کی باری ہے۔
 
Top