اور کچھ دوست ٹیمیں بنانے کا کہہ رہے تھے اس کا بھی کوئی فیصلہ کیا جائے
ٹیمیں بنانے کے لئے اس طرح ہے کہ
ایک محفلین جیسے کہ زیک بھائی ٹیم اے ۔۔۔۔ ان کے ساتھ ایک نام چنا جائے گا مقابل۔جو سمجھ لیں کہ وقار بھائی ہیں ٹیم بی
ان سے پوچھ کر کسوٹی کے لئے دن اور وقت مقرر کیا جائے گا۔
اگر تو ٹیم اے نے شخصیت سوچی ہے تو ٹیم بھی اس وقت موجودہ محفلین میں سے جسے چاہے اپنے ساتھ مدعو کر سکتی ہے۔
جیتنے والی ٹیم کو پوائینٹ۔
باقی سارا سلسلہ وہی چلے گا جیسے پہلے تفصیل سے بتایا تھا۔۔ سیمی فائنل اور فائینل تک پہنچنا ہے۔
شام میں یا کل صبح دوبارہ سے اس کو دیکھ کر مراسلہ لکھ دیں گے۔
اب کرنا یہ ہے کہ جو جو محفلین کھیل رہے ہیں اور کھیلنا چاہتے ہیں ان کے نام کی لسٹ بنانی ہے۔
ہم اور روؤف بھائی اس ترتیب کو الٹ پلٹ کر دیں گے۔
پھر آپ سب سے نمبروار ایک نام پوچھا جائے گا۔ کل جو بھی موجود ہوئے کسوٹی ٹائم پر۔ ان سے نام پوچھ لیں گے۔ اور اس طرح مخالف لسٹ بھی بن جائے گی ۔
اسے قرعہ اندازی سمجھئیے یا کچھ بھی لیکن اس میں سوچ سمجھ کر کوئی نام دوسرے کے مقابل نہیں لایا جائے گا۔۔ بس اتفاقاً جونام آ گئے۔
اتنا سمجھئے ہمارے آنے تک۔۔۔ ہم آتے ہیں کچھ کھا پی کر۔